عذاب قبر ، حقیقت یا فسانہ؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
بہت سی تحاریر ہم کو عذاب قبر کے بارے میں ملتی ہیں۔ حتی کہ عذاب قبر کچھ لوگوں کے ایمان کا حصہ بھی ہے۔ کوئی صاحب یا صاحبہ اس سلسلے میں مدد فرمائیں کہ
1۔ عذاب قبر کا تصور کہاں سے آیا ہے ؟
2۔ عذاب قبر قرآن سے کس طرح ثابت ہے؟
3۔ کیا عذاب قبر کا فلسفہ اور " قیامت واقع ہونے، سب کی موت واقع ہوجانے، دوبار اٹھائے جانے اور پھر حساب کتاب کے بعد (عذاب و ثواب) جنت یا جہنم میں داخل ہونے " کے فلسفہ کے مخالف ہے؟

امید ہے اس موضوع پر علم رکھنے والے حضرات اپنی رائے کا اظہار فرمائیں گے۔

والسلام
 
arifkarim

معطل
ایک اور فارم مین اس موضوع پر کافی کچھ لکھا ہے، اب پتا نہیں یہاں اسکا لنک دینی کی اجازت ہے کہ نہیں؟
 
کٹ پیسٹ کردیجئے۔ بہت عنایت ہوگی۔ بنیادی مقصد معلومات کی فراہمی ہے۔ آپ کا پیغام موافقت میں ہو یا مخالفت میں - بہر صورت معلومات سے بھرپور ہوگا۔

والسلام
 
arifkarim

معطل
عذابِ قبر میں حقیقت کچھ نہیں سارا فسانہ ہی فسانہ ہے - قرآنِ کریم میں عذابِ قبر کا ذکر تک نہیں -
کمال ہے، جو چیز قرآن میں نہیں‌ اسکا مطلب یہ تو نہیں کہ افسانہ ہے۔
لاحول ولا قوت۔۔۔۔۔ احادیث کی کتب دیکھئے۔۔۔۔۔۔۔۔ عذاب قبر کے مضامین سے بھرا پڑا ہے۔
 
رضا

معطل
عذابِ قبر میں حقیقت کچھ نہیں سارا فسانہ ہی فسانہ ہے - قرآنِ کریم میں عذابِ قبر کا ذکر تک نہیں -
ضروری نہيں کہ ہر بات کو قرآن سے ثابت کیا جائے۔ایسے تو آپ بہت سی چیزیں ثابت نہيں کرسکیں گے۔

مولانا شاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن فتاوی رضویہ جدید،جلد 29،صفحہ393۔پر ایک سوال کے جواب میں‌ارشاد فرماتے ہیں۔
فقہ کا نہ ماننے والا شیطان ہے۔آئمہ کا دامن جو نہ تھامے وہ قیامت تک کوئی اختلافی مسئلہ حدیث سے ثابت نہیں کرسکتا،جسے دعوی ہو سامنے آئے۔اور زیادہ نہیں اسی کا ثبوت دے کہ کتّا کھانا حلال ہے یا حرام؟کون سی حدیث میں آیا ہے کہ کتّا کھانا حرام ہے؟آیت(قرآن) نے تو کھانے کی حرام چیزوں کو صرف چار میں حصر فرمایاہے۔:مردار ارو رگوں کا خون،اور خنزیر کا گوشت، اور وہ جو غیرخدا کے نام پر ذبح کیا جائے۔
تو کتّا درکنار سوئر کی چربی اور گردے اور اوجھڑی کہاں سے حرام ہوگی؟؟؟کسی حدیث میں ان کی تحریم نہیں۔اور آیت میں لحم فرمایا ہے جو ان کو شامل نہیں،غرض یہ لوگ شیاطین ہیں،ان کی بات سننا جائز نہیں۔واللہ تعالی اعلم
تو پتا چلا کہ صرف قرآن کو نہيں بلکہ حدیث اور فقہ(آئمہ) کو ماننا بھی ضروری ہے۔نہیں تو گمراہ و بدمذہب ہے۔ایسے شخص کی بات ہی نہ سننا چاہیے۔
 
طالوت

محفلین

یا تو آپ بھولے ہیں یا امام موصوف بھولے تھے ۔۔۔ برحال ایسی آراء دینے سے گریز کریں کہ آپ امام موصوف کی بات نہ ماننے والوں کو گمراہ شیطان اور جانے کیا کیا کہہ رہے ہیں کیونکہ اگر میں نے صرف امام موصوف کے بارے میں آراء پیش کر دیں تو آپ سےسکون سے بیٹھا نہیں جائے گا ۔۔۔ موضوع کے اعتبار سے گفتگو کریں تو بہتر ہو گا :mad:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وسلام
 
