مشترکہ لے آوٹ انجن:حرف باز HarfBuzz

الف نظامی

لائبریرین
گنوم بطور لے آوٹ انجن پینگو کو استعمال کرتا ہے اور کے ڈی ای کیوٹی کو۔ دونوں کی اوپن ٹائپ فانٹ کو رینڈر کرنے کی لاجک یکساں نہیں جس کی وجہ سے خصوصا پیچیدہ متن لے آوٹ مثلا عربی اردو فارسی ، انڈک سکرپٹ ، عبرانی ، چینی ، جاپانی زبانوں کی رینڈرنگ میں مسائل تھے اور یکسانیت نہیں تھی۔
ان مسائل کے حل کے لیے 2006 میں بوسٹن متن لے آوٹ سمٹ میں "مشترکہ متن لے آوٹ انجن برائے فری اور اوپن سورس سافٹ وئیر سسٹم" کے عنوان سے ایک کھلی بحث کی گئی جس کے نتیجہ میں فری ڈیسک ٹاپ کے زیر اہتمام حرف باز کا قیام عمل میں آیا۔
اس سے قبل مختلف لے آوٹ انجنوں کی وجہ سے متن رینڈرنگ بھی یکساں نہیں ہوتی لیکن اب حرف باز کی وجہ سے یہ مسئلہ حل ہوسکے گا۔

(مشترکہ متن لے آوٹ )کے سلسلہ میں حرف باز پر نظر ڈالیے۔

HarfBuzz


حرف باز اوپن ٹائپ لے آوٹ انجن کی عملی شکل ہے۔ جس کو پینگو ، کیوٹی وغیرہ میں استعمال کیا جارہا ہے تاکہ مختلف رینڈرنگ انجن اوپن ٹائپ فانٹ کو یکساں طور پر رینڈر کرسکیں۔


حرف باز FOSS میں ٹیکسٹ لے آوٹ کو معیاری اور یکساں بنانے کی کاوش ہے ، اس کو فری ٹائپ سے اخذ کیا گیا اور کیوٹی اور پینگو میں ڈیولپ کرنے کے بعد مشترکہ ریپازیٹری میں اکٹھا کردیا گیا ہے۔ اب کیوٹی اور پینگو دونوں حرف باز کو اوپن ٹائپ لے آوٹ کے لیے استعمال کرتے ہیں۔


حرف باز فری ڈیسک ٹاپ متن لے آوٹ ورکنگ گروپ کی کاوشوںکا نتیجہ ہے۔

حرف باز کو فیڈورا 12 میں پینگو میں انٹیگریٹ کرکے جاری کیا جائے گا

کیو ٹی 4.4 پیچیدہ متن پراسیسنگ حرف باز پر مبنی ہے

کیریکٹر اور لگیچر پر مبنی نستعلیق فانٹ حرف باز میں کیا نتائج ظاہر کرتے ہیں ؟ حرف باز کے تخلیق کاروں کو انہیں ٹیسٹ کرنا چاہیے۔
اس ضمن میں
behdad at behdad.org
پر برقی پیغام بھیجا جا سکتا ہے۔

حرف باز کی میلنگ لسٹ آرکائیو یہاں ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔ جہاں کہیں کہیں ایران نستعلیق اور نفیس نستعلیق کا حوالہ بھی موجود ہے۔
علوی نستعلیق کی ٹیسٹنگ کے لیے بہداد اسفهبد کو برقی پیغام بھیجنا چاہیے۔
 

دوست

محفلین
آئیڈیا تو اچھا ہے۔ مکی بھائی اور سعد۔ اس پر کام کرو یار۔ اپنا تو یہ حال ہے کہ حال کے لیے بھی وقت نہیں آج کل
 

