خلیفہ عبد المجید کی خطاطی

ابوشامل

محفلین
استنبول کی مشہور سلیمانیہ مسجد کے داخلی دروازے پر نسب ایک کتبہ جس پر انتہائی دلکش خطاطی میں "ان الصلوٰۃ کانت علی المؤمنین کتاباً موقوتا" لکھا ہے۔ ایک مصری ساتھی نے مجھے بتایا ہے کہ یہ خطاطی سلطان عبد المجید کی ہے جو کئی عثمانی سلاطین کی طرح ایک بہت بڑے خطاط تھے۔
یہ تصویر میرے ماموں عبید اللہ کیہر نے گزشتہ سال استنبول میں قیام کے دوران لی تھی۔

Calligraphic_Suleymaniye_by_fkehar.jpg
 

باسم

محفلین
فہد کیہر صاحب جو سوال ہم آپ سے پوچھنا چاہتے تھے اس کا جواب آپ نے خود بتادیا ، آپ کے پورٹفیلیو پر ان کی بہت سی تصاویر لگی تھیں اس لیے یہ سوال پیدا ہوا
اب ذرا اپنے ماموں جی کا کچھ تفصیلی تعارف بھی فرمادیجیے سنا ہے انہوں نے اپنے ملٹی میڈیا سفر نامے تیار کیے ہیں اور کچھ کتابیں بھی لکھی ہیں۔
 

ابوشامل

محفلین
ارے باسم بھائی! آپ تو اچھا خاصا جانتے ہیں انہیں :eek:۔
مختصر یہ کہ سیاح اور مصنف ہیں۔ سفرنامے لکھتے ہیں۔ روزنامہ امت کراچی میں "سفر کہانیاں" کے نام سے ان کے مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں۔ انہوں نے اپنی کتابوں کے لیے نئی راہ اختیار کی ہے اور ای بک بناتے ہیں، ای بک کی صورت میں ان کا پہلا سفرنامہ "دریا دریا، وادی وادی" تھا۔ اس کے بعد "کیسپیئن کی چاہ میں" بھی برقی صورت میں جاری ہوا۔ اول الذکر روزنامہ جنگ کے "مڈویک میگزین" میں اور آخر الذکر روزنامہ امت کراچی میں قسط وار چھپ چکے ہیں۔
ان کی فوٹو گرافی پر مشتمل ایک تصویری مجموعہ "Picture Pakistan" کے نام سے موجود ہے۔
True Vision نامی ایک ادارہ چلاتے ہیں جو اسلامی ملٹی میڈیا کے لیے کام کرتا ہے۔
 

باسم

محفلین
روزنامہ امت میں ان کی سفر کہانیاں پڑھ کر ہی یہ تعارف حاصل ہوا ہے۔
آپ کا بہت شکریہ کہ ان کا تفصیلی تعارف فراہم کیا۔
 

مغزل

محفلین
کیا بات ہے سبحان اللہ ۔۔۔۔۔۔۔ آنکھیں ٹھنڈی ہوگئیں واہ ۔۔ واہ ۔۔ واہ ۔۔
خوش رہیئے جناب اور ماموں جان کی خدمت میں ہمارا سلام کہیئے گا۔۔
 

ابوشامل

محفلین
استنبول کی مشہور سلیمانیہ مسجد کے داخلی دروازے پر نسب ایک کتبہ جس پر انتہائی دلکش خطاطی میں "ان الصلوٰۃ کانت علی المؤمنین کتاباً موقوتا" لکھا ہے۔ ایک مصری ساتھی نے مجھے بتایا ہے کہ یہ خطاطی سلطان عبد المجید کی ہے جو کئی عثمانی سلاطین کی طرح ایک بہت بڑے خطاط تھے۔

Calligraphic_Suleymaniye_by_fkehar.jpg
بے حد حسین کام ہے ماشاءاللہ ۔
 
Top