ظفری

لائبریرین
مولانا شاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن فتاوی رضویہ جدید،جلد 29،صفحہ393۔پر ایک سوال کے جواب میں‌ارشاد فرماتے ہیں۔
فقہ کا نہ ماننے والا شیطان ہے۔آئمہ کا دامن جو نہ تھامے وہ قیامت تک کوئی اختلافی مسئلہ حدیث سے ثابت نہیں کرسکتا،جسے دعوی ہو سامنے آئے۔اور زیادہ نہیں اسی کا ثبوت دے کہ کتّا کھانا حلال ہے یا حرام؟کون سی حدیث میں آیا ہے کہ کتّا کھانا حرام ہے؟آیت(قرآن) نے تو کھانے کی حرام چیزوں کو صرف چار میں حصر فرمایاہے۔:مردار ارو رگوں کا خون،اور خنزیر کا گوشت، اور وہ جو غیرخدا کے نام پر ذبح کیا جائے۔
تو کتّا درکنار سوئر کی چربی اور گردے اور اوجھڑی کہاں سے حرام ہوگی؟؟؟کسی حدیث میں ان کی تحریم نہیں۔اور آیت میں لحم فرمایا ہے جو ان کو شامل نہیں،غرض یہ لوگ شیاطین ہیں،ان کی بات سننا جائز نہیں۔واللہ تعالی اعلم
تو پتا چلا کہ صرف قرآن کو نہيں بلکہ حدیث اور فقہ(آئمہ) کو ماننا بھی ضروری ہے۔نہیں تو گمراہ و بدمذہب ہے۔ایسے شخص کی بات ہی نہ سننا چاہیے۔

سب تو ٹھیک لگ رہا ہے ۔۔۔ بس صرف نبوت کا دعوی رہ گیا ہے ۔ :rolleyes:
 
رضا

معطل
آئمہ سے سے امام صاحب مراد نہیں۔بلکہ آئمہ دین مراد ہے۔دین اسلام کے بڑے بڑے آئمہ کرام جیسے امام ابو حنیفہ،امام احمد بن حنبل،امام شافعی،امام مالک ۔۔و دیگر آئمہ و علماء کرام جیسے امام غزالی اور بڑے علماء کرام۔۔
ولکن الجاہلیہ قوم الایعقلون
 
رضا

معطل
سورۃ المومنون،آیت 100 میں برزخ پر غور کریں۔
100.gif

ترجمہ کنزالایمان:شاید اب میں کچھ بھلائی کماؤں اس میں جو چھوڑ آیا ہوں (ف۱۵۷) ہِشت یہ تو ایک بات ہے جو وہ اپنے منہ سے کہتا ہے (ف۱۵۸) اور ان کے آگے ایک آڑ ہے (ف۱۵۹) اس دن تک جس میں اٹھائے جائیں گے
تفسیرخزائن العرفان:157-اور اعمالِ نیک بجا لا کر اپنی تقصیرات کا تدارُک کروں اس پر اس کو فرمایا جائے گا ۔ 158-حسرت و ندامت سے یہ ہونے والی نہیں اور اس کا کچھ فائدہ نہیں ۔ 159-جو انہیں دنیا کی طرف واپس ہونے سے مانع ہے اور وہ موت ہے ۔ (خازن) بعض مفسِّرین نے کہا کہ برزخ وقتِ موت سے وقتِ بعث تک کی مدت کو کہتے ہیں ۔

شاید اب میں کچھ بھلائی کماؤں اس میں جو چھوڑ آیا ہوں (ف۱۵۷) ہِشت یہ تو ایک بات ہے جو وہ اپنے منہ سے کہتا ہے (ف۱۵۸) اور ان کے آگے ایک آڑ ہے
سرخ الفاظ غور طلب ہیں۔کہ مرنے والا چاہتا ہے کہ میں بھلائی کماؤں جو پیچھے چھوڑ آیا ہوں۔تو اللہ تعالی نے فرمایا یہ تو ایک بات ہے۔جو وہ اپنے منہ سے کہتا ہے اور ان کے آکے ایک آڑ ہے۔برزخ ہے۔برزخ بمعانی پردہ آڑ۔۔۔
اس سے معلوم ہورہا ہے کہ مرنے والا رنج میں ہے۔حسرت و ندامت میں ہے۔اور چاہتا ہے کہ اگر دوبارہ موقع ملے تو نیک اعمال بجا لاکر اپنی غلطیوں کا تدارک کروں۔لیکن اب موقع کہاں ؟؟؟
تو پتا چلا کہ عالم برزخ میں‌ کوئی تکلیف میں ہے اور کوئی راحت میں۔
 
