امجد علوی نستعلیق

علوی امجد

محفلین
حسب وعدہ فانٹ اپ لوڈ کررہا ہوں۔ یہاں سے ڈانلوڈ کرلیں۔

http://www.alvitechnologies.com/downloads/Amjad Alvi Nasteelq.rar

یہ چونکہ میرا پہلا پراجیکٹ تھا اس لئے ہوسکتا ہے کہ آپ کو اس کے اندر کچھ چیزیں بہتر نہ لگیں۔ لیکن حقیقت ہے کہ میں نے اس ابتدائی جھٹکے کے بعد بہت کچھ سیکھا۔ اس فانٹ میں ان پیج کے ساری لائبریریوں کو بغیر ترتیب کئے اکھٹا کیا گیا ہے۔ لیکن اس کے لک اپس کی مدد سے انہیں ترتیب دیا جاسکتا ہے۔

آپ لوگ دیکھ لیں کہ یہ کتنا کام دے سکتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
امجد، میرے کمپیوٹر پر وائرس سکینر نے اس فائل میں کچھ پرابلم ڈیٹیکٹ کی ہے۔ آپ پلیز ایک مرتبہ اسے سکین کرکے دیکھ لیں تاکہ ہم اسے بے خطر ہو کر ڈاؤنلوڈ کر سکیں۔
 

علوی امجد

محفلین
میرے پاس Symentec کا Endpoint Protectionورژن 11 ہے اور اس نے اس نے اس فائل میں کوئی وائرس ڈیٹیکٹ نہیں کیا۔ میں نے ابھی پھر اس کو سکین کیا تھا۔ لیکن یہاں‌پر ایک سوال ذہن میں آتا ہے کہ کیا TTF فائل بھی وائرس انفیکٹیڈ ہو سکتی ہے۔
 

arifkarim

معطل
فانٹ میں‌کوئی وائرس نہیں ہے۔ اسے میں نے ابھی وولٹ میں لوڈ کیا ہے۔ :) فائل کمپائل بھی ٹھیک ہو رہی ہے۔
علوی بھائی؛ کیا اس فائل میں‌ مسئلہ تب پیش آتا ہے جب اسکا سائز 12 ایم بی سے زیادہ ہو؟
 

علوی امجد

محفلین
جی ہاں جب یہ 12mb سے زیادہ ہوجائے تو کمپائل نہیں ہوپاتی۔ جس کا حل نہ پاکر میں نے اس فانٹ پر کام ہی چھوڑ دیا تھا۔ ویسے اس کے سارے لک اپس میرے پاس ٹائپ شدہ ہیں۔ اگر ضرورت ہو تو استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

فانٹ کو ٹیسٹ کرنے کے لئے ورڈ میں بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھ کر دیکھیئے۔
 

arifkarim

معطل
جی ہاں جب یہ 12mb سے زیادہ ہوجائے تو کمپائل نہیں ہوپاتی۔ جس کا حل نہ پاکر میں نے اس فانٹ پر کام ہی چھوڑ دیا تھا۔ ویسے اس کے سارے لک اپس میرے پاس ٹائپ شدہ ہیں۔ اگر ضرورت ہو تو استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

فانٹ کو ٹیسٹ کرنے کے لئے ورڈ میں بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھ کر دیکھیئے۔

ٹھیک ہے۔ یعنی لگچرز ایڈیشن کیلئے ہمیں پھر Asiafont Studio ہی کو استعمال کرنے پڑے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
لیں جی میں نے بھی اسے ڈاؤنلوڈ کر لیا ہے اور اس مرتبہ وائرس سکینر نے بھی شکایت نہیں کی ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
میں نے ڈاؤن لوڈ تو کیا ہے لیکن میں اسے نہیں دیکھ پاؤں گا کیوں کہ لینکس پر میرے پاس ٹولز نہیں ہیں۔ میرا خیال ہے کہ اس میں پاک نستعلیق فٹ کیا جا سکتا ہے۔
 

