اجتماعی انٹرویو انٹرویو

ماوراء

محفلین
ارے نہیں، میں نے اپنے مسکرانے کی بات تھوڑا ہی کر رہی تھی۔ یہ تو میں نے ایسے ہی سوال لکھ دیا۔ اور کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا۔ اور آج موڈ بھی کافی سیریس ہے نا۔ تو اسی لیے ایسی باتیں نکل رہی ہیں۔ :p
 

ماوراء

محفلین
ایک بات تو رہ ہی گئی۔ یہ مسکرانے کی درخواستیں کس سے اور کیوں کی تھیں۔؟ میں تو پہلے ہی اتنا ہنستی ہوں، کہ میری دوست کو اتنا غصّہ آتا ہے۔ اور کہتی ہے کہ اگر ابھی اتنا ہنس لیا تو بعد میں رونا پڑے گا۔ اور آپ مجھ سے اور مسکرانے کی درخواست کر رہے ہیں۔ :? اچھا وہ تو آپ کی ہر پوسٹ کے نیچے لکھا ہوتا ہے۔ مسکراتے رہیئے۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
“۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس سوال کی مجھے آج تک سمجھ ہی نہیں آئی۔ ویسے بڑی ہوں گی تو کچھ سوچوں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تو کیا ساری عمر چھوٹی ہی رہنا ہے :?
 
جویریہ مسعود نے کہا:
محب علوی نے کہا:
میری طرف سے دو سوالات ؟‌



1۔ کیا کبھی اختر شماری کا تجربہ ہوا اور اگر ہوا تو کتنے ستارے گن سکیں؟
2۔ چاند ہرجائی ہی کیوں ہوتا ہے وفا پرست کیوں نہیں؟

1۔ نہیں ، میں نیند کی بڑی پکی ہوں۔
2۔ یہ ایک الزام ہے چاند پر۔قصور چاند کا نہیں، چکور کا ہے

باوری چکوری چندا سے کرے پیار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1۔ کیا کبھی رات میں آنکھ کھلی ہو اور سامنے تاروں بھرا آسماں ہو تو خود کو کیسے روکا ہو گا تارے گننے سے ؟‌ کبھی سونے سے پہلے آسمان پر تارے نکلے دیکھے تو ہوں گے ، نہیں دیکھے تو کب دیکھنے ہیں ؟

2۔ بات صرف چکور تک محدود نہیں ہے اور چاند بھی صرف آسمانی نہیں ہے ، سوال کا دوبارہ مفصل جواب دیں ورنہ اس دفعہ رعایتی نمبر بھی نہیں ملیں گے۔
 
ان دو سوالوں کے جواب بھی دینے ہیں سب نے ،

1۔ کیا کبھی اختر شماری کا تجربہ ہوا اور اگر ہوا تو کتنے ستارے گن سکیں؟
2۔ چاند ہرجائی ہی کیوں ہوتا ہے وفا پرست کیوں نہیں؟

گول مول جواب دینے پر اس سے ملتے جلتے 4 سوال کیے جائیں گے
 

الف عین

لائبریرین
اردو ادب میں اختر شماری شروع کی تو جھٹ سے اعجاز اختر کی جگہ اعجاز عبید کے نام سے لکھنا شروع کر دیا۔ فی الحال اتنا ہی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
1۔ کیا کبھی اختر شماری کا تجربہ ہوا اور اگر ہوا تو کتنے ستارے گن سکیں؟اختر شماری کے موقعے تو بہت ملے مگر وہ اتنا خوبصورت سماں تھا کہ نیند اڑی بھی انہی کی وجہ سے تھی۔ میں نے پورے 19 اخاتر(اختر کی جمع) گنے تھے :wink:
2۔ چاند ہرجائی ہی کیوں ہوتا ہے وفا پرست کیوں نہیں؟دیکھیں اگر ہم اپنے چاند کو ہرجائی کہیں‌تو دل مانے گا؟‌کم سے کم میں تو چاند کو ہرجائی نہیں کہوں‌گا۔ جیسا بھی ہے، جہاں‌بھی ہے، میرا ہی تو ہے۔اتنا سوئٹ سا تو ہے :D
مزید سوالات کا انتظار رہے گا۔
بے بی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
پھر وہی آسمان کا چاند ؟
ارے بھائی زمین کے چاند کی بات ہو رہی ہے :wink:
جناب میں نے بھی تو اسی زمینی چاند کی بات کی ہے۔ خلائی چاند (معذرت کہ آسمان سے بہت نیچے ہوتا ہے) کو کون پوچھتا ہے۔ :wink:
بے بی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
1۔ کیا کبھی اختر شماری کا تجربہ ہوا اور اگر ہوا تو کتنے ستارے گن سکیں؟اختر شماری کے موقعے تو بہت ملے مگر وہ اتنا خوبصورت سماں تھا کہ نیند اڑی بھی انہی کی وجہ سے تھی۔ میں نے پورے 19 اخاتر(اختر کی جمع) گنے تھے :wink:
2۔ چاند ہرجائی ہی کیوں ہوتا ہے وفا پرست کیوں نہیں؟دیکھیں اگر ہم اپنے چاند کو ہرجائی کہیں‌تو دل مانے گا؟‌کم سے کم میں تو چاند کو ہرجائی نہیں کہوں‌گا۔ جیسا بھی ہے، جہاں‌بھی ہے، میرا ہی تو ہے۔اتنا سوئٹ سا تو ہے :D
مزید سوالات کا انتظار رہے گا۔
بے بی ہاتھی
ارے یاد آیا۔ 19 نہیں ساڑھے انیس اخاتر گنے تھے۔ ایک ٹوٹا اختر بھی تھا۔
بے بی ہاتھی
 

