سرکاری ادویات متحدہ کے گلگت بلتستان امیدواروں کے حوالے

فخرنوید

محفلین
news-08.gif

pic-03.jpg

pic-04.jpg

news-05.gif
 
arifkarim

معطل
ہاں جو بات قابل قبول نہ ہو، وہ جھوٹ کا پلندہ۔ سب لوگ ایک ہی قسم کی خبریں سننے کے عادی جو ہو گئے ہیں
 
پھر کہیں گے کہ امت اخبار ہے ہی جھوٹ کا پلندہ۔

یہ فتنہ اخبار ہے
سوچنے کی بات یہ ہے کہ اس فتنے کو کہاں سے ایسی جھوٹی خبر یں ملتی ہیں؟ جو کسی اخبار اور ٹی وی چینل کو نہیں ملتی اور اگر ایسا واقعہ ہواہوتا تو اور بھی تو اخبار اور ٹی وی چینل ہیں انہوں نے تو خبر نہ ہی چھاپی اور نہ ہی نشر کی۔
 
گرائیں

محفلین
لیکن فرحان انہوں نے تو تصاویر بھی چھاپی ہیں۔ ان کو کیسے جھٹلائیں گے؟

آسان سی بات ہے، سیرپ کی تصویر کراچی میں لی گئی تھی اور الیکش آفس کی تصویر کے ساتھ اس فراہم کر کے غلط بیانی کی گئی ورنہ متحدہ قومی موومنٹ جیسی انصاف پسند اور حق پرست جماعت کے ان علاقوں میں آنے سے طاغوتی طاقتیں گھبرا اٹھی ہیں اور انھوں نے بدنام زمانہ اخبار امت کے ذریعے متحدہ کو بدنام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے مگر مخالفین یاد رکھیں پیغام حق پرستی ہر گھر تک پہنچے گا اور انشا ٕ اللہ متحدہ کے امیدواروں کو کامیاب کرا کے رہے گا۔

آخر گلگت بلتستان کے عوام بھی تو مسلمان اور پاکستانی ہیں ، اگر کراچی کی دوا وہاں استعمال ہو گئی تو کیا برا کیا؟ اسلام ہمیں ذات پات اور تفریق کی اجازت نہیں دیتا۔ رہ گیا امت اخبار تو یہ تو ہے ہی جھوٹون کا اخبار، اس کی بات کا کیا اعتبار؟
 
لیکن فرحان انہوں نے تو تصاویر بھی چھاپی ہیں۔ ان کو کیسے جھٹلائیں گے؟

تصا ویر کو چھوڑیے جناب پہلے اس بات پر غور کیجیے کہ اگر ایسا واقعہ ہواہوتا تو اور بھی تو اخبار اور ٹی وی چینل ہیں انہوں نے تو خبر نہ ہی چھاپی اور نہ ہی نشر کی۔
 
بے شک، اگر وہ ایم کیو ایم کے انڈر نہ ہوتے تو۔۔۔۔
 
آفت

محفلین
ایم کیو ایم جنگ اخبار کی فروخت رکوا چکی ہے کیونکہ اخبار میں ایم کیو ایم کے خلاف لکھا گیا تھا،"آج" ٹی وی کے ساتھ بارہ مئی کو جو کچھ ہوا وہ بھی سب کے سامنے ہے ۔ نوائے وقت کے دفتر میں بھی ایک دھماکہ ہو چکا ہے کیونکہ نوائے وقت بھی ایم کیو ایم پر اکثر تنقید کرتا تھا ۔ کراچی میں کتنے ہی ایسے صحافی مار دیے گئے جو ایم کیو ایم کے کالے کرتوتوں سے پردہ اٹھاتے تھے انہیں میں ایک جریدے تکبیر کے ایڈیٹر اور سینئر صحافی تھے انہیں کے داماد رفیق افغان روز نامہ امت شائع کرتے ہیں اور روز اول سے ایم کیو ایم کے کالے کرتوتوں پر لکھ رہے ہیں،ایم کیو ایم کی دہشت سے خوفزدہ دوسرے صحافی کچھ کہتے ہوئے ڈرتے ہیں ایسے میں یہی ایک اخبار ہے جو سچ کی شمع روشن کیے ہوئے ہے ۔ اسی لیے ایم کیو ایم اس اخبار کی اتنی مخالفت کر رہی ہے ۔ یہ اخبار اس وقت فروخت کے اعتبار سے تیسرا بڑا اخبار ہے ۔ کیا عوام اتنی بیوقوف ہے کے جھوٹ پڑھنے کے لیے پیسے خرچ کر کے اخبار پڑھے ۔ ایم کیو ایم کے قائد نے اپیل کی تھی کہ لوگ زیادہ سے زیادہ ایک روزنامہ ۔ ۔ ۔ پڑھا کریں کیونکہ وہ ایم کیو ایم کی سپورٹ میں کافی کچھ لکھتا ہے لیکن اس اخبار کو کوئی پڑھتا تک نہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ صرف سچ پڑھنا چاہتے ہیں ۔ اسی لیے تو کہتی ہوں کہ ایم کیو ایم عوامی نہیں بلکہ خوف کی سیاست کرتی ہے ۔ نہیں تو آج ۔ ۔ ۔ اخبار کراچی کا سب سے بڑا اخبار ہوتا ۔
 
