ہاکی نینشنز کپ : ملائیشیا 2025

اس کا کیا مطلب اور نتائج وغیرہ ؟

پیسوں کی قلت کے بدولت نیوزیلینڈ نے پرو لیگ میں شرکت سے منع کر دیا جہاں ٹاپ ٹیمز جیسا کہ آسٹریلیا،بیلجئیم،نیدرلینڈ،سپین،جرمنی، انڈیا و دیگر کے میچز ہوتے ہیں اب روایتی دو ملکی سیریز نہیں ہوتی بلکہ اس لیگ کے تحت سیریز اور ٹورنامنٹ شیڈول پاتے ہیں لیکن ہاکی میں کمرشل ازم کھ شدید فقدان کی وجہ سے ان ٹورنامنٹ سے پیسہ آتا کم ہے اور خرچہ زیادہ ہوتا۔ تو بلیک کیپس نے پلہ جھاڑ لیا ہے۔
دوسرا اس ٹور نامنٹ سے ورلڈ کپ کے لئے براہ راست کوالیفائی کے لئے آسانی ہوتی ہے تو وہاں بھی انکو اوشیانا گروپ میں نسبتاً آسانی سے رسائی کی امید ہوتی ہے تیسرا وہ ٹاپ 10 میں تو شاید رینکنگ پر ہی کوالیفائی ہو جائیں وغیرہ وغیرہ
 
تیسرا وہ ٹاپ 10 میں تو شاید رینکنگ پر ہی کوالیفائی ہو جائیں وغیرہ وغیرہ
اگر وہ رینکنگ سے کوالیفائی نہ بھی کریں تو آسٹریلیا تو کر ہی لے گی پھر آسٹریلیا کو اوشیانا کوالیفائر کھیلنے کی ضرورت نہیں رہتی تو وہاں کیویز شیر ہوتے ہیں۔
 
پیسوں کی قلت کے بدولت نیوزیلینڈ نے پرو لیگ میں شرکت سے منع کر دیا

اس سی یاد آیا کہ فیفا نے اس دفعہ کلب ورلڈ کپ کو تھوڑے بڑے فارمیٹ میں آزمایا ہے تو اوشیانا گروپ سے کیوی سے آکلینڈ ایف سی نے کوالیفائی کیا ہے۔ جس کے اکثر کھلاڑی کمپنی سے سالانہ چھٹیاں لے کر ٹورنامنٹ کھیلیں پہنچیں ہیں مطلب سورو نٹروالکر جی ہی سمجھ لیں۔
ویسے بائرن نے بڑی دہلائی اور بیدردی سے 10-0 سے ہرایا تھا۔
 
Top