کون ھے جو محفل میں آیا (20)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زینب

محفلین
السلا علیکم۔لیں جی میں آج چپکے چپکے نہیں آئی ڈاکٹر بھائی اور شمشاد بھائی کی طرح میں اج دھڑلے سے آن موجود ہوں۔۔۔۔۔۔۔کیسے ہیں سب لوگ۔۔۔۔میری غیر موجودگی میں کس کس نے مجھے یاد کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
وعلیکم السلام!

اپیا میں نے تو بالکل یاد نہیں کیا آپ کی غیر موجودگی میں۔ اگر آدھے گھنٹے میں یاد نہ ہوگیا تو آج میری پٹائی پکی۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید زینب، عمرے کی بہت بہت مبارک ہو۔ کہو کیسا رہا سفر؟ خاصا لمبا سفر اور اتنے تھوڑے دنوں میں، تھکاوٹ تو اترتے اترتے ہی اترے گی۔
 
زینب

محفلین
خوش آمدید زینب، عمرے کی بہت بہت مبارک ہو۔ کہو کیسا رہا سفر؟ خاصا لمبا سفر اور اتنے تھوڑے دنوں میں، تھکاوٹ تو اترتے اترتے ہی اترے گی۔

بہت بہت شکریہ شمشاد بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سفر تو بہت اچھا رہا اللہ کا کرم ہے کہ راستے میں‌کوئی مسئلہ نہیں ہوا نا ہمارے ساتھ نا گاڑی کے ساتھ۔لمبے سفر اور تھکاوٹ کی تو مت پوچھیں۔ہم ریاض سے لے کہ اپنے گھر تک 1200 کلومیٹر میں کہیں بھی نماز کے علاوہ نہین رکے۔۔۔۔۔ابھی فلحال تو نیند ہی پوری نہیں ہو رہی۔۔۔۔۔۔۔
 
زینب اپیا اب یاد ہو گیا ہے، کہئے تو سنا دوں۔ :)

اور جویریہ اپیا کیا حال ہیں آپ کے؟ (اوہ بھول گیا تھا آپ تو مجھ سے خفا ہیں بولتی ہی نہیں حالانکہ میں نے وجہ لکھ دی تھی۔)
 
جیہ

لائبریرین
اوہو۔۔ کس نے کہا میں میں بڑے بھیا سےخفا ہوں۔۔۔۔ یہ ہوائی کسی دشمن نے اڑائی ہوگی:)

آج گھر پر ہی ہیں، کالج نہیں گیے؟
 
جیہ

لائبریرین
الحمد للہ زینب۔۔۔۔ راوی چین ہی چین لکھ رہا ہے

پتہ نہیں یہ راوی کون ہے؟ اور یہ چِین ہی چِین ہے یا چَین ہی چَین :confused:;)
 
جیہ

لائبریرین
اوہو۔ وہ تو بقول غالب

مقطع میں آ پڑی ہے سُخن گسترانہ بات
مقصود اس سے قطعِ محبت نہیں مجھے
 
شکریہ اپیا! میرا دل تو ویسے بھی صاف ہے (کیوںکہ غسل کر لیا ہے)۔ میں تو آپ خائف تھا کہ شاید اپیا واقعی نالاں ہیں۔
 
جیہ

لائبریرین
ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بڑے بھیا غصل سے دل بھی صاف ہوتا ہے، میں تو سمجھتی تھی کہ صڑف منہ دھل جاتا ہے:)
 
ڈاکٹر عباس

محفلین
السلا علیکم۔لیں جی میں آج چپکے چپکے نہیں آئی ڈاکٹر بھائی اور شمشاد بھائی کی طرح میں اج دھڑلے سے آن موجود ہوں۔۔۔۔۔۔۔کیسے ہیں سب لوگ۔۔۔۔میری غیر موجودگی میں کس کس نے مجھے یاد کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وعلیکم سلام۔آپ کو عمرہ کی مبارک ہو۔اور اللہ آپ کا عمرہ قبول فرمائے۔ آمین
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top