اردو ابنٹو ابتدائی نتائج

مکی

معطل
ابنٹو کا حالیہ ایل ٹی ایس ہارڈی 8.04 ہے جسے اپریل 2011ء تک سپورٹ مہیا کی جانی ہے، اسی کے پیشِ نظر میں نے ابنٹو ہارڈی پر مبنی ایک اردو ڈیسٹرو تیار کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ یہ اگلے ایل ٹی ایس تک کار آمد رہے، جس میں الحمد للہ کافی کامیابی ہوئی ہے، ڈیسک ٹاپ کے طور پر میں نے LXDE کو منتخب کیا ہے، یہ نہ صرف سادہ ہے بلکہ پرانے سے پرانے کمپیوٹر پر بھی چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہی اسے منتخب کرنے کی وجہ ہے، ابھی تک سب کچھ تقریباً ٹھیک ہے، ڈیسک ٹاپ اردو میں تبدیل ہوچکا ہے، کیبورڈ بھی کام کر رہا ہے، تاہم ابھی تک میں نے اسے نصب نہیں کیا ہے، ہوسکتا ہے کہ تنصیب کے بعد کوئی نئی صورتحال پیدا ہوجائے، اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو میں اسے جلد جاری کردوں گا بصورتِ دیگر یہ پراجیکٹ سرد خانے کی نذر ہوجائے گا، کیونکہ ابنٹو کو سدھانا کافی مشکل ثابت ہو رہا ہے، ساتھ ہی مجھے یہ احساس بھی ہو رہا ہے کہ ایسے کاموں کے لیے ذرا تگڑا کمپیوٹر ہونا چاہیے کیونکہ کل میرا نوٹ بک بری طرح ہیٹ اپ ہوگیا اور اگر میں کمپائل کے عمل کو نہ روکتا تو یہ یقیناً شہید ہوچکا ہوتا..!!

ابھی تک تو میں اسے یو ایس بی سے بوٹ کر کے ٹیسٹ کر رہا ہوں، صرف ایک مسئلہ درپیش ہے کہ سسٹم کا ڈیفالٹ فونٹ کسی طور بدل کے نہیں دے رہا، کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ ابنٹو میں فونٹس کا تعین کہاں پہ ہوتا ہے؟ ورنہ مجھے مجبوراً تنصیب کے بعد صارف سے فونٹ بدلوانا پڑے گا..

یہ پوسٹ اسی سے لکھ رہا ہوں اور یہ رہا ایک سکرین شوٹ جس میں انسٹالر بھی ایک کونے میں پڑا نظر آرہا ہے:

ویسے اس دفعہ وال پیپر کون بنا رہا ہے.. :biggrin:
 
نبیل

تکنیکی معاون
اس تھریڈ کا عنوان پڑھتے ہی میرے دل کی دھڑکن تیز ہوگئی تھی۔ :grin:
مکی بھائی، آپ بلاشبہ قومی اعزاز کے مستحق ہیں۔ آپ نے اکیلے ہی پورے ادارے جتنا کام کر ڈالا ہے۔
وال پیپر بنانے کے لیے یقیناً کوئی نہ کوئی گرافکس کے ماہر اپنی خدمات پیش کر دیں گے۔ سب سے پہلے تو ابوشامل، خاور بلال اور محمد کاشف مجید کا نام ہی ذہن میں آتا ہے۔
 
نبیل بھائی بہت شکریہ لیکن یہ کچھ زیادہ نہیں ہوگیا.. :eek:
 
فہیم

لائبریرین
نبیل بھائی بہت شکریہ لیکن یہ کچھ زیادہ نہیں ہوگیا.. :eek:

نہیں جی بالکل بھی زیادہ نہیں ہوا:grin:

ایک بات محفلان کو اور بتاتا چلو ہمارے مکی بھائی نیٹ کی دنیا میں جتنے اچھے ہیں۔
حقیقت میں اس سے بھی کہی اچھے ہیں۔
انسان ایک بار ان سے ملاقات کرلے تو بھول نہ پائے:)
 
مکی

معطل
میں نے اسے نصب کردیا ہے اور یہ بالکل ٹھیک کام کر رہا ہے، صرف دو چھوٹے سےمسئلے ہیں، ایک تو یہ کہ فونٹ خود بدلنا پڑا اور دوسرا یہ کہ جمیل نستعلیق کام نہیں کر رہا البتہ کشیدہ کام کر رہا ہے..

یہ دیکھیے میرے کمپیوٹر پر اردو ابنٹو کی تازہ تنصیب:

screenshotbhj.png

اور کیا تیز تر تنصیب ہوئی ہے.. :grin:
 
خواجہ طلحہ

محفلین
بہت ہی زبردست مکی بھائی۔
کب تک ملے گا۔
اور کیا اس کا اردو مواجہ پیک(Language Interface Packs) الگ سے نہیں بن سکتا؟
 
مکی

معطل
بہت ہی زبردست مکی بھائی۔
کب تک ملے گا۔
اور کیا اس کا اردو مواجہ پیک(language interface packs) الگ سے نہیں بن سکتا؟

دستیابی کے حوالے سے میں کوئی وقت نہیں دے سکتا، بس اتنا کہہ سکتا ہوں کہ ان شاء اللہ جلد دستیاب ہوگا.. اردو مواجہ پیک الگ سے تو نہیں ہے، البتہ اگر ایل ایکس ڈی ای کو مصدر سے نصب کیا جائے تو اردو سمیت تمام زبانیں شامل ہوجائیں گی..
 
