الیکشن 2025: یاز بمقابلہ عرفان۔۔۔دور اندیش کون؟

دور اندیش کون ہے؟

  • یاز

    Votes: 17 53.1%
  • عرفان سعید

    Votes: 15 46.9%

  • Total voters
    32
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .
ویسے اربش بھائی میں بھی آپ سے تقریبا تیرہ برس سینئر ہوں۔ یعنی 2012 میں ایف ایس سی کی تھی۔ اس لیے واقعی پہلے تو مجھے بتائیں کہ کیا مسئلہ ہے آپ کا! استادوں کے پہیے تکونے تھے یا کیا بات تھی!!!
 
اربش علی

محفلین
ویسے اربش بھائی میں بھی آپ سے تقریبا تیرہ برس سینئر ہوں۔ یعنی 2012 میں ایف ایس سی کی تھی۔ اس لیے واقعی پہلے تو مجھے بتائیں کہ کیا مسئلہ ہے آپ کا! استادوں کے پہیے تکونے تھے یا کیا بات تھی!!!
دراصل بات یہ ہے کہ اول تو استادوں کے زمانے میں یہ انٹری ٹیسٹ نہیں ہوتا تھا ایم بی بی ایس کے لیے۔ اس کے بعد اس سال سے پی ایم ڈی سی نے مطلوبہ حاضری 85 فی صد اور پاسنگ پرسنٹیج 65 فی صد کر دی ہے۔ ستم ظریفی یہ کہ کریکلم کا نام تو "انٹیگریٹد کریکلم" ہے، مگر سچ کہیں تو جو اس کا حال ابھی ہے، اس سے بہتر سبجیکٹ بیسڈ کریکلم ہی تھا۔تمام سبجیکٹس ملا کر ایک موڈیولر سلیبس تو بنا دیا گیا ہے، مگر ان میں "انٹیگریشن" براے نام ہے۔ ٹیکنالوجی جہاں ایک جانب مفید ثابت ہوئی ہے، دوسری جانب اس کا مضر اثر یہ ہے کہ لیکچرز ایک پریزنٹیشن پر محدود ہو کے رہ گئے ہیں۔ اور ماضی میں انٹرنیٹ اتنا عام نہ تھا جتنا کہ آج ہے۔ یہ بہت اچھی بات ہے تعلیم کے لیے، مگر طلبہ پر ستم یہ ہے کہ اب کچھ اساتذہ جن کی دسترس میں انٹرنیٹ کی وجہ سے سیکڑوں ریسرچ پیپرز موجود ہیں، طلبہ سے امید رکھتے ہیں کہ وہ بھی اس درجے پر جا کر پڑھ سکیں۔ یہ ممکن ہو سکتا اگر کورس کا ٹائم سپین زیادہ ہوتا، مگر یہ بات نظر انداز نہیں کی جا سکتی کہ طلبہ کو سب مضامین ساتھ لے کر چلنے ہوتے ہیں۔ ایسے میں اگر بائیو کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ والے یہ کہیں کہ آپ پانچ پانچ کتابیں پڑھیں، ساتھ میں نت نئے ریسرچ پیپرز پڑھیں تو یقیناً یہ محال ہو گا۔ اگرچہ مجھےبذاتِ خود کئی سالوں سے ریسرچ پیپرز پڑھنے کا شوق رہا ہے، مگر اساتذہ کو چاہیے کہ طلبہ کی ذہنی سطح اور انھیں میسر وقت کو سمجھنے کی کوشش کریں۔
 
آخری تدوین:
دراصل بات یہ ہے کہ اول تو استادوں کے زمانے میں یہ انٹری ٹیسٹ نہیں ہوتا تھا ایم بی بی ایس کے لیے۔ اس کے بعد اس سال سے پی ایم ڈی سی نے مطلوبہ حاضری 85 فی صد اور پاسنگ پرسنٹیج 65 فی صد کر دی ہے۔ ستم ظریفی یہ کہ کریکلم کا نام تو "انٹیگریٹد کریکلم" ہے، مگر سچ کہیں تو جو اس کا حال ابھی ہے، اس سے بہتر سبجیکٹ بیسڈ کریکلم ہی تھا۔تمام سبجیکٹس ملا کر ایک موڈیولر سلیبس تو بنا دیا گیا ہے، مگر ان میں "انٹیگریشن" براے نام ہے۔ ٹیکنالوجی جہاں ایک جانب مفید ثابت ہوئی ہے، دوسری جانب اس کا مضر اثر یہ ہے کہ لیکچرز ایک پریزنٹیشن پر محدود ہو کے رہ گئے ہیں۔ اور ماضی میں انٹرنیٹ اتنا عام نہ تھا جتنا کہ آج ہے۔ یہ بہت اچھی بات ہے تعلیم کے لیے، مگر طلبہ پر ستم یہ ہے کہ اب کچھ اساتذہ جن کی دسترس میں انٹرنیٹ کی وجہ سے سیکڑوں ریسرچ پیپرز موجود ہیں، طلبہ سے امید رکھتے ہیں کہ وہ بھی اس درجے پر جا کر پڑھ سکیں۔ یہ ممکن ہو سکتا اگر کورس کا ٹائم سپین زیادہ ہوتا، مگر یہ بات نظر انداز نہیں کی جا سکتی کہ طلبہ کو سب مضامین ساتھ لے کر چلنے ہوتے ہیں۔ ایسے میں اگر بائیو کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ والے یہ کہیں کہ آپ پانچ پانچ کتابیں پڑھیں، ساتھ میں نت نئے ریسرچ پیپرز پڑھیں تو یقیناً یہ محال ہو گا۔ اگرچہ مجھےبذاتِ خود کئی سالوں سے ریسرچ پیپرز پڑھنے کا شوق رہا ہے، مگر اساتذہ کو چاہیے کہ طلبہ کی ذہنی سطح کو سمجھنے کی کوشش کریں۔
اب آپ کی سچوئیشن ٹھیک ٹھیک سمجھ میں آئی ہے اور میں بحیثیت طالب علم بھی اتنا ہی ریلیٹ کر پائی ہوں جتنا بحیثیت استاد۔ 😅
لیکن یہ جنریشن گیپ یا دوسرے معانوں میں جب سٹوڈنٹ ہو تو سلیبس کم کروانے اور جب استاد ہو تو باقی سارے سبجیکٹس اگنور کر کے صرف یوں سمجھنا کہ بچوں نے میرا ہی سبجیکٹ تو یاد کرنا ہے اس لیے اور تُن کے رکھو اور ہائی ہوپس وغیرہ غلط العام ہیں۔ اب بتائیں محفل کے جاتے جاتے آپ کے لیے کیا مہم چلائی جاوے؟ اگر آپ کے اساتذہ تک بات نہ پہنچی تو پھر ہم آپ کو ہی عارضی معطل وغیرہ کروادیں گے تاکہ پڑھائی پر فوکس کریں اور بلے وغیرہ کو کم وقت دیں۔ :grin:
 
اصل بات تو یہ ہے کہ
دنیا میں ہم آئے ہیں تو جینا ہی پڑے گا
جیون ہے اگر زہر تو پینا ہی پڑے گا
ہم اس موضوع پر لاکھ بحثیں کر لیں، اساتذہ نے ٹس سے مس نہیں ہونا۔ اس سے بہتر یہی ہے کہ وقت ضائع کرنے کے بجاے پڑھ لیا جائے۔ :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
 
Top