نیند کے بارے میں کچھ سوالات

تعبیر

محفلین
:eek: ہائے نی زینبے وڈا جیئا شکریہ :)

کوئی بھی نہیں مجھے کسی غیر معمولی جگہ پے نیند نہیں اتی۔۔ مجھے تو اپنے بیڈ کے علاوہ مجبوری میں‌کسی دوسری جگہ بڑی مشکل سے نیند اتی ہے

اب پاکستان میں کیا کرینگی :confused:

لائٹ آف کرنے کے بعد میں ڈائجسٹ کی کوئی تازہ تازہ پڑھی ہوئی کہانی کو سوچتی ہوں اگر کوئی زاتی سوچ دماغ میں نا ہو تو پھر اسی میں‌نیند اجاتی ہے

کوئی قسط وار کہانی ہوتی ہے وہ؟؟؟

میں‌ٹی وی آن کرتی ہوں

واہ کیا ٹھاٹ ہیں

کبھی خیال نہیں‌کیا
ارے بابا جدھر کو چپلیں اتاری ہونگی۔ وہیں سے تو اتریں گے نا بیڈ سے

رات میں‌زیادہ تر 3 کبھی 4 گھنٹے سوتی ہوں مجھے صبح دوبارہ سونا پسند ہے دوپہر کی نسبت

ساری رات کیا کرتی ہو زینب :confused: :eek:
 
شمشاد

لائبریرین
کہا جاتا ہے کہ نیند سولی پر بھی آجاتی ہے ۔ نیند ہماری زندگی کا ایک ضروری حصہ ۔ آج اسی نیند کے متعلق ہی کچھ سوالات ہیں ۔امید ہے کہ یہاں کی سست قوم انکا جواب ضرور دیگی۔ اگر سب کے نہیں تو کم از کم کچھ کے ہی ۔ کیونکہ میں نے کافی محنت سے سب ٹائپ کیا ہے :(

1) ایسی کوئی تین غیر معمولی (unusual ) جگہیں جہاں آپ کو کبھی سونے کا اتفاق ہوا ہو۔

میں بہت دفعہ بہت سی جگہوں پر سویا ہوں۔ حتٰی کہ چلتے ٹرک کی چھت پر بھی سویا ہوں۔

2) کیا کبھی نیند میں کوئی خواب دیکھتے ہوئے نیند میں ہی آپ چیخے،ہنسے یا بڑبڑائے ہیں۔

آخری خبریں آنے تک ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

3) نیند میں بھی کچھ عجیب عادات ہوتی ہیں جو کہ ہمارے اختیار میں نہیں ہوتیں سو شرمائیں مت :grin: اور بتائیں اگر ان میں سے کوئی عادت آپ میں ہے تو ;)

1) نیند میں چلنا
- نہیں

2) خراٹے مارنا
- شاید کبھی کبھار جب بہت زیادہ تھکاؤٹ ہوئی ہوئی ہو۔

3) نیند میں بولنا
- نہیں

4) آدھی آنکھیں کھلی اور بند کر کے سونا
- آنکھیں بند کر کے ہی سوتا ہوں۔

5) سونے سے پہلےآپ نارملی کیا کرتے ہیں یا آپکا آخری کام (آنکھیں اور بتی بند کرنے کے علاوہ)
کچھ بھی کرتے ہوئے بستر پر جا کر ایکدم سے سو جاتا ہوں۔ کبھی تو چائے بھی مشکل سے ختم ہوتی ہے اور میں نیند کی وادیوں میں۔

6) جاگنے کے بعد پہلا کام (آنکھیں کھولنے اور باتھ روم جانے کے علاوہ )
ایک یا آدھ گلاس پانی پیتا ہوں۔

7) آپ کونسی سائیڈ پر سوتے ہیں۔ (دائیں یا بائیں)
آپ اٹھتے کونسی سائیڈ سے ہیں۔
دونوں کام بائیں طرف۔

8 ) روزانہ آپ کتنے گھنٹے سوتے ہیں ؟ رات کے علاوہ آپ اور کس ٹائم سونا زیادہ پسند ہے (صبح دوبارہ، دوپہر وغیرہ)
قسطوں میں سات گھنٹے سو لیتا ہوں۔ رات کے علاوہ دوپہر کو سونا پسند ہے۔

9) سونے کے لیے آپ کو کتنے تکیے درکار ہوتے ہیں۔
کبھی دو پتلے والے اور کبھی ایک جو ان دونوں کے برابر ہے۔

10) اگر آپ کو کوشش کے باوجود نیند نہ آئے تو آپ کیا کرتے ہیں یا اچانک آنکھ کھل جائے تو آپ کیا کرتے ہیں ۔
ایسا ویسے کم ہی ہوتا ہے۔ اگر کبھی ایسا ہو تو کمپیوٹر استعمال کرتا ہوں۔

