سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ارے واہ تو بھگانے کی کیا ضرورت تھی بھلا؟

بچے کی فرمائشیں بالکل جائز تھیں۔ اور انھیں بھی انتہائی سنجیدگی سے لینا چاہئے۔

سعود بھائی ، بھگایا اس لیے تھا کہ یہ صاب مجھے بھگا رہے تھے یہاں سے کہ میں بھاگوں اور وہ آرکیڈ میں مزے کریں ۔

لیکن میرا حمزہ کا بھگانا اللہ میاں کو پسند نہیں آیا ادھر جیسے ہی حمزہ کو بھگایا فوراً ہی بجلی چلی گئی ۔

:(
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماوراء! یہ والا دھاگہ محفل پورٹل پر کیوں نہیں دکھائی دے رہا؟

فرحت ، صرف یہی تھریڈ نہیں بلکہ لائبریری ماہ کا تمام زمرہ ہی پورٹل سے غائب رہتا ہے ۔ اس بارے مین منتظمین اعلی کچھ کر سکتے ہیں ۔ میں نے نشاندہی کر دی تھی اس بارے میں ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
فرحت، کیا آج ساری رات میٹنگ جاری رہ سکتی ہے؟ مطلب کہ اگر کوئی کچھ کہنا چاہتا ہے تو اتنے وقت میں کہہ سکے گا۔ اور کل سے آپ لوگ اس میٹنگ کا تجزیہ شروع کریں یا نتیجہ نکالیں۔

فرحت ، اگر آپ چاہیں تو دورانیہ ایک دن یا دو دن تک بڑھا دیں تاکہ سب سہولت سے شریک ہو سکیں ۔

فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت، یہ خودبخود نہیں نظر آئے گا۔ نبیل بھائی یا زکریا کو کرنا پڑے گا۔ :(

فرحت ، صرف یہی تھریڈ نہیں بلکہ لائبریری ماہ کا تمام زمرہ ہی پورٹل سے غائب رہتا ہے ۔ اس بارے مین منتظمین اعلی کچھ کر سکتے ہیں ۔ میں نے نشاندہی کر دی تھی اس بارے میں ۔

پھر یاد دہانی کرا دیتے ہیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین

فرحت ، اگر آپ چاہیں تو دورانیہ ایک دن یا دو دن تک بڑھا دیں تاکہ سب سہولت سے شریک ہو سکیں ۔

بالکل۔ میں پہلی پوسٹ میں ذکر کر دوں گی تھوڑی دیر میں۔ اور اگر لائبریری ماہ کا زمرہ بھی آ جائے پورٹل پر تو بھی اراکین کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
سعود بھائی ، بھگایا اس لیے تھا کہ یہ صاب مجھے بھگا رہے تھے یہاں سے کہ میں بھاگوں اور وہ آرکیڈ میں مزے کریں ۔

لیکن میرا حمزہ کا بھگانا اللہ میاں کو پسند نہیں آیا ادھر جیسے ہی حمزہ کو بھگایا فوراً ہی بجلی چلی گئی ۔

:(

حمزہ کے اپنے کمپیوٹر کو کیا ہوا؟

شگفتہ! آپ یہیں ہیں ناں ۔ مجھے بھی ابھی کچھ دیر کے لئے جانا ہو گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے خاص ماہ اردو لائبریری کے لیے علیحدہ سے نیوز بلاک پورٹل پیج پر شامل کر دیا ہے۔ فی الوقت اس میں ماہ اردو لائبریری اور کے ذیلی زمرہ جات میں پوسٹ کیا گیا ہر موضوع ظاہر ہو رہا ہے۔ اگر اس میں تبدیلی درکار ہو تو مجھے بتا دیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

حمزہ کے اپنے کمپیوٹر کو کیا ہوا؟

شگفتہ! آپ یہیں ہیں ناں ۔ مجھے بھی ابھی کچھ دیر کے لئے جانا ہو گا۔

:)

فرحت ، جس وقت بھی جو سسٹم میں استعمال کروں یہ حمزہ صاب فٹ اسی کے دعویدار بن جاتے ہیں کہ میرا کمپیوٹر تو یہی ہے اور یہی استعمال کرنا ہے ۔

