الوداعی تقریب محفل اک مکتب

نور وجدان

لائبریرین
السلام علیکم
عزیزان اردو محفل!

محفل کے نئے پرانے ممبرز آج کل کافی متحرک ہیں. ہر کوئی محفل کے حوالے سے کافی جذباتی ہے. ان جذبات کا عملی نتیجہ ڈسکورڈ ہے . یہ پوسٹ عظیم محفلین کا شکریہ ادا کرنے کے لیے بنائی گئی ہے جن جن محفلین سے میں نے پایا

اس محفل سے متعارف کرانے والی عترت زہرا علوی تھیں. وارث بھائی سے بات چیت ہوئی اور بات چیت عروض کے حوالے سے تھی.میں اردو محفل میں شامل ہوگئی ...

محفل کی پہلی شخصیت وارث بھائی جن کی شاعری بالخصوص فارسی زبان پر کیا جانے والا کام مجھے بہت دلفریب لگا. ایسا کلام جو وجدان کو چھو جاتا تھا ....مرا خیال ہے یہ ان کی بہت بڑی خدمت تھی .....جن سے ہم سب فیض یاب ہوئے ہیں ...

@سیدذیشان کا عروضی سافٹ وئیر ان تمام کے لیے مددگار ہیں جن کی اردو کمزور ہے جن کو اردو گرامر کا قطعی علم نہیں ہے. یہ اک شاندار ویب ہے جس کو میں اردو محفل کی شاندار کامیابی کہوں گی کہ ایسے بندے نے اپنی محنت سے آرٹیفیشل انٹیلجنس کے ذریعے ہماری مدد کی

عارف کریم کی اردو خط و خطاطی کی خدمات قابل ذکر ہیں. جمیل نوری نستعلیق یا دیگر فونٹس میں جس طرح عارف کریم نے کام کیا ہے اس پر اردو محفل اک شاندار کامیابی کی مستحق ہے

الف عین استاد محترم سے محفل کا رشتہ اٹوٹ انگ ہے. ایسی ہستی جن کی بے لوثیت و محبت نے سب کو ان کا گرویدہ .بنا دیا. محفل میں مری جس طرح الف عین سر نے مدد کی سکھانے میں ...میں نور ایمان ان کی بہت شکرگزار ہوں ....

محفل کے اک رکن سید محمد نایاب حسین نقوی ہیں. ان سے میں نے بہت کچھ پایا ہے. میرے استاد ہیں، اور زندگی کے بہت سے رموز سکھائے. اللہ کے قریب کیا ....

فاتح الدین فاتح ....محفل پر اگر کسی شاعر کی رگ ظرافت پھڑکتی ہے تو وہ ہیں فاتح ..ان کے دم سے محفل پر رونق رہتی ہیں ..ان کی اور رانا کی تحریر جن میں ظرافت کوٹ کوٹ کے بھری ہے. ایسی تحاریر پڑھ کے مرے قہقے اکثر نکل جاتے تھے ...ایسے محفلین بذات خود محفل کا سرمایا ہیں ....میں ایسی تحاریر رانا صاحب کے قلم سے دیکھ پاؤں یا نہ دیکھ پاؤں مگر ان ہنستی.مسکراتی تحاریروں کو یاد رکھوں گی

یعقوب محمد آسی ...اگرچہ مری ان سے بات چند ماہ کی رہی ہے محفل پر ...ان کے.ہونے سے شاعری کا سیکشن کافی متحرک تھا. بہت قیمتی مشورے دیا کرتے رہے ہیں ...الف عین سر کی طرح بے لوث
...

سلمان حمید ...اک بہت پیارا دوست ...ملنسار و ہنس مکھ ...سب کو خوش رکھنے والے محفلین ..جو.اب تو.محفل میں نہیں ہے مگر مجھے سلمان کی سب کو دوست رکھنے والی طبیعت بہت اچھی لگا کرتی تھی .... فیس بک پر اب یہ بہت ایکٹو ہیں ..نومی نامہ شروع کر رکھا ہے ...بہت دلچسپ سٹوری کریٹیر ہیں
...
اس کے ساتھ ساتھ سیما آنی و صابرہ بہن جیسے لوگ ملے ہیں جو بہت ملنسار ہیں ..اور ہر موقع پر مجھے یاد رکھتے ہیں ...

