فرحت کیانی

لائبریرین
ایک مزید بات جو میں کہنا چاہونگا، معذرت کے ساتھ، وہ یہ کہ اب جب کہ لائبریری پراجیکٹ کی عمر دو تین سال (یا شاید زیادہ) ہو گئی ہے تو ہمیں بجائے بنیادی بحث و مباحثہ پر وقت صرف کرنے کے، ڈائریکٹ پلین آف ایکشن پر زیادہ زور دینا چاہیئے یعنی اجتماعی پراجیکٹس کا مینیجر، اسکی ذمہ داریاں، ممبران کی ذمہ داریاں، مینیجر اور ممبران کی ذمہ داریوں کو جانچنا اور سب اراکین کو لائبریری کے کام کیلیئے زیادہ سے زیادہ آمادہ کرنا، وگرنہ دیگر موضوعات پر تو کافی دفعہ پہلے ہی لا یعنی ابحاث ہو چکی ہیں!

100 فیصد متفق علیہ
 

ابوشامل

محفلین
محفل اردو کی ترقی کے لیے ایک پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتی ہے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ اس کا سب سے اہم شعبہ یعنی لائبریری اتنا فعال نہیں ہے جتنا اسے ہونا چاہیے۔
اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ اجتماعی و انفرادی سطح پر کام کو زیادہ سے زیادہ منظم کیا جائے۔ کون سا لائبریری ممبر کس ذیلی ٹیم کا رکن ہے؟ اس کی ذمہ داریاں کیا ہیں؟ ان ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے اسے کتنا وقت دیا گیا ہے؟ کوئی ایسا منصوبہ تو نہیں جو نامکمل صورت میں موجود ہے؟ یا ایسا جو شروع ہی نہ ہو سکا ہو اور بے مقصد بحث کے بعد کھٹائی میں پڑ گیا ہو؟ اس طرح کے کئی سوالات ہیں جو لائبریری کے حوالے سے ذہن میں جنم لے رہے ہیں۔
کسی بھی بڑے اور اہم پراجیکٹ کی کامیابی میں پراجیکٹ وژن مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔ آپ کے نزدیک اردو لائبریری وژن؟
میرے نزدیک لائبریری کا وژن اردو کے ایسے تمام ادبی کام کو برقی صورت میں پیش کرنا ہے جو حقوق سے آزاد ہے۔ جبکہ خصوصی اجازت ناموں کے ذریعے بھی کتب کےاجراء کا کام کیا جا سکتا ہے۔ تاکہ اس عظیم کام کو نئی نسلوں کے لیے محفوظ بنایا جاسکے اور مغربی ممالک کی طرز پر ڈیجیٹل لائبریری کی طرح ڈالی جا سکے۔
ماشاءاللہ اکثر لائبریری اراکین کے پاس کتابوں کے بہترین ذخیرہ موجود ہے جس کو انفرادی اور ٹیم ہر دو سطح پر برقیایا جا رہا ہے(اور برقیایا جائے گا)۔ کیا آپ اس وقت کسی خاص متن پر کام کر رہے ہیں یا کرنے کا ارادہ ہے؟ دوسرے الفاظ میں آپ کے نئے اہداف کیا ہیں؟
میرا اگلا ہدف بجائے کسی پہلے سے موجود کتاب پر کام کرنے کے نئے موضوعات پر اپنی کتاب تحریر کرنے کا ہے۔ یہ تھوڑا وقت طلب کام ہے لیکن اس میں ایک برائی اور بھی ہے کہ یہ مکمل طور پر انفرادی منصوبے کی حیثیت رکھتا ہے (نجانے کیوں مجھے سولو فلائٹ کا شوق ہے :( ) اس کے باوجود میں لائبریری پروجیکٹ کے کسی بھی منصوبے میں حصہ لینے کے لیے تیار ہوں۔ فی الوقت میرا ارادہ خطبات بہاولپور کے منصوبے میں حصہ لینے کا ہے۔
اک ذرا صبر کہ جبر کے دن تھوڑے ہیں​
لائبریری ٹیم کی سلسلہ وار اور باقاعدہ میٹنگز
۔۔۔۔ لائبریری میٹنگز کا بنیادی مقصد لائبریری ٹیم میں ہم آہنگی اور باہمی رابطہ کے ذریعے کام کی رفتار بہتر کرنا ہے۔ اس بارے میں آپ کی رائے؟

