بے نظیر بھٹو (مرحومہ) کی کچھ یادگار تصاویر

طالوت

محفلین
پھر صبر (اردو والا) ہی کریں کہ آپ کا پلہ بھاری ہونے میں وقت لگے گا۔۔۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
بس کریں بھئی ، یہ تصاویر کا زمرہ ہے ، ناظمین کی خبرداری سے پہلے ہی بسسسسسسسسسسسس کر دیں !
وسلام
 

زین

لائبریرین
عارف کا کام ہی یہی ہے ۔ میں تو کہتا ہوں کوئی ان کی باتوں پر توجہ ہی نہ دیں۔ ہر جگہ "تبلیغ" کرتے نظر آتے ہیں۔
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم

عارف نے‌ مجھے پٹوانے کا ارادہ کیا ہے لگتا :battingeyelashes:

خیر مجھے اختلافات میں پڑھنے کا بالکل بھی شوق نہیں۔ لیکن حقیقت سے انکار بھی میرے لیے وبالِ جان بن جاتا ہے۔

عورت کا مقام اسلام میں کیا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں اور جو مقام ہم لوگوں نے عورت کو دیا ہے اسکو اسلام سے منتسب کرنا پرلے درجے کی حماقت ہے۔

میں اپنے دوست احباب خصوصا ان دوستوں کو جو عالموں کو آڑے ہاتھوں لیتے‌ ہیں اور انکی پگڑیاں اچھالتے ہیں‌ انہیں اتنا سا مشورہ ضرور دیتا ہوں‌کہ بھئی اگر آپ لوگوں کو انکا وجو قبول نہیں تو آپ‌ایسا کریں کہ شرعی علم خود ہی حاصل کرلیں‌اور پھر شرعی علم حاصل کرنا ہر ایک پر فرض بھی ہے ہر کوئیایسے کرنے‌ لگ جائے اور اس میں اتنی استعداد ہوجائے کو وہ مسائل کو سمجھنے لگ جائے تو شرعی علوم کو بندہ خود بخود سمجھنے‌ کی صلاحیت رکھ لے گا

عورت کا مقام ان احادیث سے پڑھ کر پتہ چلتا ہے اور ان آثار سے جو تاریخِ اسلا میں‌ محفوظ ہو چکے۔ مختصر سی بات کرتے ہوئے اتنا عرض کرتا ہوں عورت ہی اس وجود کی حسین ترین شے ہے مان بہت بیٹی بیوی کی صورت میں اور ہر ایک کا علیحدہ علیحدہ کردار ہے

رہی بات حکومت کی تو جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہہ دیا وہ حرفِ آخر ٹھہرا اسلام اس بات کی اجازت نہیں دیتا تو کس بات پر اعتراض ہے؟

خیر حدیث جو ہے وہ لن یفلح قوم ولوا امرہم امرأۃ کہ ایسی قوم کامیاب نہ ہوگی جس نے اپنے اوپر عورت کا حاکم بنایا اب اس حدیث پر جو اعتراضات کیے گئے ہیں‌ ان سب کو لکھنا اور ڈیٹیل میں جانا بس کی بات تو ہے لیکن وقت اتنا نہیں کہ تمام باتوں کو کور کیا جائے؎ الغرض کچھ ایسے مناصب ضرور ہیں کہ عورت انہیں‌ پائے لیکن عورتوں پر ہی حکمرانی کرے تو کوئی بات نہیں‌

کچھ لوگ استدلالا بلقیس کا قصہ بھی پیش کرتے ہیں سو اس کے بھی جوابات تاریخ میں مدون ہیں اور مختصا ایک جواب کہ پچھلی امتوں کی شریعت کو امتِ اسلامیہ کے لیے سند نہیں گردانا جاسکتا۔

عربی کسی کو آتی ہو تو اس حوالے‌سے اس مضمون کو دیکھا جاسکتا ہے‌ یہاں سے
کوئی ترجمہ کے لیے مت کہے پہلے سے کہہ دیتا ہوں‌:nailbiting:

عورت کے مقام کے لیے حضرت عائشہ کو ہی لے‌لیجیے سبحان اللہ انہیں کسی نے بھی علم سے‌نہیں‌ روکا بلکہ ان جیسی فقیہہ اس عصر میں تھی ہی نہیں‌ بلکہ کچھ صحابہ ان سے‌ سوالات بھی پوچھا کرتے تھے

رہی بات بعضوں نے کہا بے نظیر دو دفعہ آچکی ہے یہ کوئی سند نہیں لوگ تو الزابث کو بھی بلقیس کے‌ بعد سند قرار دیتے ہیں میرا سوال ہے کہ پاکستان میں کون سی ایسی چیز شریعت کے مطابق ہوتی ہے‌ کہ بے نظیر کو مقیاس دلیل بنایا جائے؟