jawad101

محفلین
السلام علیکم ، علوی امجد صاحب بہت خوب ، آپ نے تو دو سال پہلے ہی لیگچر بیس فونٹ پر کام شروع کیا ہوا تھا :)ٍ آپ نے بھی نستعلیق نما کو ہی استعمال کیا ہے۔ آپ نے جو الف ، ب ، وغیرہ سے شروع ہونے والے الفاظ کے لیے الگ ٹیبلز استعمال کیے ہیں، کیا اِس سے آپ کا کام زیادہ مشکل نہیں ہوا؟ جیسے ان پیج میں لیگچر اس طرح شرورع ہو رہے ہیں ۔ جثیمو، چغلیو، سفینے، شیعیت، سہیلیا ۔ کیا یہ بہتر نہ ہوتا کہ آپ اِسی طرح سے لگیچز شامل کرتےجاتے، آپ کا کام زیادہ آسان ہوتا۔ الگ الگ ٹیبلز سے تو یہ ہو گا کہ آپ کو جب جثیمو کا لگیچر نظر آئے گا تو آپ ج کے ٹیبل میں جائیں گے اور پھر اس میں انٹری کرئیں گے، جب چغلیو کا لگیچر آئے گا تو چ کے ٹیبل میں جا کر انٹری کریں گے۔ اس طرح سے تو انٹریز کرنا بہت زیادہ مشکل ہو جاتا ہے۔ اور پھر کیا پروگرام کو کوئی فرق پڑے گا آپ نے الگ الگ لفظ سے شروع ہونے والے ٹیبلز بنائے ہیں۔(رفتار تو وہی رہے گی) جب میں نفیس ویب نسخ فونٹ میں لگیچر شامل کر رہا تھا تو میری سپیڈ تقریباً تین سکینڈ میں ایک لگیچر تھی۔:)
میں نے دیکھا ہے کہ آپ نے وولٹ میں تقریباً 4700 لگیچر شامل کیے ہیں۔ آپ نے لکھا ہے کہ اس کے بعد وولٹ میں ایرر آ جاتا ہے۔ جب میں بھی نفیس ویب نسخ میں لگیچر شامل کر رہا تھا تو میرے ساتھ تقریباً 5000 لیگچر کے بعد یہی مسئلہ آیا تھا۔ اور میں اس پروجیکٹ کو ختم کرنے کا سوچ رہا تھا۔لیکن تین چار دن بعد مجھے اس کا حل مل گیا تھا۔ وولٹ میں Tools کے مینو میں Options میں جائیں اور Use Extension lookups اورUse PairPosFormat2 for pair positing کو enable کر دیں ، اس کے بعد آپ تمام لگیچر شامل کر سکتے ہیں اور وولٹ میں کوئی ایرر نہیں آئے گا۔
آپ نے بتایا کہ آپ نے دو سال پہلے اس فونٹ پر کام شروع کیا تھا، شاید اُس وقت وولٹ میں یہ دو آپشن ہی نہیں تھے، اِسی لیےاُس وقت آپ کو کامیابی نہیں ہو سکی۔
نسخ بیس فونٹس کے لیے لگیچز کی انٹری کرنا اتنا مشکل تو نہیں،لیکن پھر بھی محنت تو کرنا پڑتی ہے۔ لیکن کوئی چھوٹا سا پروگرام بھی بنایا جاسکتا ہے جو الفاظ کی لسٹ سے وولٹ ٹیبلز کے لک آپس بنا سکے۔ میرے پاس Quran Publishing System کے فونٹس موجود ہیں اور میں سوچ رہا ہوں کہ کوئی چھوٹا سا پروگرام بنا لوں ، جس سے مجھے صرف اعراب کے ساتھ الفاظ کی ایک لسٹ لکھنی پڑےاور پروگرام خود ہی وولٹ ٹیبلز بنا دے ۔
لیکن نستعلیق فونٹ کے لیے شاید ایسا پروگرام بنانا بہت مشکل ہے۔ محسن حجازی صاحب نے چونکہ خود پاک نستعلیق بنایا ہوا ہے، اس لیے وہ تو اپنے فونٹ کا لک اپس ٹیبلز بنا سکتے ہیں۔ لیکن کسی دوسرے نستعلیق فونٹ کے لیے بنانا بہت مشکل ہو گا۔
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں یہاں صرف یہ رپورٹ‌ کرنا چاہ رہا تھا کہ جواد کا فراہم کردہ Asia Font Studio ٹھیک چل رہا ہے۔:) ذیل میں اس کا سکرین شاٹ موجود ہے جس میں ایشیا فونٹ سٹوڈیو میں علوی امجد نستعلیق لوڈ ہوا ہوا ہے۔


AsiaFontStudio.jpg
 

arifkarim

معطل
ویسے تو یہ پروگرام ڈیمو تھا۔ مگر کریک کیساتھ ٹھیک چل رہا ہے۔ میں نے ابھی ایک ٹورنٹ سے ایک پورا فانٹ ٹولز پیکج ڈاونلوڈ کیا ہے۔ ہے تو یہ پورانا۔ مگر شاید کسی کے کام آسکے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
عارف اس فونٹ تول پیک کو دیگر لوگوں کے لیے بھی فراہم کریں
اور جواد صاحب کے فراہم کردہ ایشیا فونٹ سٹوڈیو کا ربط کہاں ہے
 

