انٹرویو انٹرویو وِد اعجاز اختر

امن ایمان

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
امن ایمان، تمھارے باقی جوابات کو۔ بلکہ سوالات کو اب تک دیکھنے کا موقعہ نہیں ملا، یوں بھی تم بھی شاید مصروف ہو۔ اس لئے بعد میں۔ میرے لئے جن ارکان نے تعریف کے ڈونگرے برسائے ہیں، ان کا بہت بہت شکریہ۔
انکل جی میں خاص طور پر بتا کے گئی تھی کہ کہیں جارہی ہوں ۔۔اس لیے کچھ دن آن لائن نہیں آؤں گی۔۔اور میں نے تو اتنے سارے نئے سوال بھی سوچ رکھے تھے۔۔لیکن آپ پتہ نہیں کیوں اتنے مصروف ہیں :( ۔۔۔پلیز جلدی سے یہاں آئیں نا۔۔۔


رضوان نے کہا:
امن ابھی تو کافی کچھ نہیں رہتا؟؟ وہ والے روایتی سوالات تو پوچھے ہی نہیں! پسندیدہ رنگ؟ خوشبو ؟ شادی کیسے ہوئی؟ جھگڑا کس بات پر ہوتا ہے؟ پہلے کون مناتا ہے؟ پہلے کون روٹھتا ہے؟ بچوں میں سے پیارا کون؟؟ وغیرہ وغیرہ


جی جی۔۔ابھی تو بہت کچھ باقی ہے۔۔۔میں بس کچھ دن کے لیے غائب تھی،،اب آگئی ہوں نا۔۔ویسے بہت اچھا لگا کہ آپ بھی اس طرح کے سوالات میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔۔

باقی میں نے آپ سب کے تبصرے تو دیکھ لیے۔۔۔اور آپ سب کی محبت بھی جو کہ آپ اعجاز انکل سے رکھتے ہیں۔۔لیکن آپ میں سے کسی نے بھی اُن سے کچھ پوچھا کیوں نہیں۔۔؟؟؟؟
 

سیمل

محفلین
بہت عمدہ انٹرویو۔۔۔۔ اب میں آپ کو اعجاز بھائی کہوں؟ استاد محترم، یا اعجاز انکل۔۔۔ اجازت مرحمت فرمائیں۔۔۔۔

جو سوالات باقی ہیں ان کے جوابات کا انتظار رہے گا۔۔۔
ایمان آپ بہت تخلیقی اور اچھا کام کر رہی ہیں ۔۔۔ خصوصا مجھ جیسے نئے لوگ اس سے صحیح طور پر فیض یاب ہو رہے ہیں۔۔۔ کیونکہ ہم نے اتنا عرصہ تو گزارا نہیں کہ سب کو جانتے ہوں سو اس کام کی بدولت کچھ کچھ تو جان ہی لیں گے
 

ظفری

لائبریرین
میں نے آج ہی یہ دھاگہ تفصیل سے پڑھا ہے اور اپنے اُستادِ محترم کے بارے میں جان کر بہت ہی خوشی ہوئی ۔ اور اس بات کی اور بھی زیادہ خوشی ہوئی کہ اُستادِ محترم کے پسندیدہ اراکین کے آس پاس میں بھی پایا گیا ہوں ۔ :)
 