۔ یہ اخبار اس وقت فروخت کے اعتبار سے تیسرا بڑا اخبار ہے

" اپنے ہی منہ میاں پٹھو " واہ کیا بات ہے

اگر یہ اخبار فروخت کے اعتبار سے تیسرا بڑا اخبار ہے ہے اس کے واضح اعدادوشمار پیش کریں کہ رینک کس نے اس جھوٹے اخبار کو دیا ہے مثال کے طور پر {apns}
 
آفت

محفلین
اس کا ایک واضع ثبوت تو آپ کی اس پوسٹ نے ہی دے دیا ہے ۔
اگ یہ اخبار واقعی کوئی نہیں پڑھتا تو آپ اس کی ہر خبر پر اتنا اچھل کود کیوں شروع کر دیتے ہیں ۔:grin:
ویسے یہ اعداد و شمار جاننے ہیں تو آپ اسی اخبار کو لاگ ان کریں،وہاں آپ کو شاید کچھ مل جائے نہ ملے تو انہیں ایک میل کر دیں وہ جواب ضرور دیں گے ۔ اگر یہ بھی نہیں ہوتا تو کراچی کے کسی بھی ہاکر سے پوچھ لیں تسلی ہو جائے گی ۔:grin:
" اپنے ہی منہ میاں پٹھو " واہ کیا بات ہے

اگر یہ اخبار فروخت کے اعتبار سے تیسرا بڑا اخبار ہے ہے اس کے واضح اعدادوشمار پیش کریں کہ رینک کس نے اس جھوٹے اخبار کو دیا ہے مثال کے طور پر {apns}
 
مہوش علی

لائبریرین

سی این این، فاکس اور دیگر یہودی ٹی وی پروپیگنڈا چینلز پاکستان کیا دنیا میں پہلے نمبروں پر موجود ہیں، مگر کیا انکی سب رپورٹنگ پر اعتبار کیا جا سکتا ہے؟ اور پھر امت اخبار تو ایسا متعصب اخبار ہے کہ کراچی میں مرغی بھی مر جائے تو یہ گھسیٹ کر متحدہ کو بیچ میں لا کر کھڑا کر دیتا ہے۔ ایسے اخبار کو اگر کوئی نیوٹرل اخبار جانے تو بس اللہ امان۔
اور ذاتی مشاہدہ کی بنیاد پر میں کہہ سکتی ہوں کہ امت اخبار میں کوئی ایک بہت سوچنے والا ذہن بیٹھا ہوا ہے، مگر افسوس کہ اس نعمت کو وہ جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے میں استعمال کر رہا ہے۔ جو باتیں پولیس اور شاید خود جرم کرنے والوں کو پتا نہیں ہوتی، اُن سب کی تفصیلات امت اخبار ایسے پیش کر رہا ہوتا ہے جیسے واردات کرنے سے قبل امت اخبار کو باضابطہ طور پر مدعو کیا گیا تھا تاکہ وہ عینی گواہ بن کر جُز جُز کی تفصیلات کی رپورٹنگ کریں۔
جنگل میں مور ناچا کس نے دیکھا؟ یہی حالت اکثر اوقات امت اخبار کی ہوتی ہے کہ لکھ دو جو کچھ لکھنا ہے اور کون ہے جو جا کر اس کی تحقیقات کر کے انکے جھوٹ کو پکڑنے والا ہے۔
امت اخبار کی اس روش کی چند مثالیں میں یہاں پیش کر چکی ہوں۔
باقی ہمیں انتظار کرنا چاہیے کہ امت اخبار کے علاوہ دیگر اخبارات اور میڈیا پر یہ خبر آئے۔

