لائبریری ٹیم میٹنگ جولائی 2009

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ذیل کے ربط پر لائبریری سائٹ پر تعارفی صفحے کی تشکیل کا طریقہ فراہم کر دیا ہے:

لائبریری سائٹ پر اپنا تعارفی صفحہ تشکیل دیں

یہ رہا لائبریری سائٹ پر میرا تعارفی صفحہ

اب باقی لائبریری ٹیم کے ارکان سے درخواست ہے کہ وہ بھی اپنا تعارفی صفحہ تیار کرکے یہاں اس کا ربط پوسٹ کر دیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

آپ سب کا شکریہ اور فرحت آپ کا بالخصوص ۔ مجھے دس بجے یہاں پہنچنا تھا سو کچھ تاخیر سے موجود ۔ فرحت نے اس میٹنگ میں جو چیزیں میرے کھاتے میں ڈال دی ہیں ان کے سلسلے میں میں فرحت کی خبر بعد میں لے لوں گی :happy: ۔ چونکہ میٹنگ کے لیے کل تک کئی گھنٹے ہیں تو کوشش ہو گی کہ اس جائزہ میں کئی نکات کو کور کیا جا سکے، لائبریری میں ہونے والے مختلف کام کون کون سے ہیں ، مختلف مراحل کیا ہیں ، ان کی انجام دہی کس طرح کی جاتی رہی ہے اور کی جا رہی ہے ، ان مراحل میں کون کون سے مسائل پیش آتے ہیں ، آتے رہے ہیں ، کچھ اہم مراحل میں کون سے اراکین اب تک کس طرح لائبریری پراجیکٹ میں مددگار ثابت ہوئے ہیں آئندہ کے مسائل و دیگر۔ اگر ان نکات کو فہرست کرنا چاہیں تو اس طرح سے:

لائبریری میں ہونے والے کام : مختلف مراحل
لائبریری مسائل
کاموں کی تقسیم
منتظمین کی ذمہ داریاں
اراکین کا ریسپانس

اردو لائبریری کو چونکہ ایک ادارہ کی صورت تشکیل دی جا رہی ہے اس لحاظ سے اس کا دائرہ کار بہت وسیع ہے ۔ اسی ذیل میں لائبریری پراجیکٹ پریزنٹیشن کافی اہم ہے اور اسے ایک سے زائد مراحل میں انجام دیا جا رہا ہے ۔ میں اپنے نکات ایک پوسٹ کی بجائے مختلف پوسٹس میں یہاں لکھوں گی کیونکہ ایک پوسٹ بہت طویل ہو رہی تھی ۔ دیگر اراکین بھی یہاں شریک و شامل ہوتے رہیں گے ۔

شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی لائبریری پراجیکٹ کی پریزینٹیشن سے یاد آیا کہ میں نے اس کے لیے کچھ مواد اکٹھا کیا تھا۔ بہتر ہوگا کہ اس کام کو بھی آگے بڑھایا جائے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
وعلیکم السلام
شکر ہے آپ پہنچ گئیں شگفتہ :) ۔ ویسے آپ کو لائبریری اور لوڈ شیڈنگ نے فرصت لینے دی تو میری خبر لیں گی ناں :)
 

نایاب

لائبریرین
جی لائبریری پراجیکٹ کی پریزینٹیشن سے یاد آیا کہ میں نے اس کے لیے کچھ مواد اکٹھا کیا تھا۔ بہتر ہوگا کہ اس کام کو بھی آگے بڑھایا جائے۔

السلام علیکم
محترم نبیل بھائی
یہ مجوزہ " پریزنٹیشن " کا کوئی سیمپل نہیں مل سکتا ۔
جاننا چاہتا ہوں کہ یہ " پریزنٹیشن " سے کیا مراد ہے ۔
کچھ رہنمائی کیجئے گا ۔ مہربانی
نایاب
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جی لائبریری پراجیکٹ کی پریزینٹیشن سے یاد آیا کہ میں نے اس کے لیے کچھ مواد اکٹھا کیا تھا۔ بہتر ہوگا کہ اس کام کو بھی آگے بڑھایا جائے۔

