تاج عریبک فونٹ پراجیکٹ(قرآن پاک کیلئے)

رضا

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم
حج کا پربہار موسم قریب سے قریب آتا جارہے ہے۔اللہ تعالی ہم سب کو حج کی سعادت نصیب کرے اور مدینہ شریف کی باادب حاضری نصیب فرمائے۔
حاجیوں کے بن رہے ہیں قافلے پھر یا نبی(صلی اللہ علیہ وسلم)
پھر نظر میں پھر گئےحج کے مناظر یا نبی(صلی اللہ علیہ وسلم)
آہ! پلے زر نہيں رخت سفر سرور(صلی اللہ علیہ وسلم)نہیں
تم بلا لو تم بلانے پر ہوقادر یا نبی(صلی اللہ علیہ وسلم)
آہ! طیبہ سے اگر میں دور رہ کر مر گیا
روح بھی رنجور ہوگی کس قدر پھر یا نبی(صلی اللہ علیہ وسلم)

آپ کی خدمت میں ایک درد لیکر حاضر ہوا ہوں،"کاش کہ تیرے دل میں اتر جائے میری بات"اور وہ درد ہے۔
قرآن پاک!!!
"قرآن پاک کو یونیکوڈ ٹیکسٹ میں کنورٹ کرنا اور بہتر سے بہتریں فونٹ سے مزین کرنا۔"
اردو محفل پر بھی یونیکوڈ میں قرآن پاک دستیاب ہے۔
لیکن اس میں کھڑی زبر کی بجائے الف سے کام لیا گیا ہے اور بڑی مد تو ہے ہی نہیں۔اسی طرح اور بھی مسائل ہیں۔
تاج کمپنی کی کتابت پاکستان کی سب سے بہترین کتابت ہے اس سے بہتر کتاتب شاید آپ کو مارکیٹ یا پاکستان سے نہ ملے۔
کاش ایسا ہوجائے۔
کہ اسی قرآن پاک کو معیار(Sample)بناکر{تاج کمپنی لمٹیٹڈحوالہ نمبر:۔55-2،حوالہ نمبر:۔376}بالکل اسی کی طرح ہوبہو ایم ایس ورڈ میں قرآن پاک لکھا جائے۔(اس کے صفحات اور لائنوں کے مطابق ہی بنایا جائے)
اس کیلئے سب سے پہلے اس کتابت جیسا فونٹ تیار کرنا پڑے گا۔اس کام کیلئے میں محسن حجازی کی خدمت میں عرض کروں گا کہ وہ اس رسم الخط میں بھی فونٹ تیار کریں۔کہ مسلمان کیلئے عربی لازم ملزوم ہے۔یہ آپ کیلئے صدقہ جاریہ ہوگا۔
بعض الفاظ جو کمپیوٹر میں نہیں لکھے جاتے جیسے بڑی مد اور وقف کی علامات وغیرہ۔۔۔۔کاش اس پروجیکٹ پر بھی کوئی کام کرے۔
منتظم(نبیل بھائی)سے بھی گزارش ہے کہ اس پروجیکٹ کو اردو محفل کے پروجیکٹ سیکشن میں رکھا جائے۔
کاش! کہ اس فونٹ میں اور درست(غلطیوں سے پاک) قرآن پاک یونیکوڈ ٹیکسٹ میں دستیاب ہو۔
{تاج کمپنی لمٹیٹڈحوالہ نمبر:۔55-2،حوالہ نمبر:۔376
حکومتِ پاکستان سینٹرل کاپی رائٹ آفس کراچی
رجسٹریشن سر ٹیفکیٹ نمبر 11818-Copr مورخہ 04.10.02}
(تمام ممران مذکورہ حوالےوالا قرآن پاک اپنے پاس رکھ لیں تاکہ چیک کرنے میں آسانی ہو۔)
والسلام مع الاکرام
عبید رضا
www.dawateislami.net
 
محسن حجازی

محفلین
نستعلیق فونٹ تو بعد کی بات ہے، پہلے تو درجہ قرآن پاک کا ہے۔ اور آپ کو نہایت خوشی ہوگی کہ خاکسار یہ منصوبہ مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات میں چند ماہ قبل شروع کروا چکا ہے بنام قرآن پبلشنگ فریم ورک یا قرآن نظامِ طباعت۔
مقاصد بالکل وہی ہیں، ایک تو مائکروسافٹ ورڈ میں کرنا سب کا سب، دوم تاج کمپنی کے انداز میں اسے منتقل کرنا کیوں کہ نسخ کا یہ انداز برصغیر میں‌ قرآن‌‌پاک‌سے‌لازم‌و‌ملزوم‌ہو‌چکا‌ہے۔
آپ سب کا تعاون چاہیے ہوگا۔
مجوزہ منصوبے کے تحت قرآن پاک کا ترجمہ پاک نستعلیق میں، جبکہ عبارت مجوزہ فونٹ میں ہوگی۔
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
ہمارے دعائیں آپ کے ساتھ ہیں محسن بھائی، واقعی آپ نے بہت بڑا کام کیاہے اورانشاء اللہ یہ قرآینک فونٹ بھی ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہے کہ اللہ تعالی آپ کو اپنے ان نیک ارادوں میں کامیاب و کامران کرے(آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 
رضا