arifkarim

معطل
حرف باز ایک اچھا آئیڈیا ہے اور غالباً گوگل کروم میں بھی یہی استعمال ہوا ہے۔ وہاں پر تو نستعلیق خطوط کی رینڈرنگ کافی اچھی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں ایک مرتبہ پہلے بھی حرف باز کے بارے میں پوسٹ کر چکا ہوں۔ غالباً جیسبادی کا کہنا تھا کہ حرف باز پر ڈیویلپمنٹ کافی عرصے سے آگے نہیں بڑھی ہے۔ لینکس پر ٹائپوگرافی کا کوئی مشترکہ سٹینڈرڈ موجود نہیں ہے۔ ٹیکسٹ ڈسپلے کرنے کے لیے کئی کمپوننٹس درکار ہوتے ہیں جن میں فونٹ راسٹرائزر اور کیریکٹر شیپنگ انجن وغیرہ شامل ہوتے ہیں اور لینکس پر ان کمپوننٹس کی مختلف implementations موجود ہیں۔ میری معلومات کے مطابق آج کل زیادہ اپلیکیشنز پینگو کی بجائے کائرو کا استعمال کر رہی ہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
State of Text Rendering از بہداد اسفہبد سے ترجمہ شدہ اقتباس

متن رینڈرنگ کی صورتحال
تعارف
متن کمپیوٹر کی دنیا میں ابلاغ کے لیے بنیادی حیثیت کا حامل ہے ۔ یونیکوڈ کیریکٹر سیٹ کی مقبولیت نے ڈیسک ٹاپ اطلاقیوں کے ڈیزائن کا ایک نیا در وا کیا ہے ۔ اب دہ دن بیت گئے جب ایک وقت میں صرف ایک ہی زبان کو ان پٹ ، رینڈر ، پرنٹ ، تلاش اور املا کیا جاتا تھا ، بین الاقوامیت کا تصور ( جس پر یونیوکوڈ کا انحصار ہے ) ہے کہ "تمام زبانیں ‌ہمہ وقت"

فری ڈیسک ٹاپ ماحول /اطلاقیوں‌ نے یونیکوڈ کو دیر سے متعارف کرایا لیکن گزشتہ دس سالوں میں یونیکوڈ کے سلسلہ میں‌تمام بنیادی اور بڑے اجزاء‌کو اکٹھا کیا جاچکا ہے۔ آج کل کسی بھی جدید جی این یو/ لینکس ڈسٹرو مثلا فیڈورا میں یونیکوڈ کے بغیر کوئی چیز کام کرتی نظر نہیں‌آئے گی۔

بین الاقوامیت اور یونیکوڈ متن پراسیسنگ صرف متن کو سکرین پر رینڈر کردینا نہیں ، اگرچہ اس مقالہ میں ہمارا بنیادی مرکز و محور متن رینڈرنگ کے مخصوص مسائل مثلا "یونیکوڈ متن ان پٹ کے حصول سے سکرین پر ڈسپلے تک" ۔ ہم حالیہ آرکیٹیکچر پر بحث کریں گے ، ان مسائل کی شناخت کریں گے جنہوں نے حالیہ برسوں‌میں ترقی محدود کردی ہے ، اور ان کے لیے حل تجویز کریں‌گے۔

اگرچہ فری سافٹ ویر کی دنیا میں متعدد متن رینڈڑنگ سٹیک موجود ہیں اور وہ بھی ایک گنو / لینکس ڈیسک ٹاپ پر ، لیکن اس دستاویز میں ہم گنوم متن رینڈرنگ سٹیک اور دسٹرو سے متعلقہ مسائل کے لیے فیڈورا منصوبہ پر غور کریں‌گے۔ متن رینڈرنگ سٹیک کی ترقی میں فیڈورا اور ریڈ‌ہیٹ کا قائدانہ کردار ہے اور دوسری ڈسٹرو بھی ان ٹیکنالوجیز کو تیزی سے اختیار کر رہی ہیں اور ہم توقع کریں‌گے کہ کہ آنے والے برسوں میں یہی رویہ رہے تاہم یہ بہت اچھا ہوگا کہ دوسری ڈسٹرو/کمیونیٹز بھی ان سٹیک میں‌گہرا تعاون شروع کریں‌جنہیں ہم سب استعمال کرتے ہیں۔

یہ دستاویز ابتدائی ورکنگ کاپی ہے۔ یہ روڈ میپ ہے اس کا جہاں‌اب ہم کھڑے ہں‌اور جدہر ہم پہنچنا چاہتے ہیں اور اس دستاویز کو اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے گا۔

موجودہ صورت حال
جب ہم متن رینڈڑنگ سٹیک کی بات کرتے ہیں‌تو ہمارا مطلب مختلف ماڈیولز کا مجموعہ ہوتا ہے جو ایک دوسرے پر انحصار کرتے ہیں۔

