تاج عریبک فونٹ پراجیکٹ(قرآن پاک کیلئے)

گل خان

محفلین
علوی بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ۔۔جزاک اللہ۔۔دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو کامیابی عطا فرمائے۔۔آمین۔۔
 
arifkarim

معطل
میں نے یہ تھریڈ پڑھا ھے اور یہ وہی مسائل ہیں جن کا سامنا مجھے ایک سال قبل پڑا تھا۔ میرے خیال میں جتنے بھی قرآن پاک یونی کوڈ میں انٹرنیٹ پر دستیاب ھیں۔ وہ سارے عربو ں کے ٹائپ شدہ ھیں۔ ھماری نسخ اور عربوں کے نسخ رسم الخط میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ عربی اپنی زبان ھونے کے ناطے وہ بہت سے اعراب اور علامات وقوف کا استعمال نہیں کرتے جو کہ ہم عجمیوں کو ضرورت ہوتی ہیں۔ مثلا کھڑا زبر، کھڑی زیر، مد اور الفاظ "یرملون" کے ساتھ شد کا استعمال۔

اگر کسی یونی کوڈ کے قرآن کو امپورٹ کرکے اپنا فانٹ لگائیں تو وہ عربوں کے لئے تو صحیح ھوگا لیکن ھمیں اپنے رائج رسم الخط میں لانے کے لئے بہت سی تبدیلیاں کرنی پڑیں گی۔ جو کہ بہت وقت لینے والا کام ہے۔ اس کا تجربہ مجھے ھے۔ اس سے زیادہ آسان یہ ہے کہ نیا ٹائپ کر لیا جائے۔

میں نے ان پیج میں تو قرآن پاک پورا تاج کمپنی کے مطابق بنا تو لیا ہے۔ وہ ان دنوں تصحیح کے مراحل میں ہیں۔انشاء اللہ جلد ہی واپس آجائے گا تو ھم اس کو یونی کوڈ کے کسی کنورٹر سے تبدیل کرکے یونی کوڈ میں لے آئیں گے۔ شائقین قرآن کو تھوڑا عرصہ انتظار کرنا پڑے گا۔ انشاء اللہ اسی فورم کے زیر سایہ اس کو سامنے لے کر آئیں گے۔

یونیکوڈ میں کیسے لائیں گے۔ ایک قابل فانٹ تو ابھی تک آیا نہیں؟
 
اردو

محفلین
میں نے ان پیج میں تو قرآن پاک پورا تاج کمپنی کے مطابق بنا تو لیا ہے۔ وہ ان دنوں تصحیح کے مراحل میں ہیں۔انشاء اللہ جلد ہی واپس آجائے گا تو ھم اس کو یونی کوڈ کے کسی کنورٹر سے تبدیل کرکے یونی کوڈ میں لے آئیں گے۔ شائقین قرآن کو تھوڑا عرصہ انتظار کرنا پڑے گا۔ انشاء اللہ اسی فورم کے زیر سایہ اس کو سامنے لے کر آئیں گے۔
ماشاء اللہ انتظار جاری ہے ۔
 
اردو

محفلین
قرآن کریم کا فانٹ

السلام علیکم

میں اس فورم میں پہلی بار شرکت کررہا ھوں۔ اس لئے ھوسکتا ہوں کہ یہاں کے تقاضوں سے بے خبر ہوں۔

قرآن کے فانٹ پر کام کرنا میرا پسندیدہ موضوع ہے اور میں کسی زمانے میں اس پر کافی کام کیا تھا۔ اور خوش قسمتی سے ایک یونی کوڈ فانٹ بنام "علوی قرآن" کے نام سے بنا بھی لیا تھا۔ۢۢ
والسلام
علوی صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں نے آپ کے بنائے ہوئے فونٹ کے نمونے دیکھے ہیں بہت خوبصورت ہیں ۔ کیا آپ کے پاس اب بھی وہ فونٹ موجود ہے اگر ہے تو کیا آپ یہاں پر شیئر کرسکتے ہیں ؟
 
arifkarim

معطل
علوی صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں نے آپ کے بنائے ہوئے فونٹ کے نمونے دیکھے ہیں بہت خوبصورت ہیں ۔ کیا آپ کے پاس اب بھی وہ فونٹ موجود ہے اگر ہے تو کیا آپ یہاں پر شیئر کرسکتے ہیں ؟

ہاں اگر یہ فانٹ پوسٹ کرنے کی ہمت ہے تو کر دیجئے؛ شکریہ!
 