معطل
محسن حجازی نے کہا:
نستعلیق فونٹ تو بعد کی بات ہے، پہلے تو درجہ قرآن پاک کا ہے۔ اور آپ کو نہایت خوشی ہوگی کہ خاکسار یہ منصوبہ مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات میں چند ماہ قبل شروع کروا چکا ہے بنام قرآن پبلشنگ فریم ورک یا قرآن نظامِ طباعت۔
مقاصد بالکل وہی ہیں، ایک تو مائکروسافٹ ورڈ میں کرنا سب کا سب، دوم تاج کمپنی کے انداز میں اسے منتقل کرنا کیوں کہ نسخ کا یہ انداز برصغیر میں‌ قرآن‌‌پاک‌سے‌لازم‌و‌ملزوم‌ہو‌چکا‌ہے۔
آپ سب کا تعاون چاہیے ہوگا۔
مجوزہ منصوبے کے تحت قرآن پاک کا ترجمہ پاک نستعلیق میں، جبکہ عبارت مجوزہ فونٹ میں ہوگی۔
السلام علیکم!
یہ سن کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ پہلے ہی سے اس پر کام کررہے ہیں۔اللہ تعالی اس عظیم کام میں کامیابی نصیب فرمائے۔
خوشی تو ہوئی لیکن اب تو آپ نے تجسس اور بڑھا دیا۔
اب ناجانے یہ فونٹ دیکھنا کب نصیب ہوگا۔
میں جو ٹیکسٹ ادھر لکھتا ہوں اس میں لائن سپیسنگ کچھ زیادہ ہوتی ہے اس کو کیسے سیٹ کیا جاسکتا ہے؟؟؟
والسلام مع الاکرام
عبید رضا
www.dawateislami.net
 
محسن حجازی نے کہا:
نستعلیق فونٹ تو بعد کی بات ہے، پہلے تو درجہ قرآن پاک کا ہے۔ اور آپ کو نہایت خوشی ہوگی کہ خاکسار یہ منصوبہ مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات میں چند ماہ قبل شروع کروا چکا ہے بنام قرآن پبلشنگ فریم ورک یا قرآن نظامِ طباعت۔
مقاصد بالکل وہی ہیں، ایک تو مائکروسافٹ ورڈ میں کرنا سب کا سب، دوم تاج کمپنی کے انداز میں اسے منتقل کرنا کیوں کہ نسخ کا یہ انداز برصغیر میں‌ قرآن‌‌پاک‌سے‌لازم‌و‌ملزوم‌ہو‌چکا‌ہے۔
آپ سب کا تعاون چاہیے ہوگا۔
مجوزہ منصوبے کے تحت قرآن پاک کا ترجمہ پاک نستعلیق میں، جبکہ عبارت مجوزہ فونٹ میں ہوگی۔

سبحان اللہ محسن!
زبردست
قرآن کمپلیکس والوں نے ایک پروگرام بنایا ہے جو ہو بہو عربی قرآن کی شکل ہے یعنی جو قرآن عرب حضرات پڑھتے ہیں بلکہ پوری دنیا میں موجود ہے خط نسخ میں جسکی خطاطی عثمان طہ نے کی ہے اسے وورڈ ان ڈیزائن فوٹو شاپ الیسٹریٹر میں استعمال کر سکتے ہیں۔
پاکستانی قرآن کی کاپی مرحوم جنرل ضیاء الحق نے قرآن کمپلیکس کو تحفتا دی تھی وہی قرآن پرنٹ ہو رہا ہے آج تک۔
لیکن چونکہ یہ کاپی تھی حروف بڑا کرکے دیکھیں تو ان حروف کی شکل بگڑی ہوئی ہے۔
میں نے قرآن کمپلیکس میں پروگرامنگ کے شعبہ کے ڈائریکٹر سے بات کی تھی کہ پاکستانی قرآن کا بھی پروگرام بنائیں تاکہ برصغیر والے لوگ بھی استعمال کرسکیں کیونکہ ہمارے ہاں پروگراموں نے اتنی نرقی نہیں کی جتنی عربوں نے کی ہے یہاں بے شمار ہر رنگ کے پروگرام ملیں گے حدیث وتفسیر وفقہ وغیرہ پر بھی بہت کام ہوا ہے
ہماری اردو بہت پیچھے ہے۔
محسن اللہ آپکو جزائے خیر دے کہ آپ یہ کام کر رہے ہیں
قرآن کمپلیکس والے پتہ نہیں کب کرتے ہیں
اللہ آپکو توفیق دے
آمین
 
