کسوٹی نمبر 22

انٹرنیٹ پہ کسوٹی میں مشکل یا نامعلوم شخصیات یا چیز کے بارے میں بھی پوچھ لیا جائے تو حل کرنا ممکن ہے۔ اسی بہانے کچھ نیا جاننے کو مل جائے تو کیا کہنے۔
اگلی بار میں نے بھی ایسی شے بجھانے کا سوچا ہے جو صرف مجھے پتہ ہو!
 

یاز

محفلین
لیکن طوبی تو آگئی۔۔۔اب جائے گی کیسے؟
گرت هواست که بینی بهشت و طوبا را
بیا مشاهده کن آن جمال و بالا را
(بیدل شیرازی)

اگر تمہیں بہشت و طوبیٰ کو دیکھنے کی آرزو ہے تو آؤ اُس جمال اور قد و قامت کو مشاہدہ کرو۔
× طوبیٰ = بہشت میں موجود ایک درخت کا نام
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لیکن طوبی تو آگئی۔۔۔اب جائے گی کیسے؟
یوں جیسے چٹکی بھر زیرا انگوٹھے اور انگشتِ شہادت کے بیچ رکھ کر مسلتے ہیں گرما گرم دیسی گھی میں ڈالنے کو ۔۔۔ جو چولہے پر رکھا کڑکڑا رہا ہوتا ہے یا شاید وہ اس کی آہیں ہوتی ہیں۔ :ROFLMAO:
 
Top