تعبیر

محفلین
:chatterbox: نا ماورہ نا لکھا ۔۔ نا سارہ نے ، نا حجاب نے ، نا شگفتہ ، نا فرحت ، نا تعبیر ، نا شمشاد جی ، نا فہیم ،، :timeout: :timeout:

:skull: :skull: کدھر ہو سب ۔؟ :skull:

شرمندہ ڈاٹ کام :noxxx:

میں نے پہلے تو کمنٹس دینے تھے دوسروں کے جوابات پر جس کی اجازت نبیل نے بھی دی تھی وہ ابھی تک نہیں دے سکی تو اس لیے انٹرویو بھی رہ گیا :(
مجھے بھی ماوراء کا پڑھنا ہے اور اس دفعہ سارہ کدھر غائب ہے؟؟؟اسکا کوئی اتہ پتہ ہی نہیں حجاب تو ؎خیر آجائیں تو واہ واہ ورنہ وہ اپتنی مرضی کی مالک ہیں
 
ماوراء

محفلین
سارہ تو جانے کہاں ہے آجکل۔
حجاب ڈائل اپ سے آتی ہے۔۔۔تو محفل پر آنا مشکل ہوتا ہے۔
اور میں نے جواب لکھنے کی کوشش کی تھی۔۔۔لیکن شروع کے سوالوں کا تو جواب ہی یاد نہیں۔۔اور سوال نمبر پانچ سے پندرہ تک۔۔میرے پاس کسی کا جواب نہیں ہے۔:blushing:
 
تیشہ

:battingeyelashes:

بے ایمانی نا کرو ۔۔ ہم سب سے لکھوالئے اور خود لکھے ہی نہیں :tongue:
جواب نہیں آتا یا جھوٹ نہیں لکھ سکتی ۔؟ :battingeyelashes:
میرے جیسے جواب صاف کھرے لکھ ڈالو :chatterbox:

اس میں نا لکھنے کی کونسی بات ہے بھلا :chatterbox:
:chatterbox:
 
محمدصابر

محفلین
تین دن میں لکھے تھے جوابات۔

سوچا تھا کہ 7 سے پہلے پہلے پوسٹ ماردوں گا لیکن اس سے پہلے ہی بینڈ بج گیا۔

اور اب تو تیسرا ہفتہ شروع ہوگیا۔
بھائی میرے تیسرا ہفتہ 15 کو شروع ہو گا۔ وہ جو اعلان ہے وہ صرف انتظامیہے۔
 
فہیم

لائبریرین
سارہ تو جانے کہاں ہے آجکل۔
حجاب ڈائل اپ سے آتی ہے۔۔۔تو محفل پر آنا مشکل ہوتا ہے۔
اور میں نے جواب لکھنے کی کوشش کی تھی۔۔۔لیکن شروع کے سوالوں کا تو جواب ہی یاد نہیں۔۔اور سوال نمبر پانچ سے پندرہ تک۔۔میرے پاس کسی کا جواب نہیں ہے۔:blushing:

مجھ معصوم کے خلاف تو کچھ نہیں لکھو گی نہ:p
 
سارہ خان

محفلین
لگتا ہے جوابات لکھنے ہی پڑین گے ۔۔اس سے پہلے کہ باجو کا ڈنڈا سر پر پڑ جائے ۔۔۔:noxxx: یا تعبیر سسٹر میری گمشدگی کا اعلان کرنے لگیں ۔۔:battingeyelashes:۔۔۔ جوابات حاضر ہیں ۔۔:)

1۔آپ کو محفل کا کب اور کیسے پتہ لگا؟

2006 میں ماورا نے بتایا تھا ۔۔

2 ۔محفل میں پہلا ذاتی پیغام کس کو کیا /کس کا آیا؟

ماوراء نے کیا تھا یاد نہیں ٹھیک سے کیا لکھا تھا شاید یہ کہ میں تمہارے جوابات لکھ دوں ۔۔کیونکہ مجھے اردو لکھنی نہیں ا رہی تھی ۔۔

3 ۔محفل پر پہلا دوست؟

4 ۔۔۔۔5 لوگ تو پہلے سے جاننے والے تھے ۔۔ لائبریری کے حوالے سے پہلی بات قیصرانی سے ہوئی تھی ۔۔ دوستی شگفتہ سے ۔۔۔