طالوت

محفلین
آئمہ سے سے امام صاحب مراد نہیں۔بلکہ آئمہ دین مراد ہے۔دین اسلام کے بڑے بڑے آئمہ کرام جیسے امام ابو حنیفہ،امام احمد بن حنبل،امام شافعی،امام مالک ۔۔و دیگر آئمہ و علماء کرام جیسے امام غزالی اور بڑے علماء کرام۔۔
ولکن الجاہلیہ قوم الایعقلون
آپ سے عرض کیا ہے موضوع تک محدود رہیے لیکن معذرت کے ساتھ آپ لوگوں کا اسلام مقلد و غیر مقلد سے باہر ہی نہیں نکلتا جس دن باہر نکل آیا اسی دن غور کریں گے ۔۔۔ اور عربی کا استمعال احتیاط کے ساتھ کیجئے :hatoff: میں نہیں چاہتا کہ آپ کی "حرکتوں" سے انتظامیہ کو ایک اچھا موضوع بند کرنے کا موقع ملے
وسلام
 
طالوت

محفلین
قران سے برزخی معاملہ ہی ثابت ہے جو کہ رضا صاحب نے پیش کیا تاہم عذاب قبر کے لیئے کوئی صاحب دلیل لائیں تو بات بنے ۔۔۔وسلام
 
ظفری

لائبریرین
مقلد اور تقلید پر میں نے اسی محفل پر ایک آرٹیکل پوسٹ کیا تھا ۔ جس پر کافی شور شرابہ ہوا تھا ۔ قبر ایک تعبیر ہے ۔ اصل لفظ برزخ ہے ۔ جس کا ذکر قرآن میں ملتا ہے ۔ باقی جو کچھ قبر کے عذاب کے حوالے سے لکھا جاتا ہے ۔ وہ کسی کا مسافر کا سفر نامہ معلوم ہوتا ہے ۔
 
رضا

معطل
اوپر پیش کردہ عکس میں مشکوۃ شریف کے حوالے سے لکھا ہے کہ موت کے وقت کافرکےدہنے،بائیں عذاب کے فرشتے دکھائی دیتے ہیں۔
اس سے تو پتا چلتا ہے کہ عذاب کا سلسلہ موت ہی سے شروع ہوجاتا ہے۔
پھر قبر میں منکر نکیر سوالات کیلئے آتے ہیں۔
مسلمان صحیح جوابات دیتا ہے۔اور کافر ۔۔ھیہات ھیہات لا ادری۔۔۔افسوس مجھے کچھ پتا نہیں۔
پھر وہ نرمی سے سوالات نہیں‌ کرتے ۔جھڑک کر پوچھتے ہیں۔اور ان کا حلیہ جو احادیث میں‌بیان کیا گیا ہے۔
زمین چیرتے ہوئے آتے ہیں اور مونڈھوں(کندھوں) کے درمیان فاصلہ اتنا ہے کہ جہاں تک نگاہ جائے۔نیلی آنکھیں دیگ جتنی بڑی۔
عقلمنداں راہ اشارہ کافی است
 
