آصف زرداری نہ کھپے

mujeeb mansoor

محفلین
مقتدر قوتیں کسی نا مانیں گی۔ مشرف سے نجات بھی اپنی چوہدراہٹ پکا کرنے کے لئے تھی اس کے سوا کچھ نہیں۔ اگر تبدیلی لانی ہے بھیا تو روح بدلنا ہوگی قلب و نظر بدلنے ہوں گے اور یہ کام موجودہ نام نہاد لیڈران کا نہیں۔ اس کے لئے ہمیں آپ کو ہم سب کو مل کر ایک نیا منظر تشکیل دینا ہوگا۔ اس کے سوا کوئی راستہ نہیں وگرنہ دائروں کا یہی سفر رہے گا اور ہم۔
خرم صاحب ۔آپ کی باتوں سے میں اتفاق کرتاہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن انقلاب کا وحد راستہ یہ ہے کہ ہم سب اپنے اعمال درست کریں،باہم اتحاد کی فضاقائم کریں،لڑائیوں ،نفرتوں،اور عداوتوں کے درخت اور جڑیں ہمیشہ کے لیے کاٹ دیں پھر ہم جیسا چاہیں گے ہمارے جیسے ہی اچھے حکمران آئیں گے ۔ورنہ آجکل مجھ سمیت پوری قوم کے جو اعمال ہیں تو حکمران بھی ہمارے جیسے رہیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
زینب

محفلین
اگر سب اپ کو یہ لگ اہے کہ مشرف زرداری یا نواز کی حکمت عملی سے گیا کسی مواخزے کے ڈر سے گیا تو آپ بہت سادے بندے ہیں۔۔۔۔۔جناب اب بھی امریکہ چاہتا تو مشرف کو بچا سکتا تھا۔۔۔۔۔۔جانے سے روک سکتا تھا کوئی بھی طریقہ نکالا جا سکتا تھا۔آخر پہلے بھی تو کتنے سارے کام ملک اور ملکی قانون سے ہٹ کے ہوئے ہیں ایک اور سہی۔۔۔۔مشرف اس لیے گیا کیوں کہ زرداری نے مشرف کی پالیسیاں جوں کی توں چلانے کے لیے امریکہ کے سامنے ماتھا ٹکا دیا۔۔ تو ہی امریکہ نے مشرف کو جانے کے لیےو کہا۔۔۔۔
 
شکریہ۔ اپ نے یہ تو مانا کہ ہم سیدھے بندے ہیں‌
ہم تو یہی سمجھتے ہیں کہ مشرف عوامی احتساب سے ڈر گیا۔
 
شمشاد

لائبریرین
واہ بھئی واہ۔ تو بُش نے یہ اطلاع تمہیں دے دی۔ بڑا بیوقوف ہے سرکاری راز فاش کر دیا۔
 
طالوت

محفلین
بش کے ساتھ ہمارا کوئی تعلق ہوتا تو یہاں کسی کو گھاس ڈالتے ؟ آخر کو ہم بھی پاکستانی ہیں امریکہ سے بھلے نفرت کریں لیکن ڈالر ہم کو بھی پیارا ہے
یہ تو مجھے ایسے یاد آیا کہ کل لوڈ شیڈنگ کے خلاف ایک مظاہرے میں مظاہرین نے ایک ریل کو روک کر اسے ڈرایئور کو مارا ۔۔ سیدھے لوگ ہیں نا سمجھے کہ ہر حرکت کرنے والی سرکاری چیز بجلی سے حرکت کرتی ہے اور اس کو حرکت دینے والا عوام سے بجلی چھین رہا ہے
 
سعود الحسن

محفلین
ویسے جیسی ہم قوم ہیں ویسے ہی ہمارے لیڈر،

اگر ہم ایک بہتر قوم بن جائیں تو لیڈر بھی بہتر ملیں گے، ورنہ شکوہ کیسا۔
 
شمشاد

لائبریرین
بش کے ساتھ ہمارا کوئی تعلق ہوتا تو یہاں کسی کو گھاس ڈالتے ؟ آخر کو ہم بھی پاکستانی ہیں امریکہ سے بھلے نفرت کریں لیکن ڈالر ہم کو بھی پیارا ہے
یہ تو مجھے ایسے یاد آیا کہ کل لوڈ شیڈنگ کے خلاف ایک مظاہرے میں مظاہرین نے ایک ریل کو روک کر اسے ڈرایئور کو مارا ۔۔ سیدھے لوگ ہیں نا سمجھے کہ ہر حرکت کرنے والی سرکاری چیز بجلی سے حرکت کرتی ہے اور اس کو حرکت دینے والا عوام سے بجلی چھین رہا ہے

یہ تو ہمارا حال ہے اور یہی ہے ہمارا معاشرہ۔ بھلا کوئی ان سے یہ پوچھے کہ اس میں ریل کے ڈرائیور کا کیا قصور۔ خیر، ہم اتنے مہذب ہیں کہ ایمبولینسیں تک تو جلا دیتے ہیں، دوسروں کو قصوروار کیا ٹھہرائیں۔
 