الف عین

لائبریرین
لو بھئ باقی جوابات کے ساتھ حاضر ہوں۔ وہی بات کہ سائبر سپیس میں‌رکھ دیا ہے کلیجہ نکال کے۔
ہ کھانے میں آپ کو کیا پسند ہے؟
یہ بھی بڑا مشکل سوال ہے۔ اپنی آنٹی سے پوچھو تو وہ کہیں گی کہ ان کے ہاتھ کا کچھ بھی پسند نہیں آتا۔ کیوں کہ وہ مسالوں سے دور بھاگتی ہیں اور "انھیں تو بس مسالے کھلاؤ"۔ اور یوں بھی ان کے پاس وقت کی کمی ہوتی ہے۔ وہ بھی دفتر جاتی ہیں نا۔ وہ بھی جیالوج؎سٹ ہی ہیں نا! حالاں کہ یہ بات صحیح نہیں ہے۔ اکثر مجھے بہت سادہ غذا بھی پسند آتی ہے اور خوب مرغٌّن سالن سے گھبرا ہٹ ہوتی ہے۔ بہر حال سادہ سبزیوں میں بیگن کا بھرتا، حیدرآبادی بگھارے بیگن (لیکن بہت زیادہ مسالے اور کھٹائ نہ ہو) بھنڈیاں۔ کدٌّو اور لحمی سالنوں میں مرگ، مرغ کا قورمہ، دم کا مرغ، کوفتے، قلیہ، حیدرآبادی دالچہ، اور حیدرآبادی بریانی ، پائے یا اس قسم کے دوسرے سالن، اور الگ نوعیت میں ، کڑی، چنے کی دال بلکہ کوئ بھی دال جب اچھی بنی ہو تو، چنے کی دال کا بھرتا، خشخاش کا سالن وغیرہ۔ کچھ چیزیں صابرہ قطعی نہیں بناتیں تو میں یہاں ناگپور میں بنا لیتا ہوں، اکثر بیگن کا بھرتا، آج ہی کدو بنایا ہے اور بغیر مسالے کا، محض کافی زیرے کا بگھار دے کر۔ لو اس مشکل سوال کا جواب بھی اتنی تفصیل سے دے دیا۔

ہ آپ کا پسندیدہ مشروب؟
چائے، جو کسی وقت بھی چلتی ہے، ٹھنڈے مشروبوں میں کولا یا حال ہی میں یہاں لیچی کولا بھی نکلا ہے مکّہ کولا کمپنی کا۔ (کوکا کولا کچھ مسلانوں نے چھوڑا تو دوسرے قسم کے حلال کولا شروع ہوئے یہاں بھی جن میں ایک پقبول برانڈ مکّہ کولا ہے۔)

ہ آپ تنہائی پسند ہیں یا گھل مل کر رہنا اچھا لگتا ہے؟
دونوں، جب کام سر پر سوار ہو تو کسی کا آنا اچھا لگتا ہے نہ کہیں جانا، اور یہ اکثر ہوتا ہے، جیسے ادھر اردو لائبریری میں مصروف ہوں۔ اور یوں بھی کہ کام سے بور ہو کر یا اسی سلسلے میں اکثر لوگوں سے ملتا رہتا ہوں، فون کرتا رہتا ہوں۔ اپنے دوست ادیبوں کو بھی، اور جس کی کتاب کے چھپنے کا معلوم ہو اور فون نمبر مل جائے۔ اور جس سے بھی ملتا رہتا ہوں، تکلّف بر طرف کر کے ملتا ہوں۔ ان سے فیملی تعلقات ہو جاتے ہیں۔ بچّوں کے لئے مجھ میں نہ جانے کیا کشش ہے (ان کے لئے میرے پاس کرتب بھی بہت رہتے ہیں) کہ بہت ہر دل عزیز ہو جاتا ہوں۔
ہ آپ کے سب سے قریب کون ہے۔۔جو آپ کے خیال میں آپ کو پوری طرح سمجھتا ہے؟
میرے خیال میں بے شمار رشتے دار، احباب اور دفتری ساتھی، بلکہ محفل کے اراکین بھی کہ مجھے یقین ہے کہ بہت سے ارکان نے مجھے کافی سمجھ لیا ہوگا۔ اب اسے غلطی کہو یا کچھ اور کہ میں سب کے سامنے ایک کھلی کتاب کی طرح رہتا ہوں۔ اکثر لوگ شکایت کرتے ہیں کہ ان کے سامنے ایسا کیوں کہا یا ایسا رویّہ کیوں اختیار کیا۔ اب میں کیا بتاؤں کہ سیاست میرے بس کی نہیں کہ کہاں مصلحت کے مطابق دروغ سے کام لوں۔ سچّی بات ہی مونہہ سے نکل جاتی ہے۔ اور اس سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ اگر چہ کچھ لوگ وقتی طور پر ناراض ہو جائیں لیکن مجھے اچھی طرح سمجھ جاتے ہیں اور دل میں نہیں رکھتے۔ اسی وجہ سے بچپن سے لے کر آج تک میرا کسی سے جھگڑا نہیں ہوا یا ایسا نہیں ہوا کہ کوئ میرے خلاف کوئ حرکت کرے۔ یہ بھی نہیں ہوا کہ کسی سے تعلّقات خراب ہوئے ہوں یا کسی سے بات چیت بند ہوئ ہو۔ جب بی ایس سی کے لئے علی گڑھ پہنچا تھا تو جیالوجی میں پری یونیورسٹی میں ٹاپ کرنے والے سے میرا مقابلہ کیا جاتا تھا، اور اگرچہ اسے بی ایس سی فائنل میں بھی 11 فی صد نمبروں سے "ہرایا"، لیکن تب بھی وہ، کمال کاظم، شروع سے میرا عزیز ترین دوست رہا اور اب بھی ہے۔ یہاں تک کہ دسمبر 2005 میں ہیوسٹن میں کمال کے بھائ بہنوں کو کال کیا اور ان کے گھر بھی گیا۔ ان کی والدہ کی دعائیں لیں۔ حالاں کہ شاید 1972 میں ان کے گھر میرٹھ گیا تھا لیکن کشّو باجی اب بھی پوچھ رہی تھیں کہ کیا اب بھی اُلٹا لکھ لیتے ہو!!

