گفتگو: پہلا سبق: روبی آن ریلس ایک تعارف

باذوق

محفلین
پہلے سبق میں یہ لکھا گیا ہے :
- ہر ویب ایپلیکیشن کسی ڈاٹا بیس/ڈاٹا سورس سے منسلک ہوگا جس میں چار کام CRUD کر سکتے ہیں
- ریکارڈ شامل کرنا Create
- ریکارڈ حاصل کرنا Read
- ریکارڈ مدون کرنا Update
- ریکارڈ حذف کرنا Delete

کچھ سوالات :
1۔ روبی کے تحت ڈاٹا بیس فائل کس فارمیٹ میں بنے گی؟
2۔ کیا ہم روبی آن رئیلس کی مدد سے ایک ایسا ایچ ٹی ایم ایل صفحہ تخلیق کر سکتے ہیں ، جس میں CRUD کے چار بٹن ہوں۔ پہلا بٹن (Create) دبایا جائے تو ہماری طرف سے طے شدہ ایک جدول سامنے آئے جس میں صارف اپنا ڈاٹا اِن پٹ کر سکے ۔۔۔۔ اسی طرح باقی بٹن کے کام ۔۔۔
3۔ ایچ ٹی ایم ایل صفحات میں کوئی کامن (جاوااسکرپٹ) کوڈ شامل کرنا ہو تو .js کی فائل سے مدد لی جاتی ہے۔ کیا اسی طرح کی سہولت روبی میں ملے گی؟
 
پہلے تو آپ کا شکریہ ادا کر دوں کہ آپ نے بہت خوبصورتی سے بات کو آگے بڑھانے میں مدد دی ہے۔ اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آُ نے کورس کے اس سبق کے اسکوپ کو سمجھتے ہوئے صرف "کیا ایسا کیا جا سکتا ہے" قسم کے سوال کیئے ہیں بجائے یہ کہ "یہ کیسے کیا جا سکتا ہے"۔ :) اب آپ کے سوالووں کا جواب۔

روبی کے تحت ڈاٹا بیس فائل کس فارمیٹ میں بنے گی؟

ڈابیس فائل ریلس کی اپنی نہیں ہوگی بلکہ ڈاٹا بیس انجن کی ہوگی جو استعمال میں ہوگا۔ مزید یہ اضافہ ضرور کروں گا کہ ریلس تقریباً سبھی ٹرانزیکشنل ڈاٹا بیس انجنس کو سپورٹ کرتا ہے۔ خواہ وہ مائی ایس کیو ایل ہو، ایس کیو لائٹ، اوریکل یا کوئی اور۔ نیز یہ کہ آپ کو کوئریز صرف ریلس کی اسٹائل میں لکھنی ہونگی جہ کہ در اصل انتہائی آسان ہوتی ہیں۔ ریلس اس کو بیک اینڈ ڈاٹا بیس انجن کے مطابق از خود ٹرانسلیٹ کر لیگا۔

کیا ہم روبی آن رئیلس کی مدد سے ایک ایسا ایچ ٹی ایم ایل صفحہ تخلیق کر سکتے ہیں ، جس میں CRUD کے چار بٹن ہوں۔ پہلا بٹن (Create) دبایا جائے تو ہماری طرف سے طے شدہ ایک جدول سامنے آئے جس میں صارف اپنا ڈاٹا اِن پٹ کر سکے ۔۔۔۔ اسی طرح باقی بٹن کے کام ۔۔۔

بالکل ایسا ہی ہوگا۔ :) بس اتنے فرق کے ساتھ کہ Create کا بٹن صرف ایک ہوگا جبکہ باقی تینوں بٹن پہلے سے موجود رکارڈ کے ساتھ ساتھ ہوں گے۔ اور انڈیکس صفحے پر پہلے سے موجود رکارڈس کا مکمل جدول ہوگا۔ اور یہ تجربے آپ کورس کے تیسر سبق میں ہی کر لیں گے۔ ان شاء اللہ۔

ایچ ٹی ایم ایل صفحات میں کوئی کامن (جاوااسکرپٹ) کوڈ شامل کرنا ہو تو .js کی فائل سے مدد لی جاتی ہے۔ کیا اسی طرح کی سہولت روبی میں ملے گی؟