رضا

معطل
آپ سے عرض کیا ہے موضوع تک محدود رہیے لیکن معذرت کے ساتھ آپ لوگوں کا اسلام مقلد و غیر مقلد سے باہر ہی نہیں نکلتا جس دن باہر نکل آیا اسی دن غور کریں گے ۔۔۔ اور عربی کا استمعال احتیاط کے ساتھ کیجئے :hatoff: میں نہیں چاہتا کہ آپ کی "حرکتوں" سے انتظامیہ کو ایک اچھا موضوع بند کرنے کا موقع ملے
وسلام
میں موضوع تک ہی محدود ہوں۔میں نے ضمنا بات کی تھی۔آپ بہت سی چیزیں قرآن سے ثابت نہیں‌کرسکتے۔لیکن حدیث سے ان کا جواز مل جائے گا۔جیسے زکوۃ کتنے پر کتنے فیصد اس کا جواز حدیث سے مل جائے گا۔اور بھی بہت ہی چیزیں‌ ہیں۔حجیت حدیث کے موضوع پر علماء کے بہت سے آرٹیکل ہیں۔جن میں ان چیزوں کا تذکرہ مل سکتا ہے۔
پھر کئی چیزیں آپ کو حدیث سے بھی نہیں‌ ملیں گی۔آئمہ دین نے ہی اس کی تصریح کی ہے۔
جیسے میں نے کتّے کے حلال حرام کے بارے میں‌ تذکرہ کیا۔یہ فرمائیں کہ یہ کس آیت یا حدیث سے ثابت ہے کہ کتّا حرام ہے؟
میں نے کسی غیر مقلد کیلئے بات نہیں کی تھی۔بلکہ یہی عرض کرنے کی کوشش کی تھی کہ ہر بات کا قرآن سے ثبوت نہیں دیا جاسکتا۔لیکن یہ بات آپ نے اپنے اوپر لےلی۔اور چین سے بیٹھا نہیں گیا ۔۔۔اور مزاحمت پر اتر آئے۔چلیں! میں نے اگر کوئی بات کربھی دی تھی تو آپ نظر انداز‌کر دیتے۔
ہمارا اسلام؟؟؟ آپ کا اسلام مقلد غیر مقلد سے باہر نہیں نکلتا۔۔۔۔
ہم تو یہ کہتے ہیں‌کہ جو خود مجتہد ہے وہ ‍قرآن و حدیث سے خود مسائل اخذ کرسکتا ہے۔
اور جو نہیں کرسکتا اس کیلئے عافیت اسی میں‌ ہے کہ میں کسی امام کے پیچھے چلے۔
نہیں‌تو معذرت کے ساتھ عرض‌ہے کہ کئی لوگوں کے یہاں "دادی" حلال ہے۔
کوا کھانا جائز ہے۔ گو۔۔کھانا جائز ہے۔۔۔
مردو عورت کا مادہ منویہ پاک و حلال ہے۔
اب ان کا نام لوں گا تو شاید برداشت نہ ہوسکے۔۔۔
ایسے "چوکے چھکے" لگانے سے بہتر ہے کہ کسی امام کے حل کردہ مسائل کو لیا جائے۔
نہيں تو آج دادی حلال ہوئی ہے کل کلاں کچھ اور بھی حلال ہوسکتا ہے۔
عقل نہیں‌ تے موجاں موجاں۔۔۔
ایسے ہی لوگوں کے بارے میں‌کسی نے کہا ہے۔
ہے کبھی بوم کی حلّت تو تو زاغ حلال
جیفہ خوری کی کہیں جاتی ہے عادت تیری
ہنس کی چال تو کیا آنی تھی اپنی بھی بھول گیا
اجتہادوں سے ظاہر ہے حماقت تیری
نیم حکیم خطرہ جان ۔۔۔ نیم ملّاں خطرہ ایمان
یہ فارم اس بحث کا متحمل نہیں۔اگر آپ اس موضوع پر بحث کرنا چاہتے ہیں۔تو اسلامی محفل پر تشریف لائیں۔
 
