مریم افتخار
محفلین
یوں تو اپنے منہ میاں مٹھو بننے والا کسی کو بھی پسند نہیں، مگر محفل کے چل چلاؤ میں ہم نے دیکھا ہے کہ محفلین کچھ انوکھے انوکھے سے کام کر رہے ہیں اور کس کو کیا پسند ہے یہ اس طرح بالائے طاق رکھ دیا ہےجیسے اگر اپنی دنیا آنکھوں کے سامنے ختم ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہو تو "ظالم سماج" اور اس کے دیے غم ذہن سے محو ہو جاتے ہیں۔ یاد رہتا ہے تو بس یہ کہ میں کون اور میری دنیا کیا!
میں ایک ایسا سلسلہ شروع کرنے جا رہی ہوں، جس میں اگر آپ مجھے دیکھیں گے تو ممکن ہے پسند نہ کریں، مگر اسی آئینے میں خود کو بھی دیکھیں گے تو آہا کیا خوب دکھے گا!!! یہ سلسلہ کسی اور کے منہ میاں مٹھو بننے کا ہے۔ یہاں میں وہ سب اقتباسات لاؤں گی جب میں دوسرے محفلین کے منہ سے میاں مٹھو بنی اور میں اس لڑی کو محفل گزرنے کے بعد فریم وغیرہ کر کے اس پہ مالا بھی چڑھا سکتی ہوں کہ مجھ سے کچھ بعید نہیں!
سب سے پہلے مجھے اس لڑی کا خیال ظہیراحمدظہیر صاحب کے اس مراسلے سے آیا:

دوسروں کے منہ میاں مٹھو بننے کے مزید ریکارڈز شئیر کرتی رہوں گی، مگر آپ سب بھی کیجیے گا۔ کیا ہی خوب صورت یادیں ہوں گی یہ۔۔۔۔کیونکہ آپ مانیں یا نہ مانیں، آپ بھی کسی گروپ فوٹو میں سب سے پہلے اپنا چہرہ ہی دیکھتے ہیں، سب سے زیادہ سوچیں اگر آپ اے خان نہیں تو اپنے بارے میں ہی سوچتے ہیں۔ (اے خان بھائی کا معاملہ ذرا دوجا ہے، غالب وغیرہ کے گدی نشین جو ٹھہرے)۔ چلیے بسم اللہ تو ہوگئی، اب سبحان اللہ ، الحمدللہ اور یرحمک اللہ کیجیے کہ باری آپ کی ہے!خیال تو بہت زبردست ہے ۔ محفل بند ہوتے ہوتے وہ ادھم مچے گا کہ بس۔اگر انتخابی مہم چلی تو ایک دن کے ڈیڑھ سو صفحات تو کہیں نہیں گئے۔
لیکن میرا خیال ہے کہ ان آخری دنوں میں ان دونوں خواتین کو تنگ نہ کیا جائے تو بہتر ہے ۔ویسے ان دونوں کے اپنے اپنے میدان ہیں اور ان میں ان کی کارکردگی خوب ہے۔
یہاں اعتراف کرنا پڑے گا کہ مریم افتخار کی محفل پر آمد سے رونق میں بہت اضافہ ہوا ہے ۔ماشاء اللہ ،انہوں نے بہت سارے اراکین کو نہ صرف متحرک کردیا بلکہ مسلسل کسی نہ کسی مصروفیت میں لگائے رکھا۔
ماشاء اللہ، لا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم! جس تیزی سے مریم نے دھاگے کھولے ہیں اور مراسلے لکھے ہیں وہ قابلِ رشک ہے۔ اور دھاگے بھی متنوع قسم کے! مزاحیہ ، خوامخواہیہ ، سنجیدہ ، نیم سنجیدہ سبھی قسم کے موضوعات سمیٹ لیے۔ مجھے یاد ہے کہ یہی کارکردگی اور اسی قسم کی فعالیت مریم نے چند سال پہلے دو ملین پیغامات کا ہدف حاصل کرتے وقت بھی دکھائی تھی۔
مریم افتخار ، اگر آپ اتنے عرصے کے لیے محفل سے غائب نہ ہوتیں تو شاید آج محفل بند ہونے کی نوبت نہ آرہی ہوتی۔
محفل بند ہونے کا ساراالزام میں نے آپ پر ڈال دیا ۔