الیکشن 2025: یاز بمقابلہ عرفان۔۔۔دور اندیش کون؟

دور اندیش کون ہے؟

  • یاز

  • عرفان سعید


نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔
"اور آخر میں نیوٹرلائزر نے کہنا ہے کہ اب آنسو Collect کر کے Distillation میں ڈال دو تا کہ ان کے اجزا الگ الگ کئے جا سکیں۔
یہ چکر تو چلتے ہی رہنا لیکن ان آنسوؤں کا کیا جو دل کے اندر کہیں اُتر گئے۔
آنکھ سے دل کی طرف موڑ دیا پانی کو؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کسی وجہ سے ہم نے ووٹنگ کیے بغیر سکور دکھانے کا آپشن بند کیا تھا۔ کیونکہ لوگ ووٹ برابر کرنا اپنا فرض سمجھ لیتے ہیں۔ 😂
شاید اس لئے ووٹ برابر کرنا فرض سمجھتے ہوں کہ اس کے بعد راوی چین ہی چین لکھے گا
 
آپے ہی مڑ جاندے جدوں ضبط دا مظاہرہ کرنا ہوندا۔۔۔۔
یہ ایک شعر تھا جو ہمیں کسی دور میں کافی پسند تھا، چلیں پورا کلام ہی سن لیں:

ہم کہ چہرے پہ نہ لائے کبھی ویرانی کو
یہ بھی کافی نہیں‌ظالم کی پشیمانی کو

کارِ فرہاد سے یہ کم تو نہیں‌جو ہم نے
آنکھ سے دل کی طرف موڑ دیا پانی کو

شیشہء شوق پہ تُو سنگِ ملامت نہ گرا
عکسِ گل رنگ ہی کافی ہے گراں جانی کو

تُو رکے یا نہ رکے فیصلہ تجھ پر چھوڑا
دل نے در کھول دئیے ہیں‌تری آسانی کو

دامنِ چشم میں تارا ہے نہ جگنو کوئی
دیکھ اے دوست مری بے سر و سامانی کو

ہاں مجھے خبط ہے سودا ہے جنوں ہے شاید
دے لو جو نام بھی چاہو مری نادانی کو

جس میں مفہوم ہو کوئی نہ کوئی رنگِ غزل
سعد جی آگ لگے ایسی زباں دانی کو
 

یاز

محفلین
اصل میں اس لیے محفل سے غائب ہیں کہ سر میں درد برداشت سے باہر ہو گیا ہے۔ اور جانے کا نام نہیں لے رہا۔ پین کلر لینی پڑے گی۔
محفل بھی ایک پین کلر ہے ویسے۔ پرانے پاپیوں سے پوچھئے ۔
دل ہی جب درد ہو تو کیا کیجے
 
Top