چاچو ٹائپنگ ہیلپر اب علوی نستعلیق کے خوبصورت آہنگ میں

مغزل

محفلین
آداب و سلامِ مسنون،
چاچو ٹائپنگ ہیلپر اب علوی نستعلیق کے خوبصورت آہنگ میں پیش کیا جارہا ہے۔
مجھے امید ہے میری یہ کوشش کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے نہ
آئے گی۔۔۔ اگر آئی بھی تو ۔ ۔۔۔۔ آپ ہیں نا ۔۔ ؟؟
 
زبردست!

یعنی آپ نے فانٹ بھی ساتھ ہی کلپ کر دیا ہے شاید تبھی اتنی بڑی سائز ہو گئی ہے فائل کی۔ ایک بار محب بھائی سے اسے کسی سافٹوئر کے ساتھ پبلش کرنے کی بابت پوچھ لینا چاہئے تھا۔
 

مغزل

محفلین
مجھے علم نہیں جناب ۔۔ میں تو ویسے ہی تین دن سے غائب ہوں۔۔ اور یہ بات میرے ذہن میں بھی نہیں آئی ۔۔
اب کیا کیا جائے مشورہ دیجئے نا حضور۔۔۔۔ فانٹ تو ساتھ اسلیے دیا ہے کہ ایک ساتھ ہی ڈاؤن لوڈ ہوجائے ۔۔
وگرنہ یہ سسٹم فانٹس سے ہی مربوط ہے۔۔
والسلام
 
ناں تو آپ نے فانٹ انسٹالیشن انسٹرکشن لکھے ہیں کہیں۔ اور مجھے لگتا ہے کہ ٹیکسٹ لکھنے کی جگہ میں آپ نے فانٹ اسپیسفائی نہیں کیا ہے ٹھیک سے۔ کیوں کہ میرے لینکس مشین پر اس نے خاطر خؤاہ نتیجہ نہیں دیا۔
 

مغزل

محفلین
میں ونڈو ایکس پی استعمال کرتا ہوں۔۔ایچ ٹی ایم ایل اور جاوا میں فانٹ فیملی میں علوی کی تنصیب کی ہے ۔۔
دیگر یہ کہ فانٹ انسٹال کرنے کا وہی طریقہ ہے جو رائج ہے۔۔
جن احباب کے پاس علوی نستعلیق پہلے سے انسٹال ہے انہیں دوبارہ انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں۔
میں نے کمپیوٹر بدل کربھی دیکھ لیا ہے ۔۔ میرے ، باس کے اور ان کے بھائی کے کمپیوٹر میں ایکس پی ہے
سب میں صحیح کام کررہا ہے۔۔ لینکس کا مجھے علم نہیں کہ میں نے کبھی استعمال نہیں کی۔۔
ایک بار آپ بھی دیکھ لیجئے ۔۔
 

مغزل

محفلین
محب صاحب اور علوی صاحب نے رائے نہیں‌دی ۔۔ اگر یہ میری غلطی ہے تو میں یہ لڑی حذف کردیتا ہوں ۔۔
 

مغزل

محفلین
بہت جلد بڑھے گا سیدہ جی ، ہمارے ایک دوست اس پر کام کررہے کہ کہ پیج پر کام کرتے ہوئے اسے محفوظ بھی کیا جاسکتا ہو
 
برادرم مغل.

بغیر سرور سپورٹ کے اسے اس قابل نہیں بنایا جا سکتا کہ یہ ٹائپ شدہ مواد کو محفوظ بھی کر سکے. اور ظاہر ہے یہ کام میں اپنے ذاتی استعمال کے لئے کر چکا ہوں. پر جاری اس لئے نہیں کیا کہ ہر کوئی سرور سیٹ اپ کا علم نہیں رکھتا. بصورت دیگر لوگوں کو آن لائن رہ کر ہی کام کرنا ہوگا پر کوئی میرے ڈاٹابیس مین اپنا کام کیوں محفوظ کرے گا.
 

مدرس

محفلین
برادرم مغل.

بغیر سرور سپورٹ کے اسے اس قابل نہیں بنایا جا سکتا کہ یہ ٹائپ شدہ مواد کو محفوظ بھی کر سکے. اور ظاہر ہے یہ کام میں اپنے ذاتی استعمال کے لئے کر چکا ہوں. پر جاری اس لئے نہیں کیا کہ ہر کوئی سرور سیٹ اپ کا علم نہیں رکھتا. بصورت دیگر لوگوں کو آن لائن رہ کر ہی کام کرنا ہوگا پر کوئی میرے ڈاٹابیس مین اپنا کام کیوں محفوظ کرے گا.

لیکن ابن سعید صا حب جن کے پا س سرور کی سہولت ہے وہ اپنے سرور پر بھی تو استعمال کر سکتے ہیں ۔اسے اس قابل ہی بنا دیا جائے
 
Top