الیکشن 2025: یاز بمقابلہ عرفان۔۔۔دور اندیش کون؟

دور اندیش کون ہے؟

  • یاز

    Votes: 17 53.1%
  • عرفان سعید

    Votes: 15 46.9%

  • Total voters
    32
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

یاز

محفلین
برٹش انڈیا کے زمانے میں پنجاب میں مقامی ہجرت یا آباد کاری کی دو بڑی وجوہات تھیں، اول جنگ آزادی 1857 و جنگ عظیم اول میں خدمات مہیا کرنے والوں کو نوازنا یا پھر ساندل اور نیلی بار میں نہری نظام کی تشکیل کے بعد کاشتکاروں کو رقبے الاٹ کرنا ۔

موجودہ پاکستانی پنجاب گلہ بانوں، چرواہوں یا جنگجو قبائل سے بھرا پڑا تھا۔ خدمات کے عوض رقبے لینے والے سب بارانی علاقوں کے جنگجو قبائل یا پنجاب میں بسے گدی نشین تھے۔ اندازاً 5 لاکھ ایکڑ زمین فوجی خدمات مہیا کرنے والے پنجابی جنگجو قبائل میں تقسیم کی گئی اور اس کی وجہ یہ تھی کہ تقریباً 50 فیصد برٹش انڈین آرمی پنجاب سے تھی۔

جبکہ نہری نظام کے بننے کے بعد موجودہ بھارتی پنجاب کے کاشتکار کو موجودہ پاکستانی پنجاب میں رقبے الاٹ کیے گئے اور بنجر زمینوں پر آبادکاری کروائی گئی کہ پنجاب کا اصل اور محنتی کاشتکار فیروزپور،ہوشیارپور، جالندھر اور ملحقہ علاقوں سے تھا۔
بجا فرمایا جناب۔
اس کے علاوہ کچھ دیگر آباد کاریاں بھی ہوئی ہیں شاید۔
جیسے منگلا ڈیم، کھاریاں کینٹ، گوجرانوالا کینٹ وغیرہ بنے تو وہاں کی سیکشن فور لگی زمینوں کی آبادیوں کو متبادل زمینیں بھی ایسے ہی علاقوں میں دی گئیں (شاید).
 

یاز

محفلین
ارے بھولے سے بھی انہیں جھولے پر بیٹھنے کا نہ کہنا ۔ جب بھی جھولے پر بیٹھتیں ۔ ایک Souvenir لیکر ہی اُتری ہیں ۔ :idontknow:
سووینئر کا بھی خوب کہا۔ اب تک تو اتنے سووینئر اکٹھے ہو چکے ہوں گے کہ کم از کم ایک ٹرک ان کے لئے درکار ہو گا۔
 
یہ کیسے اندازاہ لگایا؟
وہ بند ہونے کا وقت پی ایس ٹی کے مطابق ہے کیا؟
محفل بند اپنے وقت پر ہی ہوگی، ایک صبح ہم اٹھیں گے اور یہ نہ ہوگی۔ یا کون جانے اس سے پہلے ہم اٹھیں نہ اٹھیں!
رائے شماری بند آج صبح دو بج کر اٹھارہ منٹ پر ہو جائے گی، کیونکہ سات دن تب مکمل ہو رہے ہیں۔ یعنی پندرہ گھنٹے اور کچھ منٹ باقی ہیں۔ اوپر ووٹنگ والے ایریا میں آخری سطر پڑھیں ذرا۔
 

یاز

محفلین
اسی کو پڑھ کے ہی پوچھا کہ وہ دو بج کر کچھ منٹ والا وقت کس ٹائم زون کا ہے۔ پاکستان کا، یا یو کے کا، یا امریکہ کے شرقی زون کا؟
 
اسی کو پڑھ کے ہی پوچھا کہ وہ دو بج کر کچھ منٹ والا وقت کس ٹائم زون کا ہے۔ پاکستان کا، یا یو کے کا، یا امریکہ کے شرقی زون کا؟
ہمیں ہمارا ٹائم زون ہی دکھاتی ہے محفل۔ یہ پاکستانی ٹائم زون ہے۔ اگر آپ کو جرمنی والا دکھا رہی ہوئی تو بھی ٹائم اور ہوگا پھر۔
 
Top