فری ٹائپ
رسٹرائزیشن کا عمل کرتی ہے ۔ جب فانٹ کا ڈیٹا اسے مہیا کیا جائے تو یہ یونیکوڈ سے گلف اعداد کی میپنگ کرتی ہے اور گلفز کو تصویری شکل میں رینڈر کرتی ہے ۔

فانٹ کنفگ
یہ مطلوبہ فانٹ خصوصیات کی بنیاد پر فانٹ کا انتخاب کرتی ہے۔ عموما ان خصوصیات میں ‌فانٹ کا گروہ یعنی فانٹ‌ فیملی نام ، فانٹ سٹائل ، وزن ، سلانٹ ، سائز ، اور زبان شامل ہیں ۔

فری بڈی
گنو فری بڈی "یونیکوڈ‌ دو سمتی الگورتھم" کی تعمیل ہے۔ پینگو فری بڈی کو استعمال کرتا ہے اور اس کی اندرونی کاپی رکھتا ہے۔ ایبی ورڈ فری بڈی کا ایک اور بڑا صارف ہے۔ مختلف اور منصوبے مکمل پیچیدہ متن رینڈرنگ انجن کو استعمال کیے بغیر عربی اردو فارسی اور عبرانی سکرپٹ کی سپورٹ کے لیے فری بڈی کو استعمال کرتے ہیں ۔

حرف باز
حرف باز جدید گنو/لینکس متن رینڈرنگ سٹیک کا بنیادی اور اہم حصہ ہے۔ پیچیدہ متن رینڈرنگ کے لیے ابھرتے ہوئے عالمی فانٹ فارمیٹ اوپن ٹائپ کی صورت میں حرف باز وہ اوپن ٹائپ لے آوٹ انجن جہاں‌ جادو کردکھانا ممکتات میں‌سے ہے۔ درحقیقت یہ رینڈرنگ سٹیک میں اس قدر اہمیت کا‌ حامل ہے کہ اس دستاویز میں‌ اس کے لیے ایک مکمل سیکشن بنایا گیا ہے۔

پینگو
پینگو کا زیادہ تر حصہ متن رینڈرنگ سٹیک کی چھت کی حیثیت رکھتا ہے۔ پینگو کا استعمال کرنے والے اجزا مثلا "جی ٹی کے پلس" کو بین الاقوامی متن کی پیچیدگیوں کا علم نہیں‌ہوتا اور وہ صرف پینگو لے آوٹ آبجیکٹس کو استعمال کرتے ہیں ۔ پینگو کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی متن کے لیے "جی ٹی کے پلس" کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ تاہم پینگو پھر بھی نچلی سطح کی API فراہم کرتا ہے جس پر کوئی بھی اپنا لے آوٹ انجن بنا سکتا ہے۔ یہی کام پینگو کی مدد سے فائر فاکس ، "ویب کٹ-جی ٹی کے" وغیرہ کرتے ہیں لیکن یہ ایک باعث زحمت کام ثابت ہوتا ہے۔ اس بارے میں‌ہم آگے چل کر بات کریں‌گے۔
اور ماڈیولز بھی ہیں‌جو متن رینڈرنگ سے امیڈیٹ‌متعلقہ نہیں‌لیکن اس عمل کو سہل کرنے میں‌معاون ہیں۔ ایکس رینڈر ایکسٹینشن کلائنٹ سائڈ پر رینڈر ہونے والی گلفوں‌کی کیشنگ کرنے اور سکرین پر دکھانے کی بنیادی سپورٹ مہیا کرتی ہے گلفز کلائنٹ ایپلیکیشن کے ذریعے رینڈر اور ایکس سرور میں‌اپ لوڈ‌کردی جاتی ہیں‌جنہیں‌ بعد ازاں‌ھیش کرنے کے بعد ہر تصویر کی ایک کاپی رکھ لی جاتی ہے۔ ایکس رینڈرر کی متن رینڈر کرنے کے عمل کے مختلف اعلی سطحی ریپر موجود ہیں۔ ایک پرانی اور متروک رئپر کی مثال ایکس ایف ٹی ہے۔ آج کل گنوم میں اس کام کے لیے کائرو اور کے ڈی ای میں‌کیوٹی مستعمل ہے۔
 

