کشش ثقل اور وقت کی حقیقت جانیے!

arifkarim

معطل
جن دوستوں کو کالج کے زمانے میں فزکس کی تھیوریز سر پر سے گزر گئی ہوں، وہ اس چھوٹی سی وڈیو سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ جانیے اس کائنات کی کشش اور وقت کی حقیقت:
 

مغزل

محفلین
آپ نے دو اچھے کام کئے ہیں۔۔۔
ایک تو یہ معلوماتی مراسلہ اور دوسرے یہ کہ "اتنے ہوئے بدنام کہ شہرت ہی غیر فعال کر دی !"
بہت شکری جناب
 

arifkarim

معطل
خیر اب مجھے کچھ کچھ اندازہ ہو رہا ہے کہ مجھے منفی پوائنٹس دینے میں کس کس کا ہاتھ ہے :)
 
میں‌خود بھی کچھ عرصہ تک اس منفی پوائنٹس دینے والوں‌کی تلاش میں سرگردان رہا ہوں‌میرا ایک پوسٹ بھی آپ متفرقات کے سیکشن میں‌دیکھ سکتے ہے منفی پوائنٹس دینے والوں‌کی تلاش میں اب تو شکر ہے کچھ مہربان بڑوں اور چھوٹو ‌نے چند اچھے پوائنٹس بھی دیئے ہیں‌اسلئے اب شور نہیں‌مچا رہا ہوں‌لیکن اگر یہ ہوسکے کہ منفی پوائنٹ دینے والا تلاش کیا جاسکے تو کیا ہی خوب ہوگا شاید منتظمین حضرات اس سلسلہ میں‌کچھ کرسکے
 

شمشاد

لائبریرین
اگر منفی نمبر دینے والے کا معلوم ہو جائے تو کئی ایک تو اسی دن بندوق لے کر اس کے گھر پہنچ جائیں گے۔ ویسے اس کو اتنی سنجیدگی سے نہ لیں۔ بعض حضرات شوقیہ بھی یہ کام کرتے ہیں۔
 

تعبیر

محفلین
یہ وڈیو کشش ثقل پر تھی یا منفی پوائنٹس پر

ویسے اگر اس بارے میں کوئی جلسہ جلوس نکالیں تو مجے بھی کوئی بینر ضرور پکڑا دیجئے گا
 

arifkarim

معطل
یہ وڈیو کشش ثقل پر تھی یا منفی پوائنٹس پر

ویسے اگر اس بارے میں کوئی جلسہ جلوس نکالیں تو مجے بھی کوئی بینر ضرور پکڑا دیجئے گا

ویسے تو یہ کشش ثقل اور وقت کی حقیقت پر مبنی ہے۔ لیکن مغل صاحب نے میرے دستخط کے متعلق پوچھا تھا، اسلئے گفتگو منفی ’’کشش‘‘ کی طرف جا رہی ہے۔
 
Top