الیکشن 2025: یاز بمقابلہ عرفان۔۔۔دور اندیش کون؟

دور اندیش کون ہے؟

  • یاز

    Votes: 17 53.1%
  • عرفان سعید

    Votes: 15 46.9%

  • Total voters
    32
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

محمداحمد

لائبریرین
ہمیں لگتا ہے کہ میزانیہ برابر ہو کے رہے گا۔ فریقِ دوم ایک ہی دفعہ بنیان المرصوص کرتے ہوئے ووٹوں کے غوری میزائل بھیجے گا۔

ویسے یہ عرفان بھائی، بالکل منظر سے غائب ہیں۔

شاید وہ سیاسی لیڈروں کی طرح عوام میں گھل مل گئے ہیں اور نئے نویلے وعدے کرکے لوگوں کو ووٹ ڈالنے بھیج رہے ہیں۔ :ROFLMAO:
 
تم نے جو چاہا تھا دنیا بن گئی
والا؟
تم نے جو چاہا تھا دنیا بن گئی
آگ تھی پھولوں کا گجرا بن گئی

رات کچھ یوں مائلِ نغمہ تھا دل
چاندنی سازِ تمنا بن گئی

میرے جامِ مے سے اُڑ کر اک چھنیٹ
صبح کے ماتھے کا قشقہ بن گئی

جب کسی صورت نہ عنواں مل سکا
آرزو بے نام صحرا بن گئی

زندگی کی بات ساغرؔ کیا کہیں
اک تمنا تھی تقاضا بن گئی




اس میں تو کہیں ذکر نہیں!!!
 

محمداحمد

لائبریرین

تم نے جو چاہا تھا دنیا بن گئی
والا؟

چراغ طور جلاؤ بڑا اندھیرا ہے
ذرا نقاب اٹھاؤ بڑا اندھیرا ہے

ابھی تو صبح کے ماتھے کا رنگ کالا ہے
ابھی فریب نہ کھاؤ بڑا اندھیرا ہے

وہ جن کے ہوتے ہیں خورشید آستینوں میں
انہیں کہیں سے بلاؤ بڑا اندھیرا ہے

مجھے تمہاری نگاہوں پہ اعتماد نہیں
مرے قریب نہ آؤ بڑا اندھیرا ہے

فراز عرش سے ٹوٹا ہوا کوئی تارہ
کہیں سے ڈھونڈ کے لاؤ بڑا اندھیرا ہے

بصیرتوں پہ اجالوں کا خوف طاری ہے
مجھے یقین دلاؤ بڑا اندھیرا ہے

جسے زبان خرد میں شراب کہتے ہیں
وہ روشنی سی پلاؤ بڑا اندھیرا ہے

بنام زہرہ جبینان خطۂ فردوس
کسی کرن کو جگاؤ بڑا اندھیرا ہے

ساغر صدیقی
 

یاز

محفلین
ویسے یہ عرفان بھائی، بالکل منظر سے غائب ہیں۔

شاید وہ سیاسی لیڈروں کی طرح عوام میں گھل مل گئے ہیں اور نئے نویلے وعدے کرکے لوگوں کو ووٹ ڈالنے بھیج رہے ہیں۔ :ROFLMAO:
یا پھر بیعانہ پکڑ کے اڑنچھو ہو چکے ہیں۔ اپنی جگہ گل بی بی کو بٹھا کے۔
فری کی ہیئر کٹ والا لطیفہ بھی یاد آیا۔
 
اے خان بھائی کی مہربانی ہے، ہم بھی اپنا ووٹ کاسٹ کر چکے..
ویسے زیادہ دُور اندیش وہ ہے جو پاکستان سے زیادہ فاصلے پر رہائش پذیر ہے. :-P
آف کورس، چچا گوگل جرمنی کو 5297 کلومیٹر پر بتا رہے ہیں جب کہ فن لینڈ 2695 کلومیٹر لے کر دوسرے نمبر پر رہا! :D
 
Top