لائبریری : اسکیننگ ٹیم

سیدہ شگفتہ

لائبریرین



اسکین ٹیم




اسکین ٹیم میں شامل اراکین اصلی کتابی متن کے اسکین فراہم کریں گے ۔ اگر آپ کی دسترس میں اسکینر ہے اور آپ اُردو لائبریری کے لیے اصل تحریری کتابی متن کو اسکین کی صورت فراہم کرنا چاہیں تو اپنا نام اسکین ٹیم میں دے سکتے/ سکتی ہیں ۔


 

دوست

محفلین
سکینر میرے پاس بھی ہے۔ اور ایک عدد لابئریری کا رکن بھی ہوں۔ کتاب بتا دیا کیجیے اگر وہاں‌ سے مل جائے تو سکین ہوجایا کرے گی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شاکر وہاں دیکھیں اگر مولانا محمد حسین آزاد کی سخندانِ فارس مل جائے آپ کو تو اسے اسکین کر لیں ۔ بصورتِ دیگر آپ یہ کر سکتے ہیں کہ خود سے کوئی ایسا متن منتخب کر لیں جو کاپی رائٹ فری ہو اور اسے لائبریری میں شامل کیا جا سکے ۔ اس کے علاوہ لسانیات چونکہ آپ کا شعبہ ہے لہذا اگر لسانیات سے متعلق متون (جو لائبریری میں شامل کیے جا سکتے ہوں ) آپ یہاں شامل کر سکیں تو آپ ترجیحاً ایسے متن ضرور شامل کریں ۔ شکریہ

 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جی نیک کام میں دیر کس بات کی ہم حاضر ہیں


السلام علیکم ، کچھ تفصیل اگر بتا سکیں ، کیا آپ لائبریری میں اسکین متن شامل کرسکیں گے یا کسی دوسری صورت میں لائبریری پراجیکٹ میں شامل ہونا چاہیں گے ۔ شکریہ
 

فرخ منظور

لائبریرین
میں آج کل بیاضِ غالب سکین کر رہا ہوں اور میں اسے پی ڈی ایف فارمیٹ میں سکین کر رہا ہوں - میری کوشش ہوگی کہ پوری کتاب کی پی ڈی ایف بنا کر کسی سائٹ پر ڈاون لوڈ کے لئے رکھ دوں -
 
Top