4۔۔آپ کے پسندیدہ تین سیکشنز؟

کھیل کھیل میں ، اسلامک سیکشن اور اردو نثر شاعری۔۔

5۔۔ ایسے تین ارکان جن سے گپ شپ کر کے مزا آتا ہے؟

ابن سعید ، باجو ، فہیم ، تیلے بھیا ، شمشاد بھائی ، فاتح بھائی ، نایاب انکل ۔۔۔

6۔۔۔ایسے تین ارکان جنہیں آپ اپنے محفل کے وقت میں آن لائن دیکھنا چاہتے ہیں؟

ابن سعید ، باجو ، تعبیر ، فہیم ، فاتح بھائی ، نایاب انکل ،

7۔۔۔ کس ممبر کے لکھنے کا اسٹائل/انداز بہت پسند ہے؟

تعبیر ، محسن حجازی ، باجو ، ابن سعید ، استاد محترم الف عین ، نایاب انکل ، فاتح بھائی ، وارث بھائی ، ظفری ۔۔ جیا راؤ ۔۔ زیک۔۔

8۔۔۔ ایسے تین ارکان جن کے ٹاپکس ضرور دیکھتے ہیں اور ان کے نئے ٹاپکس کا انتظار رہتا ہے؟

آجکل تو تعبیر کے علاوہ اور کوئی نہیں پوسٹ کرتا۔۔

9 ۔ایسے تین ارکان جن کے کمنٹس/replies تبصرہ بہت اچھا لگتا ہے؟

ابن سعید ، باجو ، تعبیر ، حجاب ، فہیم ، شمشاد بھائی ، ظفری ، نایاب انکل اور بھی ہیں ۔۔

10 ۔کوئی ایسا رکن جو آپ کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتا ہو؟

میری جن سے اچھی بات چیت ہے وہ سب ہی خاص ہیں ۔۔۔:)

11 ۔محفل کا سب سے سویٹ اور کیوٹ/ کئیرنگ ۔معصوم ممبر؟

زین ، ملائکہ

12 ۔آپکی نظر میں کس ممبر کی حس مزاح محفل میں کمال کی ہے؟/کون سب سے زیادہ حاضر جواب ہے؟

باجو ، تعبیر ، ابن سعید ، محسن حجازی ، استاد محترم الف عین ۔۔

13۔آپکی نظر میں کس کم بولنے والے ممبر کو زیادہ بولنا چاہیے اور کس زیادہ بولنے والے ممبر کو کم بولنا چاہیے ؟

زین ، ابن سعید ، وارث بھائی ، عندلیب اور حجاب کو زیادہ بولنا چاہیئے ۔۔ نایاب انکل ،باجو اور تعبیر سسٹر کو اور زیادہ بولنا چاہیئے ۔۔۔:)۔۔ کم کسی کو نہیں بولنا چاہیئے زیادہ بولنے والوں سے ہی محفل میں رونق ہے ۔۔:)

14۔محفل میں سب سے اچھے دھاگے کس سیکشن میں ہوتے ہیں اور کون کون اچھے دھاگے پوسٹ کرتا ہے؟

پہلے کافی لوگ اچھے دھاگے پوسٹ کرتے تھے اب تو تعبیر ہی کرتی ہیں ۔۔

15 ۔۔ایسے تین ارکان جن کے بغیر محفل محفل نہیں لگتی /جن کے بغیر محفل ادھوری/نامکمل ہے؟

باجو ، تعبیر ، ابن سعید ۔۔شمشاد بھائی

16۔محفل کا سب سے محنتی اور سست رکن؟

نبیل اور وہ لوگ جنہوں لائبریری کے لئے بہت کام کیا ہے ،،، سست میرے جیسے بہت ہیں ۔۔:tongue:

17۔کیا آپ نے اب تک کسی رکن سے کوئی سبق سیکھا اگر ہاں تو کیا اور کس سے؟

بہت سے لوگوں سے بہت کچھ سیکھا ہے اب کیا کیا بتاؤں ۔۔۔:battingeyelashes:

18۔۔۔کس طرح کے رکن آپ کو پسند ہیں اور کس طرح کے نہیں؟

ہنسنے بولنے والے پسند ہیں ۔۔ اور وہ لوگ نہیں پسند جو گفتگو میں شائستگی اب و آداب کا خیال نہیں رکھتے ۔۔

19 ۔۔محفل کا کونسا رکن آپ کو کچھ الگ سا لگتا ہے؟ یعنی سب سے مختلف؟

زیک ، ابن سعید ، نایاب انکل ۔۔

20 ۔محفل کے حوالے سے کوئی شدید خواہش/فرمائش؟

کوئی شدید خواہش تو نہیں ۔۔ بس یہ کہ یہاں پر جن سے اچھی دوستی ہے وہ قائم رہے ۔۔

21 ۔ ۔اگر خدانخواستہ محفل آپکی زندگی میں نا رہے تو؟یا کبھی کوشش کے باوجود کسی دن آپ کو محفل نا ملے تو آپ کیا کرینگے ؟

صبر۔۔

22 ۔۔۔آپکی نظر میں محفل کے فائدے؟

اردو کا فروغ ۔۔ میرے جیسے کم علموں کے لئے معلومات کا خزانہ ۔۔
 
حجاب

محفلین
تعبیر اور باجو نے یاد کی میں حاضر :) اور شمشاد صاحب تو بہت دنوں سے یاد کر رہے ہیں بہت شکریہ کہ آپ سب نے مجھے یاد رکھا :)

1۔آپ کو محفل کا کب اور کیسے پتہ لگا؟
سارہ خان سے محفل کا پتہ چلا

2۔محفل میں پہلا ذاتی پیغام کس کو کیا /کس کا آیا؟
یہ جواب فِنش ۔۔ محب صاحب کو اعتراض ہے کہ اُن کا ذکر کیوں کیا گیا لیں جناب آپ کو برا لگا اس لیئے پوسٹ ایڈیٹ کرنا ضروری سمجھا

3۔محفل پر پہلا دوست؟
سارہ خان ، ماوراء ۔۔

4۔آپ کے پسندیدہ تین سیکشنز؟
کچن کارنر ، پسندیدہ کلام ، اور گپ شپ صرف پڑھنے کی حد تک

5۔ایسے تین ارکان جن سے گپ شپ کر کے مزا آتا ہے؟
ظفری ، سارہ خان ، ماوراء ، محسن حجازی ، امن ۔ ان سب سے جب بھی گپ شپ کی مزہ آیا

6۔ایسے تین ارکان جنہیں آپ اپنے محفل کے وقت میں آن لائن دیکھنا چاہتے ہیں؟
میں جن سے بات کرنا چاہوں وہ سب موجود ہوں ۔

7۔کس ممبر کے لکھنے کا اسٹائل/انداز بہت پسند ہے؟
ظفری ، محسن حجازی ، رضوان

8۔ایسے تین ارکان جن کے ٹاپکس ضرور دیکھتے ہیں اور ان کے نئے ٹاپکس کا انتظار رہتا ہے؟
تعبیر ، اور ہر وہ رکن جس کو میں جانتی ہوں ۔۔

9۔ایسے تین ارکان جن کے کمنٹس/replies تبصرہ بہت اچھا لگتا ہے؟
ظفری ، محسن حجازی ،اور ہر وہ ممبر جو اچھی بات لکھے اُس کا تبصرہ پڑھنا اچھا لگتا ہے ۔

10۔کوئی ایسا رکن جو آپ کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتا ہو؟
سب کی اپنی جگہ اہمیت ہے ۔

11۔محفل کا سب سے سویٹ اور کیوٹ/ کئیرنگ ۔معصوم ممبر؟

کوئی سیر ہے تو کوئی سوا سیر معصوم کوئی نہیں لگتا کچھ تو دو ڈھائی سیر کے بھی ہیں

12۔آپکی نظر میں کس ممبر کی حس مزاح محفل میں کمال کی ہے؟/کون سب سے زیادہ حاضر جواب ہے؟
محسن حجازی ، ظفری کی حسِ مزاح اور حاضر جوابی میں تعبیر ، فہیم ، شمشاد صاحب

13۔آپکی نظر میں کس کم بولنے والے ممبر کو زیادہ بولنا چاہیے اور کس زیادہ بولنے والے ممبر کو کم بولنا چاہیے ؟
شگفتہ کو زیادہ بولنا چاہیئے اور باجو کو کم ;)