اور پلیز اب آپ الیکشنز کی طرح میڈیا کے متعلق بھی وہی گھسا پٹا بہانہ لیکر نہ آ جائیے گا کہ متحدہ کے یہ چند غنڈے اتنے دہشتناک ہیں کہ انکے سامنے پورے ملک کا میڈیا ہاتھوں میں چوڑیاں پہن کر بیٹھ جاتا ہے۔ عجیب طریقہ واردات ہے آپ لوگوں کا چت بھی اپنا رکھتے ہیں اور پٹ بھی۔ اگر واقعی متحدہ ایسی بڑی غنڈہ مافیا ہوتی جو کراچی کے لاکھوں لوگوں کو بندوق کی نال پر سڑکوں پر لے آتی ہے اور ڈیڑھ کڑوڑ لوگوں کے ووٹ خود بیلٹ باکس میں ڈالتی ہے اور وہ ڈیڑھ کڑوڑ ہاتھوں میں چوڑیاں پہنے یہ تماشہ دیکھتے رہتے ہیں۔۔۔۔۔ تو ۔۔۔۔ تو پھر سب سے زیادہ بکری کرنا تو ایک طرف، اتنی بڑی غنڈہ مافیا کے سامنے آج ایک ایسا سٹال کراچی میں نہ ہوتا جو امت اخبار کو بیچنے کی ہمت کر سکتا ہوتا۔ اور آپ کا طریقہ بھی یہ ہے کہ جنگل میں مور ناچا کس نے دیکھا، لگا دو متحدہ پر مدیر تکبیر کے قتل کا الزام۔ کون مائی کا لعل ہے جو اب جا کر تحقیقات کرے یا آپ سے اس الزام کے ثبوت طلب کرے۔ اور اگر متحدہ نے ہی مدیر تکبیر کو قتل کیا تو امت اخبار کے رفیق افغان کو تو ابتک ہزار بار قتل ہو جانا چاہیے تھا اور امت کے دفتر کو سینکڑوں بار نظر آتش ہو جانا چاہیے تھا۔۔۔ مگر کیا ہے کہ چت بھی آپکا اور پٹ بھی۔۔۔۔ اور آپ لوگ پاکستان کی سب سے بڑی "انٹا" پارٹی۔

اگر واقعی میں کرپشن ہوئی ہے تو یقینا اسکا احتساب ہونا چاہیے۔ لیکن اگر فقط الزام گوئی ہے، تو یہ ایک بیہودہ بات ہے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
مزید یہ کہ آپ جا کر اپنے چہیتے چیف جسٹس افتخار چوہدری کو اس پر سوموٹو ایکشن لینے کی درخواست ضرور دیجئےگا۔ دونوں صورتوں میں فائدہ ہے، اگر کرپشن کی ہو گی تو پکڑی جائے گی، اور نہ کی ہو گی تو امت اخبار کی کذب بیانی ایک دفعہ پھر کھل کر سامنے آ جائے گی۔

پی ایس:
امت اخبار کے اوپر کئی دفعہ اس فورم پر میں جرح کر چکی ہوں۔ ان میں سے دو مضامین آپ کو اس لنک پر مل جائیں گے www.mqmpakistani.com
 
آفت

محفلین
آئیں بائیں شائیں نہ کریں پلیز
میں نے پوچھا ہے کہ اگر یہ اخبار جھوٹا ہے تو لوگ پیسہ خرچ کر کے کیا صرف جھوٹ پڑھتے ہیں ؟؟؟
اور اگر یہ اخبار بڑی تعداد میں چھپتا ہی نہیں تو پھر آپ لوگوں کو فکر کیوں؟؟؟:grin:

سی این این، فاکس اور دیگر یہودی ٹی وی پروپیگنڈا چینلز پاکستان کیا دنیا میں پہلے نمبروں پر موجود ہیں، مگر کیا انکی سب رپورٹنگ پر اعتبار کیا جا سکتا ہے؟ اور پھر امت اخبار تو ایسا متعصب اخبار ہے کہ کراچی میں مرغی بھی مر جائے تو یہ گھسیٹ کر متحدہ کو بیچ میں لا کر کھڑا کر دیتا ہے۔ ایسے اخبار کو اگر کوئی نیوٹرل اخبار جانے تو بس اللہ امان۔
اور ذاتی مشاہدہ کی بنیاد پر میں کہہ سکتی ہوں کہ امت اخبار میں کوئی ایک بہت سوچنے والا ذہن بیٹھا ہوا ہے، مگر افسوس کہ اس نعمت کو وہ جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے میں استعمال کر رہا ہے۔ جو باتیں پولیس اور شاید خود جرم کرنے والوں کو پتا نہیں ہوتی، اُن سب کی تفصیلات امت اخبار ایسے پیش کر رہا ہوتا ہے جیسے واردات کرنے سے قبل امت اخبار کو باضابطہ طور پر مدعو کیا گیا تھا تاکہ وہ عینی گواہ بن کر جُز جُز کی تفصیلات کی رپورٹنگ کریں۔
جنگل میں مور ناچا کس نے دیکھا؟ یہی حالت اکثر اوقات امت اخبار کی ہوتی ہے کہ لکھ دو جو کچھ لکھنا ہے اور کون ہے جو جا کر اس کی تحقیقات کر کے انکے جھوٹ کو پکڑنے والا ہے۔
امت اخبار کی اس روش کی چند مثالیں میں یہاں پیش کر چکی ہوں۔
باقی ہمیں انتظار کرنا چاہیے کہ امت اخبار کے علاوہ دیگر اخبارات اور میڈیا پر یہ خبر آئے۔