نبیل بھائی ، پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے لیے آپ کو اعداد و شمار کس تاریخ تک درکار ہوں گے ؟ اگست کے پہلے ہفتہ تک یا پہلے ؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم
محترم نبیل بھائی
یہ مجوزہ " پریزنٹیشن " کا کوئی سیمپل نہیں مل سکتا ۔
جاننا چاہتا ہوں کہ یہ " پریزنٹیشن " سے کیا مراد ہے ۔
کچھ رہنمائی کیجئے گا ۔ مہربانی
نایاب


نایاب بھائی ، لائبریری پریزنٹیشن کا ایک حصہ تو پاور پوائنٹ پریزنٹیشن ہے اس کے بارے میں نبیل بھائی رہنمائی کر دیں گے بہتر طور پر ۔
لائبریری پریزنٹیشن کے دوسرے زاویوں کے لیے یہ ایک ابتدائی پوسٹ میں نے مئی میں نظامت سیکشن میں پوسٹ کی تھی اسے یہاں نقل کر دیتی ہوں آپ کے لیے ، اس میں سے کچھ سلسلے آپ کو ہفتہ لائبریری میں آغاز کیے گئے ہیں اور انہیں کسی حد تک ترتیب میں لا کر آخری مرحلہ میں سمری کی شکل میں پیش کرنا ہے ۔




السلام علیکم

لائبریری پراجیکٹ پریزنٹیشن کے حوالے سے میں یہاں ایک فہرست درج کر رہی ہوں ۔ یہ فہرست ترتیب میں نہیں بلکہ ایک رینڈم فہرست ہے اور ان نکات پر مشتمل ہےجنہیں پراجیکٹ پریزنٹیشن میں شامل کرنا مقصود ہے یہ نکات دو طرح سے ہیں ان میں سے کچھ وہ ہین جن کا تعلق لائبریری کے ظاہری سیٹ اپ کے حوالے سے ہے اور دیگر نکات اردو محفل کی سالگرہ کے موقع پر لائبریری پراجیکٹ کی پریزنٹیشن کے حوالے سے ہیں ۔ لائبریری پراجیکٹ پریزنٹیشن کا مقصد لائبریری کو ایک ادارے کی حیثیت میں پیش کرنا ہے ۔ اس سلسلے کو بھر پور شکل دینے کے حوالے سے آپ سب اپنی مفید آرا پیش کر سکتے ہیں ۔ آپ اپنی آرا کو درج ذیل تمام یا چند زاویوں کی نسبت سے پیش کر سکتے ہیں :

دورانیہ ؟
کم از کم دورانیہ اور زیادہ سے زیادہ دورانیہ کیا ہو؟ مثال کے طور پر کم از دورانیہ تین اور زیادہ سے زیادہ ایک ہفتہ
پریزینٹیشن کی ترتیب
پریزنٹیشن ٹیم کی تعداد ؟

لائبریری کو ایک ادارے کی صورت پیش کرنے کے لیے آپ درج ذیل فہرست میں سے جن نکات کو ضروری خیال کریں ان کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں آپ اپنی جانب سے بھی نکات پیش کر سکتے ہیں ۔

اگر آپ اپنا نام پریزنٹیشن ٹیم کے لیے دینا چاہیں تو نشاندہی کر دیں۔

شکریہ


فہرست نکات :


آغاز

تعارف


لائبریری کا تعارف

لائبریری ٹیم کا تعارف

بانی اراکین
موجودہ اراکین


لائبریری کے شعبہ جات

شعبہ اسکین
شعبہ ٹائپنگ
شعبہ ای بک
شعبہ گرافکس
شعبہ تالیف و تدوین
شعبہ تحقیق

لائبریری کے گوشہ جات

گوشہ اردو محفل
گوشہ اُردو بلاگرز
گوشہ ادبا و شعرائے عصر حاضر
لائبریری کے مستقل اراکین کے گوشے
گوشہ اطفال

لائبریری کیٹلاگ
لائبریری پراجیکٹ کی اب تک کی پراگریس



ڈاکیومینٹیشن



طریق کار

لائبریری میں شمولیت کا طریق کار
اسکین متن فراہم کرنے کا طریق کار
اصل کتابی متن فراہم کرنے کا طریق کار
پروف ریڈنگ کا طریق کار

فارمیٹ

ای بک فارمیٹ
تحریری اجازت نامہ کا فارمیٹ

ورک فلو مینیجمنٹ
کیٹلاگ حروف تہجی کے لحاظ سے
لائبریری بلاگ
اپڈیٹس


متفرقات

اصول و ضوابط
عمومی سوالات


اختتام


 