14۔محفل میں سب سے اچھے دھاگے کس سیکشن میں ہوتے ہیں اور کون کون اچھے دھاگے پوسٹ کرتا ہے؟
گپ شپ ، کھیل کھیل میں اچھے تھریڈز ہیں ، تعبیر اچھے تھریڈز پوسٹ کرتی ہیں ۔

15۔ایسے تین ارکان جن کے بغیر محفل محفل نہیں لگتی /جن کے بغیر محفل ادھوری/نامکمل ہے؟
شمشاد صاحب ، تعبیر ، باجو

16۔محفل کا سب سے محنتی اور سست رکن؟
وہ سب ممبرز جو محفل کے لیئے کام کرتے ہیں محنتی ہیں ، اور سست شگفتہ پوسٹس کے رپلائی میں کچھ لکھنے میں سست الوجود

17۔کیا آپ نے اب تک کسی رکن سے کوئی سبق سیکھا اگر ہاں تو کیا اور کس سے؟
ایسا حادثہ اب تک تو نہیں ہوا کہ کسی نے سبق سکھایا ہو:rolleyes:

18۔کس طرح کے رکن آپ کو پسند ہیں اور کس طرح کے نہیں؟
ہنسی مذاق کے ساتھ ایک حد میں رہ کر بات کرنے والے رکن پسند ہیں ، ذرا سی بات پر ناراض ہو کر طنز کرنے والے ناپسند

19۔محفل کا کونسا رکن آپ کو کچھ الگ سا لگتا ہے؟ یعنی سب سے مختلف؟
انوکھا لاڈلا ۔۔عزیز امین کھیلن کو مانگے اُلو ۔۔ ایک بار ہم سب نے مل کر بہت تنگ کیا تھا عزیز امین کو بہت مزہ آیا تھا آخر کار عزیز امین کو فرار ہونا پڑا تھا یاہو میسنجر سے یہ کہہ کر کہ آپ لوگ مجھے تنگ کر رہے ہیں اور مجھے ایسے لوگ پسند نہیں ;)

20۔محفل کے حوالے سے کوئی شدید خواہش/فرمائش؟

خواہش ہے کہ محفل 2006 جیسی لگنے لگے سارے پرانے ممبرز واپس آجائیں :praying:

21۔اگر خدانخواستہ محفل آپکی زندگی میں نا رہے تو؟یا کبھی کوشش کے باوجود کسی دن آپ کو محفل نا ملے تو آپ کیا کرینگے ؟
کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا ۔

22۔آپکی نظر میں محفل کے فائدے؟
نیٹ پر اردو کی ترقی اور وقت گزارنے کا اچھا اور بہترین ذریعہ

فہیم

لائبریرین
اب جبکہ جن جن کے نام تھے ان میں‌ سے دو لوگوں‌ نے لکھ مارا ہے۔
تو میں اب باجو کے کہنے سے قبل ہی لکھ ماروں:)
پہلے میں نے بہت لمبے لمبے اور تفصیل سے جوابات لکھے تھے۔
لیکن وہ میری تباہ شدہ ہارڈسک کے ساتھ ہی چلے گئے۔
تو اب مختصر پر ہی گزارہ کیجئے:)

1۔آپ کو محفل کا کب اور کیسے پتہ لگا؟

2006 نومبر کی بات ہے۔
نیٹ‌ پر ابن صفی (مرحوم) کی کتب تلاش کرتا ہوا آن پہنچا تھا۔

2۔محفل میں پہلا ذاتی پیغام کس کو کیا /کس کا آیا؟

ٹھیک سے یاد تو نہیں۔ غالباً جناب شاکرالقادری صاحب سے ذپ میں بات ہوئی تھی۔

3۔محفل پر پہلا دوست؟

قیصرانی، شاکر (دوست)، جیہ یہ میرے اولین دوست تھے۔

4۔آپ کے پسندیدہ تین سیکشنز؟

گپ شپ، اور کھیلوں گود والوں دھاگوں میں ہی چہل قدمی رہتی ہے زیادہ تر تو۔
یا پھر تصاویر والے سیکشن میں چکر لگ جاتا ہے۔

