لائبریری میں شامل نیا عنوان

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اچھا جناب ، آپ تمام اراکین جو تاریخ ، تحقیق ، تہذیب اور شجرہ نسب سے دلچسپی رکھتے ہوں توجہ پلیز ۔ یہ ایک نادر نسخہ ہے میرے پاس ، جسے لائبریری میں شامل کرنا ہے ۔

ماوراء ، کہاں ہیں یہاں دیکھیں ذرا ، میں سرسید کے حوالے سے متن اسکین کرنے لگی تھی کہ اس کا خیال آ گیا، اگر اس عنوان پر چاہیں تو ٹیم ورک کا آغاز کر لیں ۔ یہ عنوان اپنی نوعیت میں منفرد ہے
صفحات کی کُل تعداد 288 ہے اور ایک اہم بات یہ ہے کہ یہ نبیل بھائی کے والد محترم کی تحقیق و کاوش ہے ، اس کے دو حصے ہیں ، حصہ اول تاریخ پر مشتمل ہے اور حصہ دوم نسب نامے و تذکرے پر مشتمل ہے ۔ اس میں ایک باب بعنوان زبان بھی شامل ہے جو کافی معلوماتی ہے ، لائبریری میں شامل یہ عنوان تاریخ ، تہذیب ، تحقیق اور شجرہ نسب سے دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے نہ صرف مطالعہ کے لیے دستیاب ہو گا بلکہ اہم بات یہ ہے کہ اس کی حیثیت بطور ریفرنس بھی ہوگی ، خاص طور پر ان محققین کے لیے جو شجرہ نسب پر کام کرنا چاہیں ۔

اسے لائبریری میں شامل کرنے کی اجازت میں انکل سے پہلے ہی لے چکی ہوں ۔

اس وقت میں اس کی اسکیننگ کا آغاز کرنے لگی ہوں اور جلد ہی اسکین متن دستیاب ہو گا ۔ جب تک میں اسکین مکمل کروں اس دوران اس عنوان میں دلچسپی رکھنے والے اراکین جو اس عنوان پر کام کرنا چاہیں اپنے نام کی نشاندہی کر سکتے ہیں ۔

شکریہ
 
میں بھی تو ہوں

السلام علیکم، سیدہ جی، اگر مناسب سمجھیں تو کچھ صفحات مجھے بھی ارسال کر دیں، اور اگر شہاب نامہ میں کچھ صفحات ہو جائیں، تو مجھے بڑی خوشی ہو گی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

عمر احمد بھائی ،

درج ذیل صفحات ابھی تحریر ہونا باقی ہیں ۔ آپ یہ‌ صفحات تحریر کر سکتے ہیں ۔ صفحات کے لیے اسکین متن آپ کو ذیل میں دیے گئے روابط پر دستیاب ہو جائے گا ۔ اگر آپ یہ صفحات تحریر کر رہے ہیں تو اس کی نشاندہی اسی تھریڈ میں یا متعلقہ صفحات پر یا ذپ کی صورت میں کر دیجیے ۔ شکریہ



تاریخ بروالہ سیداں : صفحہ 21


تاریخ بروالہ سیداں : صفحہ 22


تاریخ بروالہ سیداں : صفحہ 23



تاریخ بروالہ سیداں : صفحہ 24



تاریخ بروالہ سیداں : صفحہ 25


تاریخ بروالہ سیداں : صفحہ 26


تاریخ بروالہ سیداں : صفحہ 27

 

ماوراء

محفلین
شگفتہ، :blush:
کوئی اور بھی لکھ رہا ہے کیا؟ اگر مکمل سکین ہے تو صفحے رکھ دیں یہاں۔۔۔ اس پر کام شروع کر لیتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اپڈیٹ بھی تو دیتی جائیں کہ کون کیا کر رہا ہے۔

آپ کی اطلاع کے لیے فاطمہ بھی اس پر کام کر رہی ہے۔
 

ماوراء

محفلین
اوہ اچھا۔۔۔:grin:
سوری۔۔مجھے لائبریری کا کچھ پتہ نہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔لائبریری کیا کسی چیز کا بھی نہیں پتہ۔۔:(
لیکن نام ابھی دیکھا۔۔۔بروالہ سیداں۔۔اس پر تو واقعی کام ہو رہا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین

عمر احمد بھائی ،

درج ذیل صفحات ابھی تحریر ہونا باقی ہیں ۔ آپ یہ‌ صفحات تحریر کر سکتے ہیں ۔ صفحات کے لیے اسکین متن آپ کو ذیل میں دیے گئے روابط پر دستیاب ہو جائے گا ۔ اگر آپ یہ صفحات تحریر کر رہے ہیں تو اس کی نشاندہی اسی تھریڈ میں یا متعلقہ صفحات پر یا ذپ کی صورت میں کر دیجیے ۔ شکریہ



تاریخ بروالہ سیداں : صفحہ 21


تاریخ بروالہ سیداں : صفحہ 22


تاریخ بروالہ سیداں : صفحہ 23



تاریخ بروالہ سیداں : صفحہ 24



تاریخ بروالہ سیداں : صفحہ 25


تاریخ بروالہ سیداں : صفحہ 26


تاریخ بروالہ سیداں : صفحہ 27


لیکن صفحہ 19 تا 27 پر تو فرحت کیانی کام کر ہی ہیں۔

میں نے جدول بنا دیا ہے۔ ان میں سے صفحات لے لیں اور نشاندہی کر دیں۔

ایسا نہ ہو کہ دو دو دفعہ ٹائپ ہو جائیں۔
 
جی شکریہ، میں ان صفحات میں جن پر کام نہیں ہو رہا، میں کر لوں گا اور آگاہ بھی کرتا رہوں گا۔ جدول میں نے دیکھا ہے، اگر مناسب سمجھیے تو مجھے کوئی بھی حصہ، جن پر ابھی کام ہونا باقی ہے، اس کے صفحات ارسال کر دیں، اور اگر یہاں اس فورم پر سکین شدہ صفحات موجود ہوں تو اس تھریڈ کی نشاندہی کر دیں، کیونکہ باوجود کوشش کے مجھے ملے نہیں ہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

شمشاد بھائی ، میں نشاندہی کر دی تھی عمر بھائی کو کل ۔ جن صفحات کی نشاندہی کی ہے ان پر ابھی کام ہونا باقی ہے ۔

 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
لیکن صفحہ 19 تا 27 پر تو فرحت کیانی کام کر ہی ہیں۔

میں نے جدول بنا دیا ہے۔ ان میں سے صفحات لے لیں اور نشاندہی کر دیں۔

ایسا نہ ہو کہ دو دو دفعہ ٹائپ ہو جائیں۔



جدول اور نشاندہی کے لیے بہت شکریہ شمشاد بھائی البتہ ابھی ان صفحات پر کام ہونا ہے ۔ دراصل فرحت دوصفحات پر کام کر چکی تھیں تاہم چونکہ لائبریری ماہ کے حوالے سے دیگر مصروفیات بھی تھیں تو میں نے فرحت سے کہا تھا کہ وہ بقیہ صفحات کے لیے وقت الگ سے نہیں نکالیں اور ان صفحات پر اگر کوئی رکن کام کرنا چاہیں تو وہ کر لیں گے ۔
 
Top