میں ہوں 10 بجے تک اگر بجلی دوبارہ دغا نہ دے گئی ۔ واپسی پر میرے لیے چائے ، کوفی ، گرما گرم دودھ کے الگ الگ مگ بھر کے لائیں میرا سر شدید درد کر رہا ہے :(:( :( :(
 
محمد وارث

لائبریرین
ایک اہم مسئلہ: ہر منصوبے کی تکمیل کے بعد اس کی ای-بک کا اجراء ہے اور ابھی کسی بھی اہم منصوبے کی برقی کتاب میری نظروں سے نہیں گزری۔ دراصل ہر لائبریری رکن اپنی حصے کا کام مکمل کر کے پوسٹ تو کر دیتا ہے لیکن اس کی بے ترتیب کام کو سمیٹ کر ایک کتابی شکل دینا اور اسے جاری کرنا بہت ضروری ہے ورنہ وہ تمام کام ضایع ہو جانے کا خدشہ ہے۔

علاوہ ازیں آج کی میٹنگ میں یہ بھی بتایا جائے کہ لائبریری کے تحت آج تک کتی کتب برقیائی گئیں؟ اگر ممکن ہو تو ان کی فہرست یہاں پیش کر دی جائے۔

اہم مسئلہ ہے فہد صاحب:

ٹیم ورک کی صورت میں یہ ہونا چاہیئے کہ پراجیکٹ مینیجر ای۔بُک بنانے کا ذمہ دار ہو۔ یا بنوانے کا ذمہ دار ہو اپنی ٹیم کے کسی رکن سے یا محفل کے کسی اور مہربان رکن سے۔

انفرادی صورت میں، پراجیکٹ کرنے والا اخلاقی طور پر خود ہی ذمہ دار ہو یا وہ کسی سے بنوائے۔

اور اگر پھر بھی مسئلہ ہو تو محفل پر بہت سے مہربان اراکین موجود ہیں، جیسے اپنے سعود بھائی اور نبیل بھائی اور دیگر، ان سے لائبریری ٹیم کی طرف سے ترجیحی بنیادوں پر کسی بھی کتاب کے مکمل ہوتے ہی ای بُک بنانے کی درخواست کی جائے۔

آپ نے جس فہرست کی بات کی ہے، اس کے حوالے سے یہ تھریڈ دیکھیئے گا بلکہ اور بھی ایسے کئی ہونگے :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں لائبریری پراجیکٹ کے ویژن سے متعلق گفتگو کے لیے علیحدہ تھریڈ شروع کر دیا جانا چاہیے جہاں لائبریری پراجیکٹ پر کام کرنے والے تمام خواتین و حضرات لائبریری پراجیکٹ کے بارے میں اپنے ویژن کی وضاحت کریں۔ میں نے نوٹ کیا ہے کہ بار ہا کاپی رائٹ کے معاملے پر مؤقف واضح کرنے کے باوجود بار بار اس پر سوال اٹھایا جاتا ہے۔ اب چونکہ لائبریری پراجیکٹ اور لائبریری ٹیم کی کی تنظیم نو کا کام جاری ہے تو مستقبل کا لائبریری پراجیکٹ کا لائحہ عمل اور اس کا ویژن واضح کر دیا جانا چاہیے تاکہ اس پراجیکٹ میں شمولیت کے وقت لوگوں پر اس کے اغراض و مقاصد واضح ہوں اور غیر ضروری سوال و جواب میں وقت ضائع نہ ہو۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم،
میں نے خاص ماہ اردو لائبریری کے لیے علیحدہ سے نیوز بلاک پورٹل پیج پر شامل کر دیا ہے۔ فی الوقت اس میں ماہ اردو لائبریری اور کے ذیلی زمرہ جات میں پوسٹ کیا گیا ہر موضوع ظاہر ہو رہا ہے۔ اگر اس میں تبدیلی درکار ہو تو مجھے بتا دیں۔

شکریہ نبیل بھائی ، میں چند دھاگوں میں کچھ نئی پوسٹس کر کے دیکھتی ہوں پہلے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
:)

فرحت ، جس وقت بھی جو سسٹم میں استعمال کروں یہ حمزہ صاب فٹ اسی کے دعویدار بن جاتے ہیں کہ میرا کمپیوٹر تو یہی ہے اور یہی استعمال کرنا ہے ۔

