فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

مغزل

محفلین
کیا کہیں اور کیا لکھیں ہم کیا خبر کیسے لکھیں
ہم کہ بس ممنون ہیں مشکور ہیں سب کے جناب
 

محسن حجازی

محفلین
بھئی ہم نے تو بہت کوشش کی کہ ہم بھی کچھ کہیں اور سنا کریں سب ۔۔۔۔ مگر ایسا ہو نہیں سکا ، استادِ محترم اور وارث بھائی نے ہمارے لیئے بہت مغز مارا ۔ مگر ہم بھی کچھ ایسے نالائق ثابت ہوئے کہ علم و عروض سے واقفیت ہوکے ہی نہیں دی ۔ وارث بھائی نے ہمارے لیئے علم و عروض کے ذخیرے سے اپنے تجربات کی روشنی میں بہت بہت آسان کلیئے سمجھائے ۔ مگر تقطیع کا عمل سمجھ نہیں آیا ۔ اور جو کچھ آمد پہلے ہو جاتی تھی ، اس کے بھی سوتے خشک ہوگئے ۔ آج فی البدیہہ کا حوالہ دیکھا تو یاد آیا کہ کبھی ہم بھی یہاں سے پانی بھرتے تھے ۔ مگر ہمارے مشکیزے میں ہمیشہ سوراخ رہا ۔ آہ ۔۔

صاحب سوتے تو خشک ہوں گے جب شعور کے پردے پر ابھرتے ہر لفظ کو تولا کریں گے۔:grin:
یہ علم عروض ہم کو بھی برابر سمجھ نہیں آیا گو کچھ کتابچوں سے مغزماری کی لیکن حالت یہی ہوئی کہ شعر گوئی سے توبہ پر منتنج ہوئی۔ گو ہم اپنے تئیں اس بانجھ پن کا الزام واردات قلبی سے تہی دامنی کو دیتے ہیں، تاہم اب دریافت یہ ہوا کہ علم عروض کا بھی خاصا ہاتھ ہے۔:rolleyes:

فیصل بھائی آپ نے تو کمال کر دیا انور شعور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا:cool:
 

ظفری

لائبریرین
بجا ارشاد فرمایا محسن بھائی ۔۔۔ یہی کچھ حال ہمارا بھی ہوا ۔ مگر اندر حبس اتنا بڑھ جاتا ہے کہ بیان سے باہر ہے ۔ سوچتا ہوں کہ نثر کی طرف توجہ دوں ۔ :(
 

محسن حجازی

محفلین
صاحب براہ راست نثر کو حبس کے خاتمے کو استعمال میں لایا جائے تو ہمیں محسوس ہوتا ہے تحریر نہیں گویا اقبال جرم ہے بس ہمارے دستخط باقی ہیں۔ :grin: اب دو مصرعوں میں کیا خوبی ہے کہ ہر کوئی اپنے فہم کے مطابق تفہیم پاتا ہے اور معاملہ بھی بھری بزم میں کھلنے نہیں پاتا حبس بھی دور ہو جاتا ہے۔ ہینگ لگے نہ پھٹکری رنگ بھی چوکھا۔;)
 

مغزل

محفلین
یہ جو ڈیڑھ مصرعوں کی ہے غزل اسے آپ سن کے ہوں کیوں پزل
کہ ردیف ہی میں کمال ہے ، یہ عجیب صورتحال ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بھئی ہم نے تو بہت کوشش کی کہ ہم بھی کچھ کہیں اور سنا کریں سب ۔۔۔۔ مگر ایسا ہو نہیں سکا ، استادِ محترم اور وارث بھائی نے ہمارے لیئے بہت مغز مارا ۔ مگر ہم بھی کچھ ایسے نالائق ثابت ہوئے کہ علم و عروض سے واقفیت ہوکے ہی نہیں دی ۔ وارث بھائی نے ہمارے لیئے علم و عروض کے ذخیرے سے اپنے تجربات کی روشنی میں بہت بہت آسان کلیئے سمجھائے ۔ مگر تقطیع کا عمل سمجھ نہیں آیا ۔ اور جو کچھ آمد پہلے ہو جاتی تھی ، اس کے بھی سوتے خشک ہوگئے ۔ آج فی البدیہہ کا حوالہ دیکھا تو یاد آیا کہ کبھی ہم بھی یہاں سے پانی بھرتے تھے ۔ مگر ہمارے مشکیزے میں ہمیشہ سوراخ رہا ۔ آہ ۔۔