11) کیا آپ روشنی میں سوتے ہیں ، ہلکے اندھیرے میں یا گھپ اندھیرے میں

روشنی ہو، اندھیرا ہلکا ہو یا گھپ، کوئی قید نہیں، میں ہر حال میں سو جاتا ہوں۔
 
ماوراء

محفلین
تعبیر، اگر سوال کسی سروے سے لیے ہیں تو اس سروے کا جواب بھی تو ہو گا کہ کون ٹھیک سوتا ہے اور کون نہیں؟؟

1) ایسی کوئی تین غیر معمولی (unusual ) جگہیں جہاں آپ کو کبھی سونے کا اتفاق ہوا ہو۔
ایک بار چھوٹے سے صوفے پر سونا پڑا تھا۔ لیکن ساری رات میں ایک پل کے لیے بھی نہ سو سکی تھی کہ اپنے بستر کے علاوہ کہیں بھی نیند نہیں آتی۔

2)کیا کبھی نیند میں کوئی خواب دیکھتے ہوئے نیند میں ہی آپ چیخے،ہنسے یا بڑبڑائے ہیں۔
نہیں، ایسا کبھی ہوا نہیں۔

3)نیند میں بھی کچھ عجیب عادات ہوتی ہیں جو کہ ہمارے اختیار میں نہیں ہوتیں سو شرمائیں مت اور بتائیں اگر ان میں سے کوئی عادت آپ میں ہے تو

1)نیند میں چلنا

2)خراٹے مارنا

3)نیند میں بولنا

4)آدھی آنکھیں کھلی اور بند کر کے سونا
ان میں سے کچھ بھی نہیں کرتی۔

4)سونے سے پہلےآپ نارملی کیا کرتے ہیں یا آپکا آخری کام (آنکھیں اور بتی بند کرنے کے علاوہ)
تین الارم لگاتی ہوں۔ (صبح آنکھ نہیں کھلتی، اس لیے ہر پندرہ منٹ کے بعد ایک الارم لگایا ہوتا ہے۔ اٹھتی آخری الارم پر ہی ہوں)

5)جاگنے کے بعد پہلا کام (آنکھیں کھولنے اور باتھ روم جانے کے علاوہ )
پہلا کام تو وقت دیکھنا ہی ہوتا ہے، لیکن صبح اٹھتے ساتھ اکثر میں جاب سے لیٹ ہو رہی ہوتی ہوں، جاب پر جانے کی تیاری یا کچن میں پہلے جاتی ہوں۔

6)آپ کونسی سائیڈ پر سوتے ہیں۔ (دائیں یا بائیں)
زیادہ تر دائیں۔ دائیں طرف نیند اچھی آتی ہے۔:d

آپ اٹھتے کونسی سائیڈ سے ہیں۔
بائیں طرف۔

7) روزانہ آپ کتنے گھنٹے سوتے ہیں ؟ رات کے علاوہ آپ اور کس ٹائم سونا زیادہ پسند ہے (صبح دوبارہ، دوپہر وغیرہ)
عام روٹین میں6 سے 7 گھنٹے۔ لیکن چھٹی والے دن ساری رات جاگنا اور صبح دیر تک سونا۔ ورنہ جب تھکی ہوں، اور نیند آئی ہو تو کسی وقت بھی آنکھ لگ جاتی ہے۔

( سونے کے لیے آپ کو کتنے تکیے درکار ہوتے ہیں
ایک۔

9)اگر آپ کو کوشش کے باوجود نیند نہ آئے تو آپ کیا کرتے ہیں یا اچانک آنکھ کھل جائے تو آپ کیا کرتے ہیں ۔
نیند تو بہت اچھی آتی ہے مجھے۔ اس لیے ایسا بہت ہی کم ہی ہوتا ہے کہ نیند نہ آئے۔ اور ایسا بھی کبھی نہیں ہو سکتا کہ آنکھ کھل جائے اور جاگ جاؤں۔ گھوڑے بیچ کر سوتی ہوں۔

10)کیا آپ روشنی میں سوتے ہیں ، ہلکے اندھیرے میں یا گھپ اندھیرے میں
ذرا سی بھی روشنی کمرے میں آ رہی ہو تو نیند نہیں آتی۔ اس لیے اندھیرے میں۔
 
شکریہ یا بٹن ابھی تک "نافرمانی" کا مرتکب ہو رہا ہے سو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔'شکریہ" قبول فرمائیے
 
زیک

مسافر
آپ اور تبلیغ :eek: کب کہاں اور کیسے

اس میں حیرانی کی کیا بات ہے؟ ویسے کئ مزے کے قصے ہیں اس تبلیغی دورے کے۔ گزرے وقت بلکہ صدی کی بات ہے۔ :grin:

یہ یوزمٹی کیا ہے؟؟؟

Yosemite National Park

کیا آپ lefty/left handed ہیں :confused:

ہاں۔

جب رات کو ہی آٹھ گھنٹے سو کر نیند پوری کر لینگے تو پھر تو سونا بالکل پسند نہیں ہو گا :rolleyes:

اگر نہ بھی پوری ہو تو بھی دن میں سونا اچھا نہیں لگتا۔
 
زینب

محفلین
:eek: ہائے نی زینبے وڈا جیئا شکریہ :)
ہاہاہاہاہا
اب پاکستان میں کیا کرینگی :confused:

پاکستان میں بھی اپنا گھر اپنا کمرا اپنا ہی بیڈ ہے بہن جی:grin:

کوئی قسط وار کہانی ہوتی ہے وہ؟؟؟
نہیں
واہ کیا ٹھاٹ ہیں

:grin:

ارے بابا جدھر کو چپلیں اتاری ہونگی۔ وہیں سے تو اتریں گے نا بیڈ سے

لو اپ نے بیڈ سے اترنے کا پوچھا ہی نہیں تھا۔۔۔۔۔نہیں تو میں بتا دیتی
ساری رات کیا کرتی ہو زینب :confused: :eek:

بہت سارے کام۔جو دن میں‌کیے جاتے ہیں وہ۔جیسے کپڑے استری کرنا وغیرہ:grin:
 
محسن حجازی

محفلین
کہا جاتا ہے کہ نیند سولی پر بھی آجاتی ہے ۔ نیند ہماری زندگی کا ایک ضروری حصہ ۔ آج اسی نیند کے متعلق ہی کچھ سوالات ہیں ۔امید ہے کہ یہاں کی سست قوم انکا جواب ضرور دیگی۔ اگر سب کے نہیں تو کم از کم کچھ کے ہی ۔ کیونکہ میں نے کافی محنت سے سب ٹائپ کیا ہے :(

ایسی کوئی تین غیر معمولی (unusual ) جگہیں جہاں آپ کو کبھی سونے کا اتفاق ہوا ہو۔
ایک دفعہ پنڈی کے ایک بازارمیں سائیڈ پر لگے تخت پر سویا تھا۔ سو تو نہیں سکا تھا بہرحال کوشش کی تھی۔

2)کیا کبھی نیند میں کوئی خواب دیکھتے ہوئے نیند میں ہی آپ چیخے،ہنسے یا بڑبڑائے ہیں۔
ہنسنا بھی ہوا ہے۔ چیخا بھی ہوں۔ بڑبڑانے کا بھی سنا ہے۔

3)نیند میں بھی کچھ عجیب عادات ہوتی ہیں جو کہ ہمارے اختیار میں نہیں ہوتیں سو شرمائیں مت :grin: اور بتائیں اگر ان میں سے کوئی عادت آپ میں ہے تو ;)
میری عادت ہے کہ میں کروٹ لیتے ہوئے اٹھ کر بیٹھتا ہوں اور پھر سوتا ہوں۔ اور دوسری عادت یہ کہ اگر نیند نہ آئے تو الٹا لیٹ کر سوتا ہوں۔

1)نیند میں چلنا
نہیں
2)خراٹے مارنا
نہیں
3)نیند میں بولنا
شاید ایک آدھ بار
4)آدھی آنکھیں کھلی اور بند کر کے سونا
نہیں

4)سونے سے پہلےآپ نارملی کیا کرتے ہیں یا آپکا آخری کام (آنکھیں اور بتی بند کرنے کے علاوہ)
دن بھر کا جائزہ لیتا ہوں۔ کوئی یاد آرہا ہو تو اسے میسج یا کال کرتا ہوں کہ I am missing you
5)جاگنے کے بعد پہلا کام (آنکھیں کھولنے اور باتھ روم جانے کے علاوہ )
موبائل چیک کرتا ہوں
6)آپ کونسی سائیڈ پر سوتے ہیں۔ (دائیں یا بائیں)
آپ اٹھتے کونسی سائیڈ سے ہیں۔
پتہ نہیں
7) روزانہ آپ کتنے گھنٹے سوتے ہیں ؟ رات کے علاوہ آپ اور کس ٹائم سونا زیادہ پسند ہے (صبح دوبارہ، دوپہر وغیرہ)
چھ گھنٹے
(8) سونے کے لیے آپ کو کتنے تکیے درکار ہوتے ہیں
ایک۔
9)اگر آپ کو کوشش کے باوجود نیند نہ آئے تو آپ کیا کرتے ہیں یا اچانک آنکھ کھل جائے تو آپ کیا کرتے ہیں ۔
بس سوچتا رہتا ہوں اندھیرے میں اس امید پر کہ نیند آجائے گی۔ بسا اوقات خیالی پلاؤ پکاتے پکاتے صبح کی اذانیں ہو جاتی ہیں۔ اور اگر مجھے یہ محسوس ہو کہ نہیں آئے گی تو کوئی کتاب اٹھا لیتا ہوں لائٹ جلاکر۔
10)کیا آپ روشنی میں سوتے ہیں ، ہلکے اندھیرے میں یا گھپ اندھیرے میں
گھپ اندھیرے میں۔ امی زیرو کا بلب جلا جاتی ہیں میں پھر بند کر دیتا ہوں۔
 