ہ جب آپ بہت خوش ہوں تو اپنی خوشی کا اظہار کس طرح کرتے ہیں؟
میں نے خود تو کبھی مشاہدہ نہیں کیا لیکن صابرہ کا مشاہدہ ہے کہ میری "انگلیاں چلنے لگتی ہیں"۔ میز پر طبلہ بجانے لگتا ہوں۔
ہ اگر خدانخواستہ کبھی پریشانی کا سامنا ہو تو آپ کہہ سن کے دل ہلکا کر لیتے ہیں یا دل کی دل میں رکھتے ہیں؟
نہیں بھئ، دل میں رکھنے والے اے آسماں نہیں ہم۔ پھر شاعری کس کام آتی ہے؟

ہ کوئی ایسی شخصیت جو بہت شدت سے یاد آتی ہو؟
ہ آپ کی آئیڈیل شخصیت؟
ان دونوں سوالوں کا جواب بہت مشکل ہے۔ جانے والوں کی یاد تو ضرور آتی ہے لیکن جن کی کمی کو محسوس کیا ہے، وہ والد کے علاوہ ادیبوں میں ہیں خلیل الرحمٰن اعظمی اور عمیق حنفی۔ بلکہ ادھر تو بانی بھی یاد آ رہا ہے جب سے حرفِ معتبر لے کر گھوم رہا ہوں کہ اسے ٹائپ کرنا ہے۔ بلکہ وہ شام ہی اکثر یاد آتی ہے۔1971 میں ریڈیو کے ایک پروگرام کے لئے دلّی گیا تھا۔ عمیق بھائ کے پاس ہی ٹھہرا تھا (اگرچہ میرے ماموں بھی وہاں تھے)۔ ریڈیو سٹیشن سے ہم لوگ ساتھ ساتھ نکلے۔ زبیر رضوی صاحب کو کچھ کام تھا وہ تو ساتھ نہیں تھے، عمارت کے باہر ہی وہ رخصت ہو گئے، لیکن عمیق بھائ نے کچھ دونوں کو بلا لیا تھا فون پر اور ہم دونوں کناٹ پلیس میں انڈیا کافی ہاؤس پہنچ گئے۔ وہاں جن حضرات سے ملاقات ہوئ وہ تھے مخمور سعیدی، کمار پاشی، بلراج کومل، بانی، اور بلراج مینرا۔ یہ شاید اگست 71 کا واقعہ ہے۔ ستمبر 71 میں بانی کی کتاب چھپی "حرفِ معتبر" جو انھوں نے اکتوبر 71 کو مجھے ڈاک سے بھیجی۔ ان کی تحریر اب بھی مجھے عزیز ہے اور بانی کا کلام بھی۔ اس لئے یہ کتاب ہمیشہ ساتھ رہتی ہے جس پر بانی نے محض اتنا لکھا ہے "پیارے اعجاز عبید کے لئے"۔ اور 73ء میں بانی اردو دنیا سے رخصت ہو گیا۔ اور اردو دنیا بھی اسے بھول گئ۔ بانی کے معاملے میں مجھے گیان چند کی بات سچ معلوم ہوتی ہے کہ اردو نے غیر مسلم ادیبوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا۔ لیکن پھر بلراج کومل کو ہی دیکھ لیتا ہوں کہ ان کی ہی کیا خود گیان چند کی حیثیت مسلم ہے، وہ اردو اور مسلمانوں کے خلاف کچھ بھی کہیں، ان کی ادبی حیثیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ لو بات کہاں سے کہاں پہنچ گئ۔
ہ صابرہ آنٹی سے دوستی ہے یا رعب والا تعلق؟ ( یہ سوال اس لیے پوچھا ہے۔۔کیونکہ آپ نے کہا ہے نا کہ اگر تمھاری صابرہ آنٹی یہ پڑھ لیں۔۔۔اس کا مطلب ہے کہ ان کے یہاں آنے کے چانسز ہیں )
یہ روب کیا ہوتا ہے، مجھے تو اس کے ہجّے بھی نہیں معلوم!! دوستی؟۔ وہ تو میری ایم ایس سی کی کلاس میٹ تھیں علی گڑھ میں!۔ ویسے آگے داستان بنانے کی ضرورت نہیں!!
صابرہ گھر پر خود تو کبھی کمپیوٹر پر نہیں بیٹھتیں، بس اپنے دفتر میں اپنا کام کمپیوٹر پر کرتی ہیں اور بچوں کے میل پڑھ کر ان کو جواب دے دیتی ہیں۔ میں ہی خود ان کو جو دکھا دوں۔ اب کبھی فرصت میں ان کو یہ انٹر ویو پڑھواؤں گا۔
واؤ۔ اتنا لمبا جواب!!!
 