ظفری بھائی مجھے لگتا ہے آپ نے عروض کے بہانے شاعری سے پیچھا چھڑا لیا ہے وگرنہ یہ کوئی اتنا مشکل تو نہیں :)

نہیں مشکل کوئی بھی کام یارا
ہے یہ دو جمع دو کا کھیل سارا

تصوّر میں ہو گر اک چاند چہرہ
سَمَجھیئے شعر چمکا مثلِ تارا ;)
 
کل رات کو بیٹھے بیٹھے ایسے ہی ارکان کی فہرست کھول لی ۔ دیکھا تو ایک خیال ذہن میں آیا جے جامہ تحریر پہنا دیا ۔ اب یہ شاعری ہے یا نہیں اسکا فیصلہ آپ لوگ کریں گے ۔ فی البدیہہ ۔ فی البدیع یا فی البدیہ کی بحث علمی بحث ہے ۔ مجھ کم علم کو اس سلسلے میں کچھ علم نہیں ہے ۔ الف عین صاحب کی محبت ہے کہ مجھے شاہ فیصل قرار دیا لیکن من آنم کہ من دانم ۔ باسم صاحب کی رائے صائب ہے مگر میں سمجھا کہ یہ تھریڈ صرف فی البدیہہ تحریر کرنے کے لئے ہے مگر بعد میں علم ہوا کہ ارے یہ علمی تھریڈ ہے جس میں فی البدیہہ تحریر کی "بھی" اجازت ہے ۔
محسن بھائی پسندیدگی کا شکریہ ۔ لیکن انور شعور صاحب تو "پروفیشنل" ہیں نا۔۔۔؟ میں بھی امجد اسلام امجد ۔ لطیف ساحل ۔ سیف اللہ خالد اور ضیاء الرحمن صاحب کا شاگرد ہوں ۔ اب ان کے سائے میں رہ کے شاعر تو نہیں البتہ "سائر' بن گیا۔



آپ سب کی محبتوں کا شکر گزار ۔

فیصل
 

مغزل

محفلین
کیسا ہوں مہمان
محسن سے ملکر بھی میں
اب تک ہوں نادان

جناب ہائیکو حاضر ہے۔۔
 
واہ کیا شاگردی ہے جناب والا! سائر نہیں ساحر سمجھ لیجئے حقیقت کے قریب رہے گا۔


یقین نہیں آرہا ۔ میں اسلامیہ کالج سول لائنز کا سابقہ طالبعلم ہوں ۔ 1991 میں ہمیں اردو جناب لطیف ساحل اور سیف اللہ خالد پڑھایا کرتے تھے جبکہ انگریزی کے لئے ہم لوگ جناب مرحوم دلدار پرویز بھٹی صاحب کے علاوہ جناب سعد اللہ شاہ اور جناب امجد اسلام امجد سے مستفید ہوتے تھے ۔ ضیاء الرحمن صاحب ہمارے اسکول کے میٹرک کے اردو اور انگریزی کے استاد ہوا کرتے تھے ۔ ڈاکٹر معروف صاحب سول لائنز کالج کے پرنسپل تھے اور پاکستان کے پہلے(میرے علم کے مطابق) پی ایچ ڈی اقبالیات تھے ۔

کبھی ہم بھی تھے فارانیئین
روزانہ کالج جاتے تھے
کالج جانا بس مت پڑھنا
یہ سبق سدا دہراتے تھے
اس روٹ پہ ہم بس والوں کو
بدمعاشی خوب دکھاتے تھے





 
عشق، محبت اور سگریٹ
تینوں آتش بازی ہیں۔۔۔!
تینوں کا انجام دھواں
تینوں یاماکازی ہیں
تینوں میں ہے موت چھپی
پھر بھی عادی راضی ہیں
 

محسن حجازی

محفلین
ارے فیصل بھائی شک کیوں کروں گا، شک کے پیچھے ر لگا لیجئے۔ یعنی رشک کر رہا تھا۔
واہ کیا آتش بازی ہے۔
وارث بھائی آپ نے بھی خوب figure it کروایا ہے۔:grin:
 
Top