شکاری

محفلین
السلام علیکم
میں نےجو صفحہ ٹائپ کرنا ہوتا ہے ۔
اس کے امیج کو ڈیسک ٹاپ پر محفوظ کر کے کھول لیتا ہوں ۔
اور ڈیسک ٹاپ کے سب سے اوپر کی طرف مکمل چوڑائی میں کھول لیتا ہوں ۔
اور تین لاینیں سامنے رہتی ہیں ۔
اس کے نیچے دائیں طرف محفل کا ایڈیٹر کھول لیتا ہوں بس اتنا کہ سبز رنگ سامنے رہے ۔
اور باقی جگہ یاہو کی ونڈوز کھلی ہوتی ہیں ۔
گپ شپ کرتا دکھ درد سنتا سناتا ۔ ماؤس کی حرکت جاری رہتی ہے ۔
( میٹنگ جاری ہے )
نایاب

میرے پاس جب نیٹ نہیں آرہا ہوتا تب نبیل بھائی کا آف لائن ایڈیٹر آدھے ڈیسک ٹاپ پر کھول لیتا ہوں‌اور باقی آدھے ڈیسک ٹاپ پر امیج ہوتی ہے۔ جب تک نیٹ نہیں چلا دو تین یا جتنے بھی صفحات ٹائپ ہوگئے وہ سیو کرلیے اور پھر ایک ہی بار اپلوڈ کرتا ہوں۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
شکریہ شگفتہ :)
آپ نے بنا لیا تعارفی صفحہ۔ میں بھی جلد ہی بناتی ہوں۔ بلکہ ایسا کرتے ہیں لائبریری سائٹ پر تعارفی صفحہ پر نبیل کی پوسٹ کا ربط میں پہلی پوسٹ میں بھی شامل کر دیتی ہوں۔
 
اسلام و علیکم،
جی میں‌حاضر ہوں۔ فرحت کیانی صاحبہ پیشگی اطلاع فراہم نہ کرنے پر معذرت خواہ ہوں، دراصل آجکل مصروفیات کچھ بڑھ گئی ہیں۔
1۔ تاریخ‌بروالہ سیداں‌کے پراجیکٹ‌میں‌ٹائپنگ کا کام کیا تھا جی تھوڑا بہت۔
2۔ پروف ریڈنگ کی تھی، گذارا لائق
3۔ انفرادی طور پر میں‌"ایک بلاگر ایک کتاب"‌مہم میں‌کشف المحجوب پر کام رہا ہوں، جسے قسطوں‌میں‌اپنے بلاگ پر شائع بھی کر رہا ہوں۔ لائبریری کو مہیا کرنے کے لیے کیا کرنا ہو گا مجھے؟
4۔ لائبریری سائٹ‌کا اکاؤنٹ‌حاصل کرنے کی کیا شرائط ہیں؟ نیز یہ بھی بتائیں‌کہ اگر لائبریری پر کوئی ممبر اپنے تئیں‌کچھ شائع کرنا چاہے، جیسے میں‌ایک کتاب پر کام کر رہا ہوں، لائبریری کے جاری پراجیکٹ‌سے ہٹ‌کر، وہ کیا کرے؟
شاید مصروفیت کی وجہ سے میں‌اس میٹنگ میں‌مقررہ وقت تک دوبارہ نہ آ سکوں۔
اللہ حافظ‌جی، خدا خوش رکھے تمام لوگ بہت ہی اچھا کام کر رہے ہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اسلام و علیکم،
جی میں‌حاضر ہوں۔ فرحت کیانی صاحبہ پیشگی اطلاع فراہم نہ کرنے پر معذرت خواہ ہوں، دراصل آجکل مصروفیات کچھ بڑھ گئی ہیں۔
1۔ تاریخ‌بروالہ سیداں‌کے پراجیکٹ‌میں‌ٹائپنگ کا کام کیا تھا جی تھوڑا بہت۔
2۔ پروف ریڈنگ کی تھی، گذارا لائق
3۔ انفرادی طور پر میں‌"ایک بلاگر ایک کتاب"‌مہم میں‌کشف المحجوب پر کام رہا ہوں، جسے قسطوں‌میں‌اپنے بلاگ پر شائع بھی کر رہا ہوں۔ لائبریری کو مہیا کرنے کے لیے کیا کرنا ہو گا مجھے؟
4۔ لائبریری سائٹ‌کا اکاؤنٹ‌حاصل کرنے کی کیا شرائط ہیں؟ نیز یہ بھی بتائیں‌کہ اگر لائبریری پر کوئی ممبر اپنے تئیں‌کچھ شائع کرنا چاہے، جیسے میں‌ایک کتاب پر کام کر رہا ہوں، لائبریری کے جاری پراجیکٹ‌سے ہٹ‌کر، وہ کیا کرے؟

