الوداعی تقریب ہمارے محفلین کی آخری خواہش

یاز

محفلین
مابدولت اپنی لائق صد احترام بہن مریم افتخار کا قلب اختلاج زدہ کی عمیق گہرائی سے تشکربجا لانے میں مسرت محسوس کرتے ہیں کہ جنہوں نے مابدولت کو رفیقان محفل کے لیے ایک یاد گم گشتہ نا رہنے کی تمنائے دلخوش کا اظہار کیا ہے ۔
اللہ تعالی کے فضل و کرم سے مابدولت بخیرو عافیت ہیں ۔ ۔۔ اور مراسلۂ ہذا کی وساطت سے مابدو لت رفیق دیرینہ برادرم یاز کو بعد از عرصۂ طویل ، محفل میں رونق افروز دیکھ کر اپنی بے پایاں مسرت و اطمینان کا اظہار دوستانہ کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہتے ہیں ۔
:welcome::welcome: یاز ، میرے دوست :):)
حضور والا کی ذاتِ باصفات کو بزمِ اردو میں تشریف آور دیکھ کر ہم یک گونہ مسرت سے سرشار وغیرہ ہیں۔
 
مابدولت اپنی لائق صد احترام بہن مریم افتخار کا قلب اختلاج زدہ کی عمیق گہرائی سے تشکربجا لانے میں مسرت محسوس کرتے ہیں کہ جنہوں نے مابدولت کو رفیقان محفل کے لیے ایک یاد گم گشتہ نا رہنے کی تمنائے دلخوش کا اظہار کیا ہے ۔
اللہ تعالی کے فضل و کرم سے مابدولت بخیرو عافیت ہیں ۔ ۔۔ اور مراسلۂ ہذا کی وساطت سے مابدو لت رفیق دیرینہ برادرم یاز کو بعد از عرصۂ طویل ، محفل میں رونق افروز دیکھ کر اپنی بے پایاں مسرت و اطمینان کا اظہار دوستانہ کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہتے ہیں ۔
:welcome::welcome: یاز ، میرے دوست :):)
بھائی یہ اردو آج برسوں بعد سن رہے ہیں اور اسی زبان میں جواب دینے کا یارا تو نہیں مگر اتنا کہیں گے کہ محفل میں آج کل ہم سب ٹیم ورک کر رہے ہیں کیونکہ یہ کوئی دم کی مہماں ہے۔ براہ کرم اسے مستقل مزاجی سے رونق بخشیے جب تک یہ حیات ہے اور اپنی بہن کو ووٹ دینا نہ بھولیے کیونکہ(درست جگہ) ووٹ سےقوموں کی تقدیریں بدلتی ہیں!
 
انشاءاللہ
 
لا پھر اک بار وہی بادہ و جام اے ساقی

میری آخری خواہش یہ ہے کہ@ربیع م ظہیر احمد ظہیر عرفان سعید La Alma ام اویس راحیل فاروق ابن سعید@محمد خلیل الرحمن عبدالقیوم چوہدری الف عین یاز شکیب محمد بلال اعظم محمد خرم یاسین محمد تابش صدیقی م حمزہ نمرہ @ فاتح @عباداللہ ماہی احمد صفی حیدر سیدہ شگفتہ سلمان حمید محمد امین صدیق امجد علی راجا محفل کے آخری دور میں فعال ترین محفلین کے طور پر نظر آئیں۔
ماہی احمد یہاں بھی آپ کو یاد کیا گیا تھا شدت سے۔۔۔۔
بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے، اب آگئی ہیں تو جانا نہیں۔ محفل برخاست ہو رہی ہے، کھل کے دو پل جی لے، جو کرنا ہے کر لے۔۔۔۔وغیرہ وغیرہ!
 