علوی امجد

محفلین
میں نے آپ پہلے بھی ذکر کیا تھا کہ میں نے ایک قرآن پاک تاج کمپنی کے مصحف کے مطابق ٹائپ کیا ہے اور پھر اس کو تصحیح کے لئے ایک جید عالم دین کو دیا ہوا ہے۔ انشاء اللہ بہت جلد ہی وہ تصحیح ہو کر واپس آجائے گا تو اس کے مطابق فانٹ کی خامیاں درست کرکے مجھے بہت خوشی ہوگی کہ میں آپ برادران کے ساتھ اس کو شیئر کروں۔ ویسے بھی ہماری دلچسپی کا مرکزی محور قرآن پاک ہے نہ کہ فانٹ؟
 
رضا

معطل
السلام علیکم!
علوی امجد بھائی آپ نے میری دلی تمنا پوری کردی۔اللہ تعالی آپ کی تمام دلی تمنائیں پوری فرمائے۔آپ کیلئے میرے دل سے دعائیں نکل رہی ہیں۔
میں نے آپ کا فونٹ بھی چیک کیا ہے۔ماشاء اللہ بہت اچھا ہے۔
اس کی خامیاں درست کر کے اگلا ورژن کب ریلیز فرما رہے ہیں؟؟؟
قرآن پاک کی فائل جو تاج کمپنی کے مصحف کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہے ۔وہ بھی شئیر کردیں۔
[FONT="_PDMS_Saleem_QuranFont"]ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلْمَوْتَ وَٱلْحَيَوٰةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًۭا ۚ وَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْغَفُورُ ‌[٦٧-٢] [/FONT]

اے کاش! کہ ہم اس دنیا میں اچھے اچھے کام کرجائیں۔جس میں ہمیں اللہ(عزوجل) اور اس کے رسول(صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کی رضا حاصل ہو۔
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]کام وہ لے لیجئے تم کو راضی کرے
ٹھیک ہو نام گدا تم پہ کڑورں درود[/FONT]
 
خلیل بہٹو

محفلین
تاج عریبک فونٹ

نستعلیق فونٹ تو بعد کی بات ہے، پہلے تو درجہ قرآن پاک کا ہے۔ اور آپ کو نہایت خوشی ہوگی کہ خاکسار یہ منصوبہ مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات میں چند ماہ قبل شروع کروا چکا ہے بنام قرآن پبلشنگ فریم ورک یا قرآن نظامِ طباعت۔
مقاصد بالکل وہی ہیں، ایک تو مائکروسافٹ ورڈ میں کرنا سب کا سب، دوم تاج کمپنی کے انداز میں اسے منتقل کرنا کیوں کہ نسخ کا یہ انداز برصغیر میں‌ قرآن‌‌پاک‌سے‌لازم‌و‌ملزوم‌ہو‌چکا‌ہے۔
آپ سب کا تعاون چاہیے ہوگا۔
مجوزہ منصوبے کے تحت قرآن پاک کا ترجمہ پاک نستعلیق میں، جبکہ عبارت مجوزہ فونٹ میں ہوگی۔

محسن بھائی، اس سلسلہ میں، میں نے کافی عرصہ پہلے کچھ کام کیا تھا، یعنی تاج کمپنی کے خط کو فونٹ میں تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی۔ مصروفیت کی وجہ سے اس کام کو ادھورا چھوڑنا پڑا۔ البتہ جو کام میں نے کیا تھا، یہاں دکھانا چاہتا ہوں، امید ہے پسند آئے گا۔ مسئلہ یہ ہے کہ میں فونٹ کو کس طرح یہاں پر اپ لوڈ کرسکتا ہوں، چونکہ میں اس فرم کا نیا یوزر ہوں، اس لئے اسے درست طریقہ سے سمجھ نہیں پارہا۔
 
خلیل بہٹو

محفلین
تاج عریبک فونٹ

تاج کمپنی کے خط کو ورڈ فونٹ میں تبدیل کرنے کی حقیر سی کوشش۔
 
Attachments

  • Quraan Font 001.jpg
    Quraan Font 001.jpg
    48.8 KB · مناظر: 34
خلیل بھائی اس قسم کی خطاطی کے بارے میں‌راسخ کشمیری بھائی نے بھی مشورہ دیا ہے اور انہوں‌نے مطلوبہ صفحات مہیا بھی کیئے ہیں‌فونٹ‌بنانے کیلئے ان صفحات پر کام جاری ہے انشاءاللہ جلد ہی آپ انکو فونٹ کی شکل میں‌دیکھ سکیں‌گے
 
خلیل بہٹو

محفلین
تاج عریبک فونٹ

اس فائل کو دیکھنے کے بعد اپنی رائے سے آگاہ کرنا۔ ابھی تک ۲ پاروں تک ہی کام ہوا ہے۔ دعا کیجئے اللہ مزید توفیق دے۔ (آمین)
 
خلیل بہٹو

محفلین
خلیل بھائی اس قسم کی خطاطی کے بارے میں‌راسخ کشمیری بھائی نے بھی مشورہ دیا ہے اور انہوں‌نے مطلوبہ صفحات مہیا بھی کیئے ہیں‌فونٹ‌بنانے کیلئے ان صفحات پر کام جاری ہے انشاءاللہ جلد ہی آپ انکو فونٹ کی شکل میں‌دیکھ سکیں‌گے

انشاءاللہ تعالیٰ
 
عبدالمجید بھائی، میں ابھی تک کسی فائل کو اپ لوڈ نہیں کر پارہا۔ کوئی بھی فائل اپ لوڈ نہیں‌ہورہی۔ مہربانی فرماکر رہنمائی فرمائیں۔
 
Top