مزاح برائے تاوان

کیا مصالحہ لگا کے اوون میں رکھ دیا گیا تھا، جو اب تک پک چکا ہو گا۔
ہم تو زمانے کے سرد و گرم کی بات کر رہے تھے، آپ نے سیدھا میرینیٹ کر کے اوون میں ہی گھما دیا۔ ابھی تو شکر ہے اینٹوں والی بھٹی کا ذکر نہ کیا!
 

یاز

محفلین
ہم تو زمانے کے سرد و گرم کی بات کر رہے تھے، آپ نے سیدھا میرینیٹ کر کے اوون میں ہی گھما دیا۔ ابھی تو شکر ہے اینٹوں والی بھٹی کا ذکر نہ کیا!
اینٹوں والی بھٹی کے لئے کم از کم ایک اعشاریہ پانچ اینٹیں درکار ہونی تھیں، اس لئے اس سے احتراز مقدم جانا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کوئی فریاد تیرے دل میں دبی ہو جیسے
تو نے آنکھوں سے کوئی بات کہی ہو جیسے

جاگتے جاگتے اک عمر کٹی ہو جیسے
جان باقی ہے مگر سانس رکی ہو جیسے

ہر ملاقات پہ محسوس یہی ہوتا ہے
مجھ سے کچھ تیری نظر پوچھ رہی ہو جیسے

راہ چلتے ہوئے اکثر یہ گمان ہوتا ہے
وہ نظر چھپ کے مجھے دیکھ رہی ہو جیسے

ایک لمحے میں سمیٹ آیا صدیوں کا سفر
زندگی تیز بہت تیز چلی ہو جیسے

اس طرح پہروں تجھے سوچتا رہتا ہوں میں
میری ہر سانس تیرے نام لکھی ہو جیسے
جیسے کو تیسا۔۔۔ تم میرا لڈو لو گے میں تمہارا پیسہ
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ٹیکنالوجیا!!!!
ان سولر لائٹس میں عموماً بیٹری بھی ہووے ہے۔
ہاں تو سولر چارجر میں بھی تو ہوتی ہو گی نا۔ بلکہ ہوتی ہے۔
ہم نے ایک خریدا ہے منا سا چارجر۔ جو رات میں کم سے کم ایک گھنٹہ روشنی مہیا کرتا ہے۔ اور وہ ایک گھنٹہ ہم بجلی کو سکون کا سانس لینے دیتے ہیں۔ بچت کا نیا طریقہ ۔۔۔ کامیاب ہے۔
موبائل بھی چارج ہو جاتا ہے ۔
 
اچھا۔ سولر لائیٹس باغیچے میں پھولوں کے پاس لگی ہیں اور ہر روز روشن ہوتی ہیں۔ جبکہ یہاں تو دن بھر بارشیں ہوتی ہیں اکثر۔
باغیچے سے یاد آیا۔۔۔۔آج لائٹ گئی رہی تو ہم نے گھر والوں کو قریب سے جانا۔ اچھی خواتین ہیں ہمارے گھر میں!
اور ہاں۔۔۔آج ہم نےکالے انگور وغیرہ بھی بیل سے توڑے جتنے توڑے جا سکتے تھے، ہمسایوں کو بھی بھیجے، وہ بھی اچھے لوگ ہیں! 😆
 
Top