طالوت

محفلین
:
میں موضوع تک ہی محدود ہوں۔میں نے ضمنا بات کی تھی۔آپ بہت سی چیزیں قرآن سے ثابت نہیں‌کرسکتے۔لیکن حدیث سے ان کا جواز مل جائے گا۔جیسے زکوۃ کتنے پر کتنے فیصد اس کا جواز حدیث سے مل جائے گا۔اور بھی بہت ہی چیزیں‌ ہیں۔حجیت حدیث کے موضوع پر علماء کے بہت سے آرٹیکل ہیں۔جن میں ان چیزوں کا تذکرہ مل سکتا ہے۔پھر کئی چیزیں آپ کو حدیث سے بھی نہیں‌ ملیں گی۔آئمہ دین نے ہی اس کی تصریح کی ہے۔
طے کرنا ابھی باقی ہے کہ بہت سی چیزیں "حدیث" سے بھی نہیں ملتیں تو آئمہ کا دماغ اتنا کیسے چلنے لگتا تھا کہ وہ "مسائل" کا حل ڈھونڈ ہی لیتے تھے اور اگر چلتا ہی تھا تو ہمارے چلتے دماغ کو بھی کبھی شرف قبولیت بخشئیے نا ;)
جیسے میں نے کتّے کے حلال حرام کے بارے میں‌ تذکرہ کیا۔یہ فرمائیں کہ یہ کس آیت یا حدیث سے ثابت ہے کہ کتّا حرام ہے؟
آپ نے خوامخواہ کی پخ ڈال رکھی ہے کتے بلے کی اب دنیا میں سیکنڑوں جانور ایسے ہیں جنھیں یہ آئمہ سرے سے جانتے ہی نہیں تو ان کے لیئے کیا حکم ہو گا کون دے گا ؟ قران کی حلال / حرام کردہ چیزوں کا ذرا ٹیکنیکل جائزہ لیں تو کسی قسم کے آئمہ کی ضرورت نہیں پڑتی ۔۔۔ کیونکہ اسی ٹیکنیکل جائزے نے ہی کتا بھی حرام کروایا ہے
میں نے کسی غیر مقلد کیلئے بات نہیں کی تھی۔بلکہ یہی عرض کرنے کی کوشش کی تھی کہ ہر بات کا قرآن سے ثبوت نہیں دیا جاسکتا۔لیکن یہ بات آپ نے اپنے اوپر لےلی۔اور چین سے بیٹھا نہیں گیا ۔۔۔اور مزاحمت پر اتر آئے۔چلیں! میں نے اگر کوئی بات کربھی دی تھی تو آپ نظر انداز‌کر دیتے۔۔۔ہمارا اسلام؟؟؟ آپ کا اسلام مقلد غیر مقلد سے باہر نہیں نکلتا۔۔۔۔
شہزادے پہلے تو یہ کہ مجھے مقلد و غیر مقلد سے کوئی دلچسپی نہیں جس کا اظہار میرے جملے سے بھی ہو رہا تھا لیکن مشکل یہی دونوں گروہوںمیں سے کسی ایک کے خلاف کوئی بات کہہ دو تو وہ فورا دوسرے گروہ کا فرد سمجھنا شروع کر دیتا ہے بھئی کوئی تیسرا گروہ بھی ہو سکتا ہے :hatoff::laugh:
نہیں‌تو معذرت کے ساتھ عرض‌ہے کہ کئی لوگوں کے یہاں "دادی" حلال ہے۔
کوا کھانا جائز ہے۔ گو۔۔کھانا جائز ہے۔۔۔
اب ان کا نام لوں گا تو شاید برداشت نہ ہوسکے۔۔۔
ایسے "چوکے چھکے" لگانے سے بہتر ہے کہ کسی امام کے حل کردہ مسائل کو لیا جائے۔
نہيں تو آج دادی حلال ہوئی ہے کل کلاں کچھ اور بھی حلال ہوسکتا ہے۔
عقل نہیں‌ تے موجاں موجاں۔۔۔
پہلے میں تھوڑا سا ہنس لوں :laugh::laugh::laugh: ویسے یہ آپ نے نئی بات بتائی اور بلاشبہ میرے علم میں اضافہ فرمایا کہ دادی بھی :eek:
نام لے دیتے ثبوت کے ساتھ تو ہم بھی جان جاتے خیر اگر ذاتی میں بتا دیں تو نوازش ہو گی مگر ثبوت کے ساتھ مجھے انتظار رہے گا ۔۔۔
ارے بھائی کوے کا مسئلہ تو ابھی تک حل ہی نہیں ہوا بقول آپکے اب کیا کرتے پھرتے ہیں آئمہ بھی اور گو چھی چھی کیسی گندی باتیں کرتے ہیں دیکھنے کو جی نہیں کرتا کھائے کون
چوکے چھکے تو اماموں نے بھی خوب لگائے ہیں دو چار ہم بھی لگا لیں تو کیا ہرج ہے بھئی پچ تو اسلام کی ہی ہے نا ایمپائر قران اور میچ کا فیصلہ روز قیامت ۔۔۔۔۔ سب کے ساتھ یہی معاملہ ہے تو ہمیں بھی لگانے دیں چوکے چھکے
یہ فارم اس بحث کا متحمل نہیں۔اگر آپ اس موضوع پر بحث کرنا چاہتے ہیں۔تو اسلامی محفل پر تشریف لائیں۔[/QUOTE
یعنی اب آپ ہمیں وہاں گھیر نے گھارنے کے چکر میں ہیں ۔۔۔ بھئی سچ پوچھیں تو علمی بحث تو میں آپ لوگوں سے کرتا نہیں ذرا تفریح کر لیتا ہوں کیونکہ جب تک آپ زمین کو گھمائیں گے نہیں تب تک بائیکاٹ ہی سمجھیئے ۔۔۔
اور صاحب آپ لوگ کبھی تو تہذیب کے دائرے میں رہا کیجیئے برا بھلا کہئے دل پھپھولے پھوڑیئے لیکن تہذیب کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیجیئے ۔۔۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
وسلام
 
arifkarim

معطل
احادیث میں با ربار عذاب قبر کا ذکر آیا ہے، جو کہ عالم برزخ کا حصہ ہے جو کہ خود قرآن کریم سے ثابت ہے۔۔۔۔۔۔ اب کس کس کو جھٹلائیں گے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top