الوداعی تقریب الوداعی نوحہ برائے اردو محفل

عظیم

محفلین
سیمنٹ کا کام ہونے کے بعد مستری حضرات کہتے ہیں کہ کچھ دنوں تک اس پر پانی پھیرتے رہو۔۔۔ شاید گل نے یہی بات سن لی ہو گی۔
یہ کام میرے حصے میں بہت بار آ چکا ہے، پلستر سے پہلے بھی پانی لگایا جاتا ہے اور پلستر کے بعد بھی! پھر اینٹوں کو بھی چنائی سے پہلے اور بعد پانی لگایا جاتا ہے۔ یوں سمجھ لیجیے کہ پانی پانی پانی ،،،
 
یہ کام میرے حصے میں بہت بار آ چکا ہے، پلستر سے پہلے بھی پانی لگایا جاتا ہے اور پلستر کے بعد بھی! پھر اینٹوں کو بھی چنائی سے پہلے اور بعد پانی لگایا جاتا ہے۔ یوںسمجھ لیجیے کہ پانی پانی پانی ،،،
لیکن بھائی، یہ گل یاسمیں کون سا پلستر کر رہی تھیں۔ مجھے تو تشریحات سے لگ رہا تھا کہ آج محفل کی آخری اِٹ بھی پُٹ لی جائے گی!!!
 

عظیم

محفلین
لیکن بھائی، یہ گل یاسمیں کون سا پلستر کر رہی تھیں۔ مجھے تو تشریحات سے لگ رہا تھا کہ آج محفل کی آخری اِٹ بھی پُٹ لی جائے گی!!!
محفل کا بند ہونا واقعی ایک دل کو دکھا دینے والی بات ہے، مگر اللہ ہم سب پر رحم فرمائے
مجھے لگتا ہے کہ گُل بھی اسی بات کو لے کر اداس ہو گئی تھیں اور اسی لیے وہ سب کچھ لکھ رہی تھیں
 
Top