امن ایمان

محفلین
انکل جی ایک بار پھر بہت سارا شکریہ۔۔۔آپ کے جوابات پڑھ کے ہر بار کی طرح بہت اچھا لگا۔۔۔: ) ۔۔پہلے آپ کے جوابات پر کچھ کہنے کی جسارت۔۔۔

اپنی آنٹی سے پوچھو تو وہ کہیں گی کہ "انھیں تو بس مسالے کھلاؤ"۔



انکل جی صابرہ آنٹی بالکل ٹھیک کہتی ہیں ۔۔آپ کے پسند کے کھانوں میں سارے ہی تو خوب مرچ مسالوں والے ہیں۔۔میں صابرہ آنٹی کے ساتھ ہوں : )


بچّوں کے لئے مجھ میں نہ جانے کیا کشش ہے (ان کے لئے میرے پاس کرتب بھی بہت رہتے ہیں) کہ بہت ہر دل عزیز ہو جاتا ہوں۔

اس کی وجہ ہے آپ کی ذات کا بڑاپن۔۔۔آپ بچوں کو نظرانداز نہیں کرتے۔۔۔اور آپ مزاجا

بہت خوشگوار طبیعت کے مالک ہیں۔۔یہ بھی ایک وجہ ہے : )


واؤ۔ اتنا لمبا جواب!!!

انکل میرا جواب آپ کے جواب سے بھی زیادہ لمبا ہونا تھا۔۔لیکن مجھےابھی آپ سے ڈر لگتا ہے۔۔۔اس لیے پوری طرح اپنے ہاتھوں کو اور زبان کو کنٹرول کر رکھا ہے :cry:

اب کچھ اور پوچھ لوں نا۔۔؟؟؟

ہ اعجاز انکل شاعر فطرتا بہت حساس ہوتا ہے۔۔آپ کس حد تک حساس ہیں؟ ( یہاں مجھ سے

دو والی ذبر نہیں بن رہی جو فطرتا کے اوپر ڈالتے ہیں oops: )


