برقی کتابوں کی اپ ڈیٹ

الف عین

لائبریرین
اس ہفتے محفل کی سالگرہ پر میں چاہتا ہوں کہ اپنے سٹیٹس سے بھی لوگوں کو آگاہ کر دوں۔
اب میں اپنی ساری کتابوں کو، محفل اور محفل سے باہر کی بھی، خود میری کمپائل کی ہوئی بھی، علوی نستعلیق میں فارمیٹ کر کے اور ورڈ 2007 میں پروف ریڈنگ کر کے اپ کوڈ کر رہا ہوں۔ اس صفحے کے مطابق الف تا خ (اس وقت عبید اللہ علیم کی ای بک ’خواب ہی خواب‘ کر رہا ہوں، ویسے خواب نگر بھی ابھی اپ لوڈ نہیں ہوئی ہے، ترمیم شدہ شکل میں( پوسٹ کر چکا ہوں۔ افسوس ہم لوگ اتنی اغلاط کرتے ہیں کمپوز کرنے میں کہ لگ بھگ چھ ماہ میں محض اتنی ہی کتابوں کی تدوین ہو سکی ہے۔ درمیان میں تفہیم القرآن چھوڑ دیا ہے، البتہ دعوت القرآن مکمل ہے، لیکن اپ لوڈ نہیں کی گئی ہے۔ بہر حال اسی صفحے کے مطابق (ابجدی ترتیب سے( کتابوں کی تدوین کرتا جاؤں گا۔
بعد کی کچھ کتابیں سائٹ سے اتار لی گئی ہیں، وہ کتابیں فی الحال دستیاب نہیں ہیں، جو ہیں وہ غیر تدوین شدہ اور نفیس ویب نسخ فانٹ میں ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
پہلے یہ کہ رفرینس پائنٹ میرا یہ صفحہ ہے۔

1۔ موجودہ تدوین۔۔۔ حروف تہجی کے لحاظ سے۔۔ سنت کی آئینی حیثیت۔۔ جوجو اس کی پروف ریڈنگ کر چکی ہیں، لیکن ورڈ کے مطابق اور اردو سپیل چیکنگ انجن کے مطابق ابھی بھی بہت اغلاط باقی ہیں۔
اس سے پہلے تک کی کتابیں علوی نستعلیق میں فارمیٹ اور پروف ریڈ ہو چکی ہیں اور اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔
اس کے بعد کی کتابیں اب بھی نفیس ویب نسخ میں ہیں، اور پروف ریڈنگ نہیں ہوئی ہے۔
2۔ زمروں والے صفحے ابھی بھی اپ ڈیٹ نہیں کئے گئے ہیں۔ صرف اوپر (اور میسی دستخط کا لنک والا صفحہ دیکھا جائے۔
3، جون ایلیا کی بھی دو ای بکس بن گئی ہیں۔ ایک کا نام ’مبادا‘ رکھا ہے (’شاید‘ اور’ لیکن‘ کی سطور پر) اور دوسری کا ’زخمِ امید‘

احباب دیکھ لیں اور کہیں لنک کی گڑبڑ ہو تو اطلاع ضرور دیں۔
 

الف عین

لائبریرین
مزید یہ کہ تفہیم القرآن بھی جو میں نے ٹائپ کروایا تھا، ان فائلوں کو اپ لوڈ کر دیا ہے حالانکہ پروف ریڈنگ ابھی باقی ہے۔
 

طالوت

محفلین
میں جاننا چاہوں گا کہ میری برقیائی گئی تین کتابوں کے ساتھ کیا معاملہ ہوا ؟ کیا پروف ریڈنگ ہو رہی ہے ؟
وسلام
 

الف عین

لائبریرین
ان کا سٹیٹس کیا ہے ورکنگ زون میں۔ کون کون سی کتابیں ہیں؟ اگر فائل تمہارے پاس ہوں طالوت تو بھیج دو مجھ کو۔ میں پروف ریڈنگ کر دوں گا۔
 

باذوق

محفلین
مزید یہ کہ تفہیم القرآن بھی جو میں نے ٹائپ کروایا تھا، ان فائلوں کو اپ لوڈ کر دیا ہے حالانکہ پروف ریڈنگ ابھی باقی ہے۔
مقدمہ
سورت نمبر 18 تا 26
سورت نمبر 31 تا 42
سورت نمبر 43 تا 53
سورت نمبر 54 تا 65

زیر تکمیل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سورہ نمبر:1 تا 17 (17)
سورہ نمبر:27 تا 30 (4)
سورہ نمبر:66 تا 114 (49)

اس طرح جملہ 70 سورتوں کی کمپوزنگ ابھی باقی ہے؟؟!
 