راسخ نے کہا:

www.qurancomplex.com
 
محسن حجازی

محفلین
شاکر بھیا، اوپن آفس کا خیال ہی خیال ہے اور وہ اس طرح کہ کیوں کہ قرآن پاک صرف اور صرف آر ٹی آیف فارمیٹ میں ہوگا تو انشاءاللہ اوپن آفس سمیت کسی بھی پروگرام کو کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
اور ویسے بھی اوپن رائٹ مائکروسافٹ ورڈ کی فائلوں کو بہت زبردست انداز میں رینڈر کرتا ہے جہاں تک اوپن آفس کو استعمال کرنے کا میرا ذاتی تجربہ ہے۔
راسخ بھائی،
میں ایک آدھ روز میں نمونہ ارسال کرتا ہوں کہ ہم کیسا فونٹ چاہ رہے ہیں۔
دیگر پاک نستعلیق کی لائن سپیسنگ کا مسئلہ تیس دسمبر تک رفع کر دیا جائے گا انشاءاللہ۔
 
پاکستانی

جزاک اللہ محسن بھیا
 
دوست

محفلین
اللہ جزائے خیر دے۔
اب انشاءاللہ پاک نستعلیق دوڑے گا۔
بھائی جی ایک اور فونٹ پراجیکٹ بھی شروع کیا تھا۔
اس کی طرف بھی تھوڑی سی توجہ۔
وسلام
 
محسن حجازی

محفلین
دوست نے کہا:
اللہ جزائے خیر دے۔
اب انشاءاللہ پاک نستعلیق دوڑے گا۔
بھائی جی ایک اور فونٹ پراجیکٹ بھی شروع کیا تھا۔
اس کی طرف بھی تھوڑی سی توجہ۔
وسلام
جناب اس طرف بھی دھیان ضرور ہے لیکن بوجوہ ناگزیر وقت نہیں نکال پا رہا۔ سوچ رہا ہوں کہ قادری بھائی کے نام سے موسوم کرتے ہوئے اسے شاکر نستعلیق یا پھر قادری نستعلیق کر کے مزید آگے بڑھایا جائے (قادری بھائی سے پوچھنا پڑے گا)۔ آج کل مبنی بر تمثیل مشینی ترجمہ کاری کے کام پر زور ہے بس اس وجہ سے۔ بہرطور، میں اس ضمن میں‌ کچھ کرتا ہوں۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین

بھائی جی!
رہے نام اللہ کا
باقی ہر چیز کا نام و نشان تک مٹ جائے گا
ہمیں تو بس کام سے غرض ہے
محسن بھائی اگر نظر التفات کریں تو
ورنہ
جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے
میں تو یہ چاہتا تھا کہ اپنی تفصیلی پوسٹوں میں سے ایک پوسٹ اس پروجیکٹ کو دیدیں اور اس پوست میں انتہائی اختصار سے
دوحرفی نستعلیق کی تیاری کے لیے اگلے مرحلہ کا کام مجھے تفویض کر دیں اور پھر بے شک
ایک ماہ کی چھٹی لے کر چھے ماہ کے لیے غائب ہو جائیں اور اپنی ضروری مصروفیات پر ترجیحات کے مطابق کام کرتے رہیں اور
دوست بھائی اس کے بعد آپ ہمیں اطلاع دیں کہ اردو سٹریٹ پر تاج قرآنک فونٹ کو ریلیز کر دیا گیا﴿ان شاء اللہ﴾
 
دوست

محفلین
جی یہ بات ٹھیک ہے قادری صاحب کی۔
میرا بھی دل کررہا ہے پراجیکٹس کو متحرک کیا جائے بہت دیر ہوگئی محفل پر کچھ کام نہیں ہوا
کہیں ہمارا جذبہ ماند نہ پڑ جائے۔
میرے لائق کچھ ہوتو میں‌ حاضر ہوں جناب اس سلسلے میں بس آپ تھوڑا سا وقت دے کر کچھ گائیڈ کریں۔
وسلام
 