جی بالکل اسی طرح کی سہولت ملے گی۔ اور اسی طرح .css فائلوں کے لئے بھی انتظام ملے گا۔ اس کے علاوہ کچھ مشہور زمانہ جاوا اسکرپٹ لائبریریز آپ کو ایپلیکیشن میں پہلے سے موجود ملیں گی۔
 
باذوق بھائی اگر آُ اپنے دوسرے سوال کو لیکر کچھ زیادہ ہی ایکسائٹیڈ ہوں اور فوری اس عمل کو دیکھنا چاہتے ہوں۔ نیز آپ کے پاس 50 Mb ڈاؤنلوڈ کا کوئی مسئلہ نہ ہو تو آپ کو ایک عدد ویڈیو کا ربط دے سکتا ہوں جہاں ایسا کر کے دکھایا گیا ہے۔ ویسے دو ہفتے بعد ان شاء اللہ آپ خود کر سکیں گے اس کورس کے اسکوپ میں رہ کر ہی۔
 
ریلس کا بنیادی مقصد ہے پروگرامرس کی زندگی کو سہل بنانا۔ خواہ اس کے لئے ایپلیکیشن کی کار کردگی (رفتار) سے سمجھوتہ کرنا پڑے۔
کیا آپ اس کی کچھ اور وضاحت کریں گے ؟اور اگر ہو سکے تو کچھ دوسرے پروگراموں‌کے ساتھ تقابلی جائزہ بھی پیش کر دیں
ساتھ میں کچھ سائیٹس کے لنک بھی دے دیں جو ریلس میں‌بنی ہوں تا کہ سمجھنے میں‌تھوڑی آسانی ہو کہ اس میں ہم کیا کیا کر سکتے ہیں۔

ڈیویلپرس کو آسانیاں فراہم کرنے نیز یکسانیت برقرار رکھنے کے لئے ریلس میں بہت سارے رواج بھی موجود ہیں اور ہر ریلس ڈیویلپر سے ان رواجوں کے ساتھ چلنے کی توقع کی جاتی ہے (خواہ اس سے ان کے مذہبی رواجوں کو ٹھیس کیوں نہ لگے)۔
کیا واقعی اس میں کچھ رواج ایسے ہیں جن سے مذہب پر حرف آتا ہے یا مذاقاًَ کہا گیا ہے
 
باذوق

محفلین
باذوق بھائی اگر آُ اپنے دوسرے سوال کو لیکر کچھ زیادہ ہی ایکسائٹیڈ ہوں اور فوری اس عمل کو دیکھنا چاہتے ہوں۔ نیز آپ کے پاس 50 Mb ڈاؤنلوڈ کا کوئی مسئلہ نہ ہو تو آپ کو ایک عدد ویڈیو کا ربط دے سکتا ہوں جہاں ایسا کر کے دکھایا گیا ہے۔ ویسے دو ہفتے بعد ان شاء اللہ آپ خود کر سکیں گے اس کورس کے اسکوپ میں رہ کر ہی۔
جی ضرور لنک دیجئے۔ پچاس ایم بی ڈاؤن لوڈ کوئی مسئلہ نہیں۔ ویڈیو دیکھ کر شائد مجھے کچھ آئیڈیا آ جائے کہ میں خود اسے کس طرح انٹرپریٹ کر سکوں گا؟
کیا واقعی اس میں کچھ رواج ایسے ہیں جن سے مذہب پر حرف آتا ہے یا مذاقاًَ کہا گیا ہے
میرا خیال ہے اس جملے میں مذہب سے مراد religion نہیں بلکہ related-programming-field ہے۔
 
سب سے پہلے تو 15 منٹ میں بلاگ والی ویڈیو کا ربط دے دیتا ہوں۔ حالانکہ اسے باقاعدہ تیسرے سبق کے روابط سیکشن میں شامل کیا جائے گا۔ اس کے ابتدائی حصے میں ہی آپ کو CRUD کا تجربہ ہو جائے گا۔
 
