شگفتہ جدول ساز

فاتح

لائبریرین
ابن سعید صاحب! کیا ہی زبردست کام کیا ہے آپ نے۔ شکریہ!
کچھ عرصہ قبل مہدی حسن کی گائی ہوئی غزلیات کی ایک فہرست محفل پر ارسال کرتے ہوئے مجھے جتنے پاپڑ بیلنے پڑے تھے وہ میں‌ہی جانتا ہوں۔ اور اسی صفحہ پر میں‌نے نبیل صاحب کے آگے اس مصیبت کا رونا بھی رویا تھا اور ان سے کوئی حل بھی مانگا تھاجو وہ اپنی مصروفیات کے باعث نہ دے پائے لیکن لگتا ہے خدا نے میری وہ دعا سن لی اور آپ خضر بن کر آ گئے۔
ایک حقیر سی تجویز بلکہ سوا ل ہے کہ کیا یہ ممکن ہے کہ خانوں میں‌لکھے گئے ٹیکسٹ میں ربط شامل کرنے (ہائپر لنک دینے) کا بھی ایک بٹن بنا دیا جائے؟
ایک مرتبہ پھر بہت بہت شکریہ جناب۔
 
بہت شکریہ فاتح بھائی۔

آپ تھوڑی سی ریسرچ اور کرتے تو آپ پاتے کہ یہ آپشن پہلے سے موجود ہے۔ ہر قطار میں سبز رنگ کے خانے کے نیچے ہی ایک اور خانہ دھانی رنگ میں ظاہر ہو رہا ہوگا۔ وہ در اصل ربط ڈالنے کے لئے ہی ہے۔ اگر آپ پہلی پوسٹ میں موجود اسکرین شات کو غور سے دیکھیں تو سمجھ میں آجائے گا۔ یا آپ اطلاقیئے کے کسی بھی خانے پر ماؤس پوائنٹر روک کر دیکھیں تو ٹول ٹپ میں کا مقصد لکھا ہوا آجائے گا۔

امید ہے کہ یہ آپ کے مسئلے کا حل ہوگا۔ مزید کوئی دقت ہو تو بلا جھجھک حکم کیجئے۔
 

فاتح

لائبریرین
بہت شکریہ فاتح بھائی۔

آپ تھوڑی سی ریسرچ اور کرتے تو آپ پاتے کہ یہ آپشن پہلے سے موجود ہے۔

قبلہ اسے احقر کی بصیرت و بصارت کی کمی پر محمول کر کے معاف فرما دیجیے۔ :grin:
بہت شکریہ جناب۔ :) اللہ تعالیٰ آپ کی خدمات پر آپ کو ہر قدم مزید نوازتا چلا جائے۔
 
بصیرت کا تو خیر مجھے اندازہ ہے پر یہ بصارت کو خدا نخواستہ کیا ہو گیا؟ :grin: بھئی کسی معالج العین سے رابطہ کیجئے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

سعود بھائی ، مجھے نہیں سمجھ آ رہا کہ کیا لکھوں شکریہ ناکافی ہو گا اور میں شاید اس کی مستحق بھی نہیں ۔ مجھ سے اکثر پوچھا جاتا ہے کہ میں اپنا وقت کیوں لائبریری میں ضایع کرتی ہوں تو میں یہی کہتی ہوں کہ میں اکیلی نہیں بلکہ کچھ اور بھی نام ہیں جو اپنا آج دوسروں کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور ایسا کرتے ہوئے خوش ہیں اور بغیر کسی صلے کی امید کے ایسا کر رہے ہیں ۔ سعود بھائی میں ایسے جن ناموں کو جانتی ہوں ان میں سے ایک نام آپ کا بھی ہے ۔

آپ کی اس کاوش کی مدد سے مجھے امید ہے میں عربی کے حوالے سے جو کام کرنا چاہتی تھی اسے بھی شاید انجام دے پاؤں اور مجھے سب سے زیادہ خوشی اسی بات کی ہوگی ۔ میری جانب سے فیڈ بیک آپ کو دیر سے ملے گا لیکن عربی گرامر کے حوالے سے کام کرنا میرا ایک خواب ہے اور یقیناً اس میں مجھے مدد ملے گی آپ کی تخلیق سے ۔

مجھے آپ سے لڑائی بھی کرنا ہے میں ذرا سی دیر کمپیوٹر کے آگے بیٹھوں تو مجھے تھکن ہو جاتی ہے اور آپ کو میرا نام دیکھ کر آہن کی یاد آجاتی ہے :(
 
