الیکشن 2025: یاز بمقابلہ عرفان۔۔۔دور اندیش کون؟

دور اندیش کون ہے؟

  • یاز

  • عرفان سعید


نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔

ظفری

لائبریرین
لوگ ادائے بے نیازی وغیرہ چھنتے ہیں، تسی ایسی عمرے وی جھولیاں دیاں واریاں چھین رئے او!
میں بھی یہی کہنے والا تھا کہ ادائے بے نیازی چھینتے ، دردِ خدائی چھینتے ، کج ادائی چھنیتے ، سیمیاب ِ سُخن آرائی چھینتے ، ذوق ِنوا ئی چھینتے ، چھینا بھی تو کیا چھینا ایک جھولا ۔ اس سے پر بھی پھر گر ہی جانا ہے ۔
 
میں بھی یہی کہنے والا تھا کہ ادائے بے نیازی چھینتے ، دردِ خدائی چھینتے ، کج ادائی چھنیتے ، سیمیاب ِ سُخن آرائی چھینتے ، ذوق ِنوا ئی چھینتے ، چھینا بھی تو کیا چھینا ایک جھولا ۔ اس سے پر بھی پھر گر ہی جانا ہے ۔
بس جی ذوق اپنا اپنا۔۔۔کوئی بے نیاز بیٹھا ہے، کسی کو اٹھکھیلیاں سوجھی ہیں!
 
بجا فرمایا جناب۔
اس کے علاوہ کچھ دیگر آباد کاریاں بھی ہوئی ہیں شاید۔
جیسے منگلا ڈیم، کھاریاں کینٹ، گوجرانوالا کینٹ وغیرہ بنے تو وہاں کی سیکشن فور لگی زمینوں کی آبادیوں کو متبادل زمینیں بھی ایسے ہی علاقوں میں دی گئیں (شاید).
منگلا، تر بیلا کے لیے حاصل کی گئی زمینوں کا معاوضہ ادا کیا گیا اور مقامی طور پر ہی متبادل رہائشی زمین مہیا کی گئی، جیسے میرپور شہر اور کھلا بٹ ٹاؤن ہری پور۔

کھاریاں چھاؤنی کا معاملہ امریکیوں کے پاس رہا ۔ اس کے بارے میں زیادہ معلومات پبلک نہیں ہیں۔ جبکہ گوجرانولہ چھاؤنی کے علاقے میں ایک ہی بڑا گاؤں تھا، شاید انھیں متبادل زمینیں الاٹ ہوئی ہوں۔
 
آخری تدوین:
چراغ طور جلاؤ بڑا اندھیرا ہے
ذرا نقاب اٹھاؤ بڑا اندھیرا ہے

ابھی تو صبح کے ماتھے کا رنگ کالا ہے
ابھی فریب نہ کھاؤ بڑا اندھیرا ہے

وہ جن کے ہوتے ہیں خورشید آستینوں میں
انہیں کہیں سے بلاؤ بڑا اندھیرا ہے

مجھے تمہاری نگاہوں پہ اعتماد نہیں
مرے قریب نہ آؤ بڑا اندھیرا ہے

فراز عرش سے ٹوٹا ہوا کوئی تارہ
کہیں سے ڈھونڈ کے لاؤ بڑا اندھیرا ہے

بصیرتوں پہ اجالوں کا خوف طاری ہے
مجھے یقین دلاؤ بڑا اندھیرا ہے

جسے زبان خرد میں شراب کہتے ہیں
وہ روشنی سی پلاؤ بڑا اندھیرا ہے

بنام زہرہ جبینان خطۂ فردوس
کسی کرن کو جگاؤ بڑا اندھیرا ہے

ساغر صدیقی
دسمبر 1993 میزان چوک کوئٹہ کے ایک بک سٹال سے کلیات ساغر خرید کی تھی۔ یہ ذاتی کمائی سے خریدی گئی شاعری کی پہلی کتاب تھی۔ ساغر سے شناسائی کافی پرانی ہے۔ حق مغفرت کرے، عمدہ شاعر تھے۔
 

یاز

محفلین
اس پر یاد آیا کہ Interstellar بھی کیا خوب مووی بنائی ہے اس موضوع پر ۔
کیا فلم یاد کرائی جناب۔
اسی فلم سے منسوب ذیلی قول تو کمال ہی ہے (جو کچھ ورژنز میں ہے، اور کچھ میں نہیں).
images
 
Top