فہیم اب تک مشرف صاحب کی جو جو خوبیاں گنوائیں
گئی ہیں وہ صرف معاشی اعتبار سے ہیں، بہتر ہے اس تھریڈ میں آپ حضرات مشرف
پر عائد کردہ "الزامات"کی وضاحت فرما کر اس کا نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں دینے کا
بندوبست کر ہی دیں۔
خاور بلال نے جو باتیں کیں ہیں اگر آپ دلائل کے ساتھ ان کا رد کریں گئے تو ،ماحول
خراب نہیں ہو گا سو آپ بسم اللہ کیجئے۔
ابن حسن صاحب سارا رونا معیشت کا ہی ہے۔
اور اس تھریڈ کو شروع کونے کا مقصد بھی یہی تھا۔
جو باتیں خاور بلال صاحب نے لکھیں وہ ایک الگ کہانی ہے۔
اگر آپ اس تھریڈ میں ہوئی پوسٹس دیکھیں تو ایک جگہ میں نے خود لکھا ہے کہ مشرف نے کچھ کام ایسے بھی کیے جو کہ غلط تھے اور ان کو نہیں ہونا چاہیے تھے۔
نہ ہی میرا مقصد مشرف کا فرشتہ صفت ثابت کرنا ہے۔
مقصد صرف یہ تھا کہ اب جو ملک کی حالت معاشی لحاظ سے ہے وہ مشرف کے دور میں نہیں تھی۔
چاہے بات آٹے کی ہو یا پیٹرول کی یا بجلی کی۔
یہاں تک کے اگر تعلیم کے نظام پر غور کیا جائے۔ اور سرکاری ہسپتالوں کی حالت دیکھی جائے۔
تو مشرف کے پہلے کے دور میں اور مشرف کے دور میں ان چیزوں میں زمین آسمان کا فرق نظر آیا۔
اور یہ خود آنکھوں دیکھی باتیں ہیں۔
بقول خاور بلال صاحب کے کہ حکومت صرف باتوں سے عوام کو بہلاتی رہی تو یہ بے بنیاد بات ہے۔
اگر ایسا ہوتا تو پاکستان کر قرض ختم نہیں ہوا ہوتا بلکہ مزید بڑھ جاتا۔
جتنا کام یہاں کراچی میں مشرف کے دور میں ہوا اور کسی دور میں نہیں ہوا۔
ظاہر ہے کہ ملک ترقی کررہا تھا تو کام ہورہے تھے۔
جہاں تک خاور صاحب کی یہ بات ہے کہ مشرف نے امریکی کے کہنے پر ملک میں قتل عام کروایا۔
میں نہیں کہتا کہ یہ ٹھیک ہے یا نہیں۔
لیکن اگر مشرف کی جگہ کوئی اور ہوتا تو وہ 11 ستمبر کے بعد کیا کرتا؟
خود اگر آپ اس جگہ ہوتے اور سامنے 15 کروڑ عوام تو آپ نے کیا کرنا تھا؟
بات رہی 12 مئی کی۔
تو میں کیا ہر ایک یہی کہے گا یہ تو بہت برا ہوا اور ایسا کبھی نہیں ہونا چاہیے تھا۔
لیکن جب سوچا جائے تو یہی دماغ میں آتا ہے کہ یہ سب پی پی پی اور ایم کیو ایم کی آپس کی چپقلش کا نتیجہ ہے۔
لیکن یہ بھی تو سوچیں کہ پی پی پی اور دوسرے جماعتوں نے کیوں وکیلوں کا دامن پکڑ لیا تھا۔
کہ چیف جسٹس ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ اس نعرے کے تحت وہ ان کے استقبال کے لیے نکل کھڑے ہوئے تھے۔
یہ کیا تھا؟
اگر وہ اتنے ہی ساتھ تھے تو آج کیوں چیف جسٹس افتخار چوہدری کو بحال نہیں کرتے؟
ظاہر ہے یہ چیف جسٹس کے حق میں نہیں بلکہ مشرف کی دشمنی میں ساتھ ہوئے تھے۔
تو ظاہر ہے جب ایسا ہوتو پھر نتائج برے ہی نکلتے ہیں۔
قبائلی علاقوں کے حوالے سے اگر آپ کو یاد ہو کہ مشرف نے جو اپنا آخری دورہ یورپ کا کیا تھا۔
اس میں اس نے کافی واضح اور سخت الفاظ میں کہا تھا کہ کسی کو ہمارے علاقوں میں آنے کی ضرورت نہیں۔
اور اگر کسی میں واقعی اتنا دم ہے تو وہ ہمارے پہاڑی علاقوں میں گھس تو دیکھے۔
صاف ظاہر تھا کہ وہ مخاطب امریکی فوج سے ہی تھے۔
اور اج آپ دیکھ لیں کے قبائلی علاقوں کی کیا صورت حال ہے۔
میں یہ بات مانتا ہوں کہ مشرف کی بہت سی باتیں غلط تھیں۔
لیکن پھر بھی میرے مطابق وہ شخص پاکستان اور اس کی عوام کے لیے بہتر تھا۔