بہت شکریہ آپ کاخوش آمدید
شکریہ جنابخوش آمدید میاں شاہد صاحب
یہ ان کا پُرانا طریقہ ہے اپنی پراڈکٹ کی تشہیر اسی طرح کرتے ہیں کچھ دنوں میں انشا اللہ احباب کو تفصیلات سے آگاہ کروں گا بٹن دباکےاب آپ نے خود ہی کر دی ہے تو بتا بھی دیں
افتخار بھائی آپ کی محبت اور خلوص کا بے حد شکریہ انشا اللہ میں آپ کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گاشاہد میاں
آپ کو میری طرف سے بھی اس محفل میں خوش آمدید، اس امید کے ساتھ کہ آپ کی شرکت جملہ احباب کےلئے باہم دلچسپی کا باعث ہوگی۔
شکریہ بلال بھائی انشا اللہ مجھے پوری امید ہےاردو محفل پر خوش آمدید۔۔۔ امید ہے یہاں آپ کا اچھا وقت گزرے گا۔۔۔
شکریہ ساجد بھائی ۔اردو محفل میں خوش آمدید
شکریہ جناب بٹن دباکےمیان جی خوش آم دید ۔ ۔ "پیاس" بجھا کے
مگر ۔ ۔ ۔ الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
کسی سے ناراض نہیں ہوتےویسے الکمونیا کے باشندوں کی خصوصیات کیا ہیں؟
اب آپ نے خود ہی کر دی ہے تو بتا بھی دیں
یہ ان کا پُرانا طریقہ ہے اپنی پراڈکٹ کی تشہیر اسی طرح کرتے ہیں کچھ دنوں میں انشا اللہ احباب کو تفصیلات سے آگاہ کروں گا بٹن دباکے
پڑہتی آنکھوں اور چڑہتی سانسوں کو شاہد کا سلام
کیسے ہیں تمام دوست؟ امید ہے اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں گے۔
دوستو! میں اس محفل میں آپ کا نیا ساتھی ہوں میرا نام میاں محمد شاہد شریف ہے، ہوسکتا ہے آپ میں سے کچھ دوست مجھے جانتے ہوں۔
مجھے اردو زبان سے محبت ہے اور انگریزی سے چڑتا ہوں اس لئے یہ فورم مجھے بہت پسند آیا ہے، امید ہے یہاں آنا جانا لگا رہے گا
والسلام
اور گفتگو کے بعد کیا کچھ ہوتا ہے یہ ہرگز نہ بتانا بٹن دباکےنہیں آپی آپ سمجھی نہیں میری اور میاں صاحب کی گفتگو کچھ ایسی ہی ہوتی ہے
وہ تو میںنے ویسے بھی آپ کو آپ کی شادی پر سلامی میں دینی ہے بٹن دباکےاگر آپ نے بتایا تو پھر آپ کی پان کی دکان کا بھی بتا دوں گا میں
جنابِ محترم آپ نے جن جذبات کا اظہار کیا میں اس پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جہاں تک بات ہے انگریزی سے چڑنے کی تو اسکا جواب ایک بھائی کو ابتداء میں دیا تھا وہی آپ بھی دیکھ لیں جس سے آپ کو بخوبی اندازہ ہو جائے گا کہ مجھے انگلش سے نہیں بلکہ اسے کے بے جا اور بے تُکے استعمال سے چڑ ہےشاہد صاحب میاں لفظ اتنا معروف ہے کہ اگر کوئی آپ کو نہ بھی جانتا ہو تو وہ مغالطے میں رہے گا کہ شاید آپ کو کسی حوالے سے جانتا ہے۔۔۔۔۔ اردو زبان سے محبت بہت خوشی کی بات ہے مگر انگریزی سے چڑ کچھ مناسب نہیں کیونکہ کسی زبان سے نہ تو چڑ ہونی چہیے نہ نفرت کا اظہار۔۔۔ زبانیں خیالات کے اظہار کا ذریعہ ہوتی ہیں ان کا استعمال کرنے والا تو اسے بری طرح سے استعمال کر سکتا ہے ہے لیکن بزات خود اس میں کوئی برائی نہیں ہوتی جیسے انگور بذات خود تو بری چیز نہیں لیکن جب حضرت انسان اسے شراب میں ڈھالتا ہے تو بری بن جاتی ہے۔۔۔۔ مجھے بھی چڑ ہے لیکن زبان سے نہیں ان لوگوں سے جو انگریزی اور اردو کی کچھڑی بنانے کی کوشش کرتے ہیں یا جن کے خیال میں اردو کی کوئی وقعت نہیں۔۔۔۔۔۔ بہت خوش آمدید امید ہے آپ کے ساتھ نہ صرف اچھا وقت گزرے گا بلکہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔۔۔۔۔۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
برادر عزیز ! آپ کا بہت بہت شکریہاردو محفل میں خوش آمدید میاں شاہد۔ آتے ہی محسن بن بیٹھے ہیں محفل میں۔ اس لئے امید ہے کہ آتے رہیں گے۔
واقعی اردو سے محبت ہے تو اردو کی تصویروں سے محبت چہ معنی دارد؟ 5تصویریں اردو زبان نہیں میاں
جنابِ محترم آپ نے جن جذبات کا اظہار کیا میں اس پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جہاں تک بات ہے انگریزی سے چڑنے کی تو اسکا جواب ایک بھائی کو ابتداء میں دیا تھا وہی آپ بھی دیکھ لیں جس سے آپ کو بخوبی اندازہ ہو جائے گا کہ مجھے انگلش سے نہیں بلکہ اسے کے بے جا اور بے تُکے استعمال سے چڑ ہے
والسلام