دوست

محفلین
نبیل میرے علم کے مطابق کیرو جی ٹی کے پلس کا ایک حصہ ہے۔ اس کا بنیادی کام جی یو آئی ڈرائنگ ہے۔ جیسا کہ اس لنک سے ظاہر ہے یہ گرافکس لائبریری جیسی کوئی چیز ہے۔ ونڈوز فارمز میں اس کا مقابل جی ڈی آئی پلس ہوسکتا ہے شاید۔ اس کا فونٹ کے ساتھ شاید اتنا براہ راست تعلق نہیں جتنا پینگو کا ہے۔ میں نے مونو پر جتنا کام کیا ہے اس میں فونٹ وغیرہ کے لیے ہمیشہ پینگو کو ہی استعمال کرنا پڑا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
کیا موجودہ لینکس اپلیکیشنز جن میں نستعلیق فونٹ‌ درست ڈسپلے ہو رہا ہے، وہ حرف باز کا استعمال کر رہی ہیں؟
لینکس اطلاقیوں میں ٹیکسٹ ڈسپلے کا یکساں نظام استعمال نہیں ہوتا ہے جس کے باعث تمام اطلاقیوں میں نستعلیق فونٹ درست ڈسپلے نہیں ہوتا۔ مثال کے طور پر ابھی تک لینکس کے ڈیسک ٹاپ پبلشنگ پیکج سکریبس میں اردو کی سپورٹ موجود نہیں ہے۔
 

دوست

محفلین
میرے علم کے مطابق گنوم کے اطلاقیوں میں نستعلیق درست نظر آتا ہے۔ یعنی جی ٹی کے پلس پر مشتمل تمام اطلاقیے۔ کے ڈی ای اور کیو ٹی پر مشتمل اطلاقیوں میں ایسا نہیں‌۔ اس کی مثال کنکرر براؤزر میں نستعلیق کی صورت حال ہے۔ سکرائبس بھی کیو ٹی پر مشتمل ہے لیکن اس میں ویسے ہی دائیں‌سے بائیں زبانوں سپورٹ موجود نہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
کیوٹی اور پینگو کے حالیہ ورژن میں‌اوپن ٹائپ لے آوٹ انجن کے طور پر حرف باز استعمال ہو رہا ہے۔ ایسے اطلاقیے جو کیوٹی یا پینگو کے حالیہ ورژن کو استعمال کرتے ہیں‌ان سے حرف باز کی کارکردگی کا پتہ چل سکتا ہے۔
بہداد اسفہبد کے مطابق حرف باز کو ٹیسٹ کرنے کے لیے پینگو 1.25.6 انسٹال کرنا ہوگا۔
just install pango 1.25.6 and test with gedit text editor.

حرف باز کو ٹیسٹ کرنے کا ایک اور طریقہ:

2007 کو بہداد اسفہبد نے لکھا تھا
.
 

محمد سعد

محفلین
کیا موجودہ لینکس اپلیکیشنز جن میں نستعلیق فونٹ‌ درست ڈسپلے ہو رہا ہے، وہ حرف باز کا استعمال کر رہی ہیں؟
حرف باز کا استعمال ابھی تک عام نہیں ہوا۔ نستعلیق خطوط عموماً Pango کو استعمال کرنے والے اطلاقیوں میں درست چلتے ہیں۔ اور اوپن آّفس میں بھی۔ جہاں جہاں نستعلیق درست ظاہر ہو رہا ہے، وہ سب کے سب حرف باز کو استعمال نہیں کرتے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
حرف باز کا استعمال ابھی تک عام نہیں ہوا۔ نستعلیق خطوط عموماً pango کو استعمال کرنے والے اطلاقیوں میں درست چلتے ہیں۔ اور اوپن آّفس میں بھی۔ جہاں جہاں نستعلیق درست ظاہر ہو رہا ہے، وہ سب کے سب حرف باز کو استعمال نہیں کرتے۔

بھائی جان پینگو اور کیوٹی دونوں‌حرف باز کوبطور اوپن ٹائپ لے آوٹ انجن کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ پچھلی پوسٹیں‌ذرا غور سے پڑھ لیں۔