خرم

محفلین
شکریہ۔ اپ نے یہ تو مانا کہ ہم سیدھے بندے ہیں‌
ہم تو یہی سمجھتے ہیں کہ مشرف عوامی احتساب سے ڈر گیا۔
ہمت بھیا عوام کو مشرف سے بھلا کیا پُرخاش؟ ابھی دیکھئے گا ایک برس بعد اسی مشرف کو یاد کر کر کے رو رہے ہوں گے۔ جو حشر ہونا ہے وہ تو سامنے کی بات ہے۔ خیر اچھی بات ہے، اسی طرح غلطیاں‌کر کے ہی سیکھا جاتا ہے بس سیکھنے کا اور آگے بڑھنے کا عزم ہونا چاہئے۔
 
mujeeb mansoor

محفلین
مشرف کو عوامی یاسیاسی طاقت نے نہیں اللہ کی زبردست قوت نے پیچھے کردیا اور ذلیل کردیا اب ذلت درذلت اس کا مقدر بنے گی ۔اور اگر آنے والا بھی اسی کے مشن پر کاربند رہے گا تو
اس کا حشر بھی بدتر ہوگا
 
طالوت

محفلین
قانون فطرت کیا ہے ؟ جو بو گے وہی کاٹو گے ! جس کی کوشش کرو گے وہی ملے گا !
جس جس نے جو بویا بویا اس نے وہی وہی کاٹا جس جس چیز کی کوشش کی اسے وہی ملی ۔۔۔۔۔۔۔
ہم بطور عوام سجی سجائی پلیٹ چاہتے ہیں اب پلیٹ کے لیئے کوشش تو صفر ہے اسی لیئے ہمیں سجی ہوئی پلیٹ بھی خیالی ہی ملتی ہے ۔۔
وسلام
 
مشرف کو عوامی یاسیاسی طاقت نے نہیں اللہ کی زبردست قوت نے پیچھے کردیا اور ذلیل کردیا اب ذلت درذلت اس کا مقدر بنے گی ۔اور اگر آنے والا بھی اسی کے مشن پر کاربند رہے گا تو
اس کا حشر بھی بدتر ہوگا

میرا خیال ہے کہ آپ عوامی طاقت یا کسی اور طاقت کو اللہ کی طاقت کو چیلنج کرنے کی صلاحیت رکھنے پر قادر سمجھتے ہیں۔ اپ پھر غور کریں اور ان شاللہ رجوع کریں گے۔
اللہ ہی ہے جو ایک ظالم کو دوسری طاقت سے ہٹادیتا ہے۔ اس میں‌ کوئی تضاد نہیں۔ پی پی اور عوام کی طاقت سے فوج اور مشرف شکست کھا سکاہے۔
 
قانون فطرت کیا ہے ؟ جو بو گے وہی کاٹو گے ! جس کی کوشش کرو گے وہی ملے گا !
جس جس نے جو بویا بویا اس نے وہی وہی کاٹا جس جس چیز کی کوشش کی اسے وہی ملی ۔۔۔۔۔۔۔
دیکھیے یہ معاملہ دنیاوی معاملات کے لیے نہیں ہے مثلا کوئی کھرب پتی کا بیٹا جو حاصل کرلیتا ہے دوسرا ساری عمر محنت کرکے بھی حاصل نہیں کرسکتا۔ اگرسعودی عرب تیل کی دولت سے مالا مال ہے مگر دنیا کے بے شمار ملک ملکر بھی یہ توانائی ہزار کوشش کے زمین سے نہ نکال سکے۔ درحقیقت دنیا کی ہرچیز اللہ کی عطا کردہ ہی ہے۔ انسانی کوشش کا اس میں اتنا ہی عمل دخل ہے کہ ایک بچہ ہاتھ بڑھا کر چاند کو رات سے صبح تک حرکت دینے کی کوشش کرتا رہے اور جب چاند ایک جگہ سے دوسری جگہ ڈوب جائے تو پھر کہے کہ میری کوشش سے ہوا ہے۔
انسان کو وہی ملتا ہے جس کی کوشش وہ کرتا ہے بلکل درست اس صورت میں‌ہے جب یہ معاملہ مرنے کے بعد کا ہو مگر کوشش اسی زندگی میں کرنے کی ہو۔
 