ہ آپ کے نزدیک محبت کیا ہے؟

کچھ سوال رضوان بھائی کے کہنے پر۔۔۔۔

ہ آپ کا پسندیدہ رنگ؟

ہ آپ کی پسندیدہ خوشبو؟

ہ پسندیدہ موسم؟

ہ دن میں کون سا پہر سب سے اچھا لگتا ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
استادٍ محترم چار دن سے سفر میں تھے اور ان کا لیپ ٹاپ ساتھ نہیں‌تھا۔ تو ابھی آج ہی واپس آئے ہیں۔ کل تک امید ہے کہ جواب دے دیں گے :)
 

الف عین

لائبریرین
بس بھول گیا تھا ضروری پیغامات اور لائبریری کے اپنے کاموں میں۔ جلد ہی جواب دیتا ہوں۔ ایمان، ایمان سے تم سے ناراض ہونے کا سوال نہیں اٹھتا!!
 

امن ایمان

محفلین
بہت شکریہ انکل جی۔۔آپ کی اتنی سی بات سے میرا اتناااااااااااااااااااااااااااااااااا سارا حوصلہ بڑھ گیا : )۔۔آپ واقعی میں بہت اچھے ہیں : ) اب میری فکر ختم ہو گئی ہے۔۔۔آپ اپنی سہولت دیکھ کر جواب دیجیئے گا۔


قیصرانی بھائی۔۔۔ آپ تو سچ میں چراغ کے جن کی طرح ہیں۔۔۔ہر ایک کی مدد کے لیے ہر وقت تیار۔۔۔ کسی کو بھی انتظار کی زحمت نہیں دیتے۔۔۔آپ بھی بہت اچھے ہیں : )
 

الف عین

لائبریرین
اعجاز انکل شاعر فطرتا بہت حساس ہوتا ہے۔۔آپ کس حد تک حساس ہیں؟ ( یہاں مجھ سے

دو والی ذبر نہیں بن رہی جو فطرتا کے اوپر ڈالتے ہیں oops: )

میں بہت حسّاس ہوں اور اس پر مجھے فخر ہے، شرمندگی نہیں۔ میں تو یہی کہتا ہوں کہ جو شخص رو نہیں سکتا، کھل کر ہنس نہیں سکتا، بلکہ غصّہ بھی نہیں کر سکتا، سچّا شاعر اور ادیب نہیں ہو سکتا۔ اور میری جذباتیت کا تو یہ عالم ہے کہ بہت سی تحریریں ہی رلا دیتی ہیں۔ ابھی پرسوں ٹرین میں ہی صبح جب اخبار والے اخبار بانٹنے لگے اور ہر انگریزی ہندی اخبار کی سرخی بسم اللہ خاں کے انتقال کی خبر تھی، ہندی اخباروں میں ایک کی سرخی تھی۔" اب شہنائ چُپ رہے گی"، اور اگرچہ اس خبر کا کئ دن سے ڈر تھا، لیکن اس سرخی نے ہی آنکھوں میں نمی پیدا کر دی۔ ایک دوسرے ہندی اخبار کی سرخی تھی "استاد الوداع"۔ حالاں کہ میں نہ شہنائ نوازی کا ایسا جانکار ہوں نا موسیقی کا ماہر ہی۔
ہ آپ کے نزدیک محبت کیا ہے؟
ایک ایسا جذبہ جس سے انسان کی تکمیل ہوتی ہے۔ وہ چاہے جنسِ مخالف سے ہو، چاہے اپنے فن سے یا کسی بھی مرئ یا غیر مرئ شے سے۔

ہ آپ کا پسندیدہ رنگ؟
عرصے تک تو غور تو نہیں کیا تھا۔ لیکن شادی کے چار پانچ سال بعد صابرہ نے ہی اس طرف توجہ دلائ کہ میں جو بھی ساریاں یو ملبوسات ان کے لئے خود خریدتا تھا، ان میں بیشتر سبز رنگ کے تھے۔ شاید یہی میرا پسندیدہ رنگ ہے۔ خاص کر پستئ۔

ہ آپ کی پسندیدہ خوشبو؟

جوہی، موگرا چمیلی یاسمن جو ایک ہی خاندان کی خوشبوئیں ہیں، مگر زیادہ تیز نہ ہو۔
ہ پسندیدہ موسم؟
موسمِ سرما۔ اگرچہ شاعروں کو پسند نہیں آنا چاہئے،
پھر جاڑوں کی رُت آئ
چھوٹا دن اور لمبی رات

