اسلامک کوئز

سوال : سب سے پہلے کونسی سورہ مکمل نازل ہوئی؟
اس معاملے میں مفسرین کرام نے تین سورتوں کے نام ذکر فرمائے ہیں سورہ مدثر،سورہ علق اور سورہ فاتحہ۔
امام سیوطی رحمہ اللہ نے سورہ مدثر کو تقویت کی نگاہ سے دیکھا ہے۔
اسی طرح ایک رویت میں سورہ فتح کاذکر بھی ملا۔
اب آپ ہی بتائیں آپ کی تحقیق کیا کہتی ہے میں تو کوئی نتیجہ اخذ نہیں کرسکا ہوں۔
 

سارا

محفلین
سورہ علق۔۔۔۔۔
تفسیر ابنِ کثیر میں اسی سورہ کا ذکر ملتا ہے جہاں تک آپ نے سورہ مدثر کا ذکر کیا مفسرین نے اس کا ذکر پہلی وحی کے حوالے سے کیا ہے لیکن چند آیات کا ذکر ملتا ہے پوری سورہ کا نہیں۔۔یہی معاملہ سورہ فتح کے ساتھ ہے ۔۔اور سورہ فاتحہ بھی مکمل نازل ہوئی ہے لیکن پہلی نہیں ہے۔۔
 
ماشاءاللہ بالکل درست جواب
ایسا لگتا ہے کہ اس دھاگے کوصرف چندافراد ہی دیکھنے آتے ہیں۔
سوال : کون سے صحابی ہیں جن کی ملاقات دجال سے ہوئی اور نبی پاک علیہ الصلاۃ والسلام نے اس بات کی تصدیق فرمائی؟
 
مطیع الرحمٰن; سوال : کون سے صحابی ہیں جن کی ملاقات دجال سے ہوئی اور نبی پاک علیہ الصلاۃ والسلام نے اس بات کی تصدیق فرمائی؟[/quote نے کہا:
حضرت تمیم داری رضی اللہ عنہ
لیکن اگر واقعہ اور حدیث کے سیاق و سباق کو ملاحظہ کیا جائے تو ایسا نہیں لگتا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے دجال ھونے کی تصدیق کی تھی
 

سارا

محفلین
بھائی اس کا جواب مجھے نہیں پتا'' (شاید کسی اور کو بھی نہیں پتا )
آپ خود ہی بتا دیں۔۔۔جزاک اللہ خیر
 
Top