شاکرالقادری

لائبریرین
دوست نے کہا:
جی یہ بات ٹھیک ہے قادری صاحب کی۔
میرا بھی دل کررہا ہے پراجیکٹس کو متحرک کیا جائے بہت دیر ہوگئی محفل پر کچھ کام نہیں ہوا
کہیں ہمارا جذبہ ماند نہ پڑ جائے۔
میرے لائق کچھ ہوتو میں‌ حاضر ہوں جناب اس سلسلے میں بس آپ تھوڑا سا وقت دے کر کچھ گائیڈ کریں۔
وسلام
برادرم شاکر
میرے خیال ہے کہ اگر پروجیکٹ کے دیگر ارکان بھی باصرار اور بتکرار محسن بھائی سے گزارش کریں تو انہیں کسی نہ کسی طرح آمادہ کیا جا سکتا ہے کوئی بات نہیں تھوڑی بہت منت ترلہ کر لیتے ہیں ناں ہو سکتا ہے ان کا دل پسیج ہی جائے آپ ذرا دو چار آدمیوں کا بندوبست کریں ناں جرگہ کے لیے اور وہ قیصرانی کہاں ہوتے ہیں؟
 
دوست

محفلین
انھیں بھی احساس ہے امید ہے اب کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا اس سلسلے میں بھی۔
ابھی تو پاک نستعلیق کا بیچ میں ہی مسئلہ ہے۔
کچھ ٹھیک کچھ نہیں ٹھیک والا حساب ہے۔۔
 
رضا

معطل
دوست نے کہا:
انھیں بھی احساس ہے امید ہے اب کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا اس سلسلے میں بھی۔
ابھی تو پاک نستعلیق کا بیچ میں ہی مسئلہ ہے۔
کچھ ٹھیک کچھ نہیں ٹھیک والا حساب ہے۔۔
سلام
جی دوست بھائی۔
جب تک عوام کو نوری نستعلیق ان پیج میں دستیاب ہے۔انہیں پاک نستعلیق پہ نہیں لایا جا سکتا۔کیونکہ اس میں ابھی کافی چیزیں درست کرنے والی ہیں۔
پاک نستعلیق،نوری نستعلیق سے اچھا نہ سہی لیکن کم ازکم اس جیسا ہو تو تب ہی سب لوگ اس کو استعمال کریں گے۔
دوسرا محسن بھائی سے عرض ہے کہ پاک نستعلیق کو ایم ایس ایکسل کے حوالے سے بھی چیک کریں۔میں نے جتنے بھی یونیکوڈ فونٹس استعمال کئے ان میں ایکسل میں اردو لنک سب سے بہتر کام کرتا ہے۔
آپ ایکسل میں "اردو لنک" اور "پاک نستعلیق" کا آپس میں موازنہ کریں۔فرق آپ کو خود نظر آ جائے گا۔
والسلام
 
محسن حجازی

محفلین
ایک تو پرچوں میں پھنسا ہوا ہوں تو اوپر سے مشینی ترجمہ کاری میں سر دیا ہوا ہے اور پھر اردو یونیورسٹی میں پریزینٹیشن بھی دینا ہے چند روز میں اس کی تیاری بھی ابھی کرنا ہے سو صاحبو مصروفیت بہت زیادہ ہے لیکن وعدہ پرچوں سے نکلتے ہی حاضر ہوجاؤں گا نستعلیق پراجیکٹ کے سلسلے میں۔ ورنہ پھر آپ “پرچہ“ کروا دیجیے گا!
دوم:
رضا، نوری نستعلیق ترسیموں کا نظام ہے اس تک نہیں لایا جاسکتا پاک نستلعیق کو اگر لانا ہے تو پھر اس کی رفتار نفیس نستعلیق سے بھی 3 گنا تک کم ہوگی اور نفیس نستعلیق سے بھی تین گنا کم رفتار کا فونٹ قابل استعمال نہیں رہے گا ۔ نوری نستعلیق بھی جب آیا تھا تو لوگوں نے بہت اعتراض کیا کہ جی یہ کیا مشینی انداز ہے (کچھ یہ بھی کہ انداز دہلوی تھا اس سے پہلے تمام کتب و اخبارات لاہوری نستلعیق میں چھپتے تھے) لیکن رفتہ رفتہ عادت بن گئی سو یہی معاملہ پاک نستعلیق کا بھی ہے کہ رفتہ رفتہ عادت ہوجائے گی۔
سوم:
رضا، ہم پاک نستعلیق کو اگلے ایک سال مزید جاری کرنے کے موڈ میں نہیں تھے (2008 کے شروع میں آپ اسے دیکھتے۔۔۔) لیکن کچھ مسائل کے سبب آپریشن ٹیبل پر پڑا فونٹ بی ٹا ریلیز کے طور پر جاری کرنا پڑا۔ لیکن بہرطور، ریلیز کردیا گیا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہی پاک نستعلیق ہے۔ ابھی اس کی کئی شکلوں کو دوبارہ ڈیزائن کرنے کا پلان بھی ہے اور بہت کچھ ہے جس پر اگر لکھوں تو طوالت کا اندیشہ ہے۔
 
Top