محفل میں ان محفلین کے علاوہ محفل پر علم و ادب کا خزانہ موجود ہے.یہاں کی ابحاث و کشمکش سے میں بہت کچھ سیکھا اور بہت کچھ پایا ...یہاں اللہ والے بھی ہیں یہاں سائنسی رحجانات والے تیز ترین دماغ بھی .ہیں. یہاں فیشن و رنگوں پر مشتمل دھاگے بھی موجود ہیں ....ایسے میں مجھے سیدہ شگفتہ کی اردو محفل پر اک تھی سارہ کی تحاریر نے کافی متاثر کیا ...میں نے وہ پڑھا تو کافی دیر تک اک دکھ کی کیفیت میں رہی ...ایسی لاتعداد کہانیاں، نثر اور شاعری کا ضخیم ذخیرہ محفل پر موجود ہے جس کو پڑھ کے آپ کی طبیعت باغ باغ ہوجاتی ہے ...

میرے لیے اردو محفل اک مکتب کی طرح ہے جہاں سے میں نے لیا ہی لیا ہے. یہ اک ماں کی بے لوث گود ہے ...میں اس ماں کی گود میں بیٹھ کے کئی دوستوں ملے، اساتذہ سے رابطے ہوئے، سائنس کے بارے نئی جانکاری ملیں ادبی میدان میں کئی شاعر ملے.....

شکریہ اردو محفل
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
بہت خوب لکھا، ماشااللہ! آپ ان لوگوں میں سے ہیں کہ جن کو لکھنے کے لیے کوئ دقت نہیں ہوتی۔۔اللہ آپ کو ادب کی دنیا میں مثالی کامیابیاں فرمائیں۔ آمین
 
جاسمن

لائبریرین
نور نے ہمیشہ کی طرح اپنے احساسات کو سادہ انداز میں تحریر کیا۔ ان کی یہی سادگی دلوں کو چھوتی ہے۔
اب آپ ڈسکورڈ پہ اپنی ایسی تحاریر سے ہمیں فیض یاب کیا کریں۔ :)
 
دوست دعا دیں تو دل میں ٹھنڈک سی اترتی ہے جیسا میں نے کلمات پالیے. چند دوست جن سے ملکر کر، بات کرکے آپکو خوشی ہوتی ہے .... آپ ایسی دوست ہیں
 
نور وجدان

لائبریرین
نور نے ہمیشہ کی طرح اپنے احساسات کو سادہ انداز میں تحریر کیا۔ ان کی یہی سادگی دلوں کو چھوتی ہے۔
اب آپ ڈسکورڈ پہ اپنی ایسی تحاریر سے ہمیں فیض یاب کیا کریں۔ :)
میں سادہ تو ہوں مگر اس بہانے آپ سے اپنا تعارف بھی سن لیا ....
میں ڈسکورڈ جوائن نہیں کرسکی. محفل پر بھی تو نہ ہونے کے برابر ہوں آپ نہ بتاتی تو علم نہ ہوپاتا محفل بند ہو رہی ہے
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
السلام علیکم
عزیزان اردو محفل!

محفل کے نئے پرانے ممبرز آج کل کافی متحرک ہیں. ہر کوئی محفل کے حوالے سے کافی جذباتی ہے. ان جذبات کا عملی نتیجہ ڈسکورڈ ہے . یہ پوسٹ عظیم محفلین کا شکریہ ادا کرنے کے لیے بنائی گئی ہے جن جن محفلین سے میں نے پایا

اس محفل سے متعارف کرانے والی عترت زہرا علوی تھیں. وارث بھائی سے بات چیت ہوئی اور بات چیت عروض کے حوالے سے تھی.میں اردو محفل میں شامل ہوگئی ...

محفل کی پہلی شخصیت وارث بھائی جن کی شاعری بالخصوص فارسی زبان پر کیا جانے والا کام مجھے بہت دلفریب لگا. ایسا کلام جو وجدان کو چھو جاتا تھا ....مرا خیال ہے یہ ان کی بہت بڑی خدمت تھی .....جن سے ہم سب فیض یاب ہوئے ہیں ...