ماہی احمد

لائبریرین
کوئی دم کا مہماں ہوں اے اہل محفل
کوئی بات صبر آزما چاہتا ہوں​

اگر نبیل بھائی کی بنائی گئی لڑی اپریل فول نہیں تو محفل ریڈ اونلی موڈ میں جانے سے پہلے لمبے سانس بھر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بہت سے پرانے اور نئے محفلین آسمان کو یوں تکتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جیسے یہ ہونی ہو کر نہیں رہنی چاہئیے۔ محفل کی سرگرمی کا گراف بھی لوگرتھمیکلی بڑھ رہا ہے۔ محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی کی معطلی کی خواہش نے علی وقار بھائی کو یہ کہنے پر اکسایا کہ ہر محفلین کی آخری خواہش پوچھی جانی چاہئیے۔ لیں جی پیارے محفلین! چراغ رگڑا جا چکا ہے اور جن حاضر ہو چکا ہے۔ آپ سب اپنی اپنی آخری خواہش بتانے کا اہتمام فرمائیے اور خادم محفل ابن سعید بھائی کو خدمت کا موقع دیجیے۔ :daydreaming:
یہاں جو وقت گزرا وہ بہت یادگار، بہت پیارا تھا۔۔۔۔ محفل نے بہت اچھے ساتھی اور دوست دیے۔۔۔۔ کوئی آخری خواہش نہیں۔۔۔ بس دعا ہے جو جہاں رہے آباد اور پرسکون رہے۔۔۔ آمین۔۔۔
 
ثم آمین!!
ارے ہم نے تو اپنی آخری خواہش لکھی تھی اس لڑی میں اور آپ کو ٹیگ کیا تھا کہ محفل کے آخری ایام میں آپ کی ایکٹوٹی پلس قلقاریاں محفل میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ کیا وقت ہوتا تھا یارا۔۔۔۔اب سارے ایسے دم سادھے بیٹھے ہیں یہاں کہ ہو کا عالم وغیرہ ہے۔ تبھی تو محفل بند ہو رہی ہے نا!
 
ہر شے کو فنا ہے۔۔۔۔ محفل کے لئیے یہی لکھا گیا تھا۔۔۔
جہاں تک بات ہے قلقاریوں کی، ہنسی مذاق کی۔۔۔ تو یہاں سے کچھ ایسے لوگ چلے گئے ہیں کہ اب دل بھر آتا ہے اس فورم کی یاد پر بھی۔۔۔ میں بیان نہیں کر سکتی کہ میں کیسے ہر دم اُن کو یاد کرتی ہوں۔۔ شمشاد چاچو۔۔۔ یعقوب آسی بابا۔۔۔ نایاب چاچو۔۔۔ فہرست لمبی ہے۔۔۔
بعض چیزیں انسان کے اختیار سے باہر ہوتی ہیں۔۔۔ !!!
 
یاز

محفلین
لا پھر اک بار وہی بادہ و جام اے ساقی

میری آخری خواہش یہ ہے کہ@ربیع م ظہیر احمد ظہیر عرفان سعید La Alma ام اویس راحیل فاروق ابن سعید@محمد خلیل الرحمن عبدالقیوم چوہدری الف عین یاز شکیب محمد بلال اعظم محمد خرم یاسین محمد تابش صدیقی م حمزہ نمرہ @ فاتح @عباداللہ ماہی احمد صفی حیدر سیدہ شگفتہ سلمان حمید محمد امین صدیق امجد علی راجا محفل کے آخری دور میں فعال ترین محفلین کے طور پر نظر آئیں۔
محفل کے آخری لمحات میں مزید تو کچھ خاص کہنے کو نہیں بچا۔ امید ہے کہ اپنی ذات کی حد تک میں اس "آخری خواہش" کا کچھ نہ کچھ پاس رکھ پایا۔
 
ویسے سچ کہوں تو سب سے زیادہ پاس آپ نے ہی رکھا۔ نہ صرف اتنا لمبا بن باس توڑ ڈالا بلکہ آ کر محفل میں ایک نئی روح پھونک دی اور ایکٹویٹی کے پھٹے ہی چک دیے۔ مجھے پتہ ہوتا میری آخری خواہش اتنا اثر کرے گی تو میں نے کئی سال پہلے کر لینی تھی!!!
 
زپ والا دوپٹہ استعمال میں لائیے۔ ویسے بھی وہ بے مصرف ہونے والا ہے۔
میں اب اگلا ٹیگ آپ کو ہی کرنے والی تھی۔ بہت بہت ہی زیادہ شکریہ کہ آپ نے کہے کا مان رکھا اور محفل کے آخری دنوں میں اپنی صحبت اور برجستہ مراسلہ جات سے ہمیں لطف اندوز ہونے کا موقع دیا۔ آپ بھی محفل پر ان معدودے چند لوگوں میں سے ہیں جن سے ہمیشہ اچھی وائب محسوس ہوئی۔ اللہ تعالی ہمیشہ آپ کو اور اہل خانہ کو سکھی رکھے!
 
آمین۔
رب کریم آپ کا حسن ظن قائم رکھے۔ شکریہ
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top