الوداعی تقریب اردو محفل کا آخری رُکن

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اتنا کچھ ایک ساتھ!

کیا بات ہے۔
جی بھائی اتنا کچھ ایک ساتھ۔
پچھلا والا ہزار پورا کرنے کے ساتھ ساتھ کروشیا کا ایک بیگ بھی بنا لیا۔ بس لائینگ کے لیے کپڑا لانے والا۔ ورنہ دکھاتے۔
فیر وی اسی ویلے تے نکمے نمبر ایک کہلواتے ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
جی بھائی اتنا کچھ ایک ساتھ۔
پچھلا والا ہزار پورا کرنے کے ساتھ ساتھ کروشیا کا ایک بیگ بھی بنا لیا۔ بس لائینگ کے لیے کپڑا لانے والا۔ ورنہ دکھاتے۔
فیر وی اسی ویلے تے نکمے نمبر ایک کہلواتے ہیں۔
42 ہزار مراسلے دیکھ کر لوگوں کو رشک آتا ہو گا۔ :)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
42 ہزار مراسلے دیکھ کر لوگوں کو رشک آتا ہو گا۔ :)
رشک آئے نہ آئے شک ضرور ہوتا ہو گا کہ سبز بھتنی جی رہی ہے ابھی۔

البتہ ہم ریلیکس جہے ہو جاتے ہیں محفل میں مراسلہ کر کے۔۔۔ جیسے سینے میں اٹکی ہوئی ہوک، کوک بن گئی ہو۔
کوک پیش والی ہے۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
صد حیف!
:confused:
محفل ایک دن اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ ہم سب کو الوداع کہنے والی ہے۔

میں سوچتا ہوں کہ محفل کا پہلا رُکن کون تھا۔ شاید نبیل بھائی ہوں۔ یا شاید کوئی اور انتظامیہ کا رُکن!

لیکن نیا سوال یہ ہے کہ محفل کا آخری رُکن کون ہوگا۔ مئی کی 31 تاریخ سے اب تک تو اس مسند پر جو صاحبہ تشریف فرما ہیں۔ وہ تو کہیں سے بھی اردو یا محفل سے وابستہ معلوم نہیں ہوتیں۔ عین ممکن ہے کہ محفل کے آخری دنوں میں کوئی اور اردو سے محبت کرنے والا یہاں آ نکلے۔ :) :)

کیا خیال ہے آپ سب کا؟
نئے محفلین کی قدر کافی دیر سے آئی۔۔ جلد آتی تو شاید محفل بند نہ ہوتی۔۔ :confused:
 
Top