اس بات سے کوئی اختلاف نہیں کہ وہ آخر میں آکر قومی ایجینڈے پر کام کر رہی تھیں‌اسی لیے تو وہ وماری گئیں اور اختتام میں یہی عرض ہے کہ وہ حالیہ مرد ڈاکووں سے بدرجہا بہتر تھیں

یہ باتیں عجلت میں لکھی گئی ہیں معذرت کے ساتھ۔ اور سوال در سوال سے پرہیز کریں‌ پلیز وقت کی قلت ہے

نصیحت
تاریخ اسلام پر نظر ڈالتے رہیں کہ بہت سے سوالوں‌ کا جواب مل جائے گا

والسلام
 

ماوراء

محفلین
طالوت، بہت اچھی تصویریں ہیں۔ میں نے بھی اکھٹی کی تھیں۔ یہاں پوسٹ کرنے کا خیال ہی نہیں آیا۔ وقت ملا تو اسی دھاگے میں کروں گی۔

عورتوں کو تو میرے خیال سے صرف "ہونے " کا بھی حق نہیں ہونا چاہیئے پھر آپکا دین مکمل ہو جایئگا ۔:rolleyes:
بہت خوب جواب دیا۔
میں آپ کے ساتھ ہوں۔


باقی۔۔ اس تھریڈ کو تصویروں تک ہی محدود رکھیں تو زیادہ بہتر ہے۔ جہاں عورت کی بات ہو۔۔وہاں یہ مرد اسلام لے آتے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
طالوت، بہت اچھی تصویریں ہیں۔ میں نے بھی اکھٹی کی تھیں۔ یہاں پوسٹ کرنے کا خیال ہی نہیں آیا۔ وقت ملا تو اسی دھاگے میں کروں گی۔

بینظیر کو چھوڑیں، آپکی فلکرز کی تصاویر بھی بہت شاندار ہیں۔ خاص کر پیزے والی تو بس منہ میں پانی آگیا! اوپر سے ٹائیٹل میں لکھا ہے "میں نے بنایا ہے!" سبحان اللہ!
یہاں درامن میں بھی ایک دُکان پر ایسا ہی پیزا "سفارش" پر بنوایا جا سکتا ہے!
 

زینب

محفلین
اچھی تصاویر ہیں۔اب جا کے آخری عمر میں کچھ لک اچھی ہوئی تھی بی بی کی۔۔۔۔
 

ماوراء

محفلین
شکریہ عارف۔ میری دوست بھی کھانے بہت اچھے بناتی ہیں۔ ہم سوچ رہے ہیں کہ ایک ریسٹورنٹ کھول لیں۔ :grin:
 

مغزل

محفلین
جہاں عورت کی بات ہو۔۔وہاں یہ مرد اسلام لے آتے ہیں۔

ماورا بہن ، میں نے سنا تھا کہ ’’ جہاں مرد عورت کو دیکھتے ہیں ( اس پر) ایمان لے آتےہیں ‘‘
مگر یہ پہلی بار علم میں آیا ہے کہ ’’ مرد ایسے موقع پر اسلام بھی لے آتے ہیں ‘‘ ۔
ہے نا سوچنے کی بات۔۔۔ :rollingonthefloor:
 

زین

لائبریرین
آپ اور زونی یہاں مردوں کے خلاف بغاوت کررہی ہیں۔ اور معلوم بھی ہے "بغاوت" کی سزا کیا ہے ۔ رحمن ملک سے پوچھ لیجئے ۔ :grin:
 

مغزل

محفلین
آپ اور زونی یہاں مردوں کے خلاف بغاوت کررہی ہیں۔ اور معلوم بھی ہے "بغاوت" کی سزا کیا ہے ۔ رحمن ملک سے پوچھ لیجئے ۔ :grin:

ہاہاہاہ ۔۔ زین صاحب ملک صاحب اس ’’ بغاوت ‘‘ کے سامنے چت ہوچکے ہیں ، اب سزا جزا کچھ نہیں ، صرف جوڑ توڑ کرنا باقی ہے ۔:grin:
 

زونی

محفلین
طالوت، بہت اچھی تصویریں ہیں۔ میں نے بھی اکھٹی کی تھیں۔ یہاں پوسٹ کرنے کا خیال ہی نہیں آیا۔ وقت ملا تو اسی دھاگے میں کروں گی۔


بہت خوب جواب دیا۔
میں آپ کے ساتھ ہوں۔


باقی۔۔ اس تھریڈ کو تصویروں تک ہی محدود رکھیں تو زیادہ بہتر ہے۔ جہاں عورت کی بات ہو۔۔وہاں یہ مرد اسلام لے آتے ہیں۔






شکریہ ماوراء‌ اور یہ تصاویر کا تھریڈ‌ھے اسلیئے بحث سے گریز ہی بہتر ھے ورنہ میں کچھ کہوں گی تو ابھی منکر حدیث‌کا فتوی لگ جائے گا :)
 
Top