حدیث کی کمپوز شدہ فائلیں

ذیشان حیدر

محفلین
محترم دوستو!
السلام علیکم ورحمۃ‌اللہ وبرکاتہ!
کسی صاحب کے پاس صحاح ستہ
بخاری شریف۔
مسلم شریف
سنن ابودائود
سنن نسائی
جامع الترمذی
سنن ابن ماجہ
کی کمپوز شدہ فائلیں‌ہیں‌تو مجھے لنک دیں‌یا پھر میرے ای میل ایڈریس پر بھیج دیں۔ (ان پیج اور ورڈ) دونوں‌میں‌مل جائیں تو بہتر ہوگا۔
جزاکم اللہ خیرا و احسن الجزا
والسلام
 
باذوق

و علیکم السلام
کئی سالوں سے تو یہ تقاضا میں ہر جگہ کئے جا رہا ہوں۔
اگر آپ کو مل جائیں تو مجھے بھی ضرور دیجئے گا۔ :)
 
arifkarim

معطل
کمپوزشدہ تو نہیں البتہ یونیکوڈ میں مل جائیں گی، ایزی قرآن و حدیث سافٹوئیر میں۔ خاکسار نے اسکے خالقین سے خوب تقاضا کیا تھا کہ پلیز فلاح عامہ کیلئے ٹیکسٹ کی شکل میں شامل کر دیں۔ مگر شاید سافٹوئیر کے پروموشن کے ڈر سے ایسا نہ کر سکے۔
 
سویدا

محفلین
حدیث سوفٹ وئیر کا صحیح لنک کیا ہے ڈاون لوڈ کرنے کا اگر کوئی مجھے یہاں‌بتادیں‌

کیونکہ ان کی ویب سائٹ پر تو بہت سارے لنک نظر آرہے ہیں‌میری سمجھ نہیں‌آرہا کہ کس سے ڈاون لوڈ ہوگا اگر عارف بھائی آپ مجھے صحیح‌لنک جس سے سوفٹ وئیر اتر جائے یہاں‌بتادیں تو نوازش ہوگی
 
الف عین

لائبریرین
مختصر صحیح مسلم تو بہت دن سے دستیاب ہے، یہاں لائبریری میں بھی اور میری سائٹ میں بھی۔ صحیح بخاری میرے پاس دستیاب ہے، اس کا ماخذ یاد نہیں رہا، اسی وقت جب ملی تھی تو اسی فائل میں لنک دے دینا تھا۔ اب بھول چکا ہوں کہ کس کو کریڈٹ دوں۔۔۔ یا خود رکھ لوں؟ ابھی پروف ریڈنگ ہونی باقی ہے۔ تفسیر عثمانی کے بعد اسی کو لینا ہے۔ اگر آپ پروف ریڈنگ کر سکتے ہوں تو اس شرط پر ای میل کر سکتا ہوں۔ ای میل ذ پ کر دیں۔
 
arifkarim

معطل
حدیث سوفٹ وئیر کا صحیح لنک کیا ہے ڈاون لوڈ کرنے کا اگر کوئی مجھے یہاں‌بتادیں‌

کیونکہ ان کی ویب سائٹ پر تو بہت سارے لنک نظر آرہے ہیں‌میری سمجھ نہیں‌آرہا کہ کس سے ڈاون لوڈ ہوگا اگر عارف بھائی آپ مجھے صحیح‌لنک جس سے سوفٹ وئیر اتر جائے یہاں‌بتادیں تو نوازش ہوگی

یہی لنک ہے اور ساری فائلز اتارنی ہیں:
http://www.compsi.com/aqfs/
 
باسم

محفلین
قرآن و حدیث سافٹ ویئر سے ڈیٹابیس الگ کرنا اتنا مشکل کام تو نہیں ہونا چاہیے
ماہرین کو متوجہ کیا جائے تو یہ کام آسانی سے ہوجائے گا۔
عارف کریم نے ایک جگہ مختصر صحیح بخاری و مسلم ان پیج کے روابط دیے تھے اور میں نے انہیں یونیکوڈ میں کنورٹ کیا تھا
 
میں نے شاید آئی ٹی دنیا یا کسی اور سائٹ سے تمام کتب احادیث اتاری تھیں، مگر وہ محض پکچر فارمیٹ ہی نکلیں!
 
arifkarim

معطل

یار یہ وہی مختصر والی ہیں! :biggrin:
یہ مختصر صحیح بخاری اور مختصر صحیح مسلم ہیں۔ کسی صاحب نے پاک فورمز پر یہ دونوں کتابیں اور ریاض الصالحین ان پیج میں مہیا کی تھی۔ ریاض الصالحین کو میں یونی کوڈ میں کر رہا ہوں۔ اگر کسی اور نے حامی نہ بھری تو اس کے بعد ان شاء اللہ ان دونوں کو بھی کر دوں گا۔
 
Top