قرآن مجید اردو سرچ

خاص طریقے سے ڈیزائن کردہ اس سافٹ وئر کے ذریعے اب آپ قرآن مجید کے اردو ترجمے میں کسی بھی لفظ کو آسانی سے تلاش کرسکتے ہیں.
مثلا” اگر آپ "نماز" لکھ کر تلاش کریں تو یہ سافٹ وئر قرآن مجید کے اردو ترجمےمیں اس لفظ کو تلاش کرے گا اور سورہ، آیت اور اردو ترجمہ کے ساتھ اس لفظ کو ظاہر کرے گا.
اس کے علاوہ کسی بھی آیت کو منتخب کر کے "اگلی آیت" اور "پچھلی آیت" کے بٹن سے آپ اس آیت کی اگلی اور پچھلی آیتوں کو بھی پڑھ سکتے ہیں.
"مدد" کا بٹن پریس کر کے اور دی گئی ہدایات کے مطابق آپ اردو کی بورڈ ایڈ کرسکتے ھیں۔ "کی بورڈ" کا بٹن پریس کر کے آپ کے پاس آن اسکرین کی بورڈ آجائے گا جس کے ذریعے آپ اردو میں ٹائپ کرسکتے ھیں.

ڈاؤن لوڈ کریں:

http://www.esnips.com/web/quran01

2u41lr8.jpg


72w361.jpg
 

مکی

معطل
بہترین اور قابلِ تعریف کاوش ہے.. لینکس ورژن کے لیے کچھ ہوسکے تو ضرور کیجیے گا.
 

ابوشامل

محفلین
بہت شاندار سافٹ ویئر ہے۔ کسی بھی موضوع پر قرآن مجید کی آیات تلاشنے کا کام اس کی مدد سے بہت آسان ہو گیا ہے۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
 
یہ کونسی لینگوئج میں لکھا گیا ہے۔ یہ پتا ہونا ضروری ہے۔ سی شارپ ہو تو کیا کہنے۔ مواجہ لینکس میں کرنا مشکل نہیں۔

آپ سب دوستوں کا بہت شکریہ کہ پسند کیا، یہ میں نے Visual Basic .Net میں ڈیولپ کیا ہے، میرے خیال میں لنکس میں چلے گا کیوں کہ .Net 2.0 استعمال کی ہے۔
 

مکی

معطل
مونو سے چلانے کی کوشش کی مگر نہیں چلا.. وائن سے سیٹ اپ تو چل جاتا ہے مگر اس سے آگے کچھ نہیں..
 

دوست

محفلین
سی شارپ ہوتی تو بہتر ہوتا۔ وی بی کی سپورٹ اچھی نہیں ہے لینکس پر مونو میں۔ ویسے بھی یہ کوئی معیار نہیں جبکہ سی شارپ آئسو کا معیار ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
جزاک اللہ جناب۔
اردو محفل میں خوش آمدید۔
آتے رہا کریں۔ امید ہے مستقبل میں بھی آپ سے بہت فوائد حاصل ہوں گے۔
 
حضرت میرے لیئے سی شارپ اور وی بی ایک جیسی ھیں اگر آپ میرا ساتھ دیں تو میں اس سافٹ وئر كو لینكس كیلئے سی شارپ میں بنا دیتا هوں یا كوئی اور دوست ساتھ دیں تو میرے لئے باعث مسرت ہوگا۔
 

دوست

محفلین
آپ اس کا سورس فراہم کیجیے۔ پھر اسے سی شارپ میں تو آٹو کوڈ جنریٹر سے بھی کیا جاسکتا ہے۔ مواجہ تخلیق کرنے کے لیے میں مدد کرسکتا ہوں۔ آپ لینکس کا استعمال جانتے ہیں؟
 
Top