آپ اس وقت کیا کھا پی رہے ہیں..............؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زینب

محفلین
جو عرب ملکوں‌میں رہتے ہیں انہوں نے حمص نہیں کھایا تو پھر کیا کھایا۔۔۔بھابی کو اتا ہو گا بنانا
 

طالوت

محفلین
دو چھوٹے چھوٹے پراٹھے میری دراز میں پڑے ہیں ، کیرالہ والوں کے ریسٹورنٹ سے صبح لیئے تھے چار ، دو کھا چکا دو کھاتا ہوں کچھ دیر میں ۔۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
پراٹھا میرا پسندیدہ "کھاجا" ہے ۔۔ لیکن کافی عرصے سے چھوڑ رکھے ہیں ۔۔ اور یہ تو چھوٹے چھوٹے پراٹھے ہیں جو پانچ گھنٹوں کے وقفے سے کھا رہا ہوں ورنہ کسی وقت میں اس سائز کے چار پانچ پراٹھے ایک ہی وقت میں کھانا معمول تھا ۔۔۔ ہم غذائی بحران کے ذمہ داروں میں سے ہیں ۔۔
اب بات چل نکلی ہے تو آپ کو اور بھی "حریان" کئے دیتے ہیں ۔۔ ہم اور ہمارے ایک پھپھو کے بیٹے نے 8 آلو والے پراٹھے سرگودھاریلوے اسٹیشن پر بیٹھ کر کھائے تھے ۔۔۔ جو کہ ہمارے 24 گھنٹے کے سفر کی خوراک تھی اور بڑی فرمائش کر کے ایک کزن سے بنوائے تھے۔۔۔ اس کے بعد اسٹیشنوں کی "صحت بخش" خوراک کھانی پڑی ۔۔۔
وسلام
 

زینب

محفلین
یا اللہ توبہ اپ پاکستان میں ہوتے تو یقینا آٹے کے بحران کا الزام اپ پے انا تھا

ویسے میں نے ابھی چاٹ کھائی ہے چنے کی اور اب میں اپنی ڈرایئور ڈیوٹی کے لیے بھاگنے لگی ہوں
 

مغزل

محفلین
کچھ دیر قبل ہی دوپہر کے کھانے کے نام پر شملہ مرچ کے چٹخارے لیے ہیں۔
اور اب ۔۔۔۔۔ سگریٹ کے دھویں کے مرغولے اڑا رہا ہوں ۔۔
 

مغزل

محفلین
جی ہاں جناب ۔۔۔ بنانے والے تک ہے ۔۔

خیر جناب
میں ابھی ابھی محمد احمد کے دفتر ’’ مفتے ‘‘ کی چائے پی کر آرہا ہوں ۔۔
طلب رکھنے والے مجھ سے رجوع کریں‌کہ ، مجھےاحمد کو رام کرنا آگیا ہے۔
 

مغزل

محفلین
وہاں جسے آپ نے ’’ ادھر‘‘ لکھا ہے کھسکانے میں چائے ۔۔ برف ہوچلی ہوگی ۔۔
آپ تصور میں‌ہیں‌ پی لیجئے ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی بات نہیں حضرت، میں ویسے بھی ٹھنڈی چائے پیتا ہوں، خاص کر بغیر دودھ والی، بس کبھی کبھی چُسکی لیتا رہتا ہوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top