ہ دن میں کون سا پہر سب سے اچھا لگتا ہے؟
صبح سویرے فجر کے بعد کا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
قیصرانی بھائی۔۔۔ آپ تو سچ میں چراغ کے جن کی طرح ہیں۔۔۔ہر ایک کی مدد کے لیے ہر وقت تیار۔۔۔ کسی کو بھی انتظار کی زحمت نہیں دیتے۔۔۔آپ بھی بہت اچھے ہیں : )
شکریہ آپی، ویسے جن کی آپی کیا کہلائیں گی؟ :lol:
 

امن ایمان

محفلین
جوابات کے لیے ایک بار پھر سے بہت سارا شکریہ : )

میں بہت حسّاس ہوں اور اس پر مجھے فخر ہے، شرمندگی نہیں۔ میں تو یہی کہتا ہوں کہ جو شخص رو نہیں سکتا، کھل کر ہنس نہیں سکتا، بلکہ غصّہ بھی نہیں کر سکتا، سچّا شاعر اور ادیب نہیں ہو سکتا۔

آپ بہت بہادر ہیں ۔۔ کہتے ہیں کہ آدمی کی آنکھوں میں آنسو اچھے نہیں لگتے۔۔۔جبکہ میں کہتی ہوں کہ خود کو چھپانا بہادری نہیں ہے۔۔یہ کام تو ہر دوسرا چوتھا شخص کر لیتا ہے۔۔اپنے احساس کو عیاں کردینا اصل بہادری ہے۔


ہ آپ کے نزدیک محبت کیا ہے؟
ایک ایسا جذبہ جس سے انسان کی تکمیل ہوتی ہے۔ وہ چاہے جنسِ مخالف سے ہو، چاہے اپنے فن سے یا کسی بھی مرئ یا غیر مرئ شے سے۔


آپ کے خیال میں محبت کی پرکھ کسی طرح ممکن ہے؟ مطلب سچی محبت تک کس طرح پہنچ سکتے ہیں؟

ہ آپ کا پسندیدہ رنگ؟
عرصے تک تو غور تو نہیں کیا تھا۔ لیکن شادی کے چار پانچ سال بعد صابرہ نے ہی اس طرف توجہ دلائ کہ میں جو بھی ساریاں یو ملبوسات ان کے لئے خود خریدتا تھا، ان میں بیشتر سبز رنگ کے تھے۔ شاید یہی میرا پسندیدہ رنگ ہے۔ خاص کر پستئ۔


واؤ۔۔۔مجھے بھی یہ رنگ بہت اچھا لگتا ہے۔۔ ہممم آپ بھی نیچر لور لگتے ہیں : )

ہ پسندیدہ موسم؟
موسمِ سرما۔ اگرچہ شاعروں کو پسند نہیں آنا چاہئے،
پھر جاڑوں کی رُت آئ
چھوٹا دن اور لمبی رات


آپ نے یہ کیوں کہا کہ شاعروں کو یہ موسم پسند نہیں آنا چاہیے۔۔ یہ تو بہت خوابناک سا موسم ہوتا ہے۔۔ اس کا جواب مجھے بتائیں گے نا۔۔؟


ہ انکل جی آپ آزاد شاعری کے حق میں ہیں یا مخالف؟

ہ کیا شاعری کو توازن کی قید میں رکھنا ناانصافی نہیں ہوگی؟
 

امن ایمان

محفلین
قیصرانی نے کہا:
امن ایمان نے کہا:
قیصرانی بھائی۔۔۔ آپ تو سچ میں چراغ کے جن کی طرح ہیں۔۔۔ہر ایک کی مدد کے لیے ہر وقت تیار۔۔۔ کسی کو بھی انتظار کی زحمت نہیں دیتے۔۔۔آپ بھی بہت اچھے ہیں : )
شکریہ آپی، ویسے جن کی آپی کیا کہلائیں گی؟ :lol:

جن کی بہن کو پری کہتے ہیں اخی
 

الف عین

لائبریرین
اوہو، دو سوالات تم نے اور کئے تھے جن کو میں بھول گیا۔
غزل اگر ہو تو مجھے اس میں بحر سے ذرا بھی خارج ہو تو بُرا لگتا ہے، لیکن آزاد نظم کا میں حامی ہوں، اس میں ترنم ہو، یعنی ایک ہی رکن مختلف تعداد میں تو اچھا لگتا ہے، لیکن خالص نثری نظمیں بھی مجھے قبول ہیں۔ خود میری طویل نظم صاد یہاں ہی پڑھ لو۔ اس میں یہ تجربہ بھی ہے کہ اس کا ہر ٹکڑا یا باب الگ الگ نوعیت کا ہے، غزل بھی، گیت بھی، بحر میں درست آزاد نظم بھی، اور مکمل نثری نظم بھی۔ پڑھ کر اپنی رائے دو۔
اور کچھ سوالات۔ لیکن میں اتنا بے چین نہیں ہوں کہ اپنے ُیصرانی کی طرح لکھوں سسوالللاتتتتت۔ بلکہ اگر بوچھار کر دو سوالات کی تو ڈھیر ہو جاؤں گا۔
 

امن ایمان

محفلین
اعجاز چا ۔۔ایک بار پھر بہت شکریہ۔۔ مجھے آپ کو پڑھنے کا شوق بڑھتا جارہا ہے ۔۔لیکن پتہ نہیں کیوں لگ رہا ہے کہ آپ اتنا ہی دور ہوتے جارہے ہیں :(

میں نے آپ کی طویل نظم “صاد“ پڑھی ہے۔۔۔ تعریف کے لیے لفظ نہیں ہیں۔۔۔۔

آج کے بعد
جو مجھ میں ایک شاعر تھا
وہ مر جائےگا
بس اک انساں بچے گا
جس کے دل میں
ننھے ننھے دیپ روشن ہیں



ہر پام کے پیڑ پر
ایک حرف
بس ایک ہی حرف
’صاد‘
لکھ دوں
کہ
یہ
تمھارا
نام
بھی
ہے



اعجاز چا میں جو یہ کہتی تھی کہ مجھے شاعری اچھی نہیں لگتی۔۔ آپ کی اس طویل نظم کو پڑھنے کے بعد ایک بار پھر سے یہ شوق زندہ ہوگیا ہے۔۔۔ آپ کی اس نظم میں ایک عجیب سا سحر ہے۔۔ مجھے یہ بہت بہت اچھی لگی ہے۔


ہ اعجاز چا شاعری واقعی سچ بولتی ہے؟

ہ آپ نے زیادہ شاعری اپنے لیے لکھی یا اوروں کے لیے؟

ہ آپ کی اپنی لکھی ہوئی پسندیدہ نظم÷غزل؟

ہ آپ کا پسندیدہ شاعر؟

ہ آپ کو کس قسم کی شاعری سے لگاؤ ہے؟

ہ اعجاز چا محبت کی پرکھ ممکن ہے؟


اور ایک اور بات۔۔۔ آپ کو پتہ نہیں یقین آئے گا یا نہیں۔۔لیکن مجھ سمیت یہاں ہر شخص آپ کے بارے میں جاننے کا تجسس رکھتا ہے۔ اور میں سوالات کے لیے بےچین رہتی ہوں۔۔۔آپ کو بار بار اس لیے تنگ نہیں کرتی کہ آپ اور بہت ساری جگہوں پر مصروف ہوتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
امن اور دوسرے ارکان۔ آج صبح در اصل میں موبائل گھر بھول گیا تھا۔ دفتر میں براڈ بینڈ میں جا کر دوسرا کام کر لیا تھا ای میل اور اپنی لائبریری سائٹ پر اپ لوڈنگ۔ لیکن محفل میں لاگ ان نہیں کر سکا اردو سپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے۔ مرا پاس ورڈ بھی اردو میں ہے نا!!
بہر حال اب امن کے سوالات دیکھ لئے ہیں۔ کل تک جواب دوں گا، ذرا سوچنے والے سوالات ہیں نا!
 
Top