ہم کسی سے کم نہیں۔۔۔۔ 27 جون 2025

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
السلام علیکم
کریپ پیپر سے ایک گڑیا بنائی تھی۔ شئیر کرنے کا سوچا تھا مگر بھول گئے۔ اب پھر سے یاد آیا تو شئیر کر رہے ہیں محفل میں۔
یہ رہی
 
بہت بہت خوب صورت گل یاسمیں۔۔۔مجھے اپنے خانہ داری کے دن یاد آگئے۔ کیا کیا کچھ زبردست چیزیں بناتے تھے ہم!
اس کے بعد بھی کئی کام کیے ایسے مگر پروفیشنل والے، گھر کی سجاوٹ کے نام پر لائٹیں یا کارڈز وغیرہ ہی لگائے۔۔۔اچھا یہ بتاؤ کہ ٹیوروریلز کیوں نہیں لگاتی بھلا آپ؟
 

یاز

محفلین
واہ واہ۔ ماشاءاللہ
چندے آفتاب چندے ماہتاب گڑیا بنائی ہے بھئی۔
اور ویڈیو میں ماڈلنگ بھی خوب کروائی ہے گڑیا سے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
خوبصورت کام ہے ۔ آپ کی فنکارانہ صلاحیت متاثر کُن ہے۔ ماشاءاللہ!
کیا یہ خداد صلاحیت ہے یا کہیں سے سیکھا بھی ہے؟
بہت شکریہ خورشید بھیا۔
نہیں سیکھا تو بالکل بھی نہیں۔ کبھی سوچا بھی نہیں ہوتا لیکن ہو جاتا ہے۔ یوں کہئیے کہ اللہ پاک نے نواز رکھا ہے فنکاریاں اور گلکاریاں دکھانے کو۔ الحمد للہ
 
Top