لائبریری میٹنگ ایک بہت خوش آئند سلسلہ ہے۔ اس سے مجھ جیسے غیر متحرک لائبریری اراکین کو تحریک ملے گی۔
۔۔۔۔ آج کی میٹنگ میں ہمیں یہ بھی فیصلہ کرنا ہے کہ یہ میٹنگز باقاعدگی سے کیسے منعقد کی جا سکتی ہیں۔ ہفتہ وار، ماہوار یا سہ ماہی؟
میرے خیال میں ماہانہ بنیادوں پر میٹنگ منعقد کی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے ہر مہینے کا کوئی ایک دن مخصوص کیا جا سکتا ہے۔
یہ تو تھے چیدہ نکات۔ ان پوائنٹس کے ہٹ کر بھی کوئی خاص بات یا تجویز ہو تو ضرور شیئر کریں۔ کچھ عمومی نکات بھی ہیں جو ہم ساتھ ساتھ شامل کرتے جائیں گے۔

ایک اہم مسئلہ: ہر منصوبے کی تکمیل کے بعد اس کی ای-بک کا اجراء ہے اور ابھی کسی بھی اہم منصوبے کی برقی کتاب میری نظروں سے نہیں گزری۔ دراصل ہر لائبریری رکن اپنی حصے کا کام مکمل کر کے پوسٹ تو کر دیتا ہے لیکن اس کی بے ترتیب کام کو سمیٹ کر ایک کتابی شکل دینا اور اسے جاری کرنا بہت ضروری ہے ورنہ وہ تمام کام ضایع ہو جانے کا خدشہ ہے۔

علاوہ ازیں آج کی میٹنگ میں یہ بھی بتایا جائے کہ لائبریری کے تحت آج تک کتی کتب برقیائی گئیں؟ اگر ممکن ہو تو ان کی فہرست یہاں پیش کر دی جائے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اب میں کیا بتاؤں اس قدر نکما ہوں کہ مشورے ایک ایک لاکھ (روپے نہیں پیسے) کی دیتا ہوں (بزعم خود) اور کام کچھ نہیں کرتا۔

چیزوں کو اتنا لمبا کھینچ دیتا ہوں کہ اصل سے کہین دور ہت جاتا ہوں۔ مثلاً علامہ دہشتناک مین 4 صفحے ٹائپ کرنے تھے تو دو صفحات ٹائپ کرنے کے بعد یہ سوچنے لگا کہ اس کے لئے کوئی سہل سا آلہ ہونا چاہئے۔ اور جتنی دیر میں چار صفحات مزید ٹائپ کر لیتا باوجود سست رفتاری کے اتنا وقت فضول میں چاچو ٹائپنگ ہیلپر بنانے بیٹھ گیا۔ ہوئی نا ایک گلاس پانی کے لئے کنواں کھودنے والی بات۔ ویسے میں نے دہشتناک کی فائنل پروف ریڈنگ اور ای بک بنائی تھی۔ یہ ایک کام ہوا تھا اس نکمے سے۔

خیر وارث‌ بھائی اور دیگر احباب جس ورک فلو اور منظم طریقے کی بابت کہہ رہے ہیں اسی کو نگاہ میں رکھتے ہوئے ایک دن ایک سافٹوئر کا خاکہ ترتیب دے لیا تھا اور ڈاٹا بیس وغیرہ بھی بنا لئے تھے۔ اور اس ہفتے اس پر کچھ کام بھی کر سکتا تھا پر شگفتہ جدول ساز میں الجھ گیا۔ خیر دیکھئے ایسا کچھ کب تک تیار کر پاتا ہوں۔ یوں تو ایسے نظام کے لئے سافٹوئر دستیاب ہیں پر میں قدرے سنکی ہوں اور ایسے پہئے دوبارہ ایجاد کرنے میں لگ جاتا ہوں جو خالص ہماری ضرورتوں کے عین موافق ہوں۔

مجھے لگتا ہے کہ سب سے پہلے مجھے خود کو منظم کرنا ہوگا۔ ورنہ میری ٹو ڈو کی فہرست بہت طویل ہو جاتی ہے۔

