قبلہ رخ کی سمت میں روشن ہونے والی جائے نماز

ابو کاشان

محفلین
ترکی کے ایک شہری Ozenc Sonerنے روشن دھاگوں سے بنی ایک جائے نماز تیار کی ہے ۔ اس ایجاد نے ایک بین الاقوامی نمائش میں دنیا بھر سے آئے افراد کو ہلا کر رکھ دیا ۔ اس کا میکینزم قبلہ کی سمت کے مطابق کام کرتا ہے ۔ جائے نماز کی سمت جتنی زیادہ قبلے ( مکہ مکرمہ ) کی جانب ہوگی اس کی روشنی میں اضافہ ہوتا جائے گا ۔
اور مکمل طور پر قبلہ رخ ہونے پر یہ پوری روشن ہوجائے گی ! ۔ ۔ ۔

image001.jpg

image002.jpg
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت خوب۔ ہو سکتا ہے کہ کبھی درجہ ایمان کے اعتبار سے روشن ہونے والی جائے نماز بھی دستیاب ہو جائے۔ :)
 
طالوت

محفلین
بہت خوب ۔۔ مگر اس دھاگے کو تصاویر کے زمرے میں ہونا چاہیے ۔۔ اور کوئی بتائے پائے گا کہ یہ کیا تکنیک ہے ؟
وسلام
 
نایاب

لائبریرین
بہت خوب ۔۔ مگر اس دھاگے کو تصاویر کے زمرے میں ہونا چاہیے ۔۔ اور کوئی بتائے پائے گا کہ یہ کیا تکنیک ہے ؟
وسلام

السلام علیکم
محترم طالوت بھائی
یہ کمپاس کی مدد سے تیار کی گئی ہے ۔
زمین کے مقناطیہسی قطب سے نکلنے والی لہریں
جو کمپاس کی سوئی پر اپنا اثر ڈال کر اسے ایک مخصوص سمت میں رکھتی ہیں
اس سے مدد لیکر اک مائیکرو سوئچ کو ایسے درجے پر سیٹ کیا گیا ہے ۔
کہ جیسے ہی کمپاس کی سوئی شمالا جنوبا درست درجہ پر آئے ۔
یہ سوئچ آن ہو جائے ۔
اور خانہ کعبہ کی شبیہہ روشن ہو جائے ۔
برسبیل تذکرہ اسے مستقبل کا اک فتنہ بھی کہا جا رہا ہے ۔
واللہ عالم۔۔

وعلیکم السلام
اس فتنہ کی تفصیل سے مکمل آگاہی درکار ہے۔ شکریہ
 
dxbgraphics

محفلین
نئی ایجاد ہر مسلم عالم کیلئے ایک فتنہ ہی ہے۔ جیسے انکی نئی ایجادات "فتوے" ہمارے لئے فتنہ ہیں!

تو اس کا مطلب ہم یہ سمجھ لیں کہ آپ جاہل تو نہیں؟ جو ہر بات کا روخ علماء کی طرف موڑ دیتے ہیں عارف بھائی!
کیا خیال ہے :laughing:
 
Top