@سیدذیشان کا عروضی سافٹ وئیر ان تمام کے لیے مددگار ہیں جن کی اردو کمزور ہے جن کو اردو گرامر کا قطعی علم نہیں ہے. یہ اک شاندار ویب ہے جس کو میں اردو محفل کی شاندار کامیابی کہوں گی کہ ایسے بندے نے اپنی محنت سے آرٹیفیشل انٹیلجنس کے ذریعے ہماری مدد کی

عارف کریم کی اردو خط و خطاطی کی خدمات قابل ذکر ہیں. جمیل نوری نستعلیق یا دیگر فونٹس میں جس طرح عارف کریم نے کام کیا ہے اس پر اردو محفل اک شاندار کامیابی کی مستحق ہے

الف عین استاد محترم سے محفل کا رشتہ اٹوٹ انگ ہے. ایسی ہستی جن کی بے لوثیت و محبت نے سب کو ان کا گرویدہ .بنا دیا. محفل میں مری جس طرح الف عین سر نے مدد کی سکھانے میں ...میں نور ایمان ان کی بہت شکرگزار ہوں ....

محفل کے اک رکن سید محمد نایاب حسین نقوی ہیں. ان سے میں نے بہت کچھ پایا ہے. میرے استاد ہیں، اور زندگی کے بہت سے رموز سکھائے. اللہ کے قریب کیا ....

فاتح الدین فاتح ....محفل پر اگر کسی شاعر کی رگ ظرافت پھڑکتی ہے تو وہ ہیں فاتح ..ان کے دم سے محفل پر رونق رہتی ہیں ..ان کی اور رانا کی تحریر جن میں ظرافت کوٹ کوٹ کے بھری ہے. ایسی تحاریر پڑھ کے مرے قہقے اکثر نکل جاتے تھے ...ایسے محفلین بذات خود محفل کا سرمایا ہیں ....میں ایسی تحاریر رانا صاحب کے قلم سے دیکھ پاؤں یا نہ دیکھ پاؤں مگر ان ہنستی.مسکراتی تحاریروں کو یاد رکھوں گی

یعقوب محمد آسی ...اگرچہ مری ان سے بات چند ماہ کی رہی ہے محفل پر ...ان کے.ہونے سے شاعری کا سیکشن کافی متحرک تھا. بہت قیمتی مشورے دیا کرتے رہے ہیں ...الف عین سر کی طرح بے لوث
...

سلمان حمید ...اک بہت پیارا دوست ...ملنسار و ہنس مکھ ...سب کو خوش رکھنے والے محفلین ..جو.اب تو.محفل میں نہیں ہے مگر مجھے سلمان کی سب کو دوست رکھنے والی طبیعت بہت اچھی لگا کرتی تھی .... فیس بک پر اب یہ بہت ایکٹو ہیں ..نومی نامہ شروع کر رکھا ہے ...بہت دلچسپ سٹوری کریٹیر ہیں
...
اس کے ساتھ ساتھ سیما آنی و صابرہ بہن جیسے لوگ ملے ہیں جو بہت ملنسار ہیں ..اور ہر موقع پر مجھے یاد رکھتے ہیں ...

محفل میں ان محفلین کے علاوہ محفل پر علم و ادب کا خزانہ موجود ہے.یہاں کی ابحاث و کشمکش سے میں بہت کچھ سیکھا اور بہت کچھ پایا ...یہاں اللہ والے بھی ہیں یہاں سائنسی رحجانات والے تیز ترین دماغ بھی .ہیں. یہاں فیشن و رنگوں پر مشتمل دھاگے بھی موجود ہیں ....ایسے میں مجھے سیدہ شگفتہ کی اردو محفل پر اک تھی سارہ کی تحاریر نے کافی متاثر کیا ...میں نے وہ پڑھا تو کافی دیر تک اک دکھ کی کیفیت میں رہی ...ایسی لاتعداد کہانیاں، نثر اور شاعری کا ضخیم ذخیرہ محفل پر موجود ہے جس کو پڑھ کے آپ کی طبیعت باغ باغ ہوجاتی ہے ...

میرے لیے اردو محفل اک مکتب کی طرح ہے جہاں سے میں نے لیا ہی لیا ہے. یہ اک ماں کی بے لوث گود ہے ...میں اس ماں کی گود میں بیٹھ کے کئی دوستوں ملے، اساتذہ سے رابطے ہوئے، سائنس کے بارے نئی جانکاری ملیں ادبی میدان میں کئی شاعر ملے.....

شکریہ اردو محفل
سچ کہا نور۔۔۔۔ شکریہ اردو محفل۔۔۔۔
 
Top