کیا آپ اس کی کچھ اور وضاحت کریں گے ؟اور اگر ہو سکے تو کچھ دوسرے پروگراموں‌کے ساتھ تقابلی جائزہ بھی پیش کر دیں
ساتھ میں کچھ سائیٹس کے لنک بھی دے دیں جو ریلس میں‌بنی ہوں تا کہ سمجھنے میں‌تھوڑی آسانی ہو کہ اس میں ہم کیا کیا کر سکتے ہیں۔

کیا واقعی اس میں کچھ رواج ایسے ہیں جن سے مذہب پر حرف آتا ہے یا مذاقاًَ کہا گیا ہے

ریلس میں آپ ہر قسم کا ڈاٹا بیس بیکڈ ایپلیکیشن بنا سکتے ہیں۔ خواہ وہ بلاگ ہو، فورم، ہو، وکی ہو، ہوم پیج یا گنرل پرپز، کامرشیل سائٹ ہو۔ شاپنگ کارٹ، یا کوئی کنٹینٹ مینیجمینٹ سسٹم۔ ایسی سائٹوں کے روابط کے لئے ریلس ہوم پیج سے رجوع کریں۔

مذہب والی بات پر باذوق بھائی کا تجزیہ بالکل مناسب ہے۔ اور اسے نصف مذاق بھی تصور کر لیں کہ ویران گفتگو سے پڑھائی نہیں ہو پاتی۔
 
خواجہ طلحہ

محفلین
بھائی جان! اگر ہو سکے تو انگریزی کے الفاظ انگریزی حروف میں بھی لکھ دیا کیجیے.پڑھنے اور سمجھنے میں آسانی ہوجاتی ہے.
 
منصور احمد

محفلین
بہت عمدہ طریقے سے سمجھانے کی کوشش کی ہے۔۔
ابھی تو چھوٹا سا بچہ ہوں اس فیلڈ کا۔۔ اس لیے سمجھنے میں تھوڑی مشکل ہو گی۔۔
جلد بہت کچھ سیکھ جاوں گا۔۔۔۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
کچھ فیڈ بیک میری جانب سے بھی حاضر ہے۔ میرے خیال میں اگر اسباق والے دھاگوں کو چسپاں کر دیا جائے تو بہتر رہے گا۔ بہرحال یہ آپ کی مرضی پر منحصر ہے۔ میرے خیال میں پہلا سبق قدرے تشنگی چھوڑ جاتا ہے۔ اس میں کافی نئی اصطلاحات استعمال کی گئی ہیں۔ اگر ہر نئی اصطلاح کو اس کے کسی ریفرینس سے ہائپرلنک کر دیا جائے تو اس سے مضمون کی افادیت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ سبق کے آخر میں خود سے پڑھنے کے لیے مواد کی نشاندہی کرنا بھی مفید رہے گا۔ اگرچہ گوگل پر ان گنت روابط مل جاتے ہیں لیکن بعض اوقات اس انفارمیشن کے سیلاب میں سے مفید ذرائع الگ کرنا مشکل بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ علاوہ ازیں جہاں جہاں انگریزی اصطلاحات کا اردو ترجمہ یا سیدھی ٹرانسلٹریشن کی جا رہی ہے، وہاں قوسین میں ان اصطلاحات کو انگریزی میں بھی لکھ دیا جانا چاہیے۔
ابھی تک تو یہی فیڈ بیک ہے میری جانب سے :)
 
میں نے بھی پہلا سبق پڑھ لیا ہے اور اچھا تعارف ملا ہے- لیکن مجھے لگتا ہے کہ میرے باقی کلاس فیلوز کافی تیز ہیں لہذا مجھے بھی تیز ہونا پڑے گا-
 
اظفر

محفلین
برادر سعود عالم ۔ میں خاموشی سے دیکھ رہا ہوں‌۔ کل پھر ویک اینڈ ہے ۔ یہ سوچ کر پوسٹ کر رہا ہون‌کہ آپ یہ نہ سمجھ لیں‌کہ میں‌غیر حاضر ہوں‌۔
 
جی اس بار احباب کی جانب سے کچھ بہت ہی اچھے مشورے ملے۔ ان شاء اللہ ان میں سے بیشتر کو اپنانے کی پوری کوشش کروں گا۔ اور اگلا سبق تعارفی سبق سے کہیں بہتر پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔
 
Top