طالوت

محفلین
دیکھیے یہ معاملہ دنیاوی معاملات کے لیے نہیں ہے مثلا کوئی کھرب پتی کا بیٹا جو حاصل کرلیتا ہے دوسرا ساری عمر محنت کرکے بھی حاصل نہیں کرسکتا۔ اگرسعودی عرب تیل کی دولت سے مالا مال ہے مگر دنیا کے بے شمار ملک ملکر بھی یہ توانائی ہزار کوشش کے زمین سے نہ نکال سکے۔ درحقیقت دنیا کی ہرچیز اللہ کی عطا کردہ ہی ہے۔ انسانی کوشش کا اس میں اتنا ہی عمل دخل ہے کہ ایک بچہ ہاتھ بڑھا کر چاند کو رات سے صبح تک حرکت دینے کی کوشش کرتا رہے اور جب چاند ایک جگہ سے دوسری جگہ ڈوب جائے تو پھر کہے کہ میری کوشش سے ہوا ہے۔۔۔۔انسان کو وہی ملتا ہے جس کی کوشش وہ کرتا ہے بلکل درست اس صورت میں‌ہے جب یہ معاملہ مرنے کے بعد کا ہو مگر کوشش اسی زندگی میں کرنے کی ہو۔
آپ دنیاوی اور آخروی معاملے میں اس بات کو تقسیم کرتے ہوں گے میں ایسا نہیں کرتا۔۔۔
جو کوشش کرو گے وہی ملے گا سے یہ مراد نہیں کہ آپ پتھر پر گندم اگاو گے تو گندم ملے گی اور زرخیز میدانوں میں ہیرے جواہرات ڈھونڈو گے تو وہ وہاں سے ملیں گے ۔۔ ظاہر ہے قانون فطرت کے مطابق ہی کوشش کرنے پر ہی صلہ ملے گا ۔۔۔۔ ہر چیز کا متبادل اللہ رب العزت نے دنیا کے ہر گوشے میں رکھا ہے اور تسخیر کائنات کے اصول کے تحت ہم اسے حاصل کر رہے ہیں اور کریں گے (انشاءاللہ) ۔۔۔ جیسے گرین ہاوسز سے آپ غیر موسمی پھل و سبزیاں حاصل کرتے ہیں اور تیل کی توانائی کے مقابل ہم بجلی یا شمسی توانائی سے فائدہ اٹھاتے ہیں یا اٹھا سکتے ہیں ۔۔۔۔۔صرف کوشش درکار ہے
انسان کو وہی کچھ حاصل ہوتا ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے

قانون فطرت یہ ہے کہ ہر کوشش کا صلہ یہاں‌ دنیا میں‌ نہیں‌ملتا۔ ہر شخص کو کامیابی نہیں‌ملتی۔ قانون فطرت یہ ہے کہ اپ کو وہ چیز بھی ملتی ہے جس کی تمنا اپ نے نہیں‌کی ہوتی۔ ذرا ڈیپ تھنکنگ کی ضرورت ہے۔
 
طالوت

محفلین
ہمت علی ::::::: قانون فطرت یہ ہے کہ ہر کوشش کا صلہ یہاں‌ دنیا میں‌ نہیں‌ملتا۔ ہر شخص کو کامیابی نہیں‌ملتی۔ قانون فطرت یہ ہے کہ اپ کو وہ چیز بھی ملتی ہے جس کی تمنا اپ نے نہیں‌کی ہوتی۔ ذرا ڈیپ تھنکنگ کی ضرورت ہے۔
جی ہاں "ڈیپ تھنکنگ" (گہرے غور و فکر) کی ہی ضرورت ہے اور یہ موضوع نہیں اس غور و فکر کا ۔۔۔
بس اتنا کہوں گا کہ آپ قانون فطرت کو صرف انفرادی نقطہ نظر سے بیان کر رہے ہیں ذرا اجتماعی نقطے پر بھی غور کریں انشاءاللہ آپ باآسانی جان سکیں گے کہ ہمیں کچھ چیزیں بن مانگے کیوں مل جاتی ہیں یا کوشش کے باوجود ہم وہ کیوں حاصل نہیں کر پاتے جس کی تمنا کرتے ہیں ۔۔۔
وسلام
 
زینب

محفلین
میری قوم واقعی میں اتنی سادہ ہے یا بےوقوف۔۔۔۔۔۔۔اوے پاگلو کوں سے سال دو سال کی بات کر رہے ہو اس زرداری نے 2 ماہ میں پاکستان بیچ کے کھا جانا ہے دیکھ لینا پہلے ہی 7 ماہ کی پالیسیوں سے خیر سے دیوالیہ ہونے کی نکر پے کھڑا ہے کون سا صدر کہاں کا صرد ہیں ۔۔۔۔۔۔
 
طالوت

محفلین
:rolleyes::rolleyes::rolleyes:
آپ تو لٹھ لے کر ہی پیچھے پڑ گئیں ہیں زرداری کے باقی کون سے دودھ دھلے ہیں ۔۔ سب ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں ۔۔ پاکستان کو بیچ نہیں سکتے کیونکہ پاکستان ہے تو ان کے شاہانہ ٹھاٹھ باٹھ ہیں ورنہ "وہاں" جا کر یہ بھی قطاروں میں نظر آتے ہیں

وسلام
 
Top