اور پلیز اب آپ الیکشنز کی طرح میڈیا کے متعلق بھی وہی گھسا پٹا بہانہ لیکر نہ آ جائیے گا کہ متحدہ کے یہ چند غنڈے اتنے دہشتناک ہیں کہ انکے سامنے پورے ملک کا میڈیا ہاتھوں میں چوڑیاں پہن کر بیٹھ جاتا ہے۔ عجیب طریقہ واردات ہے آپ لوگوں کا چت بھی اپنا رکھتے ہیں اور پٹ بھی۔ اگر واقعی متحدہ ایسی بڑی غنڈہ مافیا ہوتی جو کراچی کے لاکھوں لوگوں کو بندوق کی نال پر سڑکوں پر لے آتی ہے اور ڈیڑھ کڑوڑ لوگوں کے ووٹ خود بیلٹ باکس میں ڈالتی ہے اور وہ ڈیڑھ کڑوڑ ہاتھوں میں چوڑیاں پہنے یہ تماشہ دیکھتے رہتے ہیں۔۔۔۔۔ تو ۔۔۔۔ تو پھر سب سے زیادہ بکری کرنا تو ایک طرف، اتنی بڑی غنڈہ مافیا کے سامنے آج ایک ایسا سٹال کراچی میں نہ ہوتا جو امت اخبار کو بیچنے کی ہمت کر سکتا ہوتا۔ اور آپ کا طریقہ بھی یہ ہے کہ جنگل میں مور ناچا کس نے دیکھا، لگا دو متحدہ پر مدیر تکبیر کے قتل کا الزام۔ کون مائی کا لعل ہے جو اب جا کر تحقیقات کرے یا آپ سے اس الزام کے ثبوت طلب کرے۔ اور اگر متحدہ نے ہی مدیر تکبیر کو قتل کیا تو امت اخبار کے رفیق افغان کو تو ابتک ہزار بار قتل ہو جانا چاہیے تھا اور امت کے دفتر کو سینکڑوں بار نظر آتش ہو جانا چاہیے تھا۔۔۔ مگر کیا ہے کہ چت بھی آپکا اور پٹ بھی۔۔۔۔ اور آپ لوگ پاکستان کی سب سے بڑی "انٹا" پارٹی۔

اگر واقعی میں کرپشن ہوئی ہے تو یقینا اسکا احتساب ہونا چاہیے۔ لیکن اگر فقط الزام گوئی ہے، تو یہ ایک بیہودہ بات ہے۔

مزید یہ کہ آپ جا کر اپنے چہیتے چیف جسٹس افتخار چوہدری کو اس پر سوموٹو ایکشن لینے کی درخواست ضرور دیجئےگا۔ دونوں صورتوں میں فائدہ ہے، اگر کرپشن کی ہو گی تو پکڑی جائے گی، اور نہ کی ہو گی تو امت اخبار کی کذب بیانی ایک دفعہ پھر کھل کر سامنے آ جائے گی۔
 
شمشاد

لائبریرین
اب اکیلا بیچارہ چوہدری کتنے سارے ایکشن لے۔ آخر پاکستانی شہریوں کی بھی تو کوئی ذمہ داری ہے کہ نہیں؟
 
آفت

محفلین
آٹا چینی جن لوگوں کی وجہ سے مہنگا ہے وہ لوگ تو حکومت میں بیٹھے ہیں ۔ چیف جسٹس جناب افتخار چوہدری ایکشن لیتے ہیں تو عوام کو ان کا ساتھ دینا چاہیے ۔ چیف جسٹس کے پاس فورس نہیں ہے کہ وہ اپنے احکامات کو ایمپلیمنٹ کروائیں ۔ آخر عوام کو ہی اٹھنا ہو گا ۔
 
Top