علوی امجد

محفلین
آپ نے بھی نستعلیق نما کو ہی استعمال کیا ہے۔ آپ نے جو الف ، ب ، وغیرہ سے شروع ہونے والے الفاظ کے لیے الگ ٹیبلز استعمال کیے ہیں، کیا اِس سے آپ کا کام زیادہ مشکل نہیں ہوا؟ جیسے ان پیج میں لیگچر اس طرح شرورع ہو رہے ہیں ۔ جثیمو، چغلیو، سفینے، شیعیت، سہیلیا ۔ کیا یہ بہتر نہ ہوتا کہ آپ اِسی طرح سے لگیچز شامل کرتےجاتے، آپ کا کام زیادہ آسان ہوتا۔ الگ الگ ٹیبلز سے تو یہ ہو گا کہ آپ کو جب جثیمو کا لگیچر نظر آئے گا تو آپ ج کے ٹیبل میں جائیں گے اور پھر اس میں انٹری کرئیں گے، جب چغلیو کا لگیچر آئے گا تو چ کے ٹیبل میں جا کر انٹری کریں گے۔ اس طرح سے تو انٹریز کرنا بہت زیادہ مشکل ہو جاتا ہے۔ اور پھر کیا پروگرام کو کوئی فرق پڑے گا آپ نے الگ الگ لفظ سے شروع ہونے والے ٹیبلز بنائے ہیں۔(رفتار تو وہی رہے گی) جب میں نفیس ویب نسخ فونٹ میں لگیچر شامل کر رہا تھا تو میری سپیڈ تقریباً تین سکینڈ میں ایک لگیچر تھی۔:)
[QUOTE/]


جواد بھائی جب میں نے یہ فانٹ بنانا شروع کیا تو مجھے کوئی گائیڈ کرنے والا بندہ نہیں تھا۔ جو ذہن میں آیا وہ کردیا۔ ہم پاکستانی لوگ جنگل کے خود رو پودوں کے طرح ہوتے ہیں۔ جن کو بنانے، سنوارنے اور نکھارنے والا کوئی نہیں ہوتا۔ جو کچھ کرتے ہیں اسی سے سیکھتے ہیں۔ تو اس فانٹ میں بھی جو ذھن میں آیا وہ بنا دیا۔ انفرادی کام میں اس طرح کے مسائل اکثر ہوتے ہیں۔ اب جب کہ ہم ایک ٹیم کی صورت میں کام کررہے ہیں تو انشاء اللہ ہم بہتر فانٹ ڈیویلپ کرسکیں گے۔

اس فانٹ میں انٹری کرنا کوئی زیادہ مشکل نہیں تھا میں اسے مائیکروسافٹ ورڈ میں‌ٹائپ کیا تھا جس میں میکروز کے ذریعے یہ بہت آسانی کے ساتھ ہوگیا۔ باقی لک اپس کی انٹریز میرے پاس ابھی بھی ورڈ کے اندر موجود ہیں۔ جن کو بوقت ضرورت استعمال کیا جاسکتا ہے۔

آپ نے بہتاچھی تجویز دی ہے میں وولٹ میں باقی انٹریز ڈال کر اسے چیک کرتا ہوں۔
 

علوی امجد

محفلین
نسخ بیس فونٹس کے لیے لگیچز کی انٹری کرنا اتنا مشکل تو نہیں،لیکن پھر بھی محنت تو کرنا پڑتی ہے۔ لیکن کوئی چھوٹا سا پروگرام بھی بنایا جاسکتا ہے جو الفاظ کی لسٹ سے وولٹ ٹیبلز کے لک آپس بنا سکے۔ میرے پاس Quran Publishing System کے فونٹس موجود ہیں اور میں سوچ رہا ہوں کہ کوئی چھوٹا سا پروگرام بنا لوں ، جس سے مجھے صرف اعراب کے ساتھ الفاظ کی ایک لسٹ لکھنی پڑےاور پروگرام خود ہی وولٹ ٹیبلز بنا دے ۔

Quran Publishing System پر جب کام کریں‌تو مجھ سے مشورہ ضرور کرلیں۔ میں نے اس کے کیریکٹرز بیسڈ سارا بنا لیا ہے۔ اور اب میں بھی اس کے لیگیچرز کو اکٹھا کرنے کا سوچ رہا ہوں۔ ایک ہی چیز پر دو بندے علیحدہ علیحدہ کیوں محنت کریں۔
اعراب کے ساتھ الفاظ کی لسٹ کے لئے ورڈ کی میکروز کا سہارا لیں۔ بہت آسانی سے ٹائپ ہوجائیں گے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
Quran Publishing System پر جب کام کریں‌تو مجھ سے مشورہ ضرور کرلیں۔ میں نے اس کے کیریکٹرز بیسڈ سارا بنا لیا ہے۔ اور اب میں بھی اس کے لیگیچرز کو اکٹھا کرنے کا سوچ رہا ہوں۔ ایک ہی چیز پر دو بندے علیحدہ علیحدہ کیوں محنت کریں۔
اعراب کے ساتھ الفاظ کی لسٹ کے لئے ورڈ کی میکروز کا سہارا لیں۔ بہت آسانی سے ٹائپ ہوجائیں گے۔

بہت اچھی تجویز ہے اگر یہ ترسیمے نور قرآن فونٹ میں ہی ڈال دیے جائیں تو بہت خوب رہے گا
 
Top