جاسمن
لائبریرین
ارے واہ بھئی! دو عدد کیک ہو گئے اب۔بابا جانی کا حکم سر آنکھوں پر:
![]()
جاسمن بجو، آپ اردو محفل پر معدودے چند لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے شروع سے لے کر تادم آخر اس کا ماحول خوشگوار رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔ اللہ تعالی آپ کی زندگی کی تمام مشکلات کو آسانیوں میں بدلیں جس طرح آپ سب کے لیے آسانیاں بکھیرتی نظر آتی ہیں اور ہمیشہ گھر کا سکون اور پیشہ ورانہ نیک نامی آپ کا نصیب بنے۔ آمین۔
بیس ہزاری کی بہت بہت مبارک باد قبول فرمائیں۔ ابھی دیکھ کر آ رہی ہوں کہ بیس ہزاری کو کون سی "جوبلی" کہتے ہیں لیکن یہاں نہیں لکھ رہی کیونکہ سلور جوبلی پر ہی لڑی بناؤں گی، اس سے پیچھے سارا پلاسٹک ہے! 😂
زبردست پہ ڈھیروں زَََََََََََبََََََََََریں
مریم! جیتی رہو۔ شاد و آباد رہو۔ کوئی دکھ، کوئی غم تمہاری زندگی میں نہ آئے۔ جو خوشیاں بانٹتی ہو، اللہ بے پناہ زیادہ کر کر کے تمہیں عطا فرماتا جائے۔ آمین!