زیک کا بک شیلف

زیک

مسافر
چونکہ یہ اردو محفل ہے اور میرے پاس زیادہ کتابیں انگریزی میں ہیں اس لئے ارکان کو بور کرنے اور اپنی محنت بچانے کے لئے انگریزی فہرست شامل نہیں کر رہا۔

مذہبی کتب کو بعد میں شامل کرتا ہوں۔ فی الحال باقی اردو کتابیں:

  1. نابینا شہر میں آئینہ از احمد فراز
  2. آگ کا دریا از قرہ العین حیدر
  3. شاہنامہ اسلام از حفیظ جالندھری
  4. میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا از صدیق سالک
  5. ہمہ یاراں دوزخ از صدیق سالک
  6. آب گم از مشتاق یوسفی
  7. نقوش اقبال از علی ندوی
  8. بانگ درا از اقبال
  9. پیر کامل از عمہرہ احمد
  10. جاناں جاناں از احمد فراز
  11. نسخہ ہائے وفا از فیض
  12. خوشبو از پروین شاکر
  13. غزلیات منیر از منیر نیازی
  14. کرشن چندر کے سو افسانے
  15. سرخ فیتہ از قدرت اللہ شہاب
  16. اب سب ہیں ٹوٹ بٹوٹ میاں از غلام مصطفٰی تبسم
 
الف نظامی

لائبریرین

بہت خوب!
زیک شاہنامہ اسلام کتنے صفحات پر مشتمل ہے؟
اگر آپ "اب سب ہیں ٹوٹ بٹوٹ میاں از صوفی غلام مصطفی تبسم" کو محفل پہ پوسٹ کردیں تو از حد نوازش۔
 
محمد وارث

لائبریرین
زیک میں جانتا ہوں کہ محنت اس میں کافی کرنی پڑے گی لیکن مجھے بہت خوشی ہوگی اگر آپ اپنی انگریزی کتب کی بھی ایک فہرست بنا لیں اور یقیناً میں شائق بھی ہوں اس فہرست کو دیکھنے کیلیے :)
 
duffer

محفلین
یہ کیا دھاگہ چل رہا ہے ؟ کونسی کتابیں ہیں یہ؟ یونی کوڈڈ؟ مجھے بھی چاہئیں
 
زیک

مسافر
ڈفر یہ کتابیں آن‌لائن نہیں ہیں بلکہ میرے پاس جو اردو کتب ہیں ان کی فہرست ہے۔
 
زیک

مسافر
میری اردو مذہبی کتب:

  1. تفسیر ابنِ کثیر
  2. تفہیم القرآن از ابو الاعلی مودودی
  3. صحیح بخاری ترجمہ از وحید الزماں
  4. قرآن الکریم ترجمہ از محمود الحسن تفسیر از شبیر احمد عثمانی
  5. سیرت النبی از شبلی نعمانی و سلیمان ندوی
  6. کتاب الفقہ از عبدالرحمان الجزیری ترجمہ از منظورالحسن عباسی
  7. کشف المحجوب از علی ہجویری ترجمہ از فیروزالدین
  8. حصن حصین ترجمہ از محمد ادریس
  9. تفسیر احسن البیان تفسیر از صلاح الدین یوسف ترجمہ از محمد جوناگڑھی
  10. عملیات و تعویذات اور اس کے شرعی احکام از اشرف علی تھانوی
  11. دینِ انسانیت از وحیدالدین خان
  12. اعمالِ قرآنی از اشرف علی تھانوی
 
زیک

مسافر
زیک میں جانتا ہوں کہ محنت اس میں کافی کرنی پڑے گی لیکن مجھے بہت خوشی ہوگی اگر آپ اپنی انگریزی کتب کی بھی ایک فہرست بنا لیں اور یقیناً میں شائق بھی ہوں اس فہرست کو دیکھنے کیلیے :)

آپ کے کہنے پر انگریزی کتب کی فہرست بھی قسطوں میں تیار کر رہا ہوں۔

اب آپ میں سے کون ہے جسے معلوم ہو کہ سید سعید میر کون ہے؟

مزید کتابیں آئیندہ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ زیک۔

ہونگے کوئی صاحب میر صاحب بھی، کیا فرق پڑتا ہے :)

نمبر 3 سے 6 تک کی کتب جس موضوع پر ہیں وہ سات آٹھ سال پہلے مجھے بھی بہت پسند تھا :)
 
محمد وارث

لائبریرین
اور یہ موضوع اب میرے بھی کسی کام کا نہیں رہا :) (ہمارے اس لیے نہیں کہ نصف بہتر کو اس سے پہلے بھی کوئی شغف نہ تھا)۔
 
زیک

مسافر
نمبر 3 اور 4 میں نے خود لی تھیں اور 5 اور 6 بیگم نے میری ذمہ‌داری قرار دیں کہ میں پڑھوں۔ سو پڑھیں اور اچھا ہی کیا۔ :)
 
باذوق

محفلین
فی الحال باقی اردو کتابیں:
  1. آگ کا دریا از قرہ العین حیدر
  2. آب گم از مشتاق یوسفی
  3. خوشبو از پروین شاکر
زیک ۔۔۔ یہ کچھ سوالات میری طرف سے۔ مناسب سمجھیں تو جواب سے نوازیں۔

آگ کا دریا - کس سال کا ایڈیشن ہے اور کس ملک کا پرنٹ ہے؟
آب گم - پاکستان والا پرنٹ یا یورپ/امریکہ والا؟
خوشبو - یہ پروین شاکر کے پانچوں مجموعوں کی کلیات ہے یا صرف پہلا مجموعہ کلام؟
میرے پاس جو پاکستان کی شائع شدہ کلیات ہے ، اس میں صرف 4 مجموعے ہیں البتہ انڈیا سے ایک کزن نے جو کلیات بھیجی تھی (جو شائد پاکستانی طباعت کا ہی ری-پرنٹ تھی) اس کلیات کا نام بھی "خوشبو" ہی تھا اور اس میں پروین کے پانچ شعری مجموعے شامل تھے۔
 
زیک

مسافر
آگ کا دریا - کس سال کا ایڈیشن ہے اور کس ملک کا پرنٹ ہے؟

2007 سنگِ میل پبلی‌کیشنز لاہور

آب گم - پاکستان والا پرنٹ یا یورپ/امریکہ والا؟

پاکستان

خوشبو - یہ پروین شاکر کے پانچوں مجموعوں کی کلیات ہے یا صرف پہلا مجموعہ کلام؟
میرے پاس جو پاکستان کی شائع شدہ کلیات ہے ، اس میں صرف 4 مجموعے ہیں البتہ انڈیا سے ایک کزن نے جو کلیات بھیجی تھی (جو شائد پاکستانی طباعت کا ہی ری-پرنٹ تھی) اس کلیات کا نام بھی "خوشبو" ہی تھا اور اس میں پروین کے پانچ شعری مجموعے شامل تھے۔

میرے پاس صرف پہلا مجموعہ کلام ہے۔
 
زیک

مسافر
Top