میں ہوں 10 بجے تک اگر بجلی دوبارہ دغا نہ دے گئی ۔ واپسی پر میرے لیے چائے ، کوفی ، گرما گرم دودھ کے الگ الگ مگ بھر کے لائیں میرا سر شدید درد کر رہا ہے :(:( :( :(
:)

شکریہ شگفتہ۔
میں جاتی ہوں اب۔ آپ کے لئے بھی چائے کافی کا بند و بست بھی کرنا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ماہ اردو لائبریری میں ایک اہم موضوع جس کی تفصیلات طے کی جائیں گی وہ لائبریری پراجیکٹ پر کام کے ورک فلو کا ہے۔ اس معاملے پر کئی لوگ مل کر سوچ بچار کر رہے ہیں کہ اس ورک فلو کے کتاب کے سکین کرنے سے لے کر اس کی ای بک بننے تک کیا کیا مراحل ہونے چاہییں اور یہ کہ ان مراحل پر کام کرنے کے لیے کون سا سوفٹویر پلیٹ فارم مناسب ہوگا۔

لائبریری پراجیکٹ کی تنظیم نو کے حوالے سے میرے ذہن میں کئی تجاویز ہیں اور میں لائبریری پراجیکٹ کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں اور اہداف پر پہلے بھی بات کرتا آیا ہوں۔ اس سلسلے میں جلد چند گزارشات پیش کروں گا۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میرے خیال میں لائبریری پراجیکٹ کے ویژن سے متعلق گفتگو کے لیے علیحدہ تھریڈ شروع کر دیا جانا چاہیے جہاں لائبریری پراجیکٹ پر کام کرنے والے تمام خواتین و حضرات لائبریری پراجیکٹ کے بارے میں اپنے ویژن کی وضاحت کریں۔ میں نے نوٹ کیا ہے کہ بار ہا کاپی رائٹ کے معاملے پر مؤقف واضح کرنے کے باوجود بار بار اس پر سوال اٹھایا جاتا ہے۔ اب چونکہ لائبریری پراجیکٹ اور لائبریری ٹیم کی کی تنظیم نو کا کام جاری ہے تو مستقبل کا لائبریری پراجیکٹ کا لائحہ عمل اور اس کا ویژن واضح کر دیا جانا چاہیے تاکہ اس پراجیکٹ میں شمولیت کے وقت لوگوں پر اس کے اغراض و مقاصد واضح ہوں اور غیر ضروری سوال و جواب میں وقت ضائع نہ ہو۔

لائبریری وژن پیش کرنے کے لیے ایک تھریڈ یہاں موجود ہے ، یہاں تحریر کر سکتے ہیں
۔
 
فہیم

لائبریرین
فہیم ، میرے خیال میں بھی انداز الگ الگ سہی۔ مقصد تو ایک ہی ہے۔
جب سے میں نے دیکھا ہے ، مجھے تو لائبریری کا ماحول ہمیشہ خوشگوار اور تعاون سے بھرپور لگا ہے۔ ہو سکتا ہے اس تاثر کی وجہ لائبریری ٹیم کے آپس میں رابطہ کا فقدان ہو جس کی وجہ سے ٹیم میں کام کرتے ہوئے بھی ممبرز الگ تھلگ ہی رہتے ہیں۔
لیکن اگر آپ کے ذہن میں کوئی خاص پوائنٹ ہے تو ضرور بتائیں۔

جی فرحت صاحبہ آپ نے ٹھیک کہا اور میں نے بھی یہی کہا تھا کہ مقصد تو ایک ہی ہے۔
لیکن اگر آپ غور کریں تو کافی ماہ سے لائبریری میں کوئی خاطر خواہ کام نہیں ہوا۔

عمران سیریز پراجیکٹ کو ہی لے لیں:(
میرے حساب سے تو اسے کافی پہلے مکمل ہوجانا چاہیے تھا۔
لیکن وہ ابھی تک نامکمل ہے۔
باوجود اس کے کہ لائبریری ممبرز کی تعداد میرے حساب سے کوئی 50 کے لگ بھگ ہے۔

لیکن لائبریری کے بڑوں کو میں نے کافی عرصے سے کبھی اس موضوع پر سنجیدگی سے بات کرتے نہیں دیکھا۔

اور جب تک ہیڈ ہی کسی چیز کو سنجیدگی سے نہیں لیں گے تو بچارے ممبرز کیا کرسکیں گے۔

اس لیے یہ بات کہی تھی:)
 
Top