متن رینڈرنگ سٹیک کیا ہے ؟
جب ہم متن رینڈڑنگ سٹیک کی بات کرتے ہیں‌تو ہمارا مطلب مختلف ماڈیولز کا مجموعہ ہوتا ہے جو ایک دوسرے پر انحصار کرتے ہیں۔
یہ ماڈیولز یا پرتیں‌نیچے سے اوپر تک مندرجہ ذیل ہیں:
فری ٹائپ
رسٹرائزیشن کا عمل کرتی ہے ۔ جب فانٹ کا ڈیٹا اسے مہیا کیا جائے تو یہ یونیکوڈ سے گلف اعداد کی میپنگ کرتی ہے اور گلفز کو تصویری شکل میں رینڈر کرتی ہے ۔

فانٹ کنفگ
یہ مطلوبہ فانٹ خصوصیات کی بنیاد پر فانٹ کا انتخاب کرتی ہے۔ عموما ان خصوصیات میں ‌فانٹ کا گروہ یعنی فانٹ‌ فیملی نام ، فانٹ سٹائل ، وزن ، سلانٹ ، سائز ، اور زبان شامل ہیں ۔

فری بڈی
گنو فری بڈی "یونیکوڈ‌ دو سمتی الگورتھم" کی تعمیل ہے۔ پینگو فری بڈی کو استعمال کرتا ہے اور اس کی اندرونی کاپی رکھتا ہے۔ ایبی ورڈ فری بڈی کا ایک اور بڑا صارف ہے۔ مختلف اور منصوبے مکمل پیچیدہ متن رینڈرنگ انجن کو استعمال کیے بغیر عربی اردو فارسی اور عبرانی سکرپٹ کی سپورٹ کے لیے فری بڈی کو استعمال کرتے ہیں ۔

حرف باز
حرف باز جدید گنو/لینکس متن رینڈرنگ سٹیک کا بنیادی اور اہم حصہ ہے۔ پیچیدہ متن رینڈرنگ کے لیے ابھرتے ہوئے عالمی فانٹ فارمیٹ اوپن ٹائپ کی صورت میں حرف باز وہ اوپن ٹائپ لے آوٹ انجن جہاں‌ جادو کردکھانا ممکتات میں‌سے ہے۔ درحقیقت یہ رینڈرنگ سٹیک میں اس قدر اہمیت کا‌ حامل ہے کہ اس دستاویز میں‌ اس کے لیے ایک مکمل سیکشن بنایا گیا ہے۔

پینگو
پینگو کا زیادہ تر حصہ متن رینڈرنگ سٹیک کی چھت کی حیثیت رکھتا ہے۔ پینگو کا استعمال کرنے والے اجزا مثلا "جی ٹی کے پلس" کو بین الاقوامی متن کی پیچیدگیوں کا علم نہیں‌ہوتا اور وہ صرف پینگو لے آوٹ آبجیکٹس کو استعمال کرتے ہیں ۔ پینگو کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی متن کے لیے "جی ٹی کے پلس" کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ تاہم پینگو پھر بھی نچلی سطح کی api فراہم کرتا ہے جس پر کوئی بھی اپنا لے آوٹ انجن بنا سکتا ہے۔ یہی کام پینگو کی مدد سے فائر فاکس ، "ویب کٹ-جی ٹی کے" وغیرہ کرتے ہیں لیکن یہ ایک باعث زحمت کام ثابت ہوتا ہے۔ اس بارے میں‌ہم آگے چل کر بات کریں‌گے۔


سب سے اوپر والی پرت پر پینگو ، کیوٹی یا آئی سی یو براجمان ہو سکتے ہیں۔ لیکن اس سے نچلی پرت حرف باز کی ہوتی ہے جسے اوپن ٹائپ لے آوٹ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور یوں‌یکساں‌اوپن ٹائپ لےآوٹ کا خواب شرمندہ تعبیر ہوتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ سب تھیوری میں تو ٹھیک لگتا ہے لیکن کوئی ایسا طریقہ بھی ہونا چاہیے کہ جہاں ٹائپوگرافی کے سٹیک میں حرف باز مسنگ ہو، وہاں حرف باز کی لائبریری کو بآسانی لنک کرنا ممکن ہو۔ میں سکریبس کی مثال دے چکا ہوں۔ سکریبس میں ابھی تک عربی یا اردو کی سپورٹ موجود نہیں ہے۔ اور لوگ ابھی تک اس بات پر تحقیق کر رہے ہیں کہ کس طرح حرف باز کو سکریبس کی نچلی تہہ میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 