ظفری

لائبریرین
1) آپ کا نام جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے ؟
ج) ظفر احمد

2) آپ کا غیر سرکاری نام کیا ہے ؟
ج) ظفری

3) پیار میں آپ کو کس نام سے بلایا جاتا ہے اور کیوں ؟
ج) ظفری ہی کہتے ہیں

4) غصے میں کس نام سے پکارے جاتے ہیں ؟
ج) ابو کے سوا مجھ پر کوئی غصہ نہیں کرتا ۔۔۔ جب وہ غصے میں ہوتے ہیں تو کہتے ہیں ۔۔۔ابے گدھے ادھر آ ۔۔۔۔

5) بڑے ہو کر کیا بننے کا ارادہ ہے ؟
ج) چھوٹا رہ کر کیا کرلیا تھا جو اب بڑے ہو کر کرنا ہے ؟

6) کراچی سطح سمندر سے 6 انچ نیچے ہے، اگر یہ 12 انچ نیچے ہوتی تو آپ کیا کرتے ؟
ج) کرنے کے لئے رہ ہی کیا جاتا ۔۔۔ ہاں وہاں کبھی کبھی ۔۔۔مچھلیاں پکڑنے چلے جاتا ۔


7) دو اور دو ہر دفعہ چار ہی کیوں ہوتے ہیں ؟ مثال دے کر واضح کریں۔
ج) خاندانی منصوبہ بندی کی وجہ سے ۔۔۔۔ کیا مثال ضروری ہے ۔۔ ؟

کیا آپ اکیلے ایک کلو دہی کھا سکتے ہیں ؟
ج) کھاتا ہوا دیکھ ضرور سکتا ہوں۔

9) اگر دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟
ج) درختوں پر جڑھ جائیں گی۔

10) آپ اب تک کیوں زندہ ہیں؟
ج) زندہ ہوں میں اس طرح کہ غمِ زندگی نہیں ۔۔۔۔

11) کب تک زندہ رہنے کا ارادہ ہے ؟
ج) اگلے جہاں کے ویزا آنے تک ۔۔۔۔

12) شیر اور بلی کی آپس میں کیا رشتہ داری ہے ؟ کیا بلے کی شیرنی سے اور شیر کی بلی سے شادی ہو سکتی ہے؟
ج) شیر کی تو ہوسکتی ہے اگر “بلی“ راضی ہوجائے ۔۔۔ بلے کا نہیں پتا ۔۔۔

13 کوئے کو ہمارے ہاں اچھا پرندہ کیوں نہیں سمجھا جاتا؟
ج)ہوشیار جو ہوتا ہے ۔۔۔۔

14) ایک الیکٹرک ٹرین جو پشاور سے کراچی 35 میل فی گھنٹے کی رفتار سے جا رہی ہے اور ہوا اس کے مخالف 23 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے تو اس کو دھواں کدھر کو جائے گا اور کس رفتار سے جائے گا؟
ج) اس سوال کے جواب کے لیئے الیکڑک انجن ہٹا کر کوئلے کا انجن لگانا پڑے گا۔

:lol:
 

ماوراء

محفلین
قیصرانی نے کہا:
کم سے کم میں تو چاند کو ہرجائی نہیں کہوں‌گا۔ جیسا بھی ہے، جہاں‌بھی ہے، میرا ہی تو ہے۔اتنا سوئٹ سا تو ہے :D

بے بی ہاتھی

اگر سوئٹ نہ ہوا تو کیا ہو گا۔۔۔؟ اس لیے پہلے سے کوئی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ بعد میں کہیں سوئٹ چاند کچھ اور ہی نہ نکل آئے۔ :p
 

قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
کم سے کم میں تو چاند کو ہرجائی نہیں کہوں‌گا۔ جیسا بھی ہے، جہاں‌بھی ہے، میرا ہی تو ہے۔اتنا سوئٹ سا تو ہے :D

بے بی ہاتھی

اگر سوئٹ نہ ہوا تو کیا ہو گا۔۔۔؟ اس لیے پہلے سے کوئی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ بعد میں کہیں سوئٹ چاند کچھ اور ہی نہ نکل آئے۔ :p
اسی لئے کہاوت مشہور ہوئی تھی کہ
گلے پڑا ڈھول بجانا ہی پڑتا ہے۔
ویسے فکر مت کریں۔ چاند کو پسند کیا جا رہا ہے، اس سے توقع نہیں رکھی جارہی۔ ویسے چاند خود سے آس دلائے تو؟ :D
بے بی ہاتھی
 
Top