جھگڑے والی بات خاصی پر لطف ہے۔ اچھا آئیے ہم بٹیا رانی سے صلح کر لیتے ہیں اور آئندہ آہن کے بجائے مکھن کہا کریں گے۔ :grin:

در اصل آپ کے حوصلے اور ارادون کی پختگی کو دیکھ کر آہن کہتا ہوں، ورنہ آپ اتنی آہنی نہیں ہین کہ مجھے مار بیٹھیں تو چوٹ لگ جائے۔ :grin:

خوش رہئے بیٹا۔ اور مین کسی وقت آپ سے یہ ضرور جاننا چاہوں گا کہ عربی گرامر کے سلسلے مین کیا کرنے کا عزم کر رکھا ہے؟ شاید مین بھی اپنی عربی گرامر پر پڑی گرد جھاڑ سکوں۔
 

پھول

معطل
نمبر شمار|ٹیسٹ پوسٹ
1|شب کی اپنی پرچھائیں ہیں
2|دن کے اپنے تیور ہیں
3|کچھ یادیں ہیں، کچھ باتیں ہیں
4|اپنے اپنے روز و شب کے سب ہیں قیدی
5|روز و شب کے
6|سارے منظرناموں میں
7|جو چہرہ سب سے اجلا ہے
8|وہ تیرا ہے


ٹیسٹ پوسٹ
شب کی اپنی پرچھائیں ہیں
دن کے اپنے تیور ہیں
کچھ یادیں ہیں، کچھ باتیں ہیں
اپنے اپنے روز و شب کے سب ہیں قیدی
روز و شب کے
سارے منظرناموں میں
جو چہرہ سب سے اجلا ہے
وہ تیرا ہے


ٹیسٹ پوسٹ

شب کی اپنی پرچھائیں ہیں

دن کے اپنے تیور ہیں

کچھ یادیں ہیں، کچھ باتیں ہیں

اپنے اپنے روز و شب کے سب ہیں قیدی

روز و شب کے

سارے منظرناموں میں

جو چہرہ سب سے اجلا ہے

وہ تیرا ہے


ٹیسٹ پوسٹ
شب کی اپنی پرچھائیں ہیں

دن کے اپنے تیور ہیں

کچھ یادیں ہیں، کچھ باتیں ہیں

اپنے اپنے روز و شب کے سب ہیں قیدی

روز و شب کے

سارے منظرناموں میں

جو چہرہ سب سے اجلا ہے

وہ تیرا ہے
 
پھول بیٹا محفل میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ امید کہ شگفتہ جدول ساز پسند آیا ہوگا اور سہل الاستعمال نیز مفید ہوگا۔ آپ تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف کرائیں تاکہ مزید گفتگو رہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شکریہ سعود بھائی ، بہت آسانی ہو رہی ہے۔ میں فیڈ بیک یہاں دیتی رہوں گی ۔ جدول ساز میں کرسر ایک ستون سے دوسرے ستون میں لے جانا ہو تو ماؤس استعمال کرنا ہوتا ہے اگلی بار کی تبدیلیوں کی فہرست میں اسے بھی شامل کیجیے گا کہ یہ کام کیبورڈ کی مدد سے بھی ہو سکے ۔

 


السلام علیکم

سعود بھائی ، یہ دیکھیے گا ، سب آپشنز استعمال کر لیے ہیں ناں میں نے :happy:

نمبر شمار|پہلا ربط|دوسرا ربط|تیسرا ربط|چوتھا ربط|پانچواں ربط
1| شگفتہ جدول ساز | تعارف | طریقہ استعمال | لائسنس | انتساب




خوب! :):):)

تو آج آپ نے تجربے کر ہی لئے۔ ماشاء اللہ۔ :)
 
شکریہ سعود بھائی ، بہت آسانی ہو رہی ہے۔ میں فیڈ بیک یہاں دیتی رہوں گی ۔ جدول ساز میں کرسر ایک ستون سے دوسرے ستون میں لے جانا ہو تو ماؤس استعمال کرنا ہوتا ہے اگلی بار کی تبدیلیوں کی فہرست میں اسے بھی شامل کیجیے گا کہ یہ کام کیبورڈ کی مدد سے بھی ہو سکے ۔


بیٹا آپ Tab سے یہ کام کر سکتی ہیں۔ آپ نے شاید غور نہیں کیا۔ :):):)
 
Top