شاید مصروفیت کی وجہ سے میں‌اس میٹنگ میں‌مقررہ وقت تک دوبارہ نہ آ سکوں۔
اللہ حافظ‌جی، خدا خوش رکھے تمام لوگ بہت ہی اچھا کام کر رہے ہیں۔


السلام علیکم

شکریہ عمر احمد بنگش بھائی ۔

لائبریری سائٹ پر اکاؤنٹ کے لیے آپ کو نبیل بھائی سے رابطہ کرنا ہو گا ۔

"کشف المحجوب" اس عنوان کو آپ براہ راست لائبریری سائٹ پر پیش کر سکتے ہیں ۔ کیا آپ اس کا کتابی نسخہ استعمال کر رہے یا اسکین مواد ؟ پروف ریڈنگ کے بارے میں بھی نشاندہی کر دیں کہ ساتھ ساتھ ہو رہی ہے یا آپ صرف ٹائپ کر رہے ہیں اور پروف ریڈنگ ہونا باقی ہے ؟ یعنی آپ اس عنوان کو کس صورت / مرحلہ میں شامل کرنا چاہیں گے پروف ریڈنگ کے بعد مکمل ای بک کی شکل میں یا ٹائپنگ کے مرحلے کے بعد ؟

آپ کے آخری سوال کا جواب اردو لائبریری سے متعلق قوانین میں مل جائے گا تاہم ابھی اس سلسلے کو اپنی آخری شکل میں آنے میں کچھ وقت درکار ہے ۔ مختصراً میں ذکر کر دیتی ہوں کہ انفرادی کام آپ جس کتاب / عنوان پر شامل کرنا چاہیں لائبریری میں وہ عنوان کاپی رائٹ سے آزاد ہو چکا ہو یا اس کی اجازت حاصل کی گئی ہو ، پروف ریڈنگ کے لیے اصل کتابی نسخہ / اسکین متن دستیاب ہو یا فراہم کیا جاسکے ۔ جس عنوان پر آپ کام کر رہے ہوں یا آغاز کرنا چاہیں اس بارے میں انتظامیہ کو مطلع کر دیں ۔


 

فرحت کیانی

لائبریرین
لائبریری رابطہ ٹیم
لائبریری ٹیم کے مابین رابطے کو زیادہ بہتر بنانے کے لئے لائبریری رابطہ ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ جو شمشاد اور نایاب پر مشتمل ہے۔ لائبریری پراجیکٹ سے متعلق کسی بھی قسم کی رہنمائی کے لئے ان دونوں اراکین سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
لائبریری میٹنگ کا وقت ختم ہوا۔ شگفتہ اختتامی پوسٹ کریں گی۔ میٹنگ کا خلاصہ پیر 27 جولائی تک پوسٹ کی جائے گی۔
شرکائے میٹنگ کا بے حد شکریہ اور صرف شکریہ ادا کرنے والوں کا بھی بہت بہت شکریہ :)
 

نایاب

لائبریرین
لائبریری رابطہ ٹیم
لائبریری ٹیم کے مابین رابطے کو زیادہ بہتر بنانے کے لئے لائبریری رابطہ ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ جو شمشاد اور نایاب پر مشتمل ہے۔ لائبریری پراجیکٹ سے متعلق کسی بھی قسم کی رہنمائی کے لئے ان دونوں اراکین سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

السلام علیکم
محترم منتظمین کرام
' اوکھی " ذمہ داری سونپ دی ہے ۔
لیکن فکر کیا کرنی کہ محترم شمشاد بھائی میری رہنمائی کر دیا کریں گے ۔
شمشاد بھائی " انت مدیر و انا تابع لک "
نایاب
 
Top