سعود آپ کی دور نکلنے کی عادت ہمارے لئے تو اچھی ثابت ہوئی ناں۔ چاچو ٹائپنگ ہیلپر لائبریری ٹیم کے لئے ایک بہترین تحفہ ہے اور شگفتہ جدول ساز بھی :) اس لئے ہمیں آپ کی اس عادت پر کوئی اعتراض نہیں :ڈ
پروف ریڈنگ اور ای بک بنانا بھی لائبریری کے کام میں انتہائی اہم ہے تو آپ ہمارے پراجیکٹس کا اہم حصہ ہیں۔ اگلی اسائنمنٹ کے لئے تیار رہیں۔ :ڈ
اس وقت اہم یہی ہے کہ ہم کسی طرح ایک بہتر ورک فلو کے تحت کام کرنا شروع کر سکیں۔ تو ہر طرح کی مدد چاہئے :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم


ابھی تو دماغ میں کچھ نہیں سمارہا۔
اس لیے گھر جانے کے بعد کچھ لکھوں گا۔

ابھی کے لیے بس اتنا ہی کہ۔
مجھے لائبریری میں جس چیز سے اختلاف ہے
وہ یہ کہ
باتیں بہت کی جاتیں ہیں لیکن کام نہ ہونے کے برابر
معذرت کے ساتھ:)

وعلیکم السلام فہیم :)
میٹنگ کا مقصد بھی یہی ہے کہ لائبریری کے کام کو مزید بہتر کیسے کیا جا سکتا ہے۔ آپ کی رائے اس سلسلے میں بہت اہم ہے۔ تجاویز کا انتظار رہے گا۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
لائبریری میٹنگز کے لئے عمار نے سہ ماہی اور فہد نے ماہانہ میٹنگز کی تجویز دی۔ باقی ممبرز کی کیا رائے ہے؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یوں تو ہم لائبریری ممبر نہیں ہوں پر عوام کو بھی بولنے کی اجازت ہے اس لئے میں بھی منھ کھول رہا ہوں کہ لائبریری ٹیموں میں ایک عدد "ٹیکنیکل ٹیم" کی ضرورت ہو تو اضافہ کیا جائے۔ شاید اسی بہانے مجھے داخلہ مل جائے۔ :grin:

اوہ ہم تو آج کے موضوعات سے ہٹ کر بول گئے۔


سعود بھائی ، آپ کا نام تو لائبریری اراکین کی فہرست میں شامل ہے میرے پاس فہرست میں آغاز میں ہی کہ الف سے آغاز ہے ۔

میری رائے میں آپ مکمل شعبہ آپ لائبریری مین سنبھال سکتے ہیں اس سلسلے میں ۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
لائبریری میں کچھ ممبرز ماشاءاللہ بہت فعال ہیں۔ ان کا کام سراہا جانا ضروری ہے۔ ایک صورت تو لائبریری ایوارڈز ہیں۔ اس کے علاوہ کوئی اور تجویز؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

سعود بھائی ، آپ کا نام تو لائبریری اراکین کی فہرست میں شامل ہے میرے پاس فہرست میں آغاز میں ہی کہ الف سے آغاز ہے ۔

میری رائے میں آپ مکمل شعبہ آپ لائبریری مین سنبھال سکتے ہیں اس سلسلے میں ۔

تصحیح :


ایک
 

فرحت کیانی

لائبریرین
لائبریری ایجنڈا کے نکات سے ہٹ کر کچھ پوائنٹس:
اراکین اگر لائبریری میں کوئی خاص ذمہ داری انجام دینا چاہیں تو اسی دھاگے پر اپنا نام دے سکتے ہیں۔
لائبریری اراکین کا تعارف
ای بک (جیسا کہ فہد نے بھی ذکر کیا) کے لئے تجاویز
آپ کا بک شیلف
اور لائبریری ٹیمز کی تشکیل
 

فرحت کیانی

لائبریرین
شگفتہ میں نے ناشتہ بھی نہیں کیا ابھی۔ اور ریفریشمنٹ بھی نہیں پہنچی ابھی :( تو میں باہر سے ہی برنچ آؤں ذرا۔ :)
 
میرے خیال میں ماہانہ میٹنگ چھوٹی موٹی گفت شنید اور پروگریس رپورٹ کی شکل میں اور سہ ماہی میٹنگ پہلے سے متعین ہدف کو ریپ اپ کرنے اور آئندہ کے لئے پلاننگ کرنے کے لئے موزوں رہے گا۔
 
Top