نئی محفل ۔ ڈسکورڈ فورم ٹیوٹوریل

سید عاطف علی

لائبریرین
ڈسکورڈ نے اردو اور عربی سپورٹ کو اپنی ترجیحات میں شامل نہیں کیا ہے ۔ لہذاٰڈسکورڈ کا اپنا رینڈرنگ انجن (Electron-based) مخصوص فونٹس کو ترجیح دیتا ہے۔نستعلیق فونٹس پیچیدہ گرافکس رکھتے ہیں، جنہیں Electron ایپلی کیشنز میں درست طریقے سے رینڈر کرنا مشکل ہوتا ہے۔کوئی بلٹ اِن اردو یا نستعلیق سپورٹ اس وقت دستیاب نہیں ہے۔ہاں ، اگر اگر ڈسکورڈ مستقبل میں Custom Fonts یا Font Override کی اجازت دے، تب ممکن ہے کہ نستعلیق فونٹ دستیاب ہوجائے۔
ظفری بھائی شاید ڈسکورڈ کے پیڈ پیکجز یہ سہولت دیتے ہوں ۔
لیکن ہم تو مفتے والے ہیں ۔ واللہ اعلم
 
ظفری

لائبریرین
میرا خیال تو یہ ہے کہ ڈسکورڈ کی ہئیر آرکی ایسی ہے جس میں کچھ کیٹگریز بنائی جاتی ہیں اور اس میں موضوعاتی چینلز ۔
اب چینلز کے اندر آپ مخصوص بحث کا تھریڈ شروع کر سکتے ہیں ۔
شاید بائے ڈیفالٹ پاؤنڈ یا ہیش کی علامت چینلز کا پریفکس ہے لیکن اسے ہٹانے سے کیا ہو گا ۔کاسمیٹکس ؟
بنیادی طور پر میں اسی ضمن میں ہی بات کررہاہوں کہ اردو محفل پر اتنے عرصہ رہنے کے بعد اس کا کوئی متبادل ڈھونڈیں تو کچھ نہ کچھ تو مماثلت ہونی چایئے ۔ جس تھیم سے سب اتنے عرصہ آشنا رہے ۔ اس سے قریب تر پہنچنے کی کوشش کرنی چاہیئے ۔ فی الوقت تو میں اسی کاسمیٹکس پر ہی کام کر رہا ہوں ۔ کچھ د یر بعد میں ایک نئی کوڈ فائل شئیر کرتا ہوں ۔ جس سے یہ سارے ہش ٹیگز ختم ہو جائیں گے۔
اگر Discord سرور کا Invite Link اگر پرائیویٹ نہیں تو اچھی خاصی تبدیلیاں کی جاسکتیں ہیں ۔
 
وجی

لائبریرین
جی ہاں، یہ سرور specific بنایا جا سکتا ہے ۔یعنی تھیم صرف اردو محفل والے سرور پر کام کرے، باقی تمام سرورز (انگریزی یا دیگر) اپنی اصل حالت میں رہیں گے۔
میری کوشش میں تو ایسا نہیں ہورہا تھا
پھر ہم نے صرف فائرفاکس میں ہی اسٹائل کو استعمال کیا
اور کروم پر بغیر اسٹائل کے ڈیسکورڈ استعمال کر رہے ہیں۔
 
ظفری

لائبریرین
میری کوشش میں تو ایسا نہیں ہورہا تھا
پھر ہم نے صرف فائرفاکس میں ہی اسٹائل کو استعمال کیا
اور کروم پر بغیر اسٹائل کے ڈیسکورڈ استعمال کر رہے ہیں۔
دراصل، Stylus میں اگر تھیم کو درست طریقے سے Apply to URLs starting with کے تحت مخصوص سرور ID پر محدود نہ کیا جائے، تو وہ تمام سرورز پر لاگو ہو جاتا ہے ۔ شاید آپ اسی تجربے کی بات کر رہے ہیں ۔
 
ظفری

لائبریرین
میرا خیال تو یہ ہے کہ ڈسکورڈ کی ہئیر آرکی ایسی ہے جس میں کچھ کیٹگریز بنائی جاتی ہیں اور اس میں موضوعاتی چینلز ۔
اب چینلز کے اندر آپ مخصوص بحث کا تھریڈ شروع کر سکتے ہیں ۔
جی بالکل آپ بجا فرماہے ہیں ۔ ۔ Discord کی ساخت فورمز سے کچھ مختلف ہے، لیکن پھر ایک نظم کا معاملہ یہاں بھی ہے۔ جیسے سرور - اردو محفل، کیٹیگری - زمرہ ، چینلز - موضوعاتی فورمز اور ہر چینل کے اندر تھریڈز بن سکتے ہیں جیسے فورم میں ذیلی مباحث ہوتے ہیں۔ اب کرنا یہ ہے کہ اس ترتیب کو اردو محفل کے ذوق کے مطابق خوبصورت بنا دیں ۔ اس پر کام کیا جاسکتا ہے ۔
 
ایک خاص بات میڈیا کی انٹیگریشن اور مواد کا براہ راست اپلوڈ ہونا بھی بہت بڑا فرق ہے۔
 
آخری تدوین:

ظفری

لائبریرین
ایک خاص بات میڈیا کی انٹیگریشن اور مواد کا براہ راست اپلوڈ ہونا بھیبہت بڑا فرق ہے۔
آپ نے بالکل درست اور بہت اہم نکتہ اٹھایا ہے ، اور یہی وہ جگہ ہے جہاں Discord فورمز سے آگے نکل جاتا ہے، خاص طور پر میڈیا کی انٹیگریشن اور براہِ راست مواد اپلوڈ کرنے کی صلاحیت میں اس کو فورمز پر سبقت حاصل ہے ۔ اور اردو محفل کے لیے یہ ایک جدید اور مکمل متبادل بن سکتا ہے ۔ اگر ہم ترتیب سے ہم آہنگ کر لیں۔
 
یاز

محفلین
جی ہاں، یہ سرور specific بنایا جا سکتا ہے ۔یعنی تھیم صرف اردو محفل والے سرور پر کام کرے، باقی تمام سرورز (انگریزی یا دیگر) اپنی اصل حالت میں رہیں گے۔
ہم نے پوسٹ نمبر ایک والی سب کاروائی کر کے دیکھی ہے۔ لیکن اس کی سیٹنگ تو بظاہر سب سرورز پہ ایپلائے ہو چکی ہیں۔ کیا اس میں کہیں کوئی آپشن موجود ہے کہ اس کو کسی ایک سرور تک کیسے محدود کرنا ہے؟
 
Top