الف عین

لائبریرین
میں نے دو جلدیں کمپوز کروائی تھیں با ذوق۔ باقی دوسرے لوگ کرنے والے ہیں یا کر رہے ہیں۔ تعارف تو سب سورتوں کے وکی پیڈیا میں پوسٹ ہو چکے۔
 

باذوق

محفلین
میں نے دو جلدیں کمپوز کروائی تھیں با ذوق۔ باقی دوسرے لوگ کرنے والے ہیں یا کر رہے ہیں۔ تعارف تو سب سورتوں کے وکی پیڈیا میں پوسٹ ہو چکے۔
ٹھیک ہے ، میں پاک نیٹ والوں سے پوچھ کر دیکھتا ہوں۔ عبداللہ حیدر نے بھی بہت سے پارے کمپوز کئے تھے۔
اس وقت پاک نیٹ پر حافظ نذر کا ترجمہ کمپوز ہو رہا ہے اور اردو مجلس پر قرآن کمپلکس کے ترجمے کو یونیکوڈ میں تبدیلی کی کوششیں جاری ہیں۔
 

طالوت

محفلین
ان کا سٹیٹس کیا ہے ورکنگ زون میں۔ کون کون سی کتابیں ہیں؟ اگر فائل تمہارے پاس ہوں طالوت تو بھیج دو مجھ کو۔ میں پروف ریڈنگ کر دوں گا۔

اسٹیٹس کا تو مجھے بھی نہیں پتہ ۔ میں نے آپ کو بھی ای میل کیں تھیں وہ کتب ۔
وسلام
 

الف عین

لائبریرین
آج ہی میں نے سارے اپ ڈیٹیڈ صفحات اپ لوڈ کر دئے ہیں۔
اب تمام زمروں کے صفحات مکمل ہیں۔
لیکن کتابوں میں حروف تہجی کے حساب سے قرآن کی فائلیں جاری ہیں، اس میں بہت وقت لگتا ہے کہ بڑی بڑی فائلیں ہیں۔
قرآن کے تراجم اور تفاسیر کی کچھ فائلیں مکمل کرنے کے بعد ہی ق سے ی تک کی کتابوں کی تدوین کی جائے گی۔ فی الحال کچھ کتابیں بغیر نپروف ریڈنگ کے دستیاب ہیں (اور نفیس ویب نسخ فانٹ میں)، اور کچھ دستیاب نہیں ہیں، وہاں سے ہٹا لی گئی ہیں۔ ان کے لئے مزید انتظار کیجئے۔
Allbooks.html سے یہ بھی معلوم ہوگا کہ کون کون سی نئی کتابیں آ گئی ہیں میرے پاس۔
؎ان میں وہ کتابیں شامل نہیں ہیں، جن کا محفل میں مکمل کئے جانے کی امید ہے، جیسے مسجد میں مزاح، کلاسیکی غزلیں، املا نامہ جو حال ہی میں شروع کی گئی ہیں۔ اور وہ شامل ہیں جن کو مکمل ہونے میں نہ جانے کتنا وقت لگے گا۔ جیسے واردات، قول فیصل، خطبات بھاول پور وغیرہ
 

الف عین

لائبریرین
ہاں، طالوت کی تین کتابیں اس میں شامل کر دی ہیں، اگرچہ پروف ریڈنگ ہو چکی ہے، لیکن اپ لوڈ نہیں ہو سکی ہیں بوجوہ۔
وجہ در اصل یہہی کہ میں حروف تہجی کے حساب سے کر رہا ہوں کہ کوئی کتاب رتہ نہ جائے۔
 

مکی

معطل
اعجاز صاحب آپ کی لائبریری میں ہم اضافیت اور کائنات کا صفحہ نہیں کھل رہا بلکہ فری ہوسٹ کا اپنا کوئی صفحہ کھل رہا ہے.. بہتر ہوگا اگر آپ اس لائبریری کو باقاعدہ کسی ہوسٹ پر منتقل کردیں.. لائبریری کے لیے ایک سکرپٹ اردوایا تھا، ڈیمو یہاں دیکھیں، اس میں وقت کا سفر یہاں پر موجود ہے، یہ سکرپٹ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے..
 

الف عین

لائبریرین
سیدھا سادا جواب یہ ہے مکی کہ تمہاری کتاب ’ہ‘ سے شروع ہوتی ہے، میں لکھ چکا ہوں کہ ق۔۔ قرآن کریم کے تراجم اوت تداسیر تک مکمل ہو چکا ہے۔ قرآن پر کام جاری ہے۔ وقت کا سفر کی پروف ریڈنگ کر چکا تھا، ایک بار اور دیکھنا ہے، کیا تم کو بھیجی تھی وہ فائل؟ ہم اضافیت ابھی نہیں کی۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
شکریہ انکل اللہ رب العزت آپ کی مشکلات کو آسان کرے
 
چاچو میں نے امیزن سمپل سٹوریج سروس سبسکرائب کر لیا ہے جلدی ہی اس کی تفصیلات دیتا ہوں اور پھر آپ ساری برقی کتابوں کو وہاں ہوسٹ کر سکیں گے۔ ابھی نماز کے لئے نکل رہا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
آج میں نے بڑی اپ ڈیٹ کر دی ہے، یعنی ساری پرانی فائلوں کو ہٹا کر نئی فائلیں ڈال دی ہیں۔ کہیں کوئی لنک کی گڑبڑ ہو تو مجھے مطلع کریں۔
اس بار Allbooks.html کے ساتھ ساتھ ایک writers.html بھی شامل کی ہے جس میں کتابوں کی فہرست مصنفین کے نام کے حساب سے ہے، زمرے وار فائلیں بھی اپ ڈیٹ کر دی ہیں، اگرچہ میں آف لائن چیک کر چکا ہوں پھر بھی کسی غلط لنک کا احتمال ہے۔ احباب مطلع کریں۔
باقی کتابوں کی بھی لائن لگی ہوئی ہے، کل سے اب اک کو لوں گا، دو دن سے ویب صفحات میں ہی لگا ہوا تھا۔
 
Top