محمد سعد

محفلین
بھائی جان پینگو اور کیوٹی دونوں‌حرف باز کوبطور اوپن ٹائپ لے آوٹ انجن کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ پچھلی پوسٹیں‌ذرا غور سے پڑھ لیں۔
میرا مطلب یہ تھا کہ حرف باز کا استعمال ابھی تک عام نہیں ہوا یعنی یہ ہر جگہ نہیں ہوتا۔ نستعلیق خط کے معاملے میں Pango اس کے بغیر بھی کام چلا لیتا ہے۔ یہی معاملہ اوپن آفس میں ہے۔
میں نے اپنے نظام میں حرف باز کی لائیبریریاں ڈھونڈنے کی کافی کوشش کی لیکن مجھے کوئی ایسی چیز نہیں ملی۔
کوڈ:
[saad@saad ~]$ rpm -qa | grep harfbuzz
[saad@saad ~]$
یہاں تک کہ پورے سافٹ وئیر گودام (ریپازیٹری) میں بھی دستیاب نہیں ہے۔
کوڈ:
[saad@saad ~]$ yum search harfbuzz
Loaded plugins: refresh-packagekit
Warning: No matches found for: harfbuzz
No Matches found
[saad@saad ~]$
جبکہ نستعلیق خط پھر بھی Pango کو استعمال کرنے والے اطلاقیوں اور اوپن آفس میں درست نظر آتا ہے۔ جس کا مطلب یہی ہوا کہ Pango اور ICU نستعلیق خط کو حرف باز کی مدد کے بغیر درست دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
حرف باز ایک علیحدہ پیکج کی صورت میں‌نہیں‌ملے گا کیونکہ یہ پینگو یا کیوٹی کے سورس کوڈ‌کے اندر موجود ہے۔اگر پینگو کا حالیہ ورژن یا کیوٹی انسٹال ہے تو سمجھیں‌کہ حرف باز موجود ہے۔
پینگو کے سورس میں‌حرف باز کا کوڈ:
attachment.php


attachment.php


حرف باز کو ٹیسٹ کرنے کے لیے اس پوسٹ کا مطالعہ کیجیے
 

Attachments

  • pangohb.png
    pangohb.png
    51.2 KB · مناظر: 96

محمد سعد

محفلین
اگر پینگو کا حالیہ ورژن یا کیوٹی انسٹال ہے تو سمجھیں‌کہ حرف باز موجود ہے۔

کوڈ:
[saad@saad ~]$ rpm -q pango
pango-1.22.3-1.fc10.i386
[saad@saad ~]$
(فیڈورا 10)
بات تو پھر بھی وہی ہوئی۔ یعنی Pango حرف باز کے بغیر نستعلیق خطوط درست ظاہر کر رہا ہے۔ یعنی نستعلیق خطوط جن اطلاقیوں میں درست نظر آتے ہیں، ضروری نہیں کہ وہ سب حرف باز کا استعمال کر رہے ہوں۔ اور یہی میں کہنا چاہتا تھا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
کوڈ:
[saad@saad ~]$ rpm -q pango
pango-1.22.3-1.fc10.i386
[saad@saad ~]$
(فیڈورا 10)
بات تو پھر بھی وہی ہوئی۔ یعنی Pango حرف باز کے بغیر نستعلیق خطوط درست ظاہر کر رہا ہے۔ یعنی نستعلیق خطوط جن اطلاقیوں میں درست نظر آتے ہیں، ضروری نہیں کہ وہ سب حرف باز کا استعمال کر رہے ہوں۔ اور یہی میں کہنا چاہتا تھا۔

نہیں‌۔ پینگو کا یہ ورژن بھی حرف باز کو ہی استعمال کرتا ہے۔ سورس کوڈ‌ دیکھیے
attachment.php
 

Attachments

  • pango-1.22.3hb.png
    pango-1.22.3hb.png
    42.2 KB · مناظر: 91
Top