arifkarim

معطل
اچھا کام ہے مکی بھائی۔۔۔۔۔
مجھے لینکس سسٹمز میں‌بس ایک بات یہ سمجھ نہیں‌آرہی ہے کہ یہ نستعلیق فانٹس میں تمام لگیچرز کو رینڈر کیوں نہیں کر رہا ؟ :confused:
اسلیکس اور اوبنٹو کے اسکرین شارٹس میں بھی لگیچر "تھیم" اور "فیت" کیرکٹر میں نظر آرہا تھا جبکہ انکا لگیچر تو فانٹ میں موجود ہے۔ اور ونڈوز اور میک سسٹمز پر رینڈر بھی ہوتا ہے!
البتہ اسکا ایک حل ہمنے اگلے نستعلیق فانٹ کیلئے سوچا ہے جسمیں اوپن ٹائپ اسپیسیفکیشن کا دھیان رکھا جائے گا۔۔۔۔ :)

اگر اوبنٹو میں جمیل نوری نستعلیق ڈیفالٹ نہیں‌ہو رہا ہے تو اسکے لئے یہ حل ٹرائی کریں:
آخری اپڈیٹ میں تین ttf files موجود تھیں:
Jameel Noori Kasheeda 2.ttf
Jameel Noori Nastaleeq 2.ttf
Jameel Noori Nastaleeq Kasheeda 2.ttf

ان میں سے آپکے کہنے کے مطابق صرف ’’Jameel Noori Kasheeda 2.ttf‘‘ کام کر رہی ہے۔ Jameel Noori Nastaleeq 2.ttf جو کہ مین ریگولر فانٹ ہے۔ اسکو چلانے کیلئے ’’Jameel Noori Nastaleeq Kasheeda 2.ttf‘‘ والی فائل ڈیلیٹ کرکے دیکھیں۔ اگر تب بھی کام نہ بنے تو ’’Jameel Noori Kasheeda 2.ttf‘‘ بھی ڈیلیٹ کرکے دیکھیں۔ پھر بھی کام نہ بنے تو بتا دیں، میں مین فائل میں کچھ موڈفکیشن کرکے آپکو ا پلوڈ کر دوں گا۔۔۔۔
 
مکی

معطل
اچھا کام ہے مکی بھائی۔۔۔۔۔
مجھے لینکس سسٹمز میں‌بس ایک بات یہ سمجھ نہیں‌آرہی ہے کہ یہ نستعلیق فانٹس میں تمام لگیچرز کو رینڈر کیوں نہیں کر رہا ؟ :confused:
اسلیکس اور اوبنٹو کے اسکرین شارٹس میں بھی لگیچر "تھیم" اور "فیت" کیرکٹر میں نظر آرہا تھا جبکہ انکا لگیچر تو فانٹ میں موجود ہے۔ اور ونڈوز اور میک سسٹمز پر رینڈر بھی ہوتا ہے!
البتہ اسکا ایک حل ہمنے اگلے نستعلیق فانٹ کیلئے سوچا ہے جسمیں اوپن ٹائپ اسپیسیفکیشن کا دھیان رکھا جائے گا۔۔۔۔ :)

اگر اوبنٹو میں جمیل نوری نستعلیق ڈیفالٹ نہیں‌ہو رہا ہے تو اسکے لئے یہ حل ٹرائی کریں:
آخری اپڈیٹ میں تین ttf files موجود تھیں:
Jameel noori kasheeda 2.ttf
jameel noori nastaleeq 2.ttf
jameel noori nastaleeq kasheeda 2.ttf

ان میں سے آپکے کہنے کے مطابق صرف ’’jameel noori kasheeda 2.ttf‘‘ کام کر رہی ہے۔ jameel noori nastaleeq 2.ttf جو کہ مین ریگولر فانٹ ہے۔ اسکو چلانے کیلئے ’’jameel noori nastaleeq kasheeda 2.ttf‘‘ والی فائل ڈیلیٹ کرکے دیکھیں۔ اگر تب بھی کام نہ بنے تو ’’jameel noori kasheeda 2.ttf‘‘ بھی ڈیلیٹ کرکے دیکھیں۔ پھر بھی کام نہ بنے تو بتا دیں، میں مین فائل میں کچھ موڈفکیشن کرکے آپکو ا پلوڈ کر دوں گا۔۔۔۔

بہت شکریہ عارف صاحب.. میں اس سلسلے میں آپ سے رابطہ کرنے ہی والا تھا.. میں آپ کی تجویزپر عمل کر کےآپ کو مطلع کرتا ہوں..
 
مکی

معطل
کوئی فائدہ نہیں عارف صاحب، افاقہ نہیں ہورہا.. بدستور وہی صورتحال ہے.. اوپن آفس کے علاوہ کہیں کام نہیں کرتا.. فائر فاکس اور ٹیسکٹ ایڈیٹر میں بھی نہیں.. :( ہوسکے تو کچھ کریں..
 
arifkarim

معطل
کوئی فائدہ نہیں عارف صاحب، افاقہ نہیں ہورہا.. بدستور وہی صورتحال ہے.. اوپن آفس کے علاوہ کہیں کام نہیں کرتا.. فائر فاکس اور ٹیسکٹ ایڈیٹر میں بھی نہیں.. :( ہوسکے تو کچھ کریں..

صحیح، آپکو آج ہی اصل فائل موڈیفائی کرکے ٹیسٹنگ کیلئے اپلوڈ کر دیتا ہوں۔۔۔۔
ناکام لگیچرز کیلئے بھی کچھ ٹیسٹس کروانے تھے۔ اگر وقت ہو تو آن لائن رابطہ کر لیجئے گا۔ اپنا ایڈریس میں ساتھ میں زپ کر دوں گا۔۔۔
والسلام
 
بہت شکریہ، فائل کا انتظار رہے گا،، ویسے ونڈوز کے کون کون سے فونٹ شامل کرنا لازمی ہیں؟
 
Top