5۔ایسے تین ارکان جن سے گپ شپ کر کے مزا آتا ہے؟

گپ شب یعنی پھڈے بازی تو چند ایک سے ہی ہوتی ہے۔
جن میں باجو ہیں ان کے علاوہ زینب اور زونی قابل ذکر ہیں۔
باقی موسٹ‌ پھڈے بازی تو ایک ہی محترمہ ہیں۔
جن کے ہاتھوں میں‌ میری پوسٹس دیکھ کرہی کجھلی شروع ہوجاتی ہے:rolleyes:
یہ وہی ہیں جن کی ہم نام 3 عدد اور محفل میں ہوتی ہیں۔
اس کے علاوہ ان کی دوست بھی بہت پھڈے باز ہے۔
روز دونوں مجھ معصوم کا گلا گھونٹنے کے چکر میں‌ رہتی ہیں:tongue:

6۔ایسے تین ارکان جنہیں آپ اپنے محفل کے وقت میں آن لائن دیکھنا چاہتے ہیں؟

اپنے پرانے دوستوں‌ کو:(
اور اپنے نئے دوستوں کو بھی:)

7۔کس ممبر کے لکھنے کا اسٹائل/انداز بہت پسند ہے؟

بہت پہلے سے ہی مجھے ظفری بھائی کے لکھنے کا انداز بہت پسند ہے۔
اس کے علاوہ سویٹ سسٹر بھی خوب لکھتی ہیں:)

8۔ایسے تین ارکان جن کے ٹاپکس ضرور دیکھتے ہیں اور ان کے نئے ٹاپکس کا انتظار رہتا ہے؟

پہلے پر تو سویٹ سسٹر:)
اس کے علاوہ دونوں‌ایڈمنز کے ٹاپک پر بھی نظر ڈالتا رہتا ہوں۔ کہ کیا نئی بات ہوئی۔

اور اگر یہاں اپنے ٹارزن صاحب یعنی عزیز ترین عزیز امین کا نام نہ لیا جائے تو زیادتی ہوگی:grin:

9۔ایسے تین ارکان جن کے کمنٹس/replies تبصرہ بہت اچھا لگتا ہے؟

3 ایسے اراکین پوچھے ہوتے جن کے کمنٹس عجیب لگتے ہیں‌تو شاید لکھ مارتا نام:rolleyes:
باقی سب لوگ ہی اچھے کمنٹس کرتے ہیں۔

10۔کوئی ایسا رکن جو آپ کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتا ہو؟

میرے لیے میرے تمام دوست ہی اہمیت رکھتے ہیں۔
جن سے زیادہ قریبی دوستی ہے ان کی اہمیت بھی ظاہر ہے زیادہ ہوگی:)

11۔محفل کا سب سے سویٹ اور کیوٹ/ کئیرنگ ۔معصوم ممبر؟

سویٹ کا تو آپ لوگوں‌ کو معلوم ہی ہے کہ میں ‌کس کو کہتا ہوں:)
معصوم پر مجھے شمیل قریشی صاحب یاد آگئے:rolleyes:

12۔آپکی نظر میں کس ممبر کی حس مزاح محفل میں کمال کی ہے؟/کون سب سے زیادہ حاضر جواب ہے؟

مزاح کی حس ظفری بھائی اور محسن حجازی۔
باقی حاضر جوابی میں‌تو سب ہی ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔
خود ہم کسی سے کم نہیں;)

13۔آپکی نظر میں کس کم بولنے والے ممبر کو زیادہ بولنا چاہیے اور کس زیادہ بولنے والے ممبر کو کم بولنا چاہیے ؟

محفل کے وہ ممبرز جو کبھی جان محفل ہوا کرتے تھے۔
اگر وہ پہلے کی طرح‌ فعال ہوجائیں تو کیا ہی بات ہو۔
زیادہ بولنے پر مجھے ایک بات یاد آگئی کہ میں اکثر ذکر کرتا ہوں کہ مہوش علی صاحبہ کی پوسٹس اتنی لمبی ہوا کرتی ہیں کہ پڑھنے کا موڈ ہی نہیں ہوتا۔
تو ان کو چاہیے کہ اپنی بات کو سمجھانے کے لیے بجائے اتنی لمبی لمبی پوسٹس کرنے کے کم الفاظ میں اپنی بات کا ماحاصل واضح کرنے کی کوشش کیا کریں۔

14۔محفل میں سب سے اچھے دھاگے کس سیکشن میں ہوتے ہیں اور کون کون اچھے دھاگے پوسٹ کرتا ہے؟

تصاویر میں سویٹ سسٹر، گپ شپ میں زینب اور متفرقات میں عزیز امین:party:

15۔ایسے تین ارکان جن کے بغیر محفل محفل نہیں لگتی /جن کے بغیر محفل ادھوری/نامکمل ہے؟

شمشاد بھائی کے بغیر تو واقعی محفل ادھوری ہے۔

16۔محفل کا سب سے محنتی اور سست رکن؟

محنتی بلاشبہ مکی بھائی۔
ان کی محنت کا تو شاید آپ لوگ اندازہ بھی نہیں کرسکتے۔

رہا سست تو سست اب کسے کہا جائے۔۔
ہممممممممم سوچنا پڑے گا:rolleyes:

17۔کیا آپ نے اب تک کسی رکن سے کوئی سبق سیکھا اگر ہاں تو کیا اور کس سے؟

ابھی جلدی جلدی میں یاد نہیں آرہا کہ کس سے کیا سیکھا ہے۔

18۔کس طرح کے رکن آپ کو پسند ہیں اور کس طرح کے نہیں؟

سلجھے ہوئے، سیدھی طرح بات کرنے والے، خوش مزاج اور جو برا لگے منہ پر ہی بول دینے والے لوگ پسند ہیں۔
مغرور ٹائپ پسند نہیں اور وہ جو عجیب سی باتیں کرتے ہیں۔

19۔محفل کا کونسا رکن آپ کو کچھ الگ سا لگتا ہے؟ یعنی سب سے مختلف؟

fahim
اس کی حرکتوں‌ کی وجہ سے:biggrin:

20۔محفل کے حوالے سے کوئی شدید خواہش/فرمائش؟

محفل کے پرانے ممبران فعال ہوجائیں۔

21۔اگر خدانخواستہ محفل آپکی زندگی میں نا رہے تو؟یا کبھی کوشش کے باوجود کسی دن آپ کو محفل نا ملے تو آپ کیا کرینگے؟

صبر،
اور پھر پڑھنے کے لیے کوئی کتاب ڈھونڈوں گا یا پھر ٹی کے ریموٹ سے چھیڑ چھاڑ کروں گا۔

22۔آپکی نظر میں محفل کے فائدے؟

بہت سی زبردست شخصیات کو ایک جگہ جمع کرنا،
اردو کی ترقی کے لیے بہترین پلیٹ فارم،
ٹائم گزارنے کی اچھی جگہ۔
 
تعبیر

محفلین
ہائے اب تو میں اور ماوراء ہی رہ گئے بس :noxxx:

سارہ اور حجاب بہت بہت شکریہ ہیں کہاں آپ دونوں آجکل :(

ایک بات مجھے سمجھ نہیں آئی کہ میں حاضر جواب کہاں سے ہوں جبکہ مجھے تیز طرار ہونے کا بہت شوق ہے سچی سے سوچ رہی ہوں اگر کہیں کوئی کورس ہو تو وہ جوائن کر لوں :)

سارہ تو جانے کہاں ہے آجکل۔
حجاب ڈائل اپ سے آتی ہے۔۔۔تو محفل پر آنا مشکل ہوتا ہے۔
اور میں نے جواب لکھنے کی کوشش کی تھی۔۔۔لیکن شروع کے سوالوں کا تو جواب ہی یاد نہیں۔۔اور سوال نمبر پانچ سے پندرہ تک۔۔میرے پاس کسی کا جواب نہیں ہے۔:blushing:

باجو، اب وقت گزر گیا ہے اس لیے رہنے دیں۔ :p

ماوراء یہ کوئی امتحانی پرچہ تو ہے نہیں کہ جسکا وقت مقرر ہو اور ہر سوال کا جواب دینا بھی لازمی ورنہ نمبر کٹنے کا ڈر :)
 
فہیم

لائبریرین
ہائے اب تو میں اور ماوراء ہی رہ گئے بس :noxxx:

سارہ اور حجاب بہت بہت شکریہ ہیں کہاں آپ دونوں آجکل :(

ایک بات مجھے سمجھ نہیں آئی کہ میں حاضر جواب کہاں سے ہوں جبکہ مجھے تیز طرار ہونے کا بہت شوق ہے سچی سے سوچ رہی ہوں اگر کہیں کوئی کورس ہو تو وہ جوائن کر لوں :)

ان دونوں کا شکریہ اور میرا شکریہ ہی نہیں:(
اور تیز طرار ہونے کے لیے ایک آئیڈیا ہے میرے پاس۔

کوئی3 دن ہماری کمپنی جوائیں کرلیں:)

گارنٹی آپ باجو سے لے سکتی ہیں کہ کچھ ہنر آئے گا کہ نہیں:grin:
 
تعبیر

محفلین
آپ اور میں تو روز آنے ہیں نا جبکہ یہ محترمائیں کافی زمانے سے غائب تھیں

جلدی کرو جلدی کرو مجھے وہاں داخلہ دلواؤ
 
فہیم

لائبریرین
آپ اور میں تو روز آنے ہیں نا جبکہ یہ محترمائیں کافی زمانے سے غائب تھیں

جلدی کرو جلدی کرو مجھے وہاں داخلہ دلواؤ

داخلے کے لیے ضرورت پڑے گی ایک عدد ایم ایس این اکاؤنٹ‌ کی۔
اور یہ دونوں‌ محترمائیں نجانے کیوں محفل میں کم کم آتی ہیں۔
 
تعبیر

محفلین
ایم ایس این
فہیم آپ تو سچی میں جاسوس ہو اور آپ کے پاس پتہ نہیں کیسے اور کہاں سے میرا ای میل ایڈرس بھی ہے اور آپ جانتے ہو کہ میں ایم ایس این یوز نہیں کرتی
مجھے چیٹ سے سخت چڑ ہے اور میرے پاس اتنا ٹائم بھی نہیں ہوتا اب کیا کروں ؟؟؟
 
ماوراء

محفلین
چلو جی۔۔اب فہیم تعبیر کو بھی اپنے جیسا تیز طرار بنائے گا۔
باخدا فہیم تم کوئی تیز طرار نہیں ہو۔۔بس بننے کی ناکام کوشش کرتے ہو۔ :rolleyes:
 
فہیم

لائبریرین
چلو جی۔۔اب فہیم تعبیر کو بھی اپنے جیسا تیز طرار بنائے گا۔
باخدا فہیم تم کوئی تیز طرار نہیں ہو۔۔بس بننے کی ناکام کوشش کرتے ہو۔ :rolleyes:

ضرور کسی نے اڑائی ہوگی کہ میں تیزترار بننے کی کوشش کرتا ہوں:rolleyes:
احمقوں کو بھلا کیا ضرورت کے تیز ترار بنیں، ویسے بھی یہ لڑکیوں والے کام ہیں;)
 
فہیم

لائبریرین
ایم ایس این
فہیم آپ تو سچی میں جاسوس ہو اور آپ کے پاس پتہ نہیں کیسے اور کہاں سے میرا ای میل ایڈرس بھی ہے اور آپ جانتے ہو کہ میں ایم ایس این یوز نہیں کرتی
مجھے چیٹ سے سخت چڑ ہے اور میرے پاس اتنا ٹائم بھی نہیں ہوتا اب کیا کروں ؟؟؟

صبر کریں اور آئسکریم کھائیں:)

اور کیوں مجھ غریب کو بدنام کررہی ہیں:timeout: آپ کو معلوم ہے تو ہے کہ آپ کا ای میل ایڈریس میرے پاس کیونکر ہے:noxxx:
 
فہیم

لائبریرین
اور غالباً اگر پہلے والا کوئز پوسٹ کیا ہوتا تو شاید ابن سعید صاحب اور اعجاز اختر صاحب کا شکریہ بھی آجاتا میری پوسٹ میں۔
لیکن چونکہ دوبارہ لکھا اور جلدی جلدی میں ان کے نام رہ گئے تو انہوں نے شکریہ ادا کرنا بھی گوارہ نہ کیا:rolleyes:
 
Top