ظفری

لائبریرین
پاکستان جاتے ہوئے اتنی لمبی فلائٹس ہوتی ہیں۔تو تب بھی آپ نہیں سوتے۔
کبھی نہ کبھی اسکول یا کالج میں تو آنکھ لگ گئی ہو گی ۔ بور لیکچر کے دوران :grin:
اگر آپ سونے کی بات کررہیں ہیں‌ تو میں یقیناً نہیں سوتا ۔ ہاں البتہ غنودگی ضرور طاری ہوجاتی ہے ۔ اس کی وجہ Benadryl ہوتی ہے ۔ مگر نیند پھر بھی نہیں آتی ہے ۔
بور لیکچر میں نے کبھی اٹینڈ ہی نہیں کیئے ۔ :grin:

واہ کیا ہیرو والا اسٹائل ہے سونے کا ;) ارے ظفری کہیں ان ہی خطوط اور تصاویر کا تو نہیں سوچتے جن کا ذکر آپ نے پرس والے ٹاپک میں کیا تھا ;)
نہیں جی ۔۔۔۔ اور بھی غم ہیں زمانے میں محبت کے سوا ۔۔۔۔ ;)

یعنی آپ کافی پرسکون نیند سوتے ہیں ۔ویسے سونے سے پہلے تو سیدھے لیٹے ہاتھ باندھے کچھ سوچ رہے تھے ۔ یہ سائیڈ پر کیسے آگئے؟؟؟
ارے ۔۔۔ آپ سے کس نے کہا کہ میں پُرسکون نیند سوتا ہوں ۔ 5 ، 6 گھنٹے کی نیند میں ، کوئی 20 بار تو میں اٹھتا ہوں ۔ اور سونے سے پہلے ہاتھ باندھ کر تو صرف سوچتا ہوں مگر جب نیند کے آثار شروع ہوجاتے ہیں تو عادت کے مطابق دائیں کروٹ پر آجاتا ہوں ۔ ( آپ نے سونے سے سے پہلے کا کام پوچھا تھا ناں ۔ ;) )

سستی کی نہیں بلکہ رئیسوں کے چونچلے :grin:
جو بھی ہو ۔۔۔مگر اس چونچلوں یا سستی نے بعض اوقات بہت سے کام بگاڑے ہیں ۔

یا اللہ یہ سوچ ہے کیا جو سونے سے پہلے بھی ہوتی ہے اور بیچ میں اٹھنے پر بھی :confused: :eek:
یہی کہ ۔۔۔۔ یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ۔۔۔۔ ؟ ;)
 
تعبیر

محفلین
مجھے سخت غصہ آ رہا ہے کہ محفل کے ساتھ پھر پتہ نہیں کیا ہو گیا کہ آج یہ اتنا سلو ہے کہ اس بیچ میں آدھی دنیا کی سیر کر سکتی ہوں :mad:
سب کے جوابات بعد مین پڑھونگی اور جواب دونگی۔ ابھی کے لیے صرف شکریہ

:) :) :)

ضرور کیجیئے سوال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حاضر ہیں

یا اللہ میں کیا کروں :(

میرے پیارے سوہنے بھائی پلیز پیچھے ایک صفحہ پلٹ کر دیکھ لیں۔ وہاں سوال ہی نہیں بلکہ سوالات ملیں گے :)
 
زونی

محفلین
:) بہت بہت شکریہ۔ شووووووو ششششششویٹ (so sweet)

ارے اتنا شویٹتتتتتتتتتتت کہہ دیا ، اب مجھے بھڑوں سے بچنے کا بندوبست بھی کرنا پڑے گا :grin

اب یہ دوسرے کون ہیں :confused: جن سے پوچھ سکیں

مطلب میری ماں جی سے پوچھا جائے تو اور بھی انکشافات ہونگے;)

اٹھتے ہی دو گلاس :eek: پیٹ نہیں پھٹتا۔ مین اج تک ایک ساتھ دو گلاس نہیں پی سکتی :

نہیں دو گلاس پیتی ہوں ، دو لیٹر تو نہیں:grin: ارادہ تو چار گلاس کا ہوتا ھے لیکن دو ہی پئے جاتے ہیں، :grin:
صبح ناشتے سے پہلے پیتی ہوں دو گلاس اور ویسے بھی کھانے سے پہلے پانی پیتی ہوں ، اب تو عادت ہو گئی ھے خاصی ۔۔۔۔

ہائے کبھی مجھے بھی یہ عادت تھی اور میری نانی ایک زور کی لگاتی تھیں کہ سدھر جاؤ۔ لڑکیاں یوں نہیں سوتیں :(

میری مراد لیفٹ سائیڈ سے تھی ، لیکن کچھ سال قبل تک میں الٹا ہی سوتی تھی ، لیکن اب نہیں۔

:eek: یعنی نیند میں بھی سیر ہو رہی ہوتی ہے ;)

سیر تو نہیں لیکن جب نیند ٹھیک سے نہ آئے تو ایسا ہوتا ھے اکثر۔۔۔۔۔

[

کیا ہوا؟

:eek: آپ کشتی لڑتی ہو یا سوتی ہو

نہیں نیند میں جانے سے پہلے تکیہ سائیڈ پہ چلا جاتا ھے اور بازو تکیے کی جگہ لے لیتا ھے;)
 
تعبیر

محفلین
میں بہت دفعہ بہت سی جگہوں پر سویا ہوں۔ حتٰی کہ چلتے ٹرک کی چھت پر بھی سویا ہوں۔

:eek:
وہ کیوں :confused: مزا آیا ہو گا نا

آخری خبریں آنے تک ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ہی ہی ہی :grin: اگلی خبریں کب نشر ہونگی

2) خراٹے مارنا
- شاید کبھی کبھار جب بہت زیادہ تھکاؤٹ ہوئی ہوئی ہو۔

اپ کی صاف گوئی ہمیں پسند آئی :)

کچھ بھی کرتے ہوئے بستر پر جا کر ایکدم سے سو جاتا ہوں۔ کبھی تو چائے بھی مشکل سے ختم ہوتی ہے اور میں نیند کی وادیوں میں۔

:eek: بچے اس طرح سوتے ہیں نا ویسے :confused:

ایک یا آدھ گلاس پانی پیتا ہوں۔

سب نے زیادہ تر یہی جواب دیا ہے :)

دونوں کام بائیں طرف۔

آپ بھی بائیں باتھ سے کام کرتے ہیں :confused:
 
شمشاد

لائبریرین
وہ کیوں مزا آیا ہو گا نا

ایک دفعہ وزیر آباد سے پنڈی تک ٹرک میں سفر کیا تھا، رات کا وقت تھا، گرمی کا موسم تھا۔ سارے دن کا بھی جاگا ہوا تھا، تو پاکستانی ٹرکوں کے کیبن کے اوپر جو چھوٹی سی چھت ہوتی ہے اس میں جا کر سویا تھا۔ مزہ تو آنا ہی تھا کہ ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا لگ رہی تھی۔

ہی ہی ہی اگلی خبریں کب نشر ہونگی

اگلی خبریں بھی پچھلی خبروں جیسی ہی ہوں گی۔

اپ کی صاف گوئی ہمیں پسند آئی

جو سچ ہے وہ لکھ دیا۔

بچے اس طرح سوتے ہیں نا ویسے

جی ہاں، بس ان میں اور مجھ میں فرق یہ ہے کہ وہ کہیں بھی سو جاتے ہیں۔

آپ بھی بائیں باتھ سے کام کرتے ہیں

نہیں۔ میں دائیں ہاتھ سے کام کرتا ہوں۔
 
تعبیر

محفلین

تعبیر، اگر سوال کسی سروے سے لیے ہیں تو اس سروے کا جواب بھی تو ہو گا کہ کون ٹھیک سوتا ہے اور کون نہیں؟؟

نہیں ماوراء وہاں جواب نہیں تھے کہ وہ ایک انگلش فارم تھا اور اس میں ممبرز نے اسی طرح بس جواب دیے تھے۔

ایک بار چھوٹے سے صوفے پر سونا پڑا تھا۔ لیکن ساری رات میں ایک پل کے لیے بھی نہ سو سکی تھی کہ اپنے بستر کے علاوہ کہیں بھی نیند نہیں آتی۔

ہاہاہا میں وہ سب سوچ کر مسکرا رہی ہوں :)

تین الارم لگاتی ہوں۔ (صبح آنکھ نہیں کھلتی، اس لیے ہر پندرہ منٹ کے بعد ایک الارم لگایا ہوتا ہے۔ اٹھتی آخری الارم پر ہی ہوں)

نیند کا تو پھر بھی ستیاناس تو ہو ہی جاتا ہو گا اور ٹینشن مین نیند بھی نہیں آتی پھر ۔آپ الارم snooze پر لگا لیا کریں۔ میں نے ایک دفعہ عقلمندی کی تھی اے۔ایم کے بجائے پی ایم کا الارم لگا لیا تھا۔ اب تو موبائلز نے کام ہی آسان کر دیا ہے۔

پہلا کام تو وقت دیکھنا ہی ہوتا ہے،

غلط آپ کا پہلا کام بلکہ دوسرا اور تیسرا کام بھی وقفے وقفے سے الارم بند کرنا ہوتا ہے ;) :grin:

زیادہ تر دائیں۔ دائیں طرف نیند اچھی آتی ہے۔:d

وہ کیوں :confused:

نیند تو بہت اچھی آتی ہے مجھے۔ اس لیے ایسا بہت ہی کم ہی ہوتا ہے کہ نیند نہ آئے۔ اور ایسا بھی کبھی نہیں ہو سکتا کہ آنکھ کھل جائے اور جاگ جاؤں۔ گھوڑے بیچ کر سوتی ہوں۔

کتنی لکی ہیں آپ۔ ماشاءاللہ
گھوڑے بیچنے والی کا ثبات تین تین الارم بھی ہیں :grin:

ذرا سی بھی روشنی کمرے میں آ رہی ہو تو نیند نہیں آتی۔ اس لیے اندھیرے میں۔

آپ کی طرف کا تو نہیں پتہ پر یہاں پردوں/بلائیڈز سے بھی روشنی آ رہی ہوتی ہے۔
 
تعبیر

محفلین
:eek: :eek: :eek: واہ بھائی یہاں تو بڑی بڑی ہستیاں آئی ہیں ۔ خوش آمدید چھوٹے بھائی :)
۔

ایک دفعہ پنڈی کے ایک بازارمیں سائیڈ پر لگے تخت پر سویا تھا۔ سو تو نہیں سکا تھا بہرحال کوشش کی تھی۔

آپ وہاں کیا کر رہے تھے :confused: کہیں چاند رات کو چوڑیوں کا اسٹال تو نہیں لگایا تھا نا :grin:

ہنسنا بھی ہوا ہے۔ چیخا بھی ہوں۔ بڑبڑانے کا بھی سنا ہے۔

:grin: ہاہاہا یعنی آپ کو اور مجھے کوئی نیند میں بھی چپ نہیں کرا سکتا

میری عادت ہے کہ میں کروٹ لیتے ہوئے اٹھ کر بیٹھتا ہوں اور پھر سوتا ہوں۔ اور دوسری عادت یہ کہ اگر نیند نہ آئے تو الٹا لیٹ کر سوتا ہوں۔

:eek: پہلا جملہ مذاق میں لکھا ہے نا

این چہ چکر است :grin: ;)

موبائل چیک کرتا ہوں

جنہیں آپ نے I am missing you کا مسیج کیا ہوتا ہے وہ کیا صبح میں جواب دیتے ہیں

بس سوچتا رہتا ہوں اندھیرے میں اس امید پر کہ نیند آجائے گی۔ بسا اوقات خیالی پلاؤ پکاتے پکاتے صبح کی اذانیں ہو جاتی ہیں۔ اور اگر مجھے یہ محسوس ہو کہ نہیں آئے گی تو کوئی کتاب اٹھا لیتا ہوں
لائٹ جلاکر

ایک اور ظفری :eek: ایک شعر ہے فضول سا کہ

سنا ہے کہ عشق میں نیند نہیں آتی ہے
کوئی ہم سے بھی عشق کر لے کہ ہمیں نیند بہت آتی ہے

کیا ایسا ہی مسئلہ ہے نیند نہ آنے کا :confused:

گھپ اندھیرے میں۔ امی زیرو کا بلب جلا جاتی ہیں میں پھر بند کر دیتا ہوں۔

mama's boy :grin:
 
محسن حجازی

محفلین
نہیں میں شاید اٹھ کر بیٹھ کر ہی کروٹ لیتا ہوں میرا ایکسیڈنٹ ہوا تھا کوئی چھ سال قبل اور clivical bone ٹوٹ گئی تھی اس کے بعد سے عادت بن گئی۔
جن کو میسیج کرتا ہوں ان کی اسی وقت کال آ جاتی ہے۔:grin:
 
سوچتا ہوں کہ اوسطاً چار گھنٹے ہی سہی پر سوتا تو میں بھی ہوں۔ لہٰذا ان سوالوں‌کے جواب مجھے بھی دے دینا چاہئے۔ :)
ویسے میرا لگاتار جاگتے رہنے کا ریکارڈ تین دن اور دو راتوں پر مشتمل ہے۔

1) ایسی کوئی تین غیر معمولی (unusual ) جگہیں جہاں آپ کو کبھی سونے کا اتفاق ہوا ہو۔

1: بستر پر
2: چھت/فرش پر
3: ٹرین کی برتھ پر

یہ تو غیر معمولی جگہوں کی فہرست تھی اس کے علاوہ معمولی جگہیں جہاں‌ لوگ اکثر سو جاتے ہیں ان میں میرے تجربات درج ذیل ہیں۔ پر سارے ہی قصے بچپن کے ہیں۔ اب بڑھاپے میں ویسی نیند کہاں۔

1: جمعہ کے خطبے میں
2: کلاس میں
3: پیڑ کی شاخ پر
4: کھیت کی منڈیر پر
5: سائیکل پر
6: کندھے پر

2)کیا کبھی نیند میں کوئی خواب دیکھتے ہوئے نیند میں ہی آپ چیخے،ہنسے یا بڑبڑائے ہیں۔

ہاں ایک بار چیخا ہوں بہت بچپن کی بات ہے غالباً طفلاں کا طالب علم تھا، خواب میں ایک عجیب الخلقت جانور میری ایک ہم جماعت بچی کو دوڑا رہا تھا۔ میں نے اسے بچانے کی کوشش کی تو میرے پیچھے پڑ گیا۔ تب میری چیخ نکل گئی اور پھر امی کے پاس جاکے سویا۔

3)نیند میں بھی کچھ عجیب عادات ہوتی ہیں جو کہ ہمارے اختیار میں نہیں ہوتیں سو شرمائیں مت :grin: اور بتائیں اگر ان میں سے کوئی عادت آپ میں ہے تو ;)

1)نیند میں چلنا

2)خراٹے مارنا

3)نیند میں بولنا

4)آدھی آنکھیں کھلی اور بند کر کے سونا

باقی عادتوں کی نشاندہی تو اب تک کسی نے نہیں کی ہاں نیند میں بولنے کا جہاں تک معاملہ ہے تو میں نے نیند میں تو نہیں ہاں جاگتے ہوئے دانستہ نیند میں بولنے والوں کی طرح بولنے کی ایکٹنگ کی ہے اور اتنی معقول کی ہے کہ لوگوں کو میرے گہری نیند میں ہونے کا یقین ہو جاتا تھا۔ پر یہ بھی بچپن کے کھیل تھے۔

4)سونے سے پہلےآپ نارملی کیا کرتے ہیں یا آپکا آخری کام (آنکھیں اور بتی بند کرنے کے علاوہ)

آج کل تو سونے سے پہلے محفل گردی ہی کر رہا ہوتا ہوں۔ کبھی کبھار توفیق ہو جائے تو لیپ ٹاپ کو ہائبر نیٹ کر دیتا ہوں ورنہ کروٹ لیا اور سوگئے بغل میں لیپ ٹاپ انگلیوں کے لمس کا منتظر پڑا ہوتا ہے۔

5)جاگنے کے بعد پہلا کام (آنکھیں کھولنے اور باتھ روم جانے کے علاوہ )

لیپ ٹاپ کا انتظار دور کرتا ہوں اور اگر لڈ بند ہوگئی ہوتی ہے تو اسے کھولتا ہوں یہ الگ بات ہے کہ اس کی روشنی اور چوندھ سے میری آئی لڈ (پپوٹے) بند ہو جاتے ہیں۔ اور پھر تھوڑا تھوڑا کر کے آنکھیں کھولتا ہوں۔

6)آپ کونسی سائیڈ پر سوتے ہیں۔ (دائیں یا بائیں)
آپ اٹھتے کونسی سائیڈ سے ہیں۔

کبھی غور نہیں کیا۔ آج کل میں یہاں لکھنے کے لئے غور کرنے کا سوچا تو کمبخت نہ تو سوتے وقت یاد رہا اور نہ ہی جاگتے وقت۔

7) روزانہ آپ کتنے گھنٹے سوتے ہیں ؟ رات کے علاوہ آپ اور کس ٹائم سونا زیادہ پسند ہے (صبح دوبارہ، دوپہر وغیرہ)

اوسطاً چار گھنٹے سوتا ہوں۔ دن کے کسی حصے میں سونا قطعی ناپسند ہے اور کبھی نیند بھی نہیں آتی اگر چاہوں بھی تو۔ میرے خیال میں جب سے ہوش سنبھالا ہے تب سے دن میں صرف اتنی مرتبہ سویا ہوں کہ انگلیوں پر شمار کیا جا سکے۔ وہ بھی عموماً طبیعت ناساز ہونے پر۔

(8) سونے کے لیے آپ کو کتنے تکیے درکار ہوتے ہیں

سونے کے لئے تو ایک ہی تکیہ کافی ہے۔ بسا اوقات نہ بھی ہو تو بھی مسئلہ نہیں۔ ہاں جب تک سسٹم پہ کام کر رہا ہوتا ہوں تب تک ٹیک لگانے کو دو سے تین تکئے استعمال کرتا ہوں۔

9)اگر آپ کو کوشش کے باوجود نیند نہ آئے تو آپ کیا کرتے ہیں یا اچانک آنکھ کھل جائے تو آپ کیا کرتے ہیں ۔

نہیں آتی تو نہ آئے کہیں میں نیند کا غلام ہوں۔ میں تو سونے کی کوشش کبھی نہیں کرتا۔ جاگوں گا تو کوئی کام ہی کر رہا ہونگا۔ اب یہ کمبخت تو ٹانگ اڑانے آہی جاتی ہے۔

10)کیا آپ روشنی میں سوتے ہیں ، ہلکے اندھیرے میں یا گھپ اندھیرے میں

عموماً اندھیرے میں سوتا ہوں۔ پر اس کی بہت زیادہ پروا نہیں کرتا۔ اگر روشنی ہوئی تو آنکھوں پہ ہاتھ رکھ کر سو رہوں گا۔

شب بخیر (حالانکہ ہمارے ہاں دوپہر کا وقت ہے) :)
 
محسن حجازی

محفلین
آپی کو mama'sboy کا کس نے بتایا؟:eek:
عشق اگر آپ سے کیا جائے تو آپ کو اور بھی نیند آتی ہے اور اگر آپ کسی سے کریں تو پھر اڑ جاتی ہے۔:grin:
 
کہا جاتا ہے کہ نیند سولی پر بھی آجاتی ہے ۔ نیند ہماری زندگی کا ایک ضروری حصہ ۔ آج اسی نیند کے متعلق ہی کچھ سوالات ہیں ۔امید ہے کہ یہاں کی سست قوم انکا جواب ضرور دیگی۔ اگر سب کے نہیں تو کم از کم کچھ کے ہی ۔ کیونکہ میں نے کافی محنت سے سب ٹائپ کیا ہے :(
سست قوم؟ آپی! آپ کے شروع کیے ہوئے سبھی موضوعات ایکٹو ہیں۔۔۔ پھر ہم سست قوم کیسے ہوئے :confused:

1 ) ایسی کوئی تین غیر معمولی (unusual ) جگہیں جہاں آپ کو کبھی سونے کا اتفاق ہوا ہو۔
ہمممممم۔۔۔۔ مجھے یاد نہیں پڑتا۔ سوائے بس میں سفر کے دوران سونے کے۔۔۔۔

2)کیا کبھی نیند میں کوئی خواب دیکھتے ہوئے نیند میں ہی آپ چیخے،ہنسے یا بڑبڑائے ہیں۔
جب چھوٹا تھا تو شاید ایسا ہوا ہو لیکن اب نہیں ہوتا۔

3)نیند میں بھی کچھ عجیب عادات ہوتی ہیں جو کہ ہمارے اختیار میں نہیں ہوتیں سو شرمائیں مت :grin: اور بتائیں اگر ان میں سے کوئی عادت آپ میں ہے تو ;)

1)نیند میں چلنا

2)خراٹے مارنا

3)نیند میں بولنا
4)آدھی آنکھیں کھلی اور بند کر کے سونا
خراٹے لینے کی عادت تو کبھی نہیں رہی مجھے۔۔۔ نیند میں کبھی کبھی بولتا ہوں۔۔۔ ہاں، نیند میں چلنا ایک، دو بار ہوا تھا۔۔۔ کہ میرا کمپیوٹر خراب ہوا تو مجھے اس کی بہت ٹینشن ہوگئی تھی۔۔۔ باقی سب جاگ رہے تھے اور میں ہی سویا تھا بس۔۔۔ تو میں نیند میں چلتا ہوا ان کے کمرے میں آیا اور ابو سے کمپیوٹر کے بارے میں کچھ کہہ کر واپس جاکر لیٹ گیا۔۔۔ سب دوڑے دوڑے آئے پیچھے کہ کیا ہوا ہے اسے۔۔۔ بعد میں کافی دنوں تک امی رات کو گھر کا دروازہ لاک کرکے چابی چھپاکر سوتی تھیں کہ کہیں کسی دن نیند میں گھر سے باہر ہی نہ نکل جاؤں۔ :lll:
آدھی آنکھیں کھلی اور بند کرکے سونے کی عادت نہیں مجھے۔۔۔ یہ میرا چھوٹا بھائی سوتا ہے ایسے۔۔۔ اس کو دیکھو تو سمجھ ہی نہیں آتا کہ سو رہا ہے یا جاگ رہا ہے۔

4)سونے سے پہلےآپ نارملی کیا کرتے ہیں یا آپکا آخری کام (آنکھیں اور بتی بند کرنے کے علاوہ)
میں عموما عشاء کی نماز پڑھتا ہوں سونے سے پہلے۔۔۔ بالکل آخری وقت۔

5)جاگنے کے بعد پہلا کام (آنکھیں کھولنے اور باتھ روم جانے کے علاوہ )
پانی پیتا ہوں۔

6)آپ کونسی سائیڈ پر سوتے ہیں۔ (دائیں یا بائیں)
آپ اٹھتے کونسی سائیڈ سے ہیں۔
کوئی مخصوص نہیں۔۔۔ دونوں طرف۔

7) روزانہ آپ کتنے گھنٹے سوتے ہیں ؟ رات کے علاوہ آپ اور کس ٹائم سونا زیادہ پسند ہے (صبح دوبارہ، دوپہر وغیرہ)
5 سے آٹھ گھنٹے۔۔۔ پسند تو خیر ہر وقت کا سونا ہے، بس نیند اچھی آنی چاہئے۔ ;)

(8) سونے کے لیے آپ کو کتنے تکیے درکار ہوتے ہیں
عموما ایک تکیہ لیتا ہوں لیکن دوسرا تکیہ مل جائے تو اچھا رہتا ہے۔۔۔ اس کو بانہوں میں لے کر سوتا ہوں۔ :grin:

9)اگر آپ کو کوشش کے باوجود نیند نہ آئے تو آپ کیا کرتے ہیں یا اچانک آنکھ کھل جائے تو آپ کیا کرتے ہیں ۔
موبائل فون سے لگ جاتا ہوں یا کمپیوٹر کھول لیتا ہوں۔

10)کیا آپ روشنی میں سوتے ہیں ، ہلکے اندھیرے میں یا گھپ اندھیرے میں
گھپ اندھیرے میں سونا پسند ہے لیکن